Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر7938/2024
استامحمد23دسمبر۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس جو ہر سال خوشی کے دن کے طور پر مناتے ہیں اس دن امن وامان و دیگر اقدامات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عیسائی کمیونٹی کے رہنما پولیس سی ٹی ڈی اسپیشل برانچ سمیت دیگر لا ان فورس ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر کے تمام چرچ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے عیسائیوں کی مذہبی تہوار کے موقع پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار بخوشی ادا کرسکیں پاکستان میں بسنے والی اقلیتیوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہم بھی عیسائی برادری کے مذہبی رسومات میں شرکت کر کے اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شہر بالخصوص ان علاقوں میں جہاں پر عیسائی برادری آباد ہے وہاں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ عیسائی برادری پرامن طریقے سے کرسمس کا تہوار منا سکیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

12-05-2025

خبرنامہ نمبر3501/2025کوئٹہ ، 12 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئندہ مالی سال…

13 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

09-05-2025

18 hours ago

12-05-2025

12-05-2025 08.55Download

1 day ago

11-05-2025

خبرنامہ نمبر 3484/2025 کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

1 day ago