Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 7930/2024
کوئٹہ 23 دسمبر۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پارلیمانی لیڈر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی جو کوششیں کر رہے ہیں اس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز جس جوانمردی کے ساتھ دہشت عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کررہے ہیں قوم ان کی اس عظیم قربانی پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان کے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، میر صادق عمرانی نے وزیرستان آپریشن میں خوارج کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعائ کتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک تمام شہدائ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطائ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطائ کے، انہوں نے آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاءکی ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

10th-September-2025

CamScanner 10-09-2025 09.09Download

3 hours ago

9th-September-2025

خبرنامہ نمبر6186/2025قلات 9ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ نے کہاہیکہ صحت مندمعاشرے کی…

3 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

8-09-2025

20 hours ago

9th-September-2025

CamScanner 09-09-2025 09.11Download

1 day ago