Categories: News

22-12-2024

خبرنامہ نمبر 7927/2024
چمن 22دسمبر:ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اے سی چمن سیٹی محمد افضل اے سی صدر امتیاز علی بلوچ اور تحصیلدار چمن عبدالرازق میانی نے آج لیویز فورس کے ہمراہ شہر کی مختلف بازاروں میں علیحدہ علیحدہ دورے کے دوران اشیاء خوردونوش قصائیوں آٹا گھی سبزیوں پھلوں اور دیگر مختلف اشیاء کی دکانوں کا دورہِ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیمتوں کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے قصائیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مقررہ تاریخ میعاد قیمتیں معیار اور صفائی ستھرائی چیک کیے انہوں نے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز، سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ جائز منافع دکانداروں کا حق ہے لیکن من مانی اور اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا عوام کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا اور انھیں صاف شفاف غذائی اجناس مناسب قیمتوں پر پہنچانا اور مہیا کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالیسے ہم کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ ہر گز نہیں کریں گے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

6th-October-2025

CamScanner 06-10-2025 09.32Download

3 hours ago

5th-October-2025

خبرنامہ نمبر7370/2025سبی 5 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے گزشتہ روز ورلڈ بینک اسپائر…

3 hours ago

5th-October-2025

CamScanner 10-05-2025 09.10Download

16 hours ago

4th-October-2025

خبرنامہ نمبر 7366/2025کوئٹہ، 04 اکتوبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار…

16 hours ago