Categories: News

21-06-2025

خبرنامہ نمبر 4497/2025
کوئٹہ21 جون ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور سینٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب ،بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

خبرنامہ نمبر 4498/2025
کوئٹہ21 جون:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دنیا کی ایک عظیم اور باوقار رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور جمہوری عزم کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہم آج یہاں ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قربانیوں، خدمات اور یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کا قرض شاید کبھی اتارا نہ جا سکے یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز کوئٹہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پارٹی قائدین، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا اور جب یہ احساس پیدا ہوا کہ ایٹم بم بغیر میزائل کے صرف ذخیرہ شدہ طاقت ہے تو پاکستان کے میزائل پروگرام کا آغاز کرنے کا تاریخی فیصلہ بھی پیپلز پارٹی کی قیادت نے کیا یہ اعزاز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے میزائل پروگرام کی بنیاد رکھی جس کا ثمر آج پوری قوم سمیٹ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جب پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کرنے کی ضرورت پیش آئی، تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وہ واحد نوجوان رہنماء بن کر ابھرے جنہوں نے جرات، وقار، فہم اور مضبوط اعصاب کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر پیش کیا اور پاکستان کا بیانیہ موثر طور پر اجاگر کیا آج دنیا یہ تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اصل جارحیت بھارت کی جانب سے ہوئی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ چاروں صوبوں کو یکجا رکھنے کا فریضہ انجام دیا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت آج بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسی وژن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے ہم بلوچستان میں ان کے وژن کی روشنی میں مختلف ترقیاتی اقدامات کر رہے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور فلاحی منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز ایئر ایمبولینس کا قیام عمل میں آ چکا ہے جو جلد فعال ہو جائے گی عوام کی سہولت کے لیے سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبہ مستفید ہورہے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے وہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور پارٹی کے عام کارکن کی بہتری کا دریافت کرتے ہیں ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم نے این آئی سی وی ڈی منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کیا ہے جس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری خود کریں گے اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے لیے 8 ہزار مکانات کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جن کی چابیاں بھی جلد ہی مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی اپنی سیاسی جدوجہد کے ایک یادگار واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2008 میں جب انہیں اور ان کے بھائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیے گئے، تو انہیں زبردستی الیکشن لڑنے سے روکا گیا گرفتار کیا گیا اور جیل میں رکھا گیا تشدد کے بعد جب وہ عدالت سے ریلیف لے کر باہر نکلے، تو دوبارہ راستے میں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو نے انہیں ٹیلیفون پر حوصلہ دیا، اور ’بیٹا‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ یہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور وہ آج بھی اسے سینے سے لگائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک شفیق ماں، دوراندیش رہنما اور عوام کی سچی ترجمان تھیں۔ ان کی شہادت ہمارے ایمان کا حصہ ہے وہ آج بھی ہماری کاوشوں، ہماری سوچ اور ہماری عوامی خدمت کو دیکھ رہی ہیں ہو سکتا ہے کہ ہم ان کی تمام امیدوں پر پورا نہ اتر سکیں، لیکن ان کے دیے ہوئے درد اور احساس کو ہم نے دلوں میں زندہ رکھا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم اس عزت کو عوامی خدمت اور پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ وفاداری کے ذریعے واپس لوٹانے کی بھرپور کوشش کریں گے ہم اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے کہ یہ جماعت یہ مشن اور یہ نظریہ ہماری طاقت ہے اور ہمارا مستقبل بھی ہے تقریب سے صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اقبال شاہ، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر صابر بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

خبرنامہ نمبر 4499/2025
کوئٹہ21 جون:پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو علمی سطح کی لیڈر تھیں۔انہوں نے آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کرکے ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا بھٹو خاندان نے ہمیشہ غریب مزدور کسان اور متوسط طبقے کی ترقی اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے جنم دن پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ یہ بھٹو ازم ہی ہے جس کے سبب آج ہم مختلف طبقہ کے لوگ اکھٹے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جس طرح بھٹو ازم کی اپنی خون سے آبیاری کی آج وہی فلسفہ ہمارے رگوں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے اور ان کی بتائی ہوئی راہ پر چل کر ملک کی خوشحالی اور غربت کے خاتمے تک پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی وہ دن دور جب ملک میں خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 4500/2025
زیارت21 جون: ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت ڈی سی سی، ڈی آئی سی، ڈی آئی سی سی اور ڈی این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان، میجر عرفان، اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل،ڈی ایس پی غوث بخش اور دیگر لاء انفورسمنٹ افسران نےشرکت کی ۔اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر ، جرائم کی بیخ کنی، منشیات کی روک تھام اور بہتر سروس ڈیلیوری کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ میٹینگز ریگولر کرنے سے کافی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکے حل کے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں اور اسی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئےمزید بہتری کی طرف جائینگے۔

خبرنامہ نمبر4501/2025
کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے چمن میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عصمت اللہ کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور حملہ کرنے والے عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ”شہداء ویلفیئر پیکیج” کے تحت شہید کے لواحقین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی لیویز نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے بھائی کی بھرتی شہداء ویلفیئر پیکیج کے تحت عمل میں لائی جائے گی-قانونی اور انتظامی کارروائیاں جلد مکمل کر کے مراعات دی جائیں گی ڈی جی لیویز نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور حکومت ہر ممکن طریقے سے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

خبرنامہ نمبر4502/2025
تربت 21 جون 2025:ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مکران ڈویژن وہاب اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے سال 2025 کے دوران مکران ڈویژن کے دو پریس کلب تربت اور گوادر کو مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقائی صحافت کو فروغ دینا اور مقامی صحافیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ دورہ تربت پریس کلب کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے اراکین سے ملاقات کی اور صحافتی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے تربت پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نور شاہ نور کو 20 لاکھ روپے کا گرانٹ چیک بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے اب تک تربت پریس کلب کو مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے جبکہ گوادر پریس کلب کو 20 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جا چکی ہے۔ یہ مالی امداد پریس کلبوں کی بنیادی ضروریات، تکنیکی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور صحافتی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔محکمہ اطلاعات بلوچستان کی پالیسی کے تحت ہر سال صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پریس کلبوں کو 20 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد صوبے بھر میں ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ مقامی سطح پر درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کو بہتر مواقع میسر آ سکیں۔وہاب اسحاق بلوچ نے مزید کہا کہ صرف تربت اور گوادر ہی نہیں بلکہ لسبیلہ، نصیرآباد، خاران، خضدار سمیت دیگر اضلاع کے پریس کلب بھی اس حکومتی اقدام سے مستفید ہو رہے ہیں۔اس پالیسی کے ذریعے صحافیوں کو نہ صرف جدید صحافتی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی بلکہ ایک پیشہ ورانہ اور محفوظ ماحول میں اپنی خدمات انجام دینے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ اس اقدام سے بلوچستان میں صحافت کے معیار میں بہتری آئے گی اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی مزید مؤثر طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔تربت پریس کلب کے اراکین نے حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلقات عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی معاونت نہ صرف صحافیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے بلکہ علاقے میں آزاد صحافت کو مستحکم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

خبرنامہ نمبر4503/2025
کراچی 21 جون: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کراچی میں جمہوریہ آسٹریا کے اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب آسٹریا کی سفیر برائے پاکستان، محترمہ آندریا وِک کی سربراہی میں منعقد ہوئی اور آسٹریا اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کا اہم حصہ تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان، سینیٹر دنیش کمار اور مختلف سفارتی و تجارتی اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔ بلال خان کاکڑ نے اس اعزازی قونصل خانے کے قیام کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کی ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ قدم پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی، پائیدار زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے بلوچستان کی معاشی اہمیت اور اس کے جغرافیائی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آسٹریائی کاروباری ادارے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو دریافت کریں گے، جس کے لیے BBoIT مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور بلوچستان کو پاکستان کی عالمی معاشی حکمت عملی میں مرکزی کردار دلانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

خبرنامہ نمبر4504/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ بیان دکھ اور صدمہ ہے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جسٹس جمال خان مندوخیل اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

خبرنامہ نمبر4505/2025
کوئٹہ 21 جون۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے یہاں کوئٹہ آن لائن کے سینٹر کا دورہ کیا اور تنظیم کے بانی ضیاء خان سمیت ٹیم کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ ضیاء خان نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی خدمات، کامیابیوں اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ آن لائن ٹیم کے معذور ہیروز سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل، مشکلات اور کامیابیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ٹیم نے اپنی خدمات، خصوصاً مختلف اسکولوں، ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر اداروں میں انجام دیے جانے والے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ٹیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں اور یہ تمام ممبران اس معاشرے کے سچے ہیروز ہیں۔ ہر لمحہ اور ہر مقام پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنا بھرپور تعاون جاری رکھوں گا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

Handout no 4503/2025
Karachi june 21: Mr. Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), participated in the official inauguration ceremony of the Honorary Consulate of the Republic of Austria in Karachi. The event was led by Her Excellency Mrs. Andrea Wicke, Ambassador of Austria to Pakistan, and marked an important moment in the celebrations of 70 years of diplomatic relations between Austria and Pakistan.The ceremony was attended by a number of high-profile dignitaries, including Federal Minister for Commerce Jam Kamal Khan, Senator Danesh Kumar, and senior representatives from both the diplomatic and business communities. In his remarks, Mr. Bilal Khan Kakar underscored the importance of this new consular presence in Karachi, noting that it symbolizes a renewed commitment to deepen bilateral cooperation in trade, investment, and cultural exchange. He stated that the inauguration of the Honorary Consulate presents a timely opportunity to establish new channels for collaboration, particularly in emerging sectors such as renewable energy, sustainable agriculture, tourism, and technology. Mr. Kakar also highlighted the strategic role of Balochistan in Pakistan’s economic future, emphasizing its untapped potential and geographic significance. He expressed optimism that Austrian businesses and institutions will increasingly explore opportunities in Balochistan, supported by platforms such as BBoIT and initiatives facilitated through this new consular partnership. Mr. Kakar reaffirmed BBoIT’s commitment to facilitating international partnerships and ensuring that Balochistan plays a leading role in Pakistan’s global economic engagement.

خبرنامہ نمبر 4506/2025
کوئٹہ: 21 جون:وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ہوپ آرگنائزیشن اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے نمائندوں نے ملاقات کی اس موقع پر واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے صدر میر بہرام خان لہڑی، اور سینئر صحافی میر بہرام بلوچ بھی شریک تھے ملاقات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں پانی اور صفائی سے متعلق منصوبوں کی تشکیل پر بات چیت کی گئی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی جانب سے جاری آگاہی مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی مہم ہے جس کا براہِ راست تعلق خواتین کی روزمرہ زندگی سے ہے پانی کا استعمال زیادہ تر خواتین کرتی ہیں لہٰذا ان مسائل کے حل میں بھی خواتین کو مرکزِ توجہ بنانا ہوگا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی سماجی ساخت دیگر صوبوں سے مختلف ہے جہاں خواتین مخصوص نوعیت کے چیلنجز سے دوچار ہیں ان مسائل سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے خواتین کی فیصلہ سازی میں شمولیت ناگزیر ہے ڈاکٹر ربابہ خان نے ہوپ کی جانب سے پیش کردہ سٹی وائڈ اِنکلوسیو سینیٹیشن (سی ڈبلیو آئی ایس) منصوبے کو ایک مثبت اور پائیدار قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، غیر سرکاری اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیا جائے تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے پانی اور صفائی کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اراکین کی باہمی مشاورت سے ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی سفارشات آئندہ اسمبلی اجلاسوں میں پیش کی جائیں گی اور بلوچستان اسمبلی میں اس موضوع پر سنجیدہ بحث کی جائے گی تاکہ ہر ضلع کے تقاضوں کے مطابق مؤثر منصوبہ بندی ممکن بنائی جا سکے ڈاکٹر بلیدی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوامی سطح پر پانی اور صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ضروری ہے تاکہ شہری خود بھی حفظانِ صحت، پانی کے محفوظ استعمال اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں ملاقات کے اختتام پر ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی جانب سے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی گئی۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

21-06-2025

06-21-2025 10.18Download

16 hours ago

20-06-2025

خبرنامہ نمبر 4480/2025حب 20 جون 2025: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی حب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حب…

1 day ago

20-06-2025

CamScanner 06-20-2025 09.22Download

2 days ago