Categories: News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7988/2024
گوادر24دسمبر2024: پروگرام ڈائریکٹر نیوٹریشن بلوچستان ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبداللطیف بلوچ، ایڈمن آفیسر بی این ڈی زین اللہ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوادر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر عبدالغفار نے او ٹی پی سینٹر میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ اور سامان کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ نیوٹریشن سپلائیز بروقت اور مکمل طور پر مستحق افراد تک پہنچیں۔ڈاکٹر عبدالغفار نے نیوٹریشن سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگرامز کا مقصد غذائی قلت کے شکار بچوں اور خاندانوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے نیوٹریشن ٹیم کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر ٹیم نے بی آئی ایس پی سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا، جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عوامی خدمات کی بہتری کے عزم کے ساتھ اس دورے کو مقامی افراد نے ایک مثبت اقدام قرار دیا، جو صحت اور نیوٹریشن کے میدان میں بڑی پیش رفت کا سبب بن سکتا ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

8-09-2025

10 hours ago

9th-September-2025

CamScanner 09-09-2025 09.11Download

14 hours ago

8th-September-2025

خبرنامہ نمبرحاجی علی مدد جتک کی بطور چیئرمین استحکامی کمیٹی تقرری، بلوچستان لیویز فورس اور…

14 hours ago

08-09-2025

CamScanner 08-09-2025 09.11Download

2 days ago

07-09-2025

خبرنامہ نمبر2025 /6166بیکڑ7 ستمبر :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ…

2 days ago