Categories: News

21-12-2024

خبرنامہ نمبر 7913/2024
اسلام آباد ۔بلوچستان کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ سردار عبدالرحمن کھتیران اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اسلام اباد میں ملاقات ہوئی ۔جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبہ کے متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطا رؤف بھی موجود تھے ملاقات میں سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ وفاق سے قیام امن کے حوالہ سے مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے دونوں رہنما متحد ہوکر کوشش کریں گے ملاقات میں صوبے میں انڈسٹریز کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

10-05-2025

Clipping 10-05-2025_compressedDownload

6 hours ago

10-05-2025

خبرنامہ نمبر 3472/2025کوئٹہ۔ 10 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف…

6 hours ago

Walk-in interview announcement

سبی ڈویژن، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے وہ امیدوار جنہوں نے درج ذیل…

10 hours ago

Balochistan Manpower Directorate: Job Opportunities

TitleDetailApplication Deadline02/06/2025

10 hours ago