خبرنامہ نمبر7984/2025
کوئٹہ23 اکتوبر:۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مستونگ کے گردکاپ میں شہید کیے جانے والے شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ فیاض سنبل پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، کماندر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور سول و ملٹری افسران کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید ڈی ایس پی کی میت ان کے آبائی علاقے پہنچائی جائیگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز جنازہ میں موجود شہید ڈی ایس پی کے بیٹے اور بھائی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7985/2025
کوئٹہ۔23 اکتوبر ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے،تاکہ عوام ان منصوبوں کی تکمیل سے براہ راست استفادہ حاصل کر سکیں،صوبے میں جاری تمام نوعیت کے ترقیاتی منصوبہ جات پر یہاں کے عوام کا حق ہے،ہمارا عوام پر کوئی احسان نہیں،بلکہ عوام کا حق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،جبکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبہ بھر کے تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شب و روز کوشاں رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ہم عوام کے خادم بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے چونکہ بحیثیت منتخب نمائندہ علاقے کے عوامی مسائل اورمشکلات کے حوالے سے پوری معلومات بھی رکھتا ہوں،اور یہاں کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتا ہوں،انہوں نے بتایا کہ وہی قومیں ترقی کرتی اور زندہ کہلاتی ہیں،جو اپنے عوام خصوصاً کمزور طبقات کا خاص خیال رکھتی ہیں،ہمیں عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی،پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں ہسپتالوں،سکولوں، یونیورسٹی،سڑکوں،ٹراما سینٹرز،کالجز،سیوریج،گلیوں اور نالیوں کے پراجیکٹس پر اربوں کی لاگت سے کام جاری ہے،اگر کچھ مخالفین تعصب اور نفرت کی عینک اتارکر دیکھیں گے تو ان کو خود ہی ہمارے عوام دوست ترقیاتی منصوبے نظر آجائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7986/2025
کوئٹہ، 23اکتوبر ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ، حیات کاکڑ نے آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو، جناب شکیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ڈی ایس ریلوے عمران حیات اور ریلوے کے دیگر افسروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سریاب سے کچلاک تک چلائی جانے والی پیپلز ٹرین سروس کے انتظامات اور تیاریوں کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز ٹرین سروس حکومت بلوچستان کا ایک نہایت اہم منصوبہ ہے جسے مقررہ وقت میں مکمل کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سنکڑوں شہریوں کو باوقار اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ریلوے حکام نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو بغیر کسی تاخیر کے بہترین طریقے سے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7987/2025
کوئٹہ 23اکتوبر۔نیب بلوچستان کا لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “کرپشن کے خاتمے میں طلباءکا کردار” کے موضوع پر آگاہی لیکچر کا انعقاد بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کوئٹہ میں “بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار اور نیب کے کام کا طریقہ کار” کے حوالے سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ لیکچر کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباءکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے عمران مجید ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کی قیادت میں طلباءاور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباءکے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔نیب افسران نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ افسران نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلبائ بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پرلیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کی وائس پرنسپل مس فریحہ نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیکچر کا اختتام پر نیب کی جانب سے وائس پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta.23October.As part of its ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized an awareness lecture on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Leaders Odyssey School & College Quetta. The primary objective of the seminar was to aware youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society. The NAB officers, Mr. Imran Majeed Addl Director and Mr. Khuram Shehzad Deputy Director engaged themselves with students and faculty, discussing NAB’s vision, mission and the significant role students can play in eradicating menace of corruption.
NAB officers emphasized students to adopt such moral standards wherein abhorrence against corruption become integral part of their personalities. It was also deliberated that the teachings of Islam also assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty and corruption. They added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favouritism were underlined as forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by the society as a norm. The collective efforts of students, as crucial members of society, can play a pivotal role for laying foundation of a corruption-free society. The speakers effectively and patiently responded to the questions raised by the students and faculty members at the end of the session.
On this occasion, the Vice Principal Leaders Odyssey School & College Quetta Ms. Fareeha appreciated the efforts of NAB Balochistan and also assured to extend all possible assistance in the anti-corruption awareness drive of NAB Balochistan. At the end, Vice Principal Leaders Odyssey School and College Quetta was presented the souvenir by Addl Director NAB (Balochistan). The event concluded with mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7988/2025
کوئٹہ، 23 اکتوبر۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 پلاسٹک ہول سیل دکانیں سیل کر دیں، 10 افراد کو گرفتار جبکہ 7 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 410 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، جناح ٹاون، مسجد روڈ، طوغی روڈ، کاسی روڈ، سریاب روڈ، برما ہوٹل سمیت مختلف علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ (سریاب) عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ (صدر) حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ (سٹی) ڈاکٹر عمران زیب کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7989/2025
لورالائی 23 اکتوبر۔ عدالتِ عالیہ کے حکم پر لورالائی پولیس نے منشیات، شراب اور دیگر کیس پراپرٹی کو تلف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ لورالائی حزب اللہ خان اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم ،اور ڈی ایس پی کریم مندوخیل کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی محمد انور جلالزئی، عدالت عملہ بشمول ریڈر خیرمحمد، اسسٹنٹ محمد اشرف، صلاح الدین سالار اور ہیڈ محرر جہانگیر ترین. اے ایس آئی مالک جان پولیس ٹیم بھی موجود تھی۔کارروائی کے دوران 2021 سے 2024 تک مختلف مقدمات میں برآمد ہونے والی 450 کلوگرام سے زائد چرس، 400 سے زائد بوتل شراب، 10 کلوگرام آئس (شیشہ) اور 1996 سے2024 تک کے مقدمات میں شامل مختلف کپڑے اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7990/2025
لورالائی؛ 23اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ضلع میں امن وامان بھنگ فیون کی کاشت،افغان مہاجرین کے حوالے سے کی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کریم مندوخیل،تمام لیویز تھانوں کے انچارجز نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ کے حوالے سے اسنیپ چیکنگ شہر کے مختلف مقامات سمیت مضافات اورتمام تحصیلوں میں کئی مقامات پر اسنیپ چیکنگ جاری رہے گی اہم شاہراہوں داخلی وخارجی راستواں اور حساس مقامات پر مشکوک موٹر سا ئیکلوں وگاڑیوں میں غیر ملکی افراد وافغان مہاجرین کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے اس بابت ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنران اور ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس فورس،ایف سی کی نفری سڑکوں پر موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ غیرملکی،جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضع پیغام ہے ان کی غیر قانوں سر گرمیوں اور نقل وحرکت پر انتظامہ کڑی نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ عوام کی جان ومال متاع اور عزت وآبرو کی حفاظت انتظامہ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے اور اسی طرح منشیات کے خلاف بڑا پریشن کیا گیا اس کاروائی میں تحصیل میختر اور تحصیل بوری کے مختلف مقامات پر کئی ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ وافیون کی فصل کو تلف کردیا کیاہے اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ مقامی پولیس اے این ایف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ منشیات کرنے والے عناصر معا شر کے لیے زہر قاتل ہے ایسے افرادکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا منشیات کے خاتمے کے لیے حکومت اور ادارے پوری طرح متحرک ہیں ا ئندہ دنوں میں بھی اسی نو عیت کی مزید کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اس حوالے سے علاقے کے زمینداروں کو نوٹس دیاگیا ہے اگر کسی زمیندار نے بھنگ وافیون کی کاشت کے لیے زمین دی تو اس کی زمین ضبط اور شناختی کارڈ اور لوکل بلاک کیاجائے گا لہذا ہم قبائلی وسیاسی عمائدین اور دیگر باشعور عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ افغان مہاجرین اور منشیات کی کاشت کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں کڑی نظر رکھیں اوبروقت اطلاع دیں اب لیویز فورس اور پولیس کی ساری نفری کو ضلع بھر میں متحرک کیاگیا ہے تاہم انٹیلجس بیسڈ کاروائیاں اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7991/2025
سبی 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، چیف آفیسر میر سیف اللہ سیلاچی اور چیف سینیٹری انسپکٹر سلیم بنگلزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شہر میں صفائی کی صورتحال، مچھر مار اسپرے، کتا مار مہم اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سبی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی نے عوامی مطالبے کے پیش نظر ان تمام اقدامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر آئندہ ہفتے سے سبی شہر اور مضافاتی علاقوں میں بچاو کے لیے اسپرے مہم شروع کی جائے گی، جبکہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کتا مار مہم بھی جلد آغاز پذیر ہوگی۔ مزید برآں، شہر میں صفائی ستھرائی اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ مرحلہ وار صفائی کے کام کو موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ شہری سہولت، صفائی اور صحتِ عامہ کے امور میں بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور ان تمام سرگرمیوں کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت جلد شروع کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7992/2025
سبی 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی سے گزشتہ روز صوبائی فوکل پرسن( پی ایم سی) آر ٹی ایس ایم جمیل احمد نے ضلع میں آر ٹی ایس ایم کی کارکردگی کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم مرزا اطہر بیگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی فوکل پرسن نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ وہ ضلع سبی میں آر ٹی ایس ایم ٹیموں کی کارکردگی، اسکولوں کے دوروں اور اساتذہ کی حاضری کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں آئے ہیں۔ اس موقع پر انہیں آر ٹی ایس ایم کے کام، دوروں کی تفصیلات اور مانیٹرنگ رپورٹس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ صوبائی فوکل پرسن نے بتایا کہ بعض اسکولوں میں کلسٹر کے سامان کی فراہمی نہیں ہوئی، جبکہ کچھ اسکولوں میں مستقل غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی بھی سامنے آئی ہے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل غیر حاضر اساتذہ کو ٹرمینیٹ کیا جائے گا، جبکہ جن اسکولوں کو کلسٹر کا سامان فراہم نہیں ہوا ان کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے معیار میں بہتری اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ طلباءکو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7993/2025
دکی 23اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر 87 ونگ شاہد بلال اور دیگر ممبران نےشرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع میں جاری BSDI اسکیمز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے اب تک کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جاری اسکیمز کے کام میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہر محکمہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام BSDI اسکیمز پر دن رات کام کرے اور یقینی بنائے کہ منصوبے معیاری اور مقررہ وقت میں مکمل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے باہمی رابطے کو مزید مو¿ثر بنائیں تاکہ ضلع بھر میں ترقیاتی عمل میں تیزی لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7994/2025
تربت 23 اکتوبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے تربت میں لوگوں کے لیے سیر و تفریح کے نئے مقام دوست فارم ہاوس گھنہ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ نے کہا کہ تربت میں عوام کے لیے تفریحی مقامات کی کمی محسوس کی جارہی تھی، دوست فارم ہاوس کا قیام اس خلا کو پر کرے گا اور کہا کہ منصوبے کا مقصد محض کاروبار نہیں بلکہ عوام کو ایک پرسکون، خوشگوار اور ثقافتی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں شہری اہلِ خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لمحات گزار سکیں واضح رہے کہ یہ فارم ہاوس یونیورسٹی آف تربت کے بالمقابل سی پیک شاہراہ پر واقع ہے، جہاں جدید رہائشی، کھیلوں اور تفریحی سہولیات دستیاب ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7995/2025
تربت 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر نے سینیئر ڈرگ انسپکٹر محمد اکرم بلوچ نے کارروائی کرتےہوئے ایک میڈیسن ایجنسی پر چھاپہ مارا اور زائدالمیعاد اور جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کی سینیئر ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کی جانچ پڑتال اور مشکوک دواوں ٹیب میبی روم اور ٹیب لیوسڈ 500 ملی گرام کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیج دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ نے کہا کہ یہ کارروائی سوشل میڈیا کی نشاندہی پر عوامی مفاد میں کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی یا غیر معیاری ادویات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7996/2025
تربت 23 اکتوبر2 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور احمد بلوچ نے تربت کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور تعلیمی و تدریسی معیار میں بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (میل) ڈاکٹر اصغر علی اور اے ڈی او ای دشت نبی بخش ان ہمراہ تھے انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول مولوی عبدالحق محلہ (واستو بازار) کا معائنہ کیا، جہاں اساتذہ سے اسکول کے مسائل اور تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اساتذہ کو تدریسی کارکردگی بہتر بنانے، طلبہ کے اندراج میں اضافہ کرنے اور تعلیمی ماحول کو مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے جی بی ایم ایچ ایس اور جی جی ڈی سی تربت کے تربیتی مراکز کا دورہ کیا، جہاں سائنس، ریاضی اور انگریزی کے اساتذہ کے لیے تدریسی مہارتوں پر تربیت جاری تھی ضلعی ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ جدید تدریسی طریقوں خصوصاً فلیپڈ اور طلبہ مرکوز نظامِ تعلیم کو اپنایا جائے تاکہ طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7997/2025
چمن 23اکتوبر۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں میجر عمر، اے ڈی سی چمن فدا بلوچ حساس اداروں کے آفیسرز ڈی ایس پی طاہرکیانی، ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے ڈی سی چمن کو اپنی اپنی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں اور دیئے گئے اہداف کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع چمن کی امن و امان، مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال چمن شہر میں ٹریفک جام اور افغان باشندوں کی وطن واپسی اور تمام اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں پروگریس اور ایمپرومنٹ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضریوں اور ہیلتھ یونٹس میں ادویات اور حاضریوں کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کی احترام عزت و وقار کیساتھ اور اور صلہ رحمی کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا تاہم چمن جو کہ ایک سرحدی ضلع ہے اور پہاڑی اور میدانی علاقوں وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے لہذا چمن میں تعلیمی صحت عامہ روڈز اور ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن اور مسائل اور مشکلات کے حل پر تمام متعلقہ محکموں کو غیر ضروری کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو وقت پر حل کیا جا سکے اور چیلنجزپر قابو پایا جائے اس حوالے سے سول و فوجی قیادت اور تمام ادارے اپنی خدمات اور ذمہ داریوں کو ایمانداری مستقل مزاجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن ناگزیر ہے لہٰذا تمام آفیسران علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر بھرپور کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7998/2025
کوئٹہ23 اکتوبر۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اپنی یونیورسٹیوں کے اکیڈمک قد کو اتنا بلند کریں کہ ہمارے صوبے سے اسٹوڈنٹس باہر جانے کے بجائے دوسرے صوبوں کے اسٹوڈنٹس علم کی پیاس بجھانے کی خاطر یہاں کا رخ کریں۔ یہ تب ممکن ہوگا جب ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریگا۔ پبلک یونیورسٹیز کے اساتذہ کرام اپنا نصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ کاغذی ریسرچ کے بجائے اپلائیڈ ریسرچ پر بھی توجہ دیں. اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ریسرچ سے سماج کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ تعلیم اور تحقیق کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے ہم جدت کو فروغ دے سکتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے دورے کے موقع پر ٹینور ٹریک سسٹم کے فیکلٹی ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور پرو-وائس شاہوانی بھی موجود تھے. ٹی ٹی اہس فیکلٹی ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج میری خواہش تھی کہ آپ کو براہ راست سن سکوں تاکہ زمینی حقائق سے درست آگاہی حاصل کر سکوں. انہوں اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ ماضی میں ہم سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو ہرگز نہیں دہرائیں گے. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جسطرح سندھ حکومت سندھی کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہے، میں ذاتی طور پر اپنی مادری زبانوں پشتو، بلوچی، براہوی اور دیگر کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ان لسانی خزانوں کو محفوظ رکھیں، جو ہمارے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت سے گہرے جڑے ہوئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7999/2025
کوئٹہ23 اکتوبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 کو آزاد کشمیر نے ایک آزاد ریاست کا درجہ حاصل کیا جو برصغیر کی تاریخ میں آزادی، قربانی، اور استقامت کا وہ روشن باب ہے جس نے پوری دنیا کو یاد دلایا کہ جب ایک قوم اپنے حقِ خودارادیت کے لیے متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اس کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یہ دن دراصل ان عظیم شہداء، غازیوں، اور مجاہدینِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ظلم، جبر اور غلامی کے نظام کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ کشمیر کے بہادر عوام نے ہمیشہ قربانیوں، عزم اور حوصلے کی ایک مثال قائم کی اور آج بھی اپنی آزادی اور شناخت کی بقا کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے مذید کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا رشتہ ایمان، قربانی، ثقافت اور نظریے کی بنیاد پر استوار ہے۔ بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تسلسل اور قومی وحدت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے ویڑنری اقدامات کر رہی ہے، تاکہ صوبے کے عوام قومی ترقی کے عمل میں بھرپور حصہ ڈال سکیں۔ یہی یکجہتی، بھائی چارہ اور اجتماعی جدوجہد کا جذبہ آزاد کشمیر کے قیام کی روح بھی ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا یومِ تاسیس آزاد کشمیر کے عوام کے لئے نہ صرف جشنِ آزادی کا دن ہے بلکہ اپنے قومی فرض، اتحاد اور یکجہتی کے عزمِ نو کا دن بھی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے متحد رہیں گے، تاکہ آنے والی نسلوں کو امن، انصاف اور ترقی پر مبنی معاشرہ میسر آئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta (October 23)The Adviser to the Chief Minister of Balochistan for the Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, has said that on October 24, 1947, Azad Kashmir attained the status of a free state — a luminous chapter in the history of the subcontinent that symbolizes freedom, sacrifice, and resilience. It reminded the world that when a nation unites for its right to self-determination, no power can suppress its desire for freedom.She expressed these views in her special message on the occasion of the 78th Foundation Day of Azad Kashmir. Dr. Rubaba Khan Buledi said that this day is, in fact, a tribute to the great martyrs, veterans, and freedom fighters who stood firm against tyranny, oppression, and slavery. The brave people of Kashmir have always set an example of sacrifice, determination, and courage — and to this day, they continue their peaceful struggle for freedom and identity.Dr. Rubaba Khan Buledi further stated that the bond between Pakistan and Azad Kashmir is rooted in faith, sacrifice, culture, and ideology. The people of Balochistan share the sorrows and struggles of their Kashmiri brothers and will continue to extend moral, political, and diplomatic support for their right to self-determination on every platform. She added that Azad Kashmir represents the ideological continuity of Pakistan and stands as a symbol of national unity.She said that under the leadership of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti, the provincial government is taking visionary steps for the development of women, youth, and underprivileged segments of society so that the people of the province can play an active role in national progress. This very spirit of solidarity, brotherhood, and collective struggle is also the essence of the foundation of Azad Kashmir.Dr. Rubaba Khan Buledi concluded that the Foundation Day of Azad Kashmir is not only a day of independence and celebration for the Kashmiri people but also a day to renew their pledge of national duty, unity, and harmony. She emphasized that we must all reaffirm our commitment to remain united for a strong, peaceful, and prosperous Pakistan, ensuring that future generations inherit a society built on peace, justice, and progress.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8000/2025
سنجاوی 23اکتوبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کےاحکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سنجاوی میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑکی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاکھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی ڈسٹرکٹ افسران اوریونین کونسل تحصیل سنجاوی کےقبائلی عمائدین اور بڑی تعدادکےمختلف مکاتب فکر کےبڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جن مسائل کا ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق تھا ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور جو مسائل ہائراتھارٹیز سے تعلق رکھتے تھے ان کو ہائراتھاٹیز سے رابطہ کیا جائے گاڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمار فرض ہے عوام نے کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا گورنمنٹ آف بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ضلع زیارت کو امن وامان کی راہ پر گامزن کردیا ہے امن وامان پر مکمل فوکس رکھیں گے امن وامان کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے حکومت آف بلوچستان کے واضح احکامات ہے کہ عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ جو مسائل دفاتر میں حل ہوسکتے ہین ان کو دفتر میں حل کریں گے جو عوام کے عام مسائل ہے ان کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا افسران دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں جاکر عوام کے مسائل حل کریں اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔ سنجاوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوام نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8001/2025
بارکھان 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے یونین کونسل رڑکن کے علاقے بستی مومیانی حسنی کا دورہ کیا، جہاں حالیہ زلزلے کے باعث درجن سے زائد مکانات منہدم ہوگئے تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرہ افراد کو اضافی ٹینٹ فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں عارضی رہائش میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس کڑے وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ امدادی کاموں میں مصروف عملے کو بھی ہدایت کی گئی کہ ریلیف کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی خاندان امداد سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو امدادی اقدامات میں مزید ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8002/2025
تربت23اکتوبر ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پیرکانی سے کمشنر ہاو¿س تربت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر کمشنر مکران نے تعلیم کو خطے کی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران کا قیام ایک تاریخی قدم ہے، جس نے مکران ڈویژن کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ہر سطح پر یونیورسٹی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ کمشنر مکران نے طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، رہائش اور انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے ملاقات کے دوران کمشنر مکران سے درخواست کی کہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے انٹرن شپ، ٹیکنیکل ایجوکیشن، انٹرپرینیورشپ، ای کامرس اور اسپورٹس کے فروغ کے سلسلے میں ادارہ جاتی تعاون فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ عملی تجربے کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید موثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھی تعاون کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک محفوظ، تربیت یافتہ اور ہمہ وقت فعال سیکیورٹی نظام تعلیمی ماحول کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران صرف درس و تدریس کا مرکز نہیں بلکہ تربیت و کردار سازی کا ادارہ ہے جو خطے کی سماجی و تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یونیورسٹی آف مکران کو علمی و تحقیقی لحاظ سے ایک مثالی اور حوالہ جاتی ادارہ بنانا ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے علمی رہنمائی فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ، طلبہ، والدین، سرکاری ادارے، مقامی نمائندگان، صنعت و تجارت کے افراد اور سول سوسائٹی کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یونیورسٹی آف مکران کو علم و تحقیق کا ایسا مرکز بنایا جا سکے جو پورے خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرے۔آخر میں وائس چانسلر نے کمشنر مکران کو یونیورسٹی کے باضابطہ دورے کی دعوت دی تاکہ وہ طلبہ، طالبات اور فیکلٹی ممبران سے براہِ راست ملاقات کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح نوجوان نسل کو اپنی علمی و فکری صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل اور تجاویز براہِ راست اعلیٰ انتظامیہ تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے کمشنر مکران کی دلچسپی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ یونیورسٹی کی فلاح و ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8003/2025
سنجاوی 23اکتوبر.۔و ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان نے سنجاوی میں پانی کے بور اور واٹر سپلائی کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، ایکسین شہک گشگوری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ کہ پانی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8004/2025
ت±ربت23اکتوبر،۔.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر لالا رشید دشتی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما نیاز کیازئی, پی ٹی آئی کے وارث دشتی سمیت دیگر موجود تھے.اس دوران لالارشید دشتی نے تحصیل دشت کے مختلف مسائل سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو آگاہ کیا.ملاقات کے دوران میرانی ڈیم میں پانی کی کمی، پاک ایران بارڈر کی بندش، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز کی بہتری اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، جبکہ میرانی
ڈیم اور سرحدی تجارت سے متعلق امور پر متعلقہ حکام سے بات چیت کریگی۔وفد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی عوام دوست پالیسیوں اور سماجی خدمات کو خوب سراہا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8005/2025
نصیرآباد23اکتوبر ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمے پر کیسکو کے واجب الادا بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تھی جس سے ضلع بھر میں آب نوشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن محمد وریا منجو کو ہدایت دی کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مختلف واٹر سپلائی اسکیموں اور تالابوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بجلی کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پی ایچ ای حکام کو ہدایت دی کہ بجلی بحال ہونے کے بعد فوری طور پر پانی کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور کسی بھی سطح پر عوامی سہولیات میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، اس کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کیسکو حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور کیسکو باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔ بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نظام آب نوشی کو فعال کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ضلع کے تمام علاقوں میں پانی کی باقاعدہ فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8006/2025
جعفرآباد، 23 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیرِ صدارت رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سرکاری دفاتر کے کرایہ ناموں اور معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصاً ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفس جعفرآباد کے کرایہ میں توسیع سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ تمام کرایہ داری معاہدے شفافیت، میرٹ اور موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق طے کیے جائیں تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو دفاتر کی قانونی حیثیت اور عمارتوں کی حالت کا ازسرِنو جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے کرایہ میں توسیع سے متعلق سفارشات مرتب کر کے حتمی منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8007/2025
ت±ربت 23 اکتوبر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنما عطاءاللہ محمد زئی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حفیظ مینگل، سردار ولی خان زعمرانی، دادجان سبزل اور وحید سبزل نے ملاقات کی۔ ایک ملاقات کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کو پاک ایران سرحدی تجارت کی بندش، عوامی ردِعمل اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے وفد کے خدشات توجہ سے سنے اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور بارڈر سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ23 اکتوبر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی مستونگ کے صدر حاجی عزیز ابابکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں پر اس نوعیت کے حملے قابلِ افسوس اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں، اور یہ شرپسند عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔حاجی علی مدد جتک نے حاجی عزیز ابابکی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور کسی کو بھی پارٹی کے رہنماو¿ں یا کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی امن، جمہوریت اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور ایسے?الحرکت واقعات سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 8008/2025
کوئٹہ، 23 اکتوبر۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیرِ صدارت بلوچستان بزنس فیسلیٹیشن سینٹر (BFC) کے قیام کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB)، بزنس فیسلیٹیشن سینٹر اسلام آباد کے نمائندوں، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او قائم لاشاری و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نمائندوں نے پنجاب میں کاروباری سہولیات اور ڈیجیٹل گورننس کے نظام کے قیام کے تجربات اور تکنیکی ماہرین کی خدمات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے تکنیکی تعاون، ڈیجیٹل انضمام اور معلومات کے تبادلے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ بلوچستان کاروباری خدمات کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ایک شفاف، موثر اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بزنس فیسلیٹیشن سینٹر سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہوگا، جہاں کاروباری رجسٹریشن، لائسنسنگ اور دیگر خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان اس مرکز کے جلد قیام کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری سہولت، سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے میں پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 23:On the special instructions of Chief Secretary Balochistan, Shakeel Qadir Khan, an important consultative meeting was held under the chairmanship of Vice Chairman Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, regarding the establishment of the Balochistan Business Facilitation Center (BFC).Representatives from the Punjab Information Technology Board (PITB), the Business Facilitation Centre Islamabad, CEO of the Balochistan Board of Investment Qaim Lashari, and other relevant officials participated in the meeting.Representatives of the Punjab IT Board shared their experiences and expertise regarding the establishment of business facilitation and digital governance systems in Punjab. The meeting held detailed discussions on the possibilities of technical cooperation, digital integration, and exchange of information for setting up the Business Facilitation Centre in Balochistan.On this occasion, Bilal Khan Kakar stated that the Government of Balochistan is committed to digitizing and simplifying business services to provide a transparent, efficient, and investor-friendly environment.He added that the Balochistan Business Facilitation Centre will serve as a one-stop platform for investors and the business community, where business registration, licensing, and other related services will be available in one place.He further said that the Government of Balochistan is determined to establish this centre at the earliest to ensure ease of doing business, promotion of investment, and sustainable economic development in the province.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8009/2025
تربت23اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرصدارت محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند، تحصیلدار شیرجان بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ارسلان اور ضلع کیچ کے مختلف تحصیلوں کے اے ڈی ایچ او صاحبان اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ضلع کے تمام صحت مراکز کا دورہ کریں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مانیٹرنگ کے دوران اگر محکمہ صحت کا کوئی بھی عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرکیچ نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم کا بنیادی مقصد ضلع کیچ میں صحت کے مراکز کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جاسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8010/2025
لورالائی23اکتوبر .۔ اسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر مقامی ہندو برادری کے عمائدین و نمائندوں سے ان کے مذہبی عبادت گاہ جاکر ملاقات کی۔ انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ہندو برادری کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اس موقع پر ندیم اکرم نے کہا کہ لورالائی امن و بھائی چارے کی سرزمین ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے باہمی احترام، محبت اور رواداری کے ساتھ رہتے ہیں۔ انتظامیہ اورپولیس فورس کا فرض ہے کہ ہر شہری کے جان و مال اور مذہبی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، معاشرتی امن اور باہمی بھائی چارے کے فروغ میں تمام مکاتب فکر کا کردار قابل تحسین ہے۔ لورالائی انتظامیہ ہمیشہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ایسے تہوار معاشرتی یکجہتی کا مظہر ہیں۔آخر میں اسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے دعا کی کہ دیوالی کا یہ تہوار خوشیوں، امن اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8011/2025
گوادر: 23اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیم کے فروغ، اسکولوں کی کارکردگی، معیارِ تعلیم، اساتذہ کی حاضری، اسکولوں میں بنیادی سہولیات، سولرائزیشن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) زائد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) زراتون بی بی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نصیر احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عتیق الرحمن بلوچ، ڈپٹی ڈی اوز، سوشل ویلفیئر آفیسر، نمائندگانِ یونیسف، آر ٹی ایس ایم، کیسکو، بی اینڈ آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بیشتر غیر فعال اسکول فعال ہو چکے ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ معیارِ تعلیم، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے اسکولوں کو تمام مسنگ فسیلٹیز فراہم کی جا چکی ہیں، لہٰذا اب تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔مزید برآں، اجلاس میں اسکولوں کی سولرائزیشن، واش رومز کی تعمیر، اور خصوصاً گرلز اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرلز اسکولوں میں واش رومز کی تعمیر نہایت ضروری ہے، تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گوادر کو پاکستان کا پہلا ضلع بنانا چاہیے جہاں زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو سولر انرجی سسٹم پر منتقل کیا گیا ہو۔ اس سلسلے میں ہر یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ گرلز ڈگری کالج گوادر کی سولرائزیشن کا کام کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ، ان کی تنخواہوں میں کٹوتی، اور حاضری کے نظام کی بہتری پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ یونیسف کی جانب سے اسکولوں میں ہیلتھ اسکریننگ پروگرام اور دو مکمل ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز— جن میں شمبے اسماعیل ہائی اسکول اور گوشت ماڈل اسکول شامل ہیں . پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنائ، آر ٹی ایس ایم کی ٹیم نے اسکولوں سے متعلق اپنی سروے رپورٹ بھی پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8012/2025
کوئٹہ، 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ انڈسٹری کے نمائندگان، مارکیٹ کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ خصوصاً سبزیوں، ٹماٹر، پیاز، آلو، دالوں، اور گوشت کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ مقامات پر قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوامی مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تاکید کی کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامے چسپاں کیے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے کسی کو بھی خود ساختہ نرخ مقرر کرنے یا عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8013/2025
لورالائی 23اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے آج اچانک لیویز چیک پوسٹ تنگ کا وزٹ کیا گیا لیویز فورس کے اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا گیا اور اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے لیویز چیک پوسٹ تنگ کے انچارج کو سخت وارننگ دیا کہ اگر کسی بھی لیویز ایریا انچارج کے علاقے میں افغان مہاجرین کو پایا گیا تو وس انچارج کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے تھا اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے مزید کہا کہ چیک پوسٹ کے راستے پر ٹرانسپورٹ مسافر گاڈی ھو چھوٹی یا بڑی گاڈی ھو روزانہ کی بنیاد پر روکے اور چیک کرے کہ اس میں افغان مہاجرین کی نشانی دہی کرے اور انھیں پکڑ کے ملک بدر کرے اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے افغان مہاجرین کے جتنے بھی کنٹینرز افغانستان جارہے ھے ان کی انڑی کا بھی جائزہ لیا گیا.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8014/2025
کوئٹہ: 23 اکتوبر ۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں صوبے کے شعبہ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں۔ انہی اقدامات کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مختلف آسامیوں پر منتخب امیدواروں کو 121 آفر لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔جاری کردہ آفر لیٹرز درج ذیل آسامیوں کے لیے ہیں۔
• 6 اسپیشلسٹ (گریڈ 18)
• 32 میڈیکل آفیسرز (گریڈ 17)
• 15 لیڈی میڈیکل آفیسرز (گریڈ 17)
• 68 اسٹاف نرسز (گریڈ 16)
ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن نے تمام منتخب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دفتر سے رابطہ کریں تاکہ اپنی آفرز قبول کرنے کے بعد تعیناتی کے احکامات (Appointment Orders) جاری کیے جا سکیں۔یہ اقدام صوبے میں صحت کے نظام کو مستحکم کرنے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8015/2025
کوئٹہ 23اکتوبر۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بلوچستان سردار زادہ فیصل خان جمالی ،پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت محکمہ بلوچستان نوابزادہ میر زرین خان مگسی، سکریٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محمد طیب لہڑی ،ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ اینڈ ایکسٹینشن سروسز لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمہ بلوچستان ڈاکٹر محمد فاروق ترین نے لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر میرین سائنسز کا دورہ کر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی۔اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی اور رجسٹرار ڈاکٹر بالاج رشید بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر کی قیادت میں وفد نے مختلف فیکلٹی کے ڈینز ،شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افیسروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات ،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں ،سہولیات ،طلبا کے اسکالرشپ اور دیگر امور پر اجلاس کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی مختلف اور اہم شعبوں میں بی ایس اور ایم ایس کی ڈگری فراہم کر رہی ہے معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی وفاقی وزیر جام کمال خان کا ایک تحفہ ہے جو کہ علم کی شمع روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر مختلف جامعات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں اور ان پر عمل درامد بھی ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زاد فیصل خان جمالی نے کہا کہ لا ئیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ اہمیت کا حامل ہے اس محکمے کے بہت سارے افادیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس محکمہ کو بہتر بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اس صوبے کے اثاثہ ہیں وہ ریسرچ اور ارگینک پروڈکٹ پر کام کریں جن کی ڈیمانڈ روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک لسبیلہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی نے کہا کہ ضلع لسبیلہ بہت سر سبز اور زرخیز ہے جغرافیائی طور پر اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی اور محکمہ لائیو سٹاک مشترکہ طور پر ریسرچ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں جو کام کریں گے ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔لائیو اسٹاک کے سیکریٹری محمد طیب لیڈی نے اجلاس کو بتایاکہ لسبیلہ میں ٹیارو فارم فنکشنل ہے جو یونیورسٹی کے اسکالرز اور طلبا کے لیے ریسرچ کے حوالے سے بہت اہم ہے۔یونیورسٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ریسرچ کو مزید وسعت دیں گے۔یونیورسٹی اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ طور پر کام کرنے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیے۔جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور محکمہ لائیو اسٹاک کے سیکریٹری محمد طیب لہڑی نے دستخط کر دیے۔مفا ہمتی یادداشت کے مطابق مستقبل کی ترقیاتی پالیسیوں کے لیے سفارشات تیار کرنے جانوروں اور ویٹرنری سائنسز کے مختلف پہلووں پر قومی اور بین الاقوامی کانفرنس اور سمینار کے انعقاد میں ہم اہنگی پیدا کریں گے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں اور ماہر تعلیم کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔یادداشت کے مطابق تحقیق اور مویشیوں سے متعلق ایک دوسرے کو مدد اور سہولت فراہم کرنے کے علاوہ نمونہ جمع کرنے ذخیرہ کرنے نقل و عمل اور بیماری کی تشخیص دستیاب تعلیمی تحقیق اور دیگر متعلقہ سہولیات تک رسائی کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور موجودہ چیلنجز اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے سہ ماہی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تمام اسٹاک ہولڈرز کو شامل کرنے ان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے لیے مختلف مویشیوں کے لیے فلاحی معاشروں اور فارمز کی ترقی کا اغاز بھی کیا جائے گا۔یادداشت میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مختلف لائیو سٹاک ریسرچ فارمز، ڈیری ڈیولپمنٹ فارم خاص طور پر لسبیلہ میں ٹیارو بیلہ۔،اونٹ کے دودھ کی پروسیسنگ یونٹ ، ریڈ سندھی کیٹل فارم ساکران حب سمیت تکنیکی اسٹیبلشمنٹ ترقیاتی مہارت کے لحاظ سے ایک دوسرے کو مربوط اور سہولت فراہم کریں گے۔ وائس چانسلر نے صوبائی وزیر و دیگر کو یونیورسٹی میں تشریف اوری اور مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر و دیگر نے فیکلٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا دورہ کر کے مختلف کلاس رومز اور لیب کا بھی معائنہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8016/2025
کوئٹہ23اکتوبر۔ بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے محکمہ خزانہ کے کانفرنس ہال میں واسا کے انٹرنل آڈٹ اور گرانٹ ویریفکیشن سے متعلق ایک اہم، تفصیلی اور نتیجہ خیز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ادارے کے مالی نظام کو مزید شفاف، منظم اور موثر بنانا، اور فنڈز کے بروقت و درست استعمال کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس کی صدارت چیف انٹرنل آڈٹ عرفان علی نے کی جبکہ اجلاس می سیکشن آفیسر نصیر احمد، چیف فنانشل آفیسرز باقر حسین اور عبدالمصور، ڈائریکٹر فنانس غلام حسین، بجٹ اٹننڈنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور محکمہ واسا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران واسا کے مالی معاملات، ترقیاتی گرانٹس، آڈٹ رپورٹس، اخراجات کے شفاف استعمال، اور ریونیو جنریشن کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔محکمہ خزانہ کے حکام نے واسا انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ادارے کے تمام انٹرنل آڈٹ اور گرانٹ ویریفکیشن رپورٹس بروقت مکمل کی جائیں تاکہ آئندہ فنڈز کے اجراء، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور مالی نظم و ضبط کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں واسا حکام نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے بل ریکوری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی تیز کرنے، اور ریونیو میں اضافہ کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واسا اپنی مالی خودانحصاری کے لیے ایسے اقدامات کر رہا ہے جن سے نہ صرف ادارہ مضبوط ہوگا بلکہ عوام کو پانی کی بہتر فراہمی اور خدمات میں بہتری بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ چیف انٹرنل آڈٹ عرفان علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: “حکومت بلوچستان اداروں میں شفافیت، دیانت داری اور مو¿ثر مالی نظم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ واسا جیسے عوامی خدمت کے ادارے صوبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہر مالی سرگرمی کا آڈٹ شفاف اور قابلِ اعتماد انداز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خزانہ اور واسا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا کر صوبے کے مالی نظام میں شفافیت اور ادارہ جاتی بہتری کو فروغ دیا جائے گا۔ عرفان علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سرکاری ادارے، خصوصاً واسا، اپنی گرانٹس، اخراجات، اور ترقیاتی فنڈز کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق شفاف انداز میں استعمال کریں تاکہ عوامی اعتماد میں اضافہ ہو۔ دوسری جانب واسا کے حکام نے یقین دلایا کہ ادارہ صوبائی حکومت کے وڑن کے مطابق مالی نظم و ضبط، ریونیو میں بہتری، اور شفافیت کے اصولوں پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ واسا انتظامیہ کے مطابق، ادارے نے بل ریکوری سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے، نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں شروع کرنے، اور مالی رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر محکمہ خزانہ کے حکام نے واسا کے اقدامات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی شفاف مالی نظم، عوامی خدمت، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8017/2025
گوادر23اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے صحت عامہ سے متعلق امور، اسپتالوں کی کارکردگی، انسدادِ پولیو مہم، ادویات کے معیار، اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈی ایس او ڈاکٹر فاروق بلوچ، ایکسین بی اینڈ آر مقصود بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عتیق الرحمن، ایس ڈی او کیسکو، ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ضلع بھر میں صحت کی مجموعی صورتحال اور عوامی سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال سے استفسار کیا کہ رواں ماہ او پی ڈی کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیوں دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر ایم ایس نے بتایا کہ اسپتال میں اس مرتبہ ادویات کی فراہمی بہتر رہی، جس کے باعث عوام نے پرائیویٹ کے بجائے سرکاری اسپتالوں کا رخ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم (اکتوبر) سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایک اسکول کی انتظامیہ کی وجہ سے چند تکنیکی مسائل سامنے آئے تھے جنہیں آئندہ مہم میں دور کیا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں بی ایچ یوز، آر ای سی ایز اور سی ڈی مراکز کی سولرائزیشن پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر اسپتالوں کی عمارتوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کے کام کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر سے ضلع بھر کے فارمیسی اسٹورز میں ادویات کے معیار، دستیابی اور ممکنہ غیر قانونی فروخت کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ ایسے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو نشہ آور یا غیر معیاری ادویات فروخت کر رہے ہوں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او کیسکو سے مختلف اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی اور بلاتعطل سپلائی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اور فعال کوآرڈینیشن ناگزیر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8018/2025
کوئٹہ، 23 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیات اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خودساختہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تمام دکانداران کو دکانوں پر سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن سریاب عزت اللہ نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن اٹی اعجاز کھوسہ نے جوائنٹ روڈ اور گردونواح میں جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن صدر حسیب سردار نے عالمو چوک، جناح ٹاو¿ن اور دیگر مقامات پر کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8019/2025
کوئٹہ، 24 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام اور حکومتِ آزاد کشمیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کی آزادی، خودمختاری اور عزم و استقامت کی علامت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ئ وہ تاریخی دن ہے جب کشمیری عوام نے ظلم و جبر کے خلاف علمِ آزادی بلند کیا اور اپنی آزاد حکومت کی بنیاد رکھی جو آج بھی ان کی جدوجہدِ آزادی کی زندہ مثال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کے سنہری ابواب میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یومِ تاسیس آزاد کشمیر ہمیں اتحاد، استقامت اور قربانی کے اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو آزادی کی بنیاد بنا، اور آج بھی یہ جذبہ مظلوم کشمیریوں کی امید کا سرچشمہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8020/2025
تربت23اکتوبر۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بروزبدھ یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں تعاون بڑھانے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں وائس چانسلرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تربت یونیورسٹی اور مکران یونیورسٹی کے طلبہ میں ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ پروگرامز ترتیب دیے جائیں گے اوردونوں جامعات کی فٹبال اورکرکٹ ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریزمنعقدکئے جائیں گے۔ملاقات میں طلبہ میں ہم آہنگی، نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیت، برداشت اور ٹیم ورک کے فروغ کے لیے انڈور اورآوٹ ڈور گیمز کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے حکمت عملی طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جامعات کے شعبہ کھیل جلد باہمی مشاورت سےدونوں جامعات کے ٹیموں کے انتخاب کے لئے مشترکہ ٹرائلز کے انعقاد اور کھیلوں کے شیڈول کی تیاری کے لیے حکمت عملی وضع کریں گے۔ملاقات میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ مکران یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہےکیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ امن، بھائی چارگی، تعمیری سوچ اورمثبت رویوں کو اجاگر کرنے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق تربت یونیورسٹی اور مکران یونیورسٹی کے درمیان کھیلوں کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے سے دونوں جامعات کے کھلاڑی قومی سطح کے مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کرسکیں گے۔ملاقات کے دوران تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز اعجاز احمد،ڈائریکٹراسٹوڈنٹ انجینئر زچاکرحیدر،ڈائریکٹراسپورٹس مظہرگچکی اور مکران یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار آفتاب اسلم بھی موجودتھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8021/2025
پنجگور 24 اکتوبر ضلع پنجگور میں صحت عامہ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور میجر (ر) عبد الکبیر زرکون کی کاوشوں سے پہلا مکمل فعال اور جدید تھیلیسیمیا سینٹر افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ یہ مرکز ضلع کے ان درجنوں بچوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوگا جو موروثی خون کی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، اور دیگر متعلقہ محکموں اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر میجر(ر) عبد الکبیر زرکون نے کہا کہ یہ مرکز نہ صرف علاج گاہ ہے بلکہ ان معصوم بچوں کے لیے زندگی کی نئی امید ہے جو پہلے علاج کے لیے دور دراز شہروں کا سفر کرنے پر مجبور تھے جس میں انہیں ہزاروں کے اخراجات آتے تھے مگر اب اس سینٹر میں وہ بلکل مفت اپنا علاج کروا سکیں گے۔ تقریب میں ماہرین صحت نے بتایا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جس میں جسم معمول کے مطابق ہیموگلوبن پیدا نہیں کرتا، جس کے باعث مریض کو خون کی شدید کمی کا سامنا رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قریبی رشتہ داروں میں شادیوں کا زیادہ رواج اس بیماری کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ صحت عامہ کا منصوبہ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) عبد الکبیر زرکون کی ذاتی دلچسپی، نگرانی اور قیادت میں مکمل طور پر تیار اور قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر میں تربیت یافتہ طبی عملہ، بلڈ بینک، مریضوں کے ریکارڈ کا جدید نظام، ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور مشاورتی خدمات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور نے کہا کہ یہ منصوبہ ضلعی صحت کے نظام کو مربوط بنسنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ایسے اہم مسئلہ سے متعلق عوامی سطح پر شعور اور آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو اب علاج کے لیے اپنے ہی ضلع میں معیاری سہولیات میسر ہوں گی اور وہ ایسا کرکے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سینٹر میں شفافیت اور بہتر انتظام کے لیے بورڈ آف گورنرز (BoG) بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں محکمہ صحت کے افسران، سماجی نمائندگان اور مریضوں کے والدین شامل ہیں۔ یہ بورڈ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے جاوید میڈیکل سینٹر گرمکان اور دیگر کمیونٹی شخصیات کی فلاحی سرگرمیوں کو بھی سراہا جو مسلسل اس جیسے نیک مقاصد میں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کے تسلسل اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی جبکہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تاریخی اقدام پنجگور کے صحت عامہ کے شعبے میں ایک نیا باب رقم کرتا ہے جو ضلعی انتظامیہ کے عوام دوستی، خدمت اور پائیدار اصلاحات کے عزم کی روشن مثال ہے۔ اس کارنامے کا سہرا ڈپٹی کمشنر میجر (ر) عبد الکبیر زرکون اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی قیادت، جذبے اور ویژن سے ایک دیرینہ عوامی ضرورت کو حقیقت میں
بدل دیا۔
….
خبرنامہ نمبر8022/2025
(کوئٹہ، 23 اکتوبر .عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں انسپیکشن سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بی ایف اے کی ٹیموں نے کوئٹہ، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں جاری خصوصی مہم کے دوران متعدد گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انسپیکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، گرد آلود ماحول میں گوشت لٹکانے اور دیگر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کوئٹہ میں 24، لورالائی میں 9 جبکہ قلعہ سیف اللہ میں 7 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ چیک کیے گئے مراکز میں بیف، مٹن اور پولٹری شاپس شامل تھیں۔مزید برآں، معمولی خامیوں کی نشاندہی پر متعدد دکانوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ فوڈ سیفٹی کے ضوابط کے مطابق فوری بہتری لائیں۔ قبل ازیں معائنہ ٹیموں نے دکانوں میں گوشت کی تازگی، کوالٹی، صفائی کے انتظامات، اسٹوریج اور مجموعی حفظانِ صحت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بغیر فوڈ بزنس لائسنس گوشت فروخت کرنے والے 7 دکانداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی۔ معائنہ ٹیموں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور گوشت کو صاف ستھرے اور محفوظ ماحول میں ذخیرہ و فروخت کریں۔
۔۔۔