Categories: News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 7950/2024
استامحمد23 دسمبر2024: ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار بابر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سمیت ضلع بھر کے ہیڈ ماسٹرز میل فیمیل نے شرکت کی اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کرام بند اسکولوں کو کھولنے و اسکولوں میں درس و تدریس کے علاوہ غیر حاضر اساتذہ کرام و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی اس لیے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اپنے سینے میں چھپے ہوئے علم کے خزانے کو بچوں پر نچھاور کریں تاکہ یہی بچے جن سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اور آگے چل کر انہیں ہی ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے اس لیے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں اور خلوص دل حب الوطنی کے ساتھ ہماری آنے والی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گائے بھگائے دورہ کرتے رہیں اور اگر کوئی بھی ملازم اپنی جائے تعیناتی پر غیر حاضر پایا جائے تو نہ صرف ان کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ غیر حاضری کے عمل سے گریز کریں اور ہمارے مستقبل کے معماروں کو علم کے زیور سے منور کریں تاکہ ہم ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جس اساتذہ کرام کے خلاف غیر حاضری پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان کے باوجود وہ پھر بھی غیر حاضر رہنے سے اجتناب نہیں کرتے تو ان کو نوکری سے برخاست کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ دیگر اساتذہ کرام اس عمل سے گریز کریں

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

29-07-2025

CamScanner 29-07-2025 09.36Download

1 hour ago

28-07-2025

خبرنامہ نمبر5135/2025جعفر آباد28جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ…

18 hours ago

28-07-2025

CamScanner 28-07-2025 09.18Download

18 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

25-07-2025

20 hours ago