Categories: News

20-06-2025

خبرنامہ نمبر 4480/2025
حب 20 جون 2025: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی حب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی زیر صدارت ڈی سی أفس سوک سینٹر حب میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر حب نوربخش بزنجو اور دیگر کمیٹی ممبران شریک ہوئے ماہوار کمیٹی میٹنگ میں سرکاری ہسپتالوں میں أفیسران کی وزٹ ,ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا۔ غیر حا ضر ڈاکٹر اور اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لیٸے اہم فیصلے کٸے گۓ۔ ڈپٹی کمشنر حب اور ڈی ایچ او حب نےاپنےعزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو علاج کی سہولیات فراہمی میں کوٸی کسر نہیں چھوڑی جاۓ گی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جاۓ گی۔

خبرنامہ نمبر 4481/2025
Quetta () Pakistan Peoples Party Provincial Deputy Secretary Information Women Wing Saba Kakar issued a statement on the occasion of the birth anniversary of Benazir Bhutto Shaheed, declaring Benazir Bhutto as her ideal personality. Saba Kakar said in her statement on the occasion of Benazir Bhutto’s birth anniversary that for me this day is not just a birthday but a great struggle, sacrifice, and a reminder of the power of women. I am a woman, and Benazir Bhutto’s life taught me that a woman is not limited to the four walls only, but she can also lead the country, can also become the daughter of the nation and the voice of the people. Benazir Bhutto’s bravery, courage, and political awareness connected me to politics. I am still in the Pakistan Peoples Party because I saw Benazir’s thinking, her pain, and her dream in this party. Benazir was not just a leader, she was the hope of every woman who wants to stand against oppression, oppression or injustice. On this day, we salute our leader Benazir Bhutto, the great and brave daughter of the country who taught us to live with our heads held high. On June 21, we do not celebrate her birthday, but her struggle. Benazir Bhutto’s great thinking and great name will always live in our hearts.

خبرنامہ نمبر4482/2025
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں گردو غبار کے ساتھ موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، چاغی، خاران، پنجگور، نوشکی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے
لسبیلہ، بارکھان اور حب اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

خبرنامہ نمبر4483/2025
جعفرآباد 20 جون 2025؛: محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے عشرہ اول کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، صحت عامہ اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹو انجینیئر محمد کاظم لونی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد رفیق گھنیہ، پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ ضلعی آفیسران شریک تھے۔ اجلاس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سے محرم کے حوالے سے تجاویز لی گئیں تاکہ عشرہ محرم کے دوران عوام کو مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ماتمی جلوس اپنے مقررہ روٹس اور اوقات کے مطابق بخیر و خوبی اختتام پزیر ہوں گے اور اس دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے میونسپل اداروں کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور روشنی کا مکمل بندوبست کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس کے دنوں میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سول ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی خدمات نہایت خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، جبکہ جلوسوں کے دوران طبی سہولیات سے لیس ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ فلسفہ شہادت امام حسینؓ کو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش کریں تاکہ نوجوان نسل واقعہ کربلا کے حقیقی پیغام سے روشناس ہو سکے۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطے اور حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر4484/2025
جعفرآباد 20جون 2025: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے رورل ہیلتھ سینٹر روجہان جمالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا اور حاضری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے کے طریقہ کار اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سینٹر میں آنے والے مریضوں کو فوری اور مؤثر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور علاج کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے فری میڈیکل کیمپس اور اسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کا سرکاری طبی اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر4485/2025
کوہیٹہ 20 مارچ 2025:
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے محکمہ کے چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کے ساتھ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مجموعی مسائل اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور تمام چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کے علاؤہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس میں شریک تمام چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز نے فرداً فرداً اپنے مسائل کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے کےاضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے

خبرنامہ نمبر4486/2025
Quetta, June 18, 2025 – In alignment with the vision of Chairman NAB and as part of the anti-corruption awareness initiative, the National Accountability Bureau (NAB) Balochistan hosted a delegation of students and faculty members from University of Balochistan Quetta on June 18, 2025. The delegation comprising of students from the different Departments led by Dr. Saima Ambreen, Assistant Professor. The delegation was warmly welcomed by Mr. Nauman Aslam, Director General, NAB (Balochistan) who underscored the significance of such engagements in fostering transparency and practical knowledge.
During the visit, the delegation toured various wings of the NAB office, gaining an indepth understanding of its operational framework, including complaint processing, inquiry procedures and prosecution mechanism. Director NAB (Balochistan) Mr. Niaz Hassan, provided an overview of NAB’s functions and briefed upon NAB’s working methodology.
Mr. Imran Majeed Additional Director, delivered an informative lecture titled “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption”. He elaborated on NAB’s three pronged strategy-Awareness, Prevention and Enforcement and highlighted critical sections of National Accountability Ordinance (NAO) 1999 and its amendments. He emphasized about how students, as future leaders, can contribute to combating corruption through ethical practices and vigilance.The Director General NAB Balochistan engaged with the students, reiterated the Chairman NAB’s vision to prioritize high profile corruption cases and focus on preventive measures. He stressed the importance of Character-Building values, urging students to champion integrity within their community ultimately leading to a society intolerant to corruption. He also addressed the queries raised by the students and the faculty members.
The visit concluded with Dr. Saima Ambreen receiving a commemorative shield on behalf of the delegation, followed by mutual expression of gratitude. Both, NAB officials and visiting delegation lauded the initiative as a meaningful step towards building a corruption free Pakistan.

خبرنامہ نمبر4486/2025
​کوئٹہ، 18جون 2025: چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق اور انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت ، قومی احتساب بیورو (بلوچستان)نے18 جون 2025 کو یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد کو مدعو کیا۔ وفد کی قیادت نفسیات کے شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ امبرین نے کی۔ نعمان اسلم، ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نے وفد کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے شفافیت کے عمل کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔​وفد نے نیب بلوچستان کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کے طریقہ کار، بشمول شکایات پر کارروائی، انکوائری اور پراسیکیوشن کے عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔نیاز حسن ڈائریکٹر نیب نے ادارے کے فرائض و کار کردگی کا جامع تعارف بیان کیااور بیورو کے عملی طریقہ کار سے طلباء کو آگاہ کیا۔ عمران مجید ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ” بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے ایک معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے نیب کی سہہ جہتی حکمت عملی Awareness، Prevention اور Enforcement کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نیب کے قانون اور اس کی ترامیم کے اہم حصوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیں۔ یہ وصف اُن کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔​ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے طلباء سے تفصیلی گفتگو کی اور اُن کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب اپنی تمام تر صلاحیتیں ہائی پروفائل کرپشن کیسز کے حل اور ایسی تدابیر پر صرف کرے گا جس کی بدولت محکموں میں کرپشن کو پنپنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے طلباء کی بدعنوانی کے خلاف کردار سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ معاشرے سے کرپشن کے اس ناسور کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔​دورے کا اختتام پر نیب بلوچستان کی طرف سے ڈاکٹر صائمہ امبرین کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور باہمی اظہار تشکر کیا گیا۔ آنے والے وفد نے نیب کے اس اقدام کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب انتہائی با مقصد اور اہم سنگ میل قرار دیا ۔

خبرنامہ نمبر 4487/2025
سبی 20 جون 2025:
ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جسمیں 63 ونگ سے کرنل شہریار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی ،ڈی ایس پی گلاب خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین ، شیعہ کونسل کے سربراہان، انجمن تاجران ، علمائے کرام، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز دیں، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے علماء اکرام امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،علمائے اکرام اپنے خطبات میں معاشرے کو امن، محبت اور رواداری کا درس دیں،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین اور فول پروف انتطامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مذہبی عبادت گاہوں میں سیکورٹی،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کرے گی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جلوس کے روٹس پر پولیس لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چاک و چوبند اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی اسکے علاوہ انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اور ڈی ایچ او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس عملہ کو الرٹ رکھا جائے ایمبولینس بھی عملہ سمیت جلوس کے ساتھ رہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام بہتر گزرے گا بھائی چارے کی فضاء قائم رہے گی انہوں نے اجلاس کی توسط سے خصوصا علمائے کرام اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر مکمل اتفاق اعتماد کا مظاہرہ کریں تاکہ منفی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

خبرنامہ نمبر4489/2025
گوادر 20جون2025:
ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) گوادر کے انچارج ہارون رشید کے ہمراہ زمینوں سے متعلق مختلف پیچیدہ مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں زمینوں کی اوورلیپنگ، ڈیجیٹلائزیشن، قبضہ مافیا، انکروچمنٹ، جوائنٹ ڈی مارکیشن سمیت دیگر معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تحصیلدار گوادر منیر بلوچ، تحصیلدار سٹلمنٹ اکبر قاضی، نائب تحصیلدار جاوید، مختلف علاقوں کے پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع گوادر کے مختلف موزہ جات اور ہاؤسنگ اسکیمات سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کے دوران زمینوں کی اوورلیپنگ اور ان سے جنم لینے والے تنازعات بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس میں نہ صرف گوادر شہر بلکہ پسنی، جیوانی، ماڑا اور دیگر علاقوں میں درپیش زمینوں سے متعلق چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں تاکہ زمینوں کے معاملات کو شفاف، منصفانہ اور پائیدار بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4490/2025
لورالائی20جون 2025: بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کے زیر اہتمام یونیسیف ورلڈ فوڈ پروگرام بلوچستان کے تعاون سے لورالائی میونسپل کمیٹی ہال میں ماں اور بچے کی متوازن غذاء اور سماجی رویوں کے موضوع پر دہی سطع پر اگاہی سیشن کا انعقاد ہوا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے شخصیات جس میں عوامی نمائندے، سیاسی، سماجی، مذہبی، تعلیمی اور دیگر شعبہ ہائے ذندگی نے شرکت کی، پروگرام میں شرکاء نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں تمام طبقہ فکر کو ہم شامل کر کے علاقائی غذا کے استمال کے حوالے سے سماجی رویوں میں تبدیلی کیلئے مہم چلائیں گے تاکہ مہاشرے میں سب کو شعور آگائی مل سکیں کہ ایک ماں کیلئے حمل کے دوران متوازن خوراک ،ٹی ٹی ویکسین اور کسی پیچیدگی سے بچنے کیلئے صحت کے معاون سے رابطہ ضروری ہوتا ہے جس سے ماں اور بچے کی صحت اچھی رہتی ہے پیدائش کے فورا بعد بچے کو ماں کی دودھ پلانے سے بچوں کی زہنی و جسمانی تندرستی ہوتی ہے اس کے لیے ماں کی دودھ انتہائی لازمی ہے ،ماں اور بچے کی شرح اموات کی وجوہات میں ایک اہم وجہ شعور و آگاہی نہ ہونا ہے بروقت ویکسینیشن اور اور احتیاتی تدابیر اختیار کرکے بیماریوں بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سیشن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی، ، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نمائندہ ڈاکٹر زہرہ، بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ کے صوبائی منیجرسلطان آحمد ترین، ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندہ اسلم رئیسانی،چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حنیف دمڑ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر نقیب ما ما ناصر نے ماں اور بچے کی صحت اور ماں کی دودھ کی اہمیت سے متعلق سیشن میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ ایک قدرتی تحفظ ہے جو بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے اگر پیدائش کے فورا بعد بچے کو ماں دودھ پلاتی ہے تو یہ دودھ ایک موثر ویکسین کے طور پر بچے کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہےجس سے بیماریاں بھی بچے پر حملہ آور نہیں ہوسکتی ڈبے کا مصنوعی دودھ عارضی طور پر بچے کا بھوک مٹاتی ہے لیکن اس سے بچے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بچوں کی زہنی و جسمانی تندرستی اور بیماریوں سے بچانے کے لیے ماں کا دودھ لازمی ہے پروگرام میں کہا گیا کہ مائیں اپنی بچوں کو چھ ماں تک صرف اور صرف اپنا دودھ پلائیں اور چھ ماہ کے بعد ماں کے دودھ کے اضافی نرم خوراک شروع کروائیں اور دو سالوں تک بچے کو ماں کا پلائیں تاکہ بچہ بونا پن کا شکار نہیں ہو جائے، کیونکہ نیشنل سروے کے مطابق بلوچستان میں اس وقت 47 فیصد بچے اس وقت بوناپن یعنی اپنی عمر کے حساب سے چھوٹے قد کا شکار ہے پروگرام می مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain