Categories: News

21-12-2024

خبرنامہ نمبر 7912/2024
انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر ژوب میں سیکرٹری محکمہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ایاز خان مندوخیل اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عرفان بصیر کی ہدایات کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں اسکول اور کالج کے طلباء کیلئے آئی ٹی کے کورسز شروع کرائے گئے۔ ان آئی ٹی کورسز میں ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے 240 طلباء نے داخلہ لیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر ژوب ضلع کا ایک ممتاز آئی ٹی ٹریننگ کا ادارہ ہے۔جسمیں اب تک ایک ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین،طلباء اور عام شہریوں نے مختلف کورسز کے ساتھ ساتھ محکمہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فری لانسنگ پروگرام DigiBizz کے ایمازون ویب ڈیزائننگ اور گرافِکس ڈیزائننگ کے کورسز بھی مکمل کیے ہیں۔ ژوب کا یہ ادارہ محکمہ ڈایریکٹر یٹ آف مین پاور اینڈ ٹریننگ کے ادارے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سے بھی رجسٹرڈ ہے۔ محکمہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

15-08-2025

CamScanner 08-15-2025 09.20Download

39 minutes ago

14th-August-2025

خبرنامہ نمبر 5531/2025کوئٹہ: 14 اگست:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزادی…

9 hours ago

13th-August-2025

خبرنامہ نمبر5501/2025کوئٹہ 13 اگست ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی…

21 hours ago

14-08-2025

CamScanner 14-08-2025 10.48Download

1 day ago