Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر7935/2024
نصیرآباد23۔صوبائی مشیر محنت افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی عملی طور پر اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہیں محکمہ محنت وافرادی قوت کی نگرانی میں نئے سال کے آغاز میں بےروزگار افراد کی پہلی کھیپ بیرون ملک بھجوائی جائے گی جس میں کثیر تعداد لیبر کی ہوگی اس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو فوقیت دی جا رہی ہے ہمارا مقصد لوگوں کو بہتر معنوں میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تمام لوگوں کو مکمل ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک میں انہیں روزگار کے حوالے سے مشکلات درپیش نہ آئیں غیر قانونی طریقے سے روزگار کے حوالے سے جانے والے لوگوں کو حادثات پیش آنے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بیرون ملک جا کر لوگ روزگار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیاسی وقبائلی رہنما سخی میر ممتاز خان عمرانی محمد سلیم عمرانی آصف نبی عمرانی محمد اشرف عمرانی سمیت دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے درپیش مسائل کے متعلق سردار بابا غلام رسول عمرانی کو تحریری اور زبانی طور پر آگاہی فراہم کی سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ تحصیل باباکوٹ سمیت دیگر قریبی علاقوں میں تحصیل دفاتر اور مجسٹریٹ آفس قائم کرنے کے لیے بلڈنگز کا تعمیراتی عمل شروع کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ ہم مفاد عامہ میں مزید بہتر اقدامات کریں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کا ازالہ ممکن ہو سکے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کرنا ہی ہمارا سیاسی نصب العین ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

13-05-2025

CamScanner 13-05-2025 09.05Download

36 minutes ago

12-05-2025

خبرنامہ نمبر3501/2025کوئٹہ ، 12 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئندہ مالی سال…

14 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

09-05-2025

20 hours ago

12-05-2025

12-05-2025 08.55Download

1 day ago