Categories: News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7971/2024
قلعہ سیف اللہ۔24دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ان کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ای او سید حسین شاہ ترمزی، اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر آر ٹی ایس ایم ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر عبدالباری کاکڑ ڈی او ای (میل) خان محمد کاکڑ ڈسٹرکٹ منیجر پائٹ انجینئر کلیم اللہ موسیٰ زئی و دیگر تعلیمی افسران نے بھر پور انداز میں شرکت اختیار کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تعلیم زیور ہے۔ قومیں تعلیم ہی کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں۔ شعبہ تعلیم کے افسران کی ہم آہنگی تعلیم کی فروغ کے لیے نا گزیر ہے ہم سب نے مل کر تعلیم کی ترقی و فروغ کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی و شفافیت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔ تاکہ قابل اساتذہ بھرتی ہو کے طلبائ طالبات کو بنیادی و معیاری تعلیم میسر کی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ کے تعلیم سے متعلق باتوں پر سب افسران نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی ترقی و فروغ کے لیے ھم سب اکھٹے ہوکر ھمیشہ کوشاں رہے کے ساتھ ہی شانہ بشانہ کھڑے رینگے تا کہ شعبہ تعلیم میں علم و وہنر کی بہتری و بلندی کے امکانات کی تناسب زیادہ سے زیادہ کی جاسکیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

15-09-2025

1 hour ago

16th-September-2025

CamScanner 16-09-2025 08.54Download

7 hours ago

15th-September-2025

خبرنامہ نمبر2025 /6751کوئٹہ15 ستمبر۔صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملا خیل…

7 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

12-09-2025

1 day ago

15th-September-2025

CamScanner 15-09-2025 08.58Download

1 day ago