Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر7933/2024
نصیرآباد۔۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ائی جی نصیرآباد رینج ایاز احمد بلوچ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ ای ٹی او ایکسائز نعیم جان عابد بشیر سمیت دیگر ان ٹیلیجنٹ اداروں کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر نصیر آباد ڈویژن میں امن و امان کی بحالی جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف کاروائی سمیت دیگر امور پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا تمام ا ن ٹیلیجنٹ اداروں کے نمائندگان نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن وامان کی بحالی اور قانون کی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اسمن گلروں اور منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں اندراج شدہ افراد پر گہری نظر رکھی جائے تمام اداروں کی نمائندگان پر لازم ہے کہ وہ ہاہمی مشاورت اور رابطہ کاریوں کے عمل پر زور دیں تاکہ علاقے کو امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ہمیں عوام کی مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں زندگی بسر کر سکیں تمام اداروں کے نمائندگان جرائم پیشہ ور افراد کی تمام سرگرمیاں پر گہری نظر رکھیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

13-05-2025

6 hours ago

14-05-2025

CamScanner 14-05-2025 09.15Download

11 hours ago

13-05-2025

خبرنامہ نمبر3439/2025کوئٹہ 12 مئی ۔: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید…

1 day ago

DGPR ADVERTISEMENTS

12-05-2025

1 day ago

Balochistan Development; A step forward in Digitalization

In the contemporary era of digital competition, Balochistan government has also initiated several projects, aiming…

1 day ago