Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 2024/7960
سبی 23 دسمبر 2024۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈی او ای، ڈی ای او فیمیل،آر ٹی سی ایم کے کوارڈینیٹر مرزا اطہر بیگ،ڈی ڈی ای او سبی/ لہڑی میل اور فیمیل نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم نے تمام اسکولوں جس میں فعال اور غیر فعال اسکولوں غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی، آر ٹی ایس ایم کی رپورٹ کے مطابق 128 اسکولوں کے دورے کیے گئے جن میں 13 اسکولوں کو بند پایا گیا اور تقریباً 50 کے قریب اساتذہ غیر حاضر پائے گئے جسکی رپورٹ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے متعلقہ افسران کو مسلسل غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوٹی اور شوکاز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اجلاس میں تمام غیر فعال اسکولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور غیر فعال، بند اسکولوں کو فعال کرنے پر زور دیا گیا اس ضمن میں یہ حکمت عملی اپنائی گئی کہ ایسے اسکول جن کا بیمس کوڈ اور نام موجود ہے مگر عمارت وجود نہیں رکھتی ان اسکولوں کا نام تبدیل کر کے کہیں اور دوسری جگہ منتقل کیا جائے اسکے علاوہ غیر حاضر اساتذہ کی روک تھام کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو موثر کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے ایک مربوط طریقہ کار اپنایا جائے اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنانے پر توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

07-05-2025

خبرنامہ نمبر33401/2025کوئٹہ8 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی حکومت اور انڈس…

5 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

07-05-2025

9 hours ago

Vacancy announcement in District and Sessions Court Qila Saifullah

TitleDetailDepartmentDistrict and Sessions Court, Qila SaifullahLocationQila SaifullahQualificationsBachelor's degree, shorthand 100 words per minute, typing 50…

11 hours ago

08-05-2025

CamScanner 08-05-2025 09.13Download

14 hours ago