Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 2024/7958
کوئٹہ23 دسمبر :_الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے صوبائ اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 21 ضلع حب پر کامیابی کا نوٹیفکیشن اجراء کے بعد صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان ایڈواٙزانڈسٹریز میر علی حسن زہری کااسلام آباد سے کوئٹہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ایٙرپورٹ چوک سے رہائش گاہ تک سپورٹرز اورپیپلز پارٹی کے جیالے ان پر گل پاشی کرتے رہے ۔میر علی حسن زہری نے والہانہ استقبال کرنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےعوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے صدرمملکت آصف علی زرداری خصوصی توجہ دے ہیں بلوچستان کے ماہیگیروں کیلئے فارن اسپیشل پروگرام کی منظوری صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعلی بلوچستان کے وژن کا حصہ ہے بلوچستان کے 300ماہیگیروں کو خصوصی تربیت کوریا میں دلانے کیلئےترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں فارن اسپیشل پروگرام میں شامل بلوچستان کی کوسٹل بیلٹ کے ماہیگیروں کے پاسپورٹ اجراء کی ویریفیکیشن کاکام تیزی سے جاری ہے پیپلز پارٹی کو بلوچستان کے عوام نے جومینڈیٹ دیا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ترقی کے سفر کو نئ سمت اوراحساس محرومی کا ازالہ کرینگے اس موقع پر حب سول سوسائٹی کے چیئرمین حضرت مولانا یعقوب ساسولی قبائلی شخصیت محمد معظم طورپیپلز پارٹی کے رہنما وڈیرہ امین مری انجینئر سعید مینگل حاجی نوید موندرہ صالح جتک سرفرازسومرواوردیگر سپورٹرز بڑئ تعداد میں موجود تھے میر علی حسن زہری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت بلوچستان کے عوام کیساتھ ماضی کی ناانصافیوں اوراحساس محرومی کا ازالہ کریگی ترقی اورخوشحالی کا نیادورشروع کرینگے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

29-07-2025

CamScanner 29-07-2025 09.36Download

26 minutes ago

28-07-2025

خبرنامہ نمبر5135/2025جعفر آباد28جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ…

17 hours ago

28-07-2025

CamScanner 28-07-2025 09.18Download

17 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

25-07-2025

19 hours ago