Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر7932/2024
نصیرآباد 23 دسمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے ضلع بھر میں تعلیمی امور کی فراہمی درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے بڑی تعداد میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے اور ان کی تنخواہوں کی کٹوتی کے احکامات جاری کیے اجلاس میں ایجوکیشن کے افسران نذر محمد۔علی احمد ماندائی۔ عمرانہ۔ آر ٹی سی ایم رسول بخش کھوسہ یونیسیف کے بشیر احمد لہڑی خزانہ آفس سے امجد بہرانی ہیلتھ ایجوکیشن سیل کے ڈسٹرکٹ انگیجمنٹ افیسر گل حسن نور احمد عمرانی اساتذہ تنظیم کے نمائندے میر احمد شاہد گرانی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے پی ایس منظور شیرازی جہانزیب ترین سمیت دیگر ڈی ڈی ای اوز میل فیمیل شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میل فیمیل اپنی فرائض منصبی کو بہتر معنوں میں سرانجام دیں اسکولوں کے سرپرائز وزٹ کریں آئندہ اجلاس سے قبل تمام جامع رپورٹس مرتب دی جائیں تاکہ غیر حاضر عملے کے خلاف فوری اور موثر انداز میں کاروائی عمل میں لائی جائے ہیڈ ماسٹرز پر لازم ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے حوالے سے اپنے محکمے کے ذریعے ہیڈز کو اس بابت آگاہی فراہم کی جائے ہم نہیں چاہتے کہ ایک دن کی غیر حاضری پر اساتذہ کو ناحق تنگ کیا جائے عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کوئی نرم گوشہ نہیں رکھا جائے گا تمام اسکولوں میں اساتذہ کو ٹائم کی پابندی کرنی ہوگی تاکہ پہلے ہی پیریڈ سے اسکولوں میں تعلیمی عمل شروع ہو سکے اسکولوں میں اساتذہ دیگر تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے بھی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں نئی آسامیوں کو پر کرنے کے بعد ضلع بھر کے کئی بند اسکولوں کو فعال کیا جائے اساتذہ کی کمی کو دور کیا گیا ہے اب اساتذہ جہالت کے خاتمے کے لیے اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

11-05-2025

خبرنامہ نمبر 3484/2025 کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

11-05-2025

05-11-2025 09.05Download

22 hours ago

10-05-2025

Clipping 10-05-2025_compressedDownload

1 day ago

10-05-2025

خبرنامہ نمبر 3472/2025کوئٹہ۔ 10 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف…

2 days ago

Walk-in interview announcement

سبی ڈویژن، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے وہ امیدوار جنہوں نے درج ذیل…

2 days ago