Categories: News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8010/2024
کوئٹہ 25 دسمبر: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیدخان درانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز برکت علی رند، حاجی ولی محمد نورزئی، نوابزادہ زرین مگسی، میر عطاواللہ لانگو، ملک نسیم انور کاسی، سحرگل خلجی، نصیر خان اچکزئی، سجاد رہیسانی اور اٹل خان سمیت دیگر اہم اشخاص اور پاکستان مسلم لیگ ن کے وکلاء بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج قائد اعظم کی یوم ولادت کا دن ہے، وہ ایک بہت بڑے لیڈر تھے. اگر قائد اعظم نہیں ہوتے تو ہمیں آزاد ملک حاصل نہیں ہوتا، تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس ڈے کی خوشی میں بھی الگ الگ کیک کاٹے گئے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف قوم کے قائد ہیں اور آج کے دن سب کو مبارک پیش کرتا ہوں، گورنربلوچستان نے کرسمس ڈے کی مناسبت سے تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

12-05-2025

خبرنامہ نمبر3501/2025کوئٹہ ، 12 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئندہ مالی سال…

5 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

09-05-2025

11 hours ago

12-05-2025

12-05-2025 08.55Download

17 hours ago

11-05-2025

خبرنامہ نمبر 3484/2025 کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

1 day ago