Categories: News

22nd-September-2025

خبرنامہ نمبر6963/2026
کوئٹہ، 22 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا ممتاز اور معیاری تربیتی ادارہ بنایا جائے گا جہاں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام علاقوں کے افسران تربیت حاصل کریں گے اور وہ دن ہمارے خواب کی عملی تعبیر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمجید بادینی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا، بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالحفیظ جمالی سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زیر تربیت افسران کو میرٹ پر انتخاب اور اپنے ہی صوبے میں سول سروس کی تربیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی ایک وقت میں ایک ننھا پودا تھا جو آج تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد اور اعلیٰ معیار کا ادارہ بنایا جائے گا جہاں ملک بھر سے افسران تربیت حاصل کرنے کو باعثِ فخر سمجھیں گے انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جب آپ دفاتر جوائن کریں گے تو آپ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی آپ کو خود کو صرف افسر نہیں بلکہ عوام کا خدمتگار اور رہنما سمجھ کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے لیے پوری نیک نیتی اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک شاندار مستقبل آپ سب کا منتظر ہے تاہم حقیقی کامیابی عوام کی خدمت سے ہی جڑی ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے، لہٰذا آپ سے توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ آپ نے بلوچستان کے عام شہری کے لیے کام کرنا ہے، وہ عام آدمی جو سخت سردیوں میں ٹھٹرتا ہے اور گرمیوں میں جھلستا ہے سول سروس میں تقرری، تعیناتی اور ترقی معمول کی بات ہے لیکن معاشرہ ہمیشہ ان افسران کو یاد رکھتا ہے جو کچھ منفرد اور یادگار کام سرانجام دیتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ پاکستان اور محروم طبقے کی خدمت کو اپنی پہچان بنائیں۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کی ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر شعبوں کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اسی طرح اس اکیڈمی کی ضروریات اور بہتری کے لیے بھی بلا جھجھک وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ یہ ادارہ اتنا معیاری اور مثالی بنے کہ ملک کے تمام صوبوں کے افسران یہاں تربیت حاصل کرنا اعزاز سمجھیں انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آپ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں، لہٰذا آپ بھی اپنی توانائیاں عوامی خدمت کے لیے وقف کریں۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے نئے تدریسی و انتظامی بلاک کا بھی افتتاح کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6964/2026
بارکھان 22ستمبر ۔ صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بارکھان اور گردونواح سے عوام کی بڑی تعداد کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا خوش آئند اور تاریخی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد ہی کسی جماعت کی اصل طاقت ہے اور ن لیگ کی پالیسیوں پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ترقی، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیںسردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ بارکھان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ صوبے کے عوام ملکی ترقی کے سفر میں شریک ہیں۔ انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے عمائدین، نوجوانوں اور مختلف طبقہ فکر کے افراد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ عوامی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیم و صحت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6965/2026
سنجاوی 22 ستمبر ۔ قوم اور علاقے کی پسماندگی اس وقت ختم ہوتی ہے جب عوام ایماندار قیادت کا انتخاب کرکے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اسی جذبے کے تحت حاجی نور محمد خان دمڑ کے کاروان میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سنجاوی بازار میں معروف قبائلی و سیاسی شخصیت حاجی فیضو استاد کے حجرے میں ایک اہم شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں جمعیت علمائے اسلام ف سے وابستہ تین سو افراد پر مشتمل خاندان اور برادری نے سیاسی سماجی شخصیت حاجی نور اللہ دمڑ کی قیادت میں پارٹی سے استعفیٰ دے کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی شمولیتی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حاجی نور محمد خان دمڑ موجود تھے۔ تقریب میں شامل ہونے والے گروپ نے حاجی نور محمد خان دومڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ن کو علاقے کی تعمیر و ترقی کی ضامن جماعت قرار دیا آخر میں شامل ہونے والے افراد کا حاجی نور محمد خان دمڑ نے شکریہ ادا کیا اور انکے ہمراہ گروپ فوٹو بھی لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6966/2026
کوئٹہ، 22 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور اس کی بقا کی ضمانت ہے۔ پشتون ثقافت امن، محبت اور بھائی چارے کی امین ہے جو صدیوں پر محیط تاریخ کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ پشتون ثقافت اپنی مثال آپ ہے، جس کی بنیاد بہادری، مہمان نوازی، ایثار اور باہمی محبت جیسے اوصاف پر رکھی گئی ہے۔ یہ ثقافت نہ صرف پشتون عوام کی شناخت ہے بلکہ یہ خطے کے دیگر اقوام کے ساتھ محبت و اخوت کو بھی پروان چڑھاتی ہے۔غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون اور بلوچ قومیں ایک ہی دھاگے میں پروئی ہوئی ہیں۔ دونوں اقوام کی ثقافتیں امن و دوستی اور بھائی چارے کی روشن علامت ہیں، جو اس خطے کو وحدت اور یکجہتی عطا کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ثقافتی اقدار کی حفاظت کریں اور انہیں وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی شناخت پر فخر ہو۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے مزید کہا کہ میں پشتون ثقافت کے دن کے موقع پر پشتون قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 22:Advisor to the Chief Minister of Balochistan for Labour and Manpower, Sardar Baba Ghulam Rasool Khan Umrani, has said that culture is the identity of any nation and the guarantee of its survival. He stated that Pashtun culture is the custodian of peace, love, and brotherhood, and is part of a centuries-old history. He expressed these views in his special message on the occasion of Pashtun Culture Day.Sardar Baba Ghulam Rasool Umrani said that Pashtun culture is unique in its own right, founded on values such as bravery, hospitality, sacrifice, and mutual love. This culture is not only the identity of the Pashtun people but also nurtures love and fraternity with other nations of the region.He further said that in Balochistan, the Pashtun and Baloch nations are bound together like a single thread. The cultures of both nations are bright symbols of peace, friendship, and brotherhood, which grant unity and solidarity to this region.He urged the younger generation to protect their cultural values and align them with the needs of the times, so that the coming generations can take pride in their identity.Sardar Baba Ghulam Rasool Umrani also extended heartfelt congratulations to the Pashtun nation on the occasion of Pashtun Culture Day, and prayed for their development and prosperity.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6967/2026
لورالائی22ستمبر ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس لورالائی ڈویژن نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ لورالائی ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک شاندارموقع ہے۔ جسں کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرناہے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اجاگر کرنا اور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں یکجہتی کو فروغ دینا ہے یہ بات انہوں نے لورالائی ڈویژن سپورٹس فیسیٹول کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زجن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی ظہیربلوچ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی ناصر پائیزئی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بارکھان امیر جان کھیتران،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موسی خیل جمالدین موسی خیل سے لورالائی ڈویژن سپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالےسے منعقدہ اجلاس میں کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نے کہا کہ لورالائی ڈویژن سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کو نچلی سطح پر فروغ دینا ئنے کھلاڑوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا نوجوانوں کو مثبت اورصحت مند سرگرمیوں میں معروف رکھنا اور ڈویڑن کے اضلاع کے درمیان بھائی چارے اور ہم آئنگی کو مضبوط بنا نا ہے لورالائی ڈویژن سپورٹس فیسیٹول کے دوران فٹ بال،کرکٹ،شوٹنگ بال،باکسنگ،ٹیبل ٹنیس،بیڈ منٹن ،رسہ کشی ،ثقافتی کھیل،وغیرہ مردوں کے لیے جس میں لورالائی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے جبکہ خواتین کے مقابلے صرف لورالائی ڈسٹرکٹ کے لیے منعقد کئے جائیں گے جن میں ثقافتی کھیل اس کے علاو فٹ بال بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کے لورالائی ڈویژن فیسیٹول 26ستمبر تا ایکم اکتوبر 2025تک جاری رہے گا اس فیسیٹول کے دوران کھیلووں کے ساتھ ساتھ روایتی بلوچی اور پشتون ثقافتی سر گرمیاں بھی شامل ہوں گی جن موسیقی کے نامورمقامی فنکار روں کے ساتھ اختتامی تقریب پر رنگا رنگ آتش بازی کا بھی انتظام کیاگیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے اپنا کردار ادا کریں اس ایونٹ کی کامیابی لورالائی ڈویژن کی کامیابی کے مترادف ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6967/2026
تربت22ستمبر ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیچ کی جانب سے پولیس کے تعاون سے 15 جون 2025 سے شروع ہونے والی موٹر سائیکل رجسٹریشن مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سینئر ای ٹی او کیچ (تربت) کے مطابق اب تک کریک ڈاون کے دوران 183 موٹر سائیکلیں رجسٹر کی گئی ہیں۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق دفتر کی جانب سے شو رومز سے فروخت سے قبل موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے، جس کے تحت اب تک 409 موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہےسینئر ای ٹی او نے کہا کہ مزید اقدامات جاری ہیں تاکہ آئندہ فروخت ہونے والی تمام موٹر سائیکلوں کو بروقت رجسٹر کیا جا سکے اور عوام کو سہولیات فراہم ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6968/2026
تربت22ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس لائن ڈیپارٹمنٹ اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسل ہال تربت میں منعقد ہوا۔ فیسٹیول یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک کیچ کلچر سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں کیچ فیسٹیول کمیٹی کے مینیجر التاز سخی کے علاوہ محکمہ ثقافت، میونسپل کارپوریشن تربت، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن، صحت، زراعت، صنعت، جنگلات، یونیورسٹی آف تربت اور غیر سرکاری تنظیم این آر ایس پی کے نمائندے سمیت ضلع کیچ کے دیگر محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچ فیسٹیول کی کامیابی کے لیے تمام محکموں کے سربراہان بھرپور تعاون کریں تاکہ اس فیسٹیول کو یادگار بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف ضلع کیچ کی تاریخ، روایات اور ثقافت کو اجاگر کرے گا بلکہ مقامی زرعی اجناس اور صنعتی پیداوار خصوصاً کشیدہ کاری کی صنعت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کے اہلکار منتظمین سے قریبی رابطے میں رہیں اور انتظامی تعاون فراہم کریں تاکہ فیسٹیول کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے سربراہان سے تجاویز بھی طلب کیں۔اجلاس کے آخر میں کیچ فیسٹیول کمیٹی کے مینیجر التاز سخی نے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ توقع ہے عوام اس فیسٹیول میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے سرکاری محکموں کے سربراہان اور میڈیا نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ فیسٹیول کمیٹی کے ساتھ رضاکارانہ تعاون کریں تاکہ کیچ کی ثقافت اور روایات کو محفوظ بنانے میں ہم سب اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلے کی اگلی میٹنگ 23 ستمبر کو کیچ کلچرل سینٹر کے میوزیم ہال میں منعقد ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6969/2026
سبی 22 ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور او پی ڈی سیکشن میں مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمیر حسین نے کمشنر سبی کو ہسپتال میں درپیش مسائل، ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سبی ڈویژن نے نئے تعینات ہونے والے میڈیکل افسران اور لیڈی میڈیکل افسران سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ جذبہ خدمت کے تحت دل لگا کر فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6970/2026
لورالائی 22ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)ڈپٹی ڈسٹرکٹ یجوکیشن آفیسر(فیمیل) قمر سلطانہ.ای ایس پی ایجوکیشن منیجر عیبد ترین BRSPکے مجیب الرحمٰن، پرنسپل بوائز ڈگری کالج سردار خان کدیزئی،پرنسپل گورنمنٹ بواہز ہائی اسکول ٹاون روزی خان علی زئی محکمہ خزانہ کے جہانگیر خان کدیزئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے غیر فعال اسکولوں کی صورتحال اور ان کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئے اساتذہ کی تعیناتی، ان کے اسناد کی ویریفکیشن، اور تعلیم کے فروغ سے متعلق دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے اسکولوں کی بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی طلباء اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کریں طلباء کا یہ وقت بہت ہی قیمتی ہے اپنی قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں کیونکہ مسقبل میں ان ہی نسل نو کو ملک و قوم کا باگ ڈور سنبھالنا ہے طلباء اپنے سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں والدین پر بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے اور اساتذہ اکرام سے رابطے میں رہیں اور کہا کہ اساتذہ اپنی فرائض منصبی انتہائی ایمانداری اور مخلصی سے ادا کریں اور یہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ طلباءکو بہتر سے بہتر انداز میں تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔اور کہا کہ حکومت بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے بچے اور بچیاں جدید سائنسی علوم سے آراستہ ہوکر بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6971/2026
کوئٹہ:22ستمبر۔ ای ٹی او 9 کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 10 کلوگرام چرس برآمد، کار قبضے میں، 2 افراد ایف آئی آر میں نامزدکوئٹہ ای ٹی او IX کے عملے نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز (نارتھ زون) کی خصوصی ہدایات پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ چمن روڈ پر انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران 10 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ایک کرولا گاڑی قبضے میں لی گئی جبکہ دو منشیات فروشوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ موقع پر موجود عملے نے جدید INL کے فراہم کردہ ہینڈ ہیلڈ رمن اینالائزر کے ذریعے برآمد شدہ منشیات کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے اعلیٰ حکام نے کارروائی میں شامل عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6972/2026
کوئٹہ22ستمبر ۔ ۔ پشتو اکیڈمی مہکانگی روڈکوئٹہ کے زیر اہتمام کل 23 ستمبر کو بوقت صبح 10 بجے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا آغاز ہوگا۔ پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتو اکیڈمی کوئٹہ میں کلچر کے موضوع پر تقریب منعقد ہوگا، اِس تقریب میں پشتون کلچر کی عکاسی کرتے ہوئے زیب تن لباس میں ملبوس مرد اور خواتین بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔اِس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ہوں گے۔ مذکورہ تقریب میں مختلف اسٹال لگائے جائیں گے۔ علمی اور ادبی مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پشتون کلچر پر مختلف سکالرز اور دانشور حضرات لیکچرز اور اور اپنے اظہار خیال پیش کرینگے۔ علاقائی لوک گیت گائے جائیں گے۔ پشون ثقافت پر مبنی ڈھول کی تھاپ پر مشترکہ طور پر اتن ہوگا ۔ مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔ رباب کے ذریعے مِلی اور وطنی نغمے پیش کئے جائیں گے۔ پشتون کلچر کے عین مطابق دیگر ایکٹیویٹیس بھی ہوں گے ۔ مختلف نامور پشتون سِنگرز اپنے س±ریلی آوازوں میں موسیقی کے دوران م±نفرد گانے پیش کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6973/2026
لورالائی22ستمبر ۔ ڈویژنل ڈ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا اچانک دورہ ڈویژنل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن لورالائی ڈویڑن ڈاکٹر سلیم زرکون نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدا بخش بزدار، رحمت اللہ ملغانی، محمد یوسف، حاجی عبدالعلی، امیراللہ کاکڑ اور عزیز جان بھی موجود تھے۔سکول کے ہیڈ ماسٹر میر عبدالرشید جوگیزئی نے دفتر، اسٹاف روم اور مختلف کلاسز کے علاوہ ڈیجیٹل لیب کا بھی دورہ کرایا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے طلباء سے نصاب سے متعلق سوالات کئے تاکہ ان کی تعلیمی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے طلباءکی تعلیمی کارکردگی، حاضری اور اساتذہ کی تدریسی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا اور مجموعی طور پر تعلیمی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا۔محمد سلیم زرکون نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کی نصابی بہتری کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ تعلیمی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔اس کے بعد وفد نے اسکول میں قائم ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اور وی ٹی سی (ووکیشنل ٹریننگ سینٹر) کا بھی دورہ کیا، جہاں پر موجود جدید سہولیات اور طلباء کی عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر نے اسکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جو طلباء کو مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6974/2026
(کوئٹ/22ستمبر،۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری اور خالص دودھ و ڈیری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ملک ٹیسٹنگ مہم کوئٹہ شہر اور گردونواح میں بھرپور انداز سے جاری ہے۔ یہ مہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت مند خوراک فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔مہم کے دوران نواں بائی پاس، ہزار گنجی، جتک اسٹاپ، میکانگی روڈ، کاسی روڈ اور گوالمنڈی چوک سمیت مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور انسپیکشن کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 32 دکانوں اور 18 دودھ بردار گاڑیوں کی مکمل چیکنگ اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بی ایف اے کی موبائل لیبارٹری ٹیموں نے موقع پر ہی 6,220 لیٹر دودھ کے سیمپلز کا تجزیہ کیا جبکہ دہی کی بڑی مقدار کو بھی معیار کی جانچ کے عمل سے گزارا گیا۔انسپیکشن کے دوران ملاوٹ اور قوانین کی خلاف ورزی پر 13 دودھ فروشوں و ملک سپلائرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 110 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 270 کلو ناقص دہی تلف کر دی گئی۔ خصوصی ملک ٹیسٹنگ مہم سے متعلق سیکرٹری خوراک بلوچستان منظر جاوید علی کا کہناہے کہ “عوام کو خالص دودھ اور معیاری خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مشن ہے۔ ملاوٹ کرنے والے کسی صورت بی ایف اے کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ بی ایف اےکی موبائل لیبارٹری ٹیمیں دن رات متحرک ہیں تاکہ شہریوں کو صحت بخش اور خالص خوراک فراہم کی جا سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بی ایف اے کی خصوصی مہم صوبے بھر میں ملاوٹ کا مکمل خاتمہ اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اس مو¿ثر کارروائی نے عوامی اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے اور صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی صحت اور معیارِ خوراک کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6975/2026
دکی22ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت SNID ستمبر 2025 کی پوسٹ کیمپین ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی ڈاکٹر نصیب اللہ لونی، ڈی ایس اوڈاکٹر عبداللہ جان،این سٹاپ ڈاکٹر یار محمد، ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ ائی اور یوسی ایم اوز نے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیو مہم کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا اور آئندہ مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر دکی نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور ایمانداری سے ادا کرنی ہوں گی۔ عوامی تعاون کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی، اس لیے والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6976/2026
چمن 22ستمبر۔ ضلعی انتظامیہ چمن کی امن و امان کے قیام کیلئے قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر سنیپ کا سلسلہ جاری۔اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی لیویز ٹاپ چوکی کے انچارج نائب رسالدار فتح محمد اور لیویز فورس کے جوانوں نے چمن کوئٹہ شاہراہ پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مشکوک گاڑیوں و افراد کی چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اور لیویز فورس گشت کے دوران اچانک سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کرکے مشکوک افراد گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کی جامع تلاشی اور تفتیش کرتے ہیں اے سی چمن نے کہا کہ اس چیکنگ کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو بروقت روکنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد اپنی شناختی کارڈز کو ساتھ رکھیں تاکہ شک و شبہ کی امکانات کم ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6977/2026
تربت 22 ستمبر۔ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے شعبہ اطفال کے زیرِ اہتمام عالمی “بریسٹ فیڈنگ آگاہی کے سلسلے میں ایک جامع اور معلوماتی سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد معاشرتی اور پیشہ ورانہ ماحول میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور فروغ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالنا تھا تقریب میں مختلف موضوعات پر ماہرین نے اپنے لیکچرز پیش کیے ڈاکٹر پیر جان اسسٹنٹ پروفیسر اطفال نے کمیونٹی اور ورک پلیس میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سماجی و ساختی رکاوٹوں کو دور کرنے کے عملی طریقے بیان کیے ڈاکٹر چاکر کنسلٹنٹ پیڈی ایٹریشن نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں اور ہونٹ و تالو کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں بریسٹ فیڈنگ کے خصوصی پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف فیڈنگ تکنیک اور معاون طریقوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ڈاکٹر اصغر بلوچ سینئر پیڈی ایٹریشن نے بریسٹ فیڈنگ کی پوزیشنز اور صحیح “اٹیچمنٹ” و “لیچنگ” کی علامات پر عملی اور مظاہرے پر مبنی سیشن پیش کیا، جو شرکاءکو بے حد پسند آیا ڈاکٹر
مصباح منیر ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سربراہ شعبہ اطفال نے سیمینار کا جامع خلاصہ پیش کرتے ہوئے بریسٹ فیڈنگ سے متعلق عام غلط فہمیوں کی وضاحت کی، ڈبلیو ایچ او کی نئی رہنما اصول بیان کیے، اور لییکٹیشن کلینکس کے قیام و مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قبل از پیدائش نگہداشت، ماں کی متوازن غذا، آرام اور بروقت رہنمائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکاءنے حقیقی مسائل پر سوالات کیے اور ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6978/2026
تربت 22 ستمبر۔ : ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی شاندار تیاریوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی، غلام اعظم دشتی، حافظ صلاح الدین سلفی، مقبول ناصر، پھلان خان، مبارک بلوچ ودیگر شرکت کی اجلاس میں فیسٹیول کی تیاریوں پر اب تک کی پیش رفت کو نہایت حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔ متوقع مہمانانِ گرامی، پینلسٹ، مختلف علمی و ثقافتی نشستوں کے موضوعات اور فیسٹیول کے ایونٹس پر غور و خوض کے بعد متعدد امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ممتاز ادبی، سماجی اور علمی شخصیات کو دعوت ناموں کی ترسیل کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی نے اجلاس کو فیسٹیول کے مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں گوادر یونیورسٹی، آرسی ڈی کونسل گوادر، خیرجان آرٹس اکیڈمی گوادر، جیوز گوادر، یونیورسٹی آف تربت، مکران میڈیکل کالج، گرلز کالج تربت، عطاشاد ڈگری کالج اور بلوچستان اکیڈمی تربت سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں سے رابطے اور دورے مکمل کیے جاچکے ہیں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول محض ایک تقریب نہیں بلکہ یہ علم و ادب، تاریخ و ثقافت، تفریح اور مزاحیہ پروگراموں پر مشتمل ایک تاریخی اور یادگار فیسٹیول ثابت ہوگا۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کی منظم کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی محنت اور منصوبہ بندی ہی فیسٹیول کو کامیابی کی نئی مثال بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6979/2026
تربت/ ناصر آباد 22ستمبر ۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناصرآباد میں سائنسی ماڈلز کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے اپنے تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ اس نمائش کا مقصد طلبہ و طالبات میں سائنسی رجحان کو فروغ دینا اور جدید تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا نمائش میں مختلف سائنسی موضوعات پر تیار کیے گئے ماڈلز نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل ماہان عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طالبات میں تحقیق اور جستجو کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں بلکہ عملی زندگی میں ان کے اعتماد اور صلاحیتوں کو بھی نکھارتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ناصرآباد کی طالبات جدید سائنسی میدان میں اپنی پہچان بنائیں سائنسی نمائش میں اساتذہ، والدین اور علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور طالبات کی محنت و لگن کو سراہا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تعلیمی و سائنسی پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ نئی نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6980/2026
کوئٹہ22ستمبر ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی اور جنوبی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔ تاہم منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی اور جنوبی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42.5°سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6981/2025
لورالائی22ستمبر۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ سے لورالائی میونسپل کمیٹی چیرمین محمد طاہر ناصر چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ،اکاونٹ آفیسر حیات اللہ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور لورالائی شہر میں ماسٹر پلان ودیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وفد میں میونسپل کمیٹی لورالائی کے کونسلران بھی شامل تھے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ماسٹر پلان جیسے میگا پروجیکٹس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وفد نے یقین دلایا کہ کونسلران ماسٹر پلان میگا پروجیکٹ کی مکمل حمایت میں ساتھ ہیں اور ہر سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ علاقے کی ترقی کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔ماسٹر پلان جیسے میگاء و ترقی کی نشان پروجیکٹ کو سیاسی مخالفین بھوکلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپیگنڈہ و سازش کررہے ہیں لیکن کونسلران اس اہم اقدام و منصوبے کا مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر جواب دینے کیلیے تیار ہیں،کونسلران نے کہا کہ ماسٹر پلان سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندے عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6982/2025
سبی 22 ستمبر۔حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سبی اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاقت بازار سبی میں پولی تھین بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات و ماحولیاتی تحفظ ایجنسی عبدالرشید نے کی جبکہ نائب تحصیلدار محمد جان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں سے پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے منظور شدہ بائیوڈی گریڈیبل بیگز کا ہی استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولی تھین بیگز نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اس لیے عوام اور دکانداروں کو چاہیے کہ حکومت کے اس اقدام میں بھرپور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6983/2025
تربت22ستمبر ۔ ۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق حیات کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ، محکمہ تعلیم ضلع کیچ کے تمام تحصیلوں کے میل اور فیمیل سربراہان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے شرکاءنے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق حیات نے کہا کہ ضلع کیچ میں تعلیمی معیار کی بہتری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباءکے داخلوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے میڈیا کے ذریعے بھرپور داخلہ مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلائیں اور نجی اداروں پر انحصار کم ہو۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام سے مختلف اسکولوں کے بنیادی مسائل مثلاً اساتذہ کی کمی، عمارتوں کی مرمت، فرنیچر اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شرکاءنے اپنی سفارشات بھی پیش کیں تاکہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر شے حق حیات نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ضلع کیچ میں تعلیمی اداروں کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ طلباءکے بہتر مستقبل کے لیے اساتذہ، والدین اور انتظامیہ سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں معیاری تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6984/2025
قلات 22ستمبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی کے ہمراہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کے مراکز کادورہ کیاامتحانی مراکز پر تعینات اسٹاف کی حاضریاں اور طلباء کے پیپرز چیک کیئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے سینٹر میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے امتحانات میں شریک طلبہ سے کہاکہ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں طلباء اپنی تمام ترتوجہ اپنے تعلیم پر دیں خوب محنت کریں اور نقل جیسے ناسور سے گریز کریں نقل انسان کی تمام صلاحیتوں کو ختم کردیاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6985/2025
کوئٹہ22ستمبر ۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) کوئٹہ کے مطابق محکمہ کے ملازم نصیب اللہ ولد سردار محمد والو مین 6 ستمبر 2025 کو دورانِ سروس انتقال کر گئے۔ واسا حکام نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واسا انتظامیہ نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 22ستمبر۔ چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق اور انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت ، قومی احتساب بیورو (بلوچستان)نےالحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد کو مدعو کیا۔ وفد کی قیادت عماد تبسم اسسٹنٹ پروفیسر نے کی۔ جناب نیاز حسن ، ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شفافیت کے عمل کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔وفد نے نیب بلوچستان کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کے طریقہ کار، بشمول شکایات پر کارروائی، انکوائری اور پراسیکیوشن کے عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ عمران مجید ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے ” بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکا کردار” کے عنوان سے ایک معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے نیب کی سہہ جہتی حکمت عملی Awareness، Prevention اور Enforcement اور نیب کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباءاپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیں۔ یہ وصف ان کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔جناب نیاز حسن ڈائریکٹر نیب نے ادارے کے فرائض و کار کردگی کا جامع تعارف بیان کیااور طلباءکے تمام سوالوں کے جوابات دیئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب اپنی تمام تر صلاحیتیں ہائی پروفائل کرپشن کیسز کے حل اور ایسی تدابیر پر صرف کرے گا جس کی بدولت محکموں میں کرپشن کو پنپنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے طلباء کی بدعنوانی کے خلاف کردار سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ معاشرے سے کرپشن کے اس ناسور کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دورے کا اختتام پر نیب بلوچستان کی طرف سے عماد تبسم اسسٹنٹ پروفیسر کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور باہمی اظہار تشکر کیا گیا۔ آنے والے وفد نے نیب کے اس اقدام کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب انتہائی با مقصد اور اہم سنگ میل قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta 22.–September. In alignment with the vision of Chairman NAB and as part of the anti-corruption awareness initiative, the National Accountability Bureau Balochistan hosted a delegation of students and faculty members from Al-Hamd Islamic University Quetta. The delegation comprising of students from different departments was led by Mr. Aemad Tabasum, Assistant Professor. The delegation was warmly welcomed by Mr. Niaz Hassan, Director, NAB (Balochistan) on behalf of Director General NAB (Balochistan) who underscored the significance of such engagements in fostering transparency and practical knowledge.During the visit, the delegation toured various wings of the NAB office, gaining an indepth understanding of its operational framework, including complaint processing, inquiry procedures and prosecution mechanism. Mr. Imran Majeed, Additional Director, delivered an informative lecture titled “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption”. He elaborated on NAB’s three pronged strategy-Awareness, Prevention and Enforcement and explained functional methodology of NAB. He emphasized about how students, as future leaders, can contribute to combating corruption through ethical practices and vigilance.Mr. Niaz Hassan, Director, NAB (Balochistan) engaged with the students and reiterated the Chairman NAB’s vision to prioritize high profile corruption cases and focus on preventive measures. He stressed the importance of Character-Building values, urging students to champion integrity within their community ultimately leading to a society intolerant to corruption. He also addressed the queries raised by the students and the faculty members.The visit concluded with Mr. Aemad Tabasum, Assistant Professor receiving a commemorative shield on behalf of the delegation, followed by mutual expression of gratitude. Both, NAB officials and visiting delegation lauded the initiative as a meaningful step towards building a corruption free Pakistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 6986/2025
کوئٹہ، 22 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اجتماعیت اور اپنائیت کا احساس دلاتا ہے. کلچر ایک قوم کی اجتماعی یاداشت ہونے کے ناطے، ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ اقدار، تجربات اور تاریخ، جو ہماری مشترکہ شناخت اور مستقبل کی پیشرفت کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے. کلچر وہ دھاگہ ہے جو ہمارے ماضی، حال اور مستقبل کو ایک ساتھ باندھتا ہے۔ کلچر کا اپنا ایک تاریخی پس منظر بھی ہے اور کلچر کی جڑیں ایگریکلچر میں ہی پیوست ہیں جو لاطینی زبان کی اصطلاح کلتور کے نام سے معروف و مقبول ہے. انسان نے اپنی بدو باش کو ہر مرحلے پر ترقی دی اور کلچر سے سیویلائزیشن تک کا سفر کامیابی سے طے کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کی تاریخ ہزاروں سال کی قدامت رکھتی ہے اور پشتون زبان دنیا کی چالیس بڑی زبانوں میں شامل ہے. آج بھی پشتون قوم دلکش روایتی ملبوسات، ذائقہ دار کھانوں، ثقافتی رقص، جرگہ نظام، بشردوستی اور مہمانوازی کی شاندار اقدار و روایات کا آمین ہے. ہماری روایات میں شملہ کے ساتھ ساتھ شال کا وقار و تعظیم بھی لازم ہے کیونکہ شال پشتون معاشرہ کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتا ہے لہٰذا شال اور شملہ اپنی مشترکہ کاوشوں سے ہی نئی منازل طے کر سکتے ہیں. بقاء باہمی کے تحت ضروری ہے کہ ہم آج کے گلوبل ویلیج میں خاص طور پر تمام ہمسایہ اقوام، انکی زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں. یہ تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے علمی و ادبی سفر میں انسان دوستی اور ترقی پسندی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں.

خبرنامہ نمبر 6987/2025
کوئٹہ، 22 ستمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کسی صورت کمی نہیں، البتہ انہیں ہمیشہ مواقع کے فقدان کا سامنا رہا ہے ہماری حکومت نے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لیے صوبے کی پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرائی ہے تاکہ انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے بات چیت کے دوران کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہم انہیں منفی پروپیگنڈے سے بچانے کے لیے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جانے والا منفی پروپیگنڈہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے اس کا تدارک نہایت ضروری ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سچ اور جھوٹ میں فرق کرتے ہوئے ریاستی دشمنوں کے عزائم کو بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے خواتین کو بھی معاشی استحکام و ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے صوبے کا پہلا وویمن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اسی لیے پہلی مرتبہ صوبے میں خواتین کو کلیدی انتظامی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرکاری محکموں میں غیر ضروری آسامیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں صرف ایک سال کے دوران 3200 غیر فعال اسکول فعال کیے جا چکے ہیں اور رواں سال دسمبر تک صوبے میں کوئی بھی غیر فعال اسکول باقی نہیں رہے گا اس کے ساتھ ساتھ 16 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، لیکن محرومیوں کو بنیاد بنا کر ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہماری حکومت بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے مگر بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو بلوچستان کی تاریخ سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اصل محرکات کو سمجھ سکیں اور حقیقت کو پرکھ کر فیصلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کی کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، اور یہ وعدہ عملی اقدامات کے ذریعے پورا کر دکھایا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں نوجوان تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع کے ذریعے مثبت سمت میں آگے بڑھیں اور خواتین کی شمولیت کے ساتھ بلوچستان کو ترقی اور استحکام کی نئی منزلوں تک لے جایا جا سکے

خبرنامہ نمبر 6988/2025
کوئٹہ، 22 ستمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں سے حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کے جھینگا فارم منصوبے میں سرمایہ کاری کاتاریخی منصوبہ طے پا گیا، اس سلسلے میں حکومت بلوچستان(بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور محکمہ فشریز)اور ہاؤس آف کاسب / دھابیجی ایکوا فوڈ اور الکرم ٹیکسٹائل گروپ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پرآج 23 ستمبر کو دستخط کئے جائیں گے۔یہ تقریب چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہوں گے۔اس معاہدے کے تحت ضلع حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کا جھینگا فارم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ جدید آبی زراعت (aquaculture) کے ذریعے ماہی پروری کے شعبے کو ترقی دے گا، روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرے گا اور بلوچستان کی جھینگا و سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔یہ جھینگا فارم منصوبہ بلوچستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ نہ صرف ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کو ترقی دے گا بلکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی نمایاں طور پر فروغ دے گا اور مزید سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔یہ معاہدہ حکومت بلوچستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ساحلی وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے کو جدید آبی زراعت اور سمندری خوراک کی برآمدات کا مرکز بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر 6989/2025
استا محمد22ستمبر:ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ، منشیات، کی روک تھام، مدارس کی رجسٹریشن، ناجائز تجاوزات اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے، مدارس کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے پیشگی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصاً اسمگلنگ و منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف مربوط حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کرے۔شہر میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں تاجر برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں ناجائز تجاوزات کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 6990/2025
چمن22ستمبر: اے ڈی سی چمن فدا بلوچ کی زیر صدارت عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کھلی کچہری ژڑہ بند بی ایچ یو میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ضلع چمن کے قبائلی عمائدین علماء کرام عوام کی کثیر تعداد اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے اس دوران عوام نے انکو درپیش مسائل اور مشکلات کھل کر اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کو بیان کیے عوام نے امن و امان بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بعض دفتروں میں افسران کی غیر حاضری اور بندش فیمیل نادرا اور بی ایچ او میں ادویات کی شدید قلت اور دیگر مسائل تفصیل سے بیان کیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے شکایات سن کر موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ کی دائرہ اختیار میں شامل شکایات کے فوری ازالے کیلئے ضروری احکامات جاری کئے گئے کھلی کچہری میں اے ڈی سی چمن نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ چمن تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

خبرنامہ نمبر 6991/2025
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے تحصیلدار معظم علی جتوئی کے ہمراہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔آپریشن کے دوران صندل سمیت متعدد غیرقانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنی قائم کردہ تجاوزات فوری طور پر خود ہٹا دیں بصورت دیگر ضلع انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی اور نقصان کی تمام تر ذمہ داری دکانداروں پر عائد ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے بکرا پڑی، سی این جی اسٹیشن، بس اڈہ اور دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات یا قبضہ عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں کے سامنے راستوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کی روانی کو بھی متاثر کرتی ہیں، اس لیے ہر صورت اس عمل سے اجتناب کیا جائے۔ بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے، اسی مقصد کے تحت تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جائے اور شہریوں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ پر تجاوزات ختم کرنے کے عمل کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کو سختی سے نمٹایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 6992/2025
استا محمد۔ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد اجلاس ھوا اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ، منشیات، کی روک تھام، مدارس کی رجسٹریشن، ناجائز تجاوزات اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے، مدارس کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے پیشگی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصاً اسمگلنگ و منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف پیشگی میں مربوط حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کرے۔ شہر میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں تاجر برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں ناجائز تجاوزات کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 6993/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے ضلع میں جاری خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے شدید آبی بحران کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف انجینیئر جی ڈی اے سید محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ اور ایکسین ایریگیشن بیبگر بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کو درپیش پانی کے بحران سے فوری اور مؤثر طور پر نمٹنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے انجینیئرز کو ہدایت جاری کی کہ:شادی کور ڈیم کو گوادر پائپ لائن سے جلد از جلد منسلک کیا جائے۔ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لے کر کسانوں کی ضروریات اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔گوادر پورٹ کے ڈیسلینیشن پلانٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سنٹ سر، جیوانی اور گردونواح کے علاقوں میں بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر 6994/2025
تربت22 ستمبر2025 اسسٹنٹ کمشنر تربت شے حق حیات کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی سمیت محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ضلع کیچ کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔مزید برآں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دور دراز دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے اور ہسپتالوں میں موجود مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں۔واضح رہے حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کر کے مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔آخر میں اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور روایتی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے تاکہ ضلع کیچ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

خبرنامہ نمبر 6995/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے ضلع میں جاری خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے شدید آبی بحران پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف انجینیئر جی ڈی اے سید محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ اور ایکسین ایریگیشن بیبگر بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کو درپیش پانی کے بحران سے فوری اور مؤثر طور پر نمٹنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے انجینیئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:شادی کور ڈیم سے گوادر پائپ لائن کے مسائل جلد از جلد حل کر کے پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے اور کسانوں کی ضروریات کے ساتھ ساتھ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔گوادر پورٹ کے ڈیسلینیشن پلانٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سنٹ سر، جیوانی اور گردونواح کے علاقوں میں بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر 6996/2025
خضدار 22 ستمبر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے کرخ کا دورہ کیا جہاں سول ڈسپنسری لاکھارو سول ڈسپنسری بھلونک RHC کرخ سول ڈسپنسری نوکجو بیسک ہیلتھ یونٹ سن چکھو شامل ہیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور EPI. ویکسینیشن سینٹر نیوٹریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی اور کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی اور کرخ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ہیلتھ کے حوالے سے سہولیات کو یقینی بنائیں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد شریف مویسانی سے ملاقات کی اور مسائل کی نشاندھی پر جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی۔

خبرنامہ نمبر 6997/2025
کوئٹہ، 22 ستمبر :صوبائی مشیر برائے امور نوجوانان و کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوت ہے، پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے۔ دشمن اپنی ناکامیوں کے باعث حواس باختہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے مگر قوم اور افواج مل کر ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ فرسٹ آل بلوچستان پی پی اے ایف کراٹے ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور قومی یکجہتی کے جذبے کو بھی اجاگر کرتے ہیں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے رافیل طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت ثابت کی اور ہر محاذ پر بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی فنڈڈ تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں اور چند مٹھی بھر لوگ جو بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی دہشت گرد یا ملک دشمن عناصر کی سہولت کاری نہ کریں۔ اگر کوئی اپنے ملک، صوبے اور ریاست کے لیے کردار ادا نہیں کرسکتا تو کم از کم غداری جیسے فعل سے باز رہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرضِ وجود میں آیا تھا اور تاقیامت قائم و دائم رہے گا صوبائی مشیر نے پی پی اے ایف اور منتظمین کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی پروگرامز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر 6998/2025
سوئی ، 22 ستمبر 2025
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی روشنی میں محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ صوبے کے شہریوں کو بہتر علاج اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی کے ہمراہ انڈس اسپتال بیکڑ اور سوئی کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین خان مندوخیل اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق بھی موجود تھے۔ وزیر صحت اور حکام نے اسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو درپیش مسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے پاکستان ہاؤس میں عمائدین سے ملاقات کے دوران صحت کے مسائل اور بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں سوئی میں کھلی کچہری کے دوران منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام سے صحت کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی، جہاں وزیر صحت نے موقع پر ہی بیشتر عوامی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ سوئی اور بیکڑ کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی فوری فراہمی کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ان علاقوں میں بھی موبائل ہیلتھ یونٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں صحت کی سہولیات دستیاب نہیں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کے مراکز کو فعال بنانا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ نوجوان ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، انہیں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری علاج میسر آ سکے

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

22-09-2025

1 hour ago

23rd-September-2025

CamScanner 23-09-2025 09.15Download

7 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

19-09-2025

1 day ago

DGPR ADVERTISEMENTS

19-9-2025

1 day ago

Balochistan Government: Bridging Vision and Action

Entering into the new financial year with the zeal and great momentum, Balochistan, long envisioned…

1 day ago