Categories: News

20th-August-2025

خبرنامہ نمبر5676/2025
کوئٹہ 20 اگست ۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان، عتیق اللّٰہ خان نے ہنہ اڑک میں واقع ٹراوٹ فش ہیچری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں فشریز انسپکٹر نور محمد کاکڑ نے ہیچری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔یہ ہیچری 1958 میں قائم کی گئی تھی اور حالیہ سیلابوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈی جی فشریز کا یہ دورہ ہیچری کی مرمت اور بحالی کے انتظامات کے سلسلے میں کیا گیا تاکہ اس قیمتی اثاثے کو دوبارہ فعال اور موثر بنایا جا سکے۔ہیچری میں اس وقت تقریباً 120 بروڈرز موجود ہیں اور یہ سالانہ اندازاً 65 ہزار مچھلیوں کے بیج (سیڈز) تیار کرتی ہے، جنہیں بعد ازاں قریبی تازہ پانی کے ڈیموں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ڈی جی فشریز نے یقین دہانی کروائی کہ ادارہ ٹراو?ٹ فش ہیچری کی مرمت اور بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گا تاکہ ماہی پروری کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5677/2025
دکی20, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ضلع دکی کا ایک روزہ دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ،ایس ایس پی سید زاہد شاہ ودیگر افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر آ فس دکی میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر درختوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازں کمشنر نے ضلعی انتظامی آ فسران کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ ز نے اپنے اپنے محکمے کے متعلق کمشنر لورالائی ڈویژن کو بریفنگ دی اور کئے گئے اقدامات سے کمشنر کو آ گاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے تمام ضلعی ا فسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی ہدایات جاری کیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاون دکی کا وزٹ کیا کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اور پرنسپل بوائز ہائی سکول کو احکامات جاری کیے کہ وہ ٹھیکیدار سے نئی بلڈنگ کو مکمل کر واکر پرانی عمارت سے طلباء کی کلاسز وہاں شفٹ کریں ۔غیر فعال سکولوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔جہاں پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں دیگر سکولوں سے اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار بلند ہو ئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے پلیٹ فارم کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس وقت ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ایم ایس ڈاکٹر داود خان کاکڑ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ و دیگر افسران تھے۔کمشنر نے او پی ڈی کا جائزہ لیا۔پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ہسپتال میں ایڈ مٹ مریضوں کی عیادت کی۔ او ٹی کی غیر فعالی پر سخت براہمی کا اظہار کیا۔اور جلد ازجلد فعال کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے ہسپتال کا میڈیکل سٹور۔لیبارٹری۔ و دیگر شعبوں کا وزٹ کیا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دور دراز سے آنے والا کوئی بھی مریض مایوس نہ لوٹے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔خواتین کے لیے طبی سہولیات (بشمول فیمیل ڈاکٹرز کی موجودگی) اور ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے پلیٹ فارم کو مسائل کے حل کے لیے موثر بنایا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضلع میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے ۔مون سون کے موسم میں سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں انتظامیہ سے رابط کر یں۔علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔کمشنر نے کول ما ئینز ایریا کا وزٹ بھی کیا اور کان کنی کرنے والے مزدوروں سے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ای آر سی مائنز کا خصوصی وزٹ کیا۔اور مائنر کو دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے 1122 کے ای ایم ٹی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔کمشنر نے دکی ٹو چمالنگ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ بھی کیا۔کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رکھیں اور صورتحال سے انہیں بروقت آگاہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5678/2025
پشین 20 اگست ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنیئر نجم کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب خان ناصر،اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین،ایکسین بی اینڈ آر(روڈز) مجیب خان پانیزئی،ایس، ڈی، او(بلڈنگ) بلال احمد خان،ایکسین ایریگیشن حسن اللہ،ضلعی ایجوکیش آفسر فیض اللہ خان کاکڑ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جانداد خان اور دیگر متعلقہ آفسران نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کو ضلع کی مجموعی صورتحال اور یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،تخمینہ لاگت،معیار کی نوعیت،مالیاتی امور اور معیاد تکمیل سمیت دیگر درپیش مشکلات و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز،معیاری اور قابل اعتماد ہے،بریفنگ کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اور اس بابت سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ عوامی خوشحالی و ترقی کے لیے مزید موثر اور بروقت اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اور ان عوامی فلاحی منصوبوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے تمام ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے درپیش مالی مسائل کو بھی حل کیا جائے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے عین مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اور اس بابت کسی قسم کی غفلت،کوتاہی اور لاپرواہی قابل قبول نہیں ہے،بعد آزاں کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور ہسپتال سے متعلق امور اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران مریضوں کو درپیش مسائل بھی سنے،جسے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے،جبکہ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر منصوبہ جات کا بھی معائنہ کیا،اور کام کے معیار اور بروقت مکمل کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے،علاوہ ازیں کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ بھی کیا،اور وہاں موجود مختلف شعبہ جات سمیت جدید لائبریری اور کمپیوٹر سیکشن کا معائنہ کرنے کے دوران انکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے،جبکہ معیاری تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے،انہوں نے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دور جدید کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ علم کا حصول وقت حاضر کی ضرورت ہے۔جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5679/2025
تربت 20اگست ۔ تربت یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاسترھواں اجلاس، اہم تعلیمی اقدامات، پالیسیوں اور اصلاحات کی منظوری یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل کا سترھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت یونیورسٹی کے ویڈیوکانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے تمام امور بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022، یونیورسٹی کے وضع کردہ قواعد و ضوابط اور آئینی اداروں کے پاس کردہ فیصلوں کے مطابق چلائے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی میں شفافیت، موثر ونتیجہ خیز گورننس اور تعلیمی معیار کی بہتری کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے اس بات کو یونیورسٹی کے لئے سنگ میل قرار دیا کہ ان کے دورمیں 2026 کے اسپرنگ داخلوں میں نئے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اور اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کے توقعات پر پورااترنے اوریونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اکیڈمک کونسل نے اپنے سولہویں اجلاس کی کارروائیوں کی توثیق کی اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف لا ءکے بورڈز آف فیکلٹی کے فیصلوں کے علاوہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ،ایفیلی ایشن کمیٹی اور مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بورڈز آف اسٹڈیز کی کارروائیوں اورسفارشات کی بھی منظور دی۔ اجلاس نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے تحت تربت یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں سے فیکلٹی ممبران کو ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے لیے نامزد گی کی بھی منظوری دی۔کونسل نے چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرامز میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے ٹرانسکرپٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم لٹریسی پروگرام کےتحت Each One Teaches Oneمہم کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا اکیڈمک کیلنڈر2025، وزیر اعظم پروگرام کے تحت نیشنل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام [این ایس سی پی]سینٹر کا قیام، ریونیو جنریشن اورایچ ای سی کی ہدایات کی روشنی میں فہم القرآن اورپاکستان اسٹڈیزکورس کوسلیبس میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،اجلاس نے فیکلٹی آف لا کے بلڈنگ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام، ایچ ای سی کی بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں میں تربت یونیورسٹی کی بھرپورشرکت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024 پرعملدرآمد اور ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی قواعدو ضوابط کی منظوری دی۔اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5680/2025
قلات 20اگست ۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں محکمہ صحت ضلع قلات کے زیراہتمام سکیپ بلوچستان کی معاونت سے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت اور بریسٹ کینسر سے بچاو کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینارکے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ تھے سیمینار سے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اوردیگرمقررنین ڈی ایچ او قلات ڈاکٹرانجم ضیاء سیکپ بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن حسرت پروگرام منیجر محمد یونس، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عزیز رند این آرایس پی کے رشید بلوچ ای پی آئی آفیسر میر بلال مینگل علی حسن مینگل نے اور دیگر نے ماں کے دودھ کو نومولود کی صحت، قوتِ مدافعت اور بہتر نشوونما کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماوں کو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بچے کو کم ازکم چھ ماہ تک ماں کا دودھ پلانی چاہیئے ماں کے دودھ میں تمام وٹامنز اور پروٹین موجود ہیں جو بچے کے لیئے نہایت ہی ضروری ہے پیدائش کے ایک گھنٹہ کے بعد ماں کو اپنا دودھ پلانا ضروری ہے ماں کا دودھ بچے کا مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے چھ ماہ بعد بچے کو نرم غذا دینا شروع کیا جائے دو سال تک ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی رہےماں کے دودھ میں وافر مقدار میں کولیسٹرم ہے جسکو عام زبان میں گاڑھا دودھ کہا جاتاہے ماں کا دودھ قدرت کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افادیت اور اہیمت کے حوالے سے گھر گھر جاکر لوگوں کو آگاہی دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ کہ دودھ نہ پلانے والی ماوں میں بریسٹ کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پرمہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے مہمانوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTTISEMENTS

19-08-2025

3 hours ago

19th-August-2025

خبرنامہ نمبر5648/2025کوئٹہ 19اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی…

6 hours ago

20-08-2025

CamScanner 20-08-2025 08.55Download

9 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

18-08-2025

1 day ago