Categories: News

19th-September-2025

خبرنامہ نمبر6890/2025
نصیرآباد19ستمبر ۔رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا سیاسی نصب العین ہے، جس سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپنے حلقہ انتخاب میں 50 کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے تین اسکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ تعلیم، صحت اور آبنوشی کے منصوبے مفاد عامہ کے تحت تیز رفتاری سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان محکموں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ براہ راست عوام کی بنیادی ضروریات سے منسلک ہیں۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بھر میں ترقیاتی حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ تعلیم و صحت کے شعبوں میں میرٹ کی بنیاد پر آسامیوں پر تعیناتیاں حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفود نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، سب ڈویژنل آفیسر روڈز ذوالفقار لہڑی، حاجی احمد سلطان لہڑی، حاجی عبدالغفار پندرانی، امان اللہ مینگل سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے دینار فٹبال گراونڈ کے مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں نصیرآباد میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ بی آر سی کالج کی منظوری بھی ہماری عوامی خدمت کا ثبوت ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6891/2025
دکی19 ستمبر ۔ رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع دکی کے عوامی مسائل، ترقیاتی اسکیموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وہ عوام کی نمائندگی کو ایک ذمہ داری سمجھتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ دکی کے عوام کو بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عمل درآمد سے ہی علاقے کی محرومیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے خاص طور پر صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی اور سڑکوں کی بہتری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی سطح پر بھی دکی کے ترقیاتی مسائل کو مو¿ثر طریقے سے ا±ٹھایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے سردار یعقوب ناصر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تمام سرکاری اداروں کو بھی اس مقصد کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں جانب سے عزم ظاہر کیا گیا کہ عوام کے مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6892/2025
مستونگ 19ستمبر ۔ ڈی سی مستونگ بہرام سلیم کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں اچانک دورہ۔ ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے ڈی سی مستونگ بہرام سلیم کو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا اور ہسپتال کی موجودہ کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ڈی سی مستونگ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر، ایکسرے، لیبارٹری، میڈیسن اسٹور، او پی ڈیز، وارڈز، ڈائیلیسز سنٹر اور سی سی یو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ خاص طور پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا جو اب مین گیٹ کے قریب منتقل کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈی سی مستونگ نے ہسپتال کے نئے ٹراما سینٹر اور ہسپتال کی بلڈنگ کی توسیع کیلئے ہونیوالی نئے تعمیرات کے کام کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا، اور کہا کہ اس پروجیکٹ سے ہسپتال کی وسعت اور خدمات میں بڑا اضافہ ہوگا۔ڈی سی مستونگ نے ہسپتال کی کارکردگی کو نہایت سراہا اور کہا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے بھرپور ہے جسے مستونگ کی عوام کے لیے ایک نعمت سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے ہسپتال مینجمنٹ کی محنت اور جدو جہد کو بھی تعریف کے قابل قرار دیا، خاص طور پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی منتقلی کو بے حد احسن قدم کہا جو مریضوں کو فوری اور آسان علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں علاج معالجے کی بہترین اور جدید سہولیات مہیا ہیں جو عوام کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر انور گولا اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6893/2025
صحبت پور19ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کی نگرانی میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج صحبت پور اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز عرفان علی نے ڈپٹی کمشنر کو جاری تعمیراتی سرگرمیوں، ترقیاتی امور اور ان میں درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے بلڈ نگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترویج اور عوامی فلاح کے لیے حکومت خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے، لہٰذا یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان منصوبوں کو پائیدار اور معیاری بنایا جائے تاکہ عوام کو طویل عرصے تک ان کے ثمرات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کی تعمیر سے علاقے کی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس بلڈنگ کی تکمیل کے بعد عوام کو ایک ہی جگہ پر تمام سرکاری دفاتر اور سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ فریدہ ترین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور ان میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر بلڈنگز ڈپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6894/2025
سبی 19 ستمبر۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے 15 بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ہر مرکز کے انچارج نے اپنی کارکردگی، درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے تمام بی ایچ یوز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کے ذریعے صحت کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اجلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے مراکز صحت کے اسٹاف کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے دفتر میں ادویات کے اسٹاک کی انسپیکشن کی گئی، جبکہ سرجیکل آلات، آکسیجن سلنڈر، ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان بھی موقع پر بی ایچ یوز کے انچارجز کے حوالے کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی نے پی پی ایچ آئی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے اس جذبے کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولتیں میسر رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6895/2025
سبی 19 ستمبر۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے ڈویژنل پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں سے مختلف سوالات پوچھے۔ کمشنر نے بچوں کی ذہانت اور تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول سے بھی کمشنر نے تفصیلی گفتگو کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ تعلیم نوجوان نسل کے مستقبل کی ضمانت ہے، اس مقصد کے لیے حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ طلبہ و طالبات جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6896/2025
لورالائی19, ستمبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک کے آ فسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر شیخ محمد طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب زادہ حضرت بلال شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لورالائی شہر میں ایک ویٹرنری ہسپتال ہیں جس میں روزانہ او پی ڈی ہوتاہے ، ایک پولٹری فارم ہیں اس میں 300 گولڈن مچھلی ہیں جس کا رعایتی ریٹ 280 روپے , فی دانہ ہے۔ ایک سلاٹر ہاوس ہے جس میں بڑے جانور لائے جاتے ہیں جسے ڈاکٹر چیک کرتا ہے پھر سٹیمپ لگاتا ہے، اور ایک ڈیری فارم ہیں جس میں کل 29 گائے ہیں جس کے مادہ بچے رکھتے ہیں اور نر بیچھتے ہیں۔ ڈویژن میں کل 285, انیمل ہیلتھ سنٹر ہیں ماسوائے اغبرگ کے بقیہ تمام فنکشنل ہیں اور ادویات دستیاب ہیں۔ انہوں نے مختلف پالنے والے حیوانات کی تعداد اور نسل کی تفصیل بھی بتائیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ مالداری ایک اچھا پیشہ اور رزق حلال ہیں محکمہ لائیو اسٹاک بے زبانوں کی خدمت کریں ان کے علاج معالجہ پر توجہ دیں اور اعلیٰ اقسام کے نئی نسلیں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ برڈز ، کتے اور بلیوں کے علاج بھی کیا کریں۔ کمشنر نے کہاکہ وہ اچانک دفتروں کا ویزٹ کرے گا کسی دفتر کو تالا لگا پایا گیا تو سخت کاروائی ہوگی سٹاف کے لئے حاضری رجسٹر رکھیں۔ خود چھٹی کرتے ہیں تو اجازت لیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6897/2025
قلات 19ستمبر ۔ بلوچستان کے تاریخی شہر ضلع قلات میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ایف سی لیفٹینینٹ کرنل تصورخالد چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب زہری پولیس اور لیویزفورس کے افسران سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں سیاسی قبائلی رہنماوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیٰے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے مسائل سے متعلق جوابات دے دیئے کھلی کچہری میں علاقاءعمائدین نے امن وامان کے قیام شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب زمینداروں کے لیئے کسان کارڈ کے طریقہ کار گیس کی عدم فراہمی بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایم سی کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی پولیس تھانہ اور جوڈیشل لاک اپ کی مرمت خشک ٹیوب ویلوں کی ڈرلنگ سڑکوں کی تعمیر زاوہ ڈیم کی تعمیر میں سست روی پریس کلب قلات کی فعالی سیوریج سسٹم کی خرابی۔گلی محلوں میں صفائی ستھرائی گرانفروشی سبزی منڈی کی فعالی اور دیگراہم مسائل کی نشاندہی کی عوامی مسائل کی شنواءاور انکے حل سے متعلق کھلی کچہری کاانعقاد مثبت پیش رفت کاآغازہوایےڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے عوامی مسائل کے حل کے لیئے محکموں کے سربران کوموقع پر احکامات جاری کیں اور دیگر اہم مسائل کے حل کے لیئے حکام بالاسے خط وکتابت کرکے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ لیفٹینینٹ کرنل ایف سی تصور خالد ایم سی چیرمین نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہے تاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل بیان کرسکیں ہمیں لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے کام کرناہے ڈپٹی کمشنر فرد واحد کے لیئے نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر امیر غریب بے روزگار معزور ملازم سب کے لیئے ہے میرے لیئے سب برابر ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا ہمارا ایمان ہے ہم قلات کے عوام کو انشاءاللہ مایوس نہیں ہونے دیں گےمحکموں کے سربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی زمہداری ہے ہرکسی کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگا محکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کو مشکلات پیش نہ ہو۔عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشادہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں پریس کلب اور سبزی منڈی کو جلدازجلد فعال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنماءضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6898/2025
تربت /بلیدہ 19 ستمبر ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ شہید ایوب بلیدی کالج کا دورے کیا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات اور تدریسی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صبح اور شام کی شفٹ کے طلباءو طالبات شامل تھے، ان سے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ فیکلٹی ممبران نے تدریسی عمل میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جبکہ طلبہ نے بھی اپنی رائے اور مشکلات کا کھل کر اظہار کیا اس بات اس بات پر زور دیا گیا کہ کالج کی تعلیمی فضا کو مزید فعال اور معیاری بنانے کے لیے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان مثبت رابطے کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان نسل بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکے۔دراثنا ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (کالجز) پروفیسر برکت اسماعیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز شریف الدین کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کا بھی دورہ کیا کالج پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طالبات سے ملاقات اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کالج میں تعلیمی معیار، تدریسی ماحول اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا پروفیسر برکت اسماعیل نے فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اور طلبہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا کالج کی پرنسپل اور اساتذہ نے بھی ادارے کے تعلیمی و تدریسی معاملات پر بریفنگ دی اور مثبت تجاویز پیش کیں۔ طالبات نے اپنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا جسے اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6899/2025
پشین۔19 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلع میں موجود تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے،علاج معالجے میں تاخیر یا کسی قسم کی غفلت برتنے سے اجتناب کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر،ایچ،سی تحصیل سرانان کا دورہ کرتے ہوئے کیا،جہاں انہوں نے او،پی،ڈی اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا،اور وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے،سہولیات کی فراہمی اور عملے کے رویے سے متعلق معلومات حاصل کیں،ڈپٹی کمشنر نے او،پی،ڈی میں مریضوں کی تعداد،ڈاکٹرز کی موجودگی،ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہسپتال کے دورے کے دوران ایمرجنسی سروسز،آلات،سٹاف کی دستیابی اور صفائی کے معیار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو ہر ممکن بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن ہو،انہوں نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی علاج معالجے کو اپنا شعار بنائیں،منصور احمد قاضی نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے دورے کے اختتام پر مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں مزید طبی سہولیات کی دستیابی اور بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
تربت 19ستمبر ۔ ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت تربت، مند، دشت، خاران اور ماشکیل کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ان میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا۔ مرد، خواتین اور بچوں کو نہ صرف مفت طبی معائنہ فراہم کیا گیا بلکہ ان کی بیماریوں کے مطابق ادویات بھی دی گئیں۔ خاص طور پر بچوں اور خواتین کے امراض پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ صحت کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ایف سی حکام کے مطابق ان میڈیکل کیمپس کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات پہنچانا اور صحت عامہ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔ اس موقع پر مریضوں کو صحت و صفائی کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔مقامی آبادی نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی اس انسان دوست اور فلاحی کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ان کے علاج معالجے کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور وہ اپنی روزمرہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6900/2025
کوئٹہ، 19 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ملاقات کی، جس میں صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، صوبائی وزیر میر صادق عمرانی ، پارلیمانی سیکرٹری میر عبدالمجید بادینی بھی شریک تھے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ صوبے کے نوجوانوں کی فنی و تعلیمی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تربیت دینے کے لئے جامع اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ٹی تربیتی پروگرام “بنو قابل پاکستان “کے انعقاد پر جماعت اسلامی کے امیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کے لئے عملی اور موثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ قومی و عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں ان اقدامات میں “بنو قابل پاکستان” پروگرام معاون ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں “یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام” کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کا پہلا بیج سعودی عرب بھجوایا جا چکا ہے جبکہ جرمنی کے لئے دوسرے بیج کی تربیت جاری ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں “میریٹوکریسی” کو بنیاد بنا کر ترقیاتی و تعلیمی اقدامات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اسی پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 3200 بند اسکول فعال کر دیے گئے جبکہ صرف دو ماہ میں 485 نئے کمیونٹی اسکول قائم کیے گئے ہیں صحت کے شعبے میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں، انڈس اسپتال کے تعاون سے صوبے کے چار دیہی اسپتالوں کو “اسٹیٹ آف دی آرٹ” سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے بعض علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بلوچستان حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لئے آئی ٹی پروگرامز کو مزید وسعت دینے کے لئے ہر تعاون کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بنو قابل پاکستان پروگرام کے تحت اب تک بلوچستان کے 12 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بے حد پرجوش ہیں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور قومی دھارے میں برابری کے مواقع وقت کی ضرورت ہیں جماعت اسلامی اس سلسلے میں وفاقی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر اور ان کے رفقاءکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کے ساتھ بلوچستان کے صوبائی وزرائ، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6901/2025
کوئٹہ 19ستمبر چیئرمین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چئیر مین صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ما لی مسائل سے بخوبی آگاہ ہےاورہماری کوشش ہےکہ ان مسائل کا دیر پا حل نکالا جائےتاکہ یہ تعلیمی ادارے یکسوئی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔ انہوں نے شرکاء سے کہاکہ کافی حد تک تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلہ حل ہو چکا ہے پنشنز سمیت دیگر مسائل حل کرنے کےلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں۔ جامعات کے آپریشنل اخراجات پر بعث ہوئی تو اس موقع پر صوبے کے تمام جا معات کے اپریشنل اخراجات کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام نیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے متفقہ طور پر رضامند ہو گئے کہ وزیر خزانہ جو پالیسی وضع کریں گے ہم سب اس پر متفق ہوں گے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور پنشنز کا طویل المدتی بنیادوں پر ان مالی مسائل کا پائیدار حل کے لیے حکمت عملی بناینگے۔اس ضمن میں دونوں وزراء نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں آج کی اس دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی جس سے انسان مستفید ہو رہا ہے وزراء اور تمام شرکاءنے جامعات کی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو مزید بہتر ی کی راہ پر گامزن کرنے کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6902/2025
کوئٹہ19ستمبر ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت سماجی و سیاسی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سماجی پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایپیکس کمیٹی کے منظور شدہ نکات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مختلف اہم امور زیر غور لائے گئے۔اجلاس کے دوران جن نکات پر خصوصی توجہ دی گئی ان میں سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سماجی طور پر لوگوں کا سوشل میڈیا پر انتشار پھیلا نے والے مواد کا تدارک۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سماجی و سیاسی کمیٹی کا قیام بلوچستان میں پائیدار امن، استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جو مقامی سطح پر حکومتی اقدامات کو موثر اور مربوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں، بی آئی ایس اے کے 28 نکات، جن میں تخریب کاری سے متعلق تمام امور شامل ہیں، کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ایک جامع، موثر اور ہمہ جہتی پالیسی تشکیل دی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گی تاکہ طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6903/2025
کوئٹہ19 ستمبر ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کے لئے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک معاہدہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ پوری قوم کے لئے فخر کا باعث بھی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اسلامی دنیا میں ایک مثالی حیثیت رکھتے ہیں اور جبکہ اسٹریٹجک تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کو نہ صرف ایک قریبی دوست ملک سمجھتے ہیں بلکہ حرمین شریفین کی بدولت ایک روحانی رشتہ بھی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6904/2025
زیارت 19ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل زندرہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول زندرہ میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑکی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاکھلی کچہری میں ایف سی میجر عامر ڈسٹرکٹ افسران اوریونین کونسل زندرہ قبائلی عمائدین اور بڑی تعدادکےمختلف مکاتب فکر کےبڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جن مسائل کا ضلعی انتظامیہ سے تعلق تھا ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور جو مسائل ہائراتھارٹیز سے تعلق رکھتے تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس کے لیے ہائر اتھارٹیزکو لکھا جائے گاڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے کہا گورنمنٹ آف بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ہماری کمٹمنٹ ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ضلع زیارت کو امن وامان کی راہ پر گامزن کردیا ہے انفراسٹرکچر کی بہتر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر فورم پر اپنے مسائل کی نشاندہی کریں ہم پوری کمٹمنٹ سے ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے حکومت آف بلوچستان کے واضح احکامات ہے کہ عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ جو مسائل دفاتر میں حل ہوسکتے ہین ان کو دفتر میں حل کریں گے جو عوام کے عام مسائل ہے ان کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل زندرہ اور زیارت کے تعلیم صحت اور دیگر مدار ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6905/2025
پشین19 ستمبر . ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ وطن واپس جانے والے افغان بہن بھائیوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کر رہی ہے،اور انکو درپیش مشکلات و مسائل کے مناسب حل کے لیے اپنی بساط کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان پناہ گزین کیمپ تحصیل سرانان کے دورے پر وہاں موجود افغان پناہ گزینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ونگ کمانڈر فخرالدین خان اور اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہاجرین کی باعزت اور باوقار انخلاء کے لیے سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی،اور کسی سرکاری ملازم یا دیگر کو افغان مہاجرین کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،افغان پناہ گزین کیمپ میں موجود افغان معتبرین نے ڈپٹی کمشنر کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا،جس پر انہوں نے مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے ضمن میں ان کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی،جبکہ انخلاء کے ضمن میں ٹرانسپورٹ کی فوری فراہمی یقینی بنائی گئی،جس پر افغان باشندوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس موثر اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے جلد از جلد انخلاء یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران افغان خواتین،بچوں اور بزرگوں سمیت انکے مال و متاع کا خاص خیال رکھا جائے،اور کسی کا عزت نفس مجروح یا متاثر نہیں ہونے دیا جائے،جبکہ اس ضمن میں شکایات موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ مل سزمین و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین انخلا کے بابت وفاقی اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ مہاجرین بھائیوں کو انخلا کے دوران مکمل تعاون اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،کیونکہ تمام افغان مہاجرین کی عزت نفس کا خیال رکھنا اور مکمل تعاون فراہم کرنا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا وژن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6906/20205
زیارت خبرنامہ 18ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے پیچی ڈیم کا دورہ کیااس موقع پرتحصیلدار نوراحمد کاکڑبھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ کہ ایر یگیشن کے افسران پیچی ڈیم اور ڈسٹرکٹ زیارت کے دیگرڈیموں کا وقتاً فوقتاً دورہ کریں اورڈیموں کا سپیل وے چیک وے کریں۔ انہوں نے کہا پانی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہم عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /6907
تربت 19 ستمبر:- مکران میڈیکل کالج کے زیراہتمام ٹیچنگ ہسپتال تربت میں خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) کے موضوع پر ایک کامیاب ہینڈز آن ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کی صدارت پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق نے کی، جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلوچ، صدر پی ایم اے کیچ ڈاکٹر غنی، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، عملہ اور میڈیکل ٹیکنیشن ٹرینی طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ورکشاپ کا آغاز خون کی منتقلی کے بنیادی اصولوں، حفاظتی پروٹوکولز اور ممکنہ خطرات سے متعلق لیکچرز سے ہوا، جس کے بعد اسکل لیب میں شرکاء کو عملی مظاہرے اور تربیت فراہم کی گئی۔ کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے عملے نے بھی ورکشاپ میں فعال کردار ادا کیا۔اورکشاپ کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر و ہیڈ آف پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مصباح منیر نے کی، جبکہ ڈاکٹر پیر جان بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈاکٹر چاکر خان کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے معاونت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور فیکلٹی ممبران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ ورکشاپ مکران میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ نہ صرف تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائیں گے بلکہ مریضوں کی سلامتی اور پروفیشنل صلاحیتوں کے فروغ کو بھی یقینی بنائیں گے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6908
تربت19 ستمبر:- ضلعی انتظامیہ کیچ کے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کے سلسلے میں تربت یونیورسٹی میں میوزیکل آڈیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربت یونیورسٹی اور مکران میڈیکل کالج کے طلباء نے اپنی فنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار بلوچ نے کی، جبکہ انتظامات میوزک اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی کلب کے فوکل پرسن ڈاکٹر سالم سید نے انجام دیے۔ آڈیشنز کے لیے تشکیل دیے گئے ججز پینل میں ڈاکٹر صادق صباء، ڈاکٹر سالم سید، بالاچ خان بالی اور ظہور خان شامل تھے جبکہ
مکران میڈیکل کالج کے طلباء ڈاکٹر آیت اللہ کی قیادت میں شریک ہوئے۔ ججز نے طلباء کے فن اور ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کیچ کلچرل فیسٹیول کے لیے بہترین فنکاروں کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار گنگزار بلوچ نے کہا کہ طلباء کی شاندار کارکردگی سہرا اور امید ظاہر کی وہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں بھی بہترین فن کا مظاہرہ کریں گے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6909
کوئٹہ ستمبر 19:- گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں تعلیمی ڈگری کے ساتھ ساتھ جدید مہارتوں کی اہمیت اور افادیت بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں. اس ضمن میں میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کو بیروزگار اور کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کے جدید مہارتیں سکھانے کیلئے سکِل ڈویلپمنٹ کے مختلف پروگراموں کی ایک جامع حکمت عملی وضع کریں۔ اس سے ہم مقامی معیشت کو ترقی دیے سکتے ہیں اور صوبہ میں بیروزگاری کی شرح کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں خضدار ایجنیئرنگ یونیورسٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا. بریفنگ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد اور پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب خان بزنجو بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹی میں دی جائے والی تعلیم اور ڈگری دونوں کا اس وقت زیادہ فائدہ ہوگا جب وہ اپنے زمینی حالات و حقائق کے مطابق ہوں۔ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو محض کنزیومر بنے کی بجائے پروڈیوسر بنائیں۔ انہوں نے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ اپنی یونیورسٹی کے تمام امور و معاملات میں شفافیت اور میرٹ پر بھرپور توجہ دیں. اس سے معیار بلند ہوگا اور زیر تعلیم اسٹوڈنٹس بھی زیادہ بہتر طریقے سے مستفید ہوں گے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں اپنی سماجی ضرورت کے مطابق اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان اشتراک پیدا کرنا ہوگا. یہ حقیقت ہے کہ حکومت لاکھوں افراد کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی جس کیلئے ہمیں اپنے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. حکومت کو بھی صعنت و تجارت سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ بیروزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکیں.
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6910
گوادر19ستمبر:- ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج نصیر بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے غیر فعال اسکولوں کی صورتحال اور ان کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئے اساتذہ کی تعیناتی، ان کے اسناد کی ویریفکیشن، اور تعلیم کے فروغ سے متعلق دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے اسکولوں کی بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6911
کوئٹہ19ستمبر:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈڈ نے شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلی فنڈ اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال2024 کی پالیسی کے تحت 𝟑𝟏𝟒 باصلاحیت طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر 𝟓𝟑.𝟐𝟏 ملین کی اسکالرشپ رقم تقسیم کی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلیے ایک انقلابی پیش رفت ہے بلکہ ضلعی سطح پر ذہین و مستحق طلبا ء کے لیے روشن مواقع فراہم کرنے کی عملی مثال بھی ہے۔بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے تعلیمی سال 2025 کے لیے ” شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلی فنڈڈ سکالرشپ پروگرام” کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔بیف ہمیشہ سے بلوچستان کے ہونہار طلباوطالبات کے لیے اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرتا آرہا ہے۔یہ اسکالرشپ پروگرام صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے ان ہونہار طلبا و طالبات کے لیے ہے جنہوں نے سالانہ میٹرک امتحان 2025 میں نمایاں نمبروں سے پاس کیا ہو اسکالرشپ کی تفصیل:1- مکمل ٹیوشن فیس 2- /-162000روپے اسکالرشپ۔ طالب علم لسٹ میں اپنا نام چیک کریں اور نیچے دیئے گئے لنک سے میرٹ لسٹ اوربیف اسکالرشپ فارم ڈاون لوڈ کر کے موجودہ تعلیمی ادارے سے تصدیق کرواکے 𝟏𝟓اکتوبر𝟐𝟎𝟐𝟓 تک بیف آفس میں جمع کروائیں۔نوٹ: یہ فہرست غیر حتمی ہے اگر کسی طالب علم نے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں اور اُن کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے تو وہ اپنے اعتراضات 𝟐𝟎 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 تک جمع کرواسکتے ہیں۔ میرٹ لسٹ اور فارم ڈاون لوڈکرنے کے لئے درج ذیل لنک پہ کلک کریں۔
https://drive.google.com/file/d/1P_urk5qt5MiXMnG0uAwMq1qUNqg0O0PP/view?usp=sharing

خبرنامہ نمبر2025 /6912
کوئٹہ19ستمبر:-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توانائی محکمے پر سخت کڑا احتساب کا انتباہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت آج منعقد ہوا، جس میں توانائی محکمے کے بجٹ، اخراجات اور بے قاعدگیوں پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین فضل قادر مندوخیل، ولی محمد نورزئی، رحمت صالح بلوچ اور صفیہ بی بی نے شرکت کی جبکہ خصوصی دعوت پر اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈی جی آڈٹ شجاع علی، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل حافظ نورالحق، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ مالی سال 22-2021 کے دوران توانائی محکمہ کو 10 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز ملے مگر 8 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ 2 ارب 31 کروڑ روپے کی خطیر رقم لیپس ہوکر واپس چلے گئے۔ اراکین نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کو استعمال میں نہ لانا محکمہ کی غیر ذمہ دارانہ بجٹ سازی اور فنڈز کے غیر مؤثر استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔ ولی محمد نورزئی نے کہا یہ بہانہ قابل قبول نہیں کہ محکمہ میں آسامیاں پر نہیں کی گئی جسکی وجہ سے یہ بچت ہوئی، 30 فیصد فنڈز کا ضائع ہونا بہت بڑا جرم ہے۔فضل قادر مندوخیل نے واضح اعلان کیا کہ ذمہ داروں کو ہر حال میں سزا ملے گی۔کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چیف سیکرٹری کو خط لکھا جائے گا کہ آئندہ کوئی سیکرٹری 5 فیصد بجٹ سے زائد یا بچت Excess/Saving بروقت محکمہ خزانہ کو واپس نہیں کرکے لیپس کریگا تو اسے سخت سزا دی جائے۔سبسڈائزڈ ٹیوب ویلز میں 40 ارب روپے کی بے قاعدگیاں اجلاس میں انکشاف ہوا کہ توانائی محکمہ نے کےالیکٹرک کو 10 ارب روپے اور کیسکو کو 30 ارب روپے ادائیگی کی مگر یہ ادائیگی بغیر میٹر ریڈنگ کے، صرف اندازوں پرکی گئی کمیٹی نے اسے کھلی بے ضابطگی قرار دیا۔ چیئر مین اور ممبرز نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر پی اے سی نے 2021 میں بھی حکم جاری کیا تھا اور انکوائری کا حکم دیا تھا جبکہ رپورٹ میں محکمہ انرجی نے انکوائری میں فیل ہونے کا اعتراف کر رہا ہے ، اور رپورٹ میں پی اے سی کی جانب سے تمام پوائنٹس شامل نہیں ہیں صرف دو پوائنٹ انکوائری میں شامل ہے اور رپورٹ نا مکمل ہے ۔ محکمہ نے آج تک اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔اگر محکمہ کا یہی رویہ رہا تو یہ معاملہ نیب کے حوالہ کرینگے۔رحمت صالح بلوچ نے کہا جب کوئی جواب دہ نہیں ہوتا تو محکموں کا یہی حال ہوتا ہے، یہ کھلی لوٹ مار ہے۔چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا میٹر ریڈنگ کئیے بغیر بل بنانا اور بغیر حساب کتاب کے اربوں روپے بل دینا جرم ہے۔ اب تک سبسڈی کی مد میں اربوں روپے ادا ہوئے ہیں۔کیسکو کا دعوی 500 ارب روپے کے نادہندہ زمیندار اور 54 ارب کے نادہندہ سرکاری ادارے ۔ لیکن ممبرز کا کہنا کہ کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں بجلی صرف تین یا چار گھٹے میسر۔اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ صوبے کے زمیندار کیسکو کے 500 ارب روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ سرکاری ادارے 54 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔۔ اراکین نے کہا کہ محکمہ توانائی ان ریکوری پر سنجیدہ نہیں اور کیسکو جو بل بھیجتا ہے، محکمہ اندھا دھند ادائیگی کر دیتا ہے آج تک محکمے نے Reconcile نہیں کیا جبکہ یہ رقم جرمانے کے اوپر جرمانہ ہیں ۔ ممبرز حیرانگی کا اظہار کیے کہ صرف دو تین گھنٹوں کا بل واقعی میں اتنے ہی رقم بنتے ہیں۔جو محکمہ کی نا اہلی ہے۔کیسکو کی جانب سے بجلی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی صوبہ کو عدم ادئیگی۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ کیسکو نے 9 ارب 89 کروڑ روپے بجلی ڈیوٹی وصول کی مگر حکومت بلوچستان کو اس کا حصہ ادا نہیں کیے۔ اسی طرح بی ایس ٹی ایس (سیلز ٹیکس بر خدمات) کی مد میں 62 کروڑ روپے کی کٹوتی بھی نہیں کی گئی جس سے صوبائی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔کمیٹی نے سخت الفاظ میں حکم دیا کہ ان تمام رقوم کی ایک ماہ کے اندر ریکوری کی جائے، بصورت دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔اراکین کا شدید ردعمل.اجلاس میں اراکین نے کہا کہ توانائی محکمہ بغیر تیاری کے اس بڑے فورم پر آتا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ غیر سنجیدگی اور بے ضابطگی برداشت نہیں ہوگی۔یہ اجلاس توانائی محکمہ کے اندر چھپے کرپشن اور بدانتظامی کے پہاڑ کو بے نقاب کر گیا۔ کمیٹی کے فیصلے اگر عملی جامہ پہن لیں تو بلوچستان کے خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6913
کوئٹہ19ستمبر:- بین الاقوامی سائنسی ادارہ جہاں پر تمام سائنسی علوم کی ایجادات اور تحقیق جو مقالوں اور جریدوں کی شکل میں شائع ہوتی ہیں کو باریک بینی سے دیکھا جاتا ۔اگر معیاری سائنسی رسالہ ہو تو وہ اپنے ہاں رجسٹر کرتے ہیں ۔۔۔ زرعی تحقیقی ادارہ سریاب کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالروف خان کاکڑ اور ادارے کے پی ایچ ڈی سکالرز ڈاکٹر شہباز خان بلوچ، ڈاکٹر شبیر احمد، سید احمد شاہ نے اپنے زرعی سائنسدانوں کی سائنسی تحقیق کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنے جریدےمیں شائع کرنے کی کوشش کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ کاوشیں کئی بار کی گئ مگر کامیاب نہ ہو سکی۔ اب بلوچستان اور پاکستان کے زرعی ماہر اپنے سائنسی مقالے، تحقیق اور ایجادات کو آسانی سے اپنے زرعی سائنسی جریدے میں شائع کرسکیں گے۔۔ اس بین الاقوامی سائنسی ادارے کا ہیڈ کوارٹر فرانس (پیرس) میں ہے۔
جریدے کا نام ریجنریٹیو ایگریکلچر کے نام سے رجسٹر ہوا ہے۔

خبرنامہ نمبر2025 /6914
گوادر19ستمبر:-ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ایکسین کیسکو آپریشن حسین بخش پیچو، ایس ڈی او بی اینڈ آر مسعود بلوچ، محکمہ خزانہ کے نمائندے عتیق الرحمن، ڈاکٹر فاروق بلوچ، پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں ادویات کی دستیابی، نئے قائم ہونے والے بی ایچ یوز کی موجودہ صورتحال اور ان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کرونک غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ان کے کیسز اعلیٰ حکام کو بھجوا کر ان کی ملازمت کے خاتمے تک کی سفارش کی جائے گی۔مزید برآں، مختلف وی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں جاری مرمت و بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6915
کوئٹہ19 ستمبر:-بلوچستان کے زرعی سائنسی جریدے کو بین الاقوامی معیاری زرعی سائنسی ادارے میں رجسٹریشن مل گئی ہے، جو صوبے اور ملک کے زرعی ماہرین کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس بات کا اعلان ڈائریکٹر جنرل زراعت تحقیق کوئٹہ عبدالروف خان کاکڑ نے کیا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سائنسی ادارہ، جس کا ہیڈ کوارٹر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم ہے، دنیا بھر میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالوں اور سائنسی جرائد کو نہایت باریک بینی سے پرکھتا ہے اور صرف معیاری سائنسی جرائد کو اپنے ہاں رجسٹر کرتا ہے عبدالروف خان کاکڑ نے بتایا کہ زرعی تحقیقی ادارہ سریاب کوئٹہ کے سائنسدانوں اور سکالرز کی برسوں کی محنت اور کوششوں کے بعد یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ ادارے کے پی ایچ ڈی سکالرز ڈاکٹر شہباز خان بلوچ، ڈاکٹر شبیر احمد اور سید احمد شاہ نے اس مقصد کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کئی مرتبہ کوششوں کے باوجود یہ ہدف حاصل نہ ہوسکا تھا، تاہم مستقل مزاجی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کے باعث بالآخر یہ بڑی کامیابی ملی انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان اور پاکستان کے زرعی ماہرین، سائنسدان اور محققین اپنے تحقیقی مقالے، سائنسی ایجادات اور تحقیقی نتائج کو باآسانی اس زرعی سائنسی جریدے میں شائع کرسکیں گے، جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اس جریدے کو “ریجنریٹیو ایگریکلچر” کے نام سے باضابطہ رجسٹر کیا گیا ہے۔ یہ جریدہ زرعی سائنس کے مختلف شعبوں میں ہونے والی تحقیق کو نہ صرف محفوظ کرے گا بلکہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا ڈائریکٹر جنرل زراعت تحقیق عبدالروف خان کاکڑ نے اس کامیابی کو بلوچستان اور پاکستان کے زرعی سائنسدانوں کے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل صوبے کے زرعی تحقیقاتی اداروں کے اعتماد اور معیار کا عالمی اعتراف ہے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6916
گوادر19ستمبر:- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ ضلع بھر میں ہونے والی ایم آر ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔واضح رہے کہ یہ خصوصی مہم انسدادِ خسرہ وائرس کے خلاف چلائی جا رہی ہے، جو 17 نومبر سے شروع ہو کر 12 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوران چھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو ایم آر ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں ویکسینیشن ٹیموں کی تیاری، انتظامات اور عوامی آگاہی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر والدین اور معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں، اپنے بچوں کو لازمی طور پر ویکسین دلائیں اور معاشرے کے ننھے پھولوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ “یہ مہم بچوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے، لہٰذا والدین اپنی قومی و اخلاقی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6918
کوئٹہ19 ستمبر:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں پیپلز پارٹی کے رہنما آغا شکیل درانی کی رہائشگاہ پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے دہشت گردانہ واقعات عوام اور سیاسی قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کے ایسے ہتھکنڈے صوبے میں امن و امان کے قیام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6919
کوئٹہ19ستمبر:۔ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو ملک و قوم کے لیے ایک عظیم فتح اور تاریخ ساز پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بالآخر پاکستان کی جغرافیاتی و عسکری اہمیت کو سمجھ گئی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عرب دنیا کا پاک فوج کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت، صلاحیت اور جرأت کا اعتراف اس معاہدے کی بنیاد ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا جو تاریخی، پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، وہ درحقیقت پاکستان عوام، اس کی افواج اور اس کے قائدین کے لیے عالمی سطح پر احترام و عزت کی علامت ہے۔وزیر تعلیم بلوچستان نے کہا کہ یہ دلچسپ اور قابل فکر امر ہے کہ جہاں پوری عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی دنیا پاکستان کی اس بلند مقام پر پہنچنے پر خوشی و اطمینان کا اظہار کر رہی ہے، وہیں دشمن ممالک، بلخصوص بھارت، کی پریشانیوں اور اضطراب میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی اس پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ معرکہ حق کے بعد عالمی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور اسے وہ پزیرائی ملی ہے جس کا یہ حق دار ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کیلیے حرمین شریفین کی پاسبانی اور روضہ رسول ﷺ کی حفاظت کا شرف ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو عطا فرمایا ہے۔ موجودہ عالمی حالات میں امت مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیر ہو چکا ہے اور پاکستان اس یکجہتی میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔محترمہ راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی کے پس پردہ وزیر اعظم پاکستان محترم شہباز شریف کی دوررس سیاسی بصیرت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین عسکری قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جن کی حکمت عملی اور کوششوں نے دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے نے پوری قوم میں یکجہتی اور ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ اب تمام پاکستانی ایک قوم بن چکے ہیں اور ایسے میں حالات خودبخود پاکستان کے حق میں بہتر ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ مستقبل قریب میں پاکستان ایک مضبوط،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6920
کوئٹہ19ستمبر:-میونسپل سروسز کی فراہمی کو حکومتوں اور انتظامی اداروں کی اولین ترجیح سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ عوام کی زندگی کے معیار کو براہِ راست متاثر کرتے ہیں۔ مختلف اضلاع میں خدمات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں صفائی، پانی کی فراہمی، سیوریج لائنز کی تنصیب، گلیوں کی صفائی، کچرا اٹھانا اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے لئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جدید مشینری خریدی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی کی اولین ترجیح کے حوالے سے اقدامات صفائی، نکاسی آب، اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی اور شہری سہولیات کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو مزید بہتر ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے گا۔ صفائی کے لیے انہیں جدید آلات فراہم کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں صاف ستھرا ماحول قائم رہ سکے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کی ان عملی اقدامات اور کوششوں کی بدولت میونسپل سروسز کی فراہمی کو اولین ترجیح دے کر عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے جو صوبے کے ترقیاتی اہداف میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6921
چمن19 ستمبر:-کوئٹہ چمن شاہراہ زڑہ بند پر لیویز فورس کی جانب سے گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری اے سی چمن امتیازعلی بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ کوئٹہ چمن شاہراہ اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں زڑہ بند لیویز چوکی کے انچارج دفعدار عجب خان اچکزئی لیویز فورس اور کیو آر ایف (Quick Response Force) کے اہلکاروں کے ہمراہ 24 گھنٹے گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ اب کے بعد
کسی بھی گروپ سیاسی جماعت قبائلی مشران و دیگر افراد کو چمن کوئٹہ شاہراہ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اے سی چمن نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی لیویز و پولیس فورس کیساتھ تعاون کریں اور سماج اور امن دشمن عناصر کی نشاندھی کریں اور کسی بھی مشکوک چیز شخص اور کاروائی کیخلاف انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں تاکہ ہم علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہو ۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6922
نصیرآباد19ستمبر:-ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے ٹراما سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری رجسٹر کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صفائی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مریضوں اور تیمارداروں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے مریضوں کے بستروں پر باقاعدگی سے بیڈ شیٹ لگانے کے احکامات دیے تاکہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کی تیمارداری کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور اس پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بہترین علاج اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا صحت کے شعبے کی کامیابی کا ضامن ہے۔
°°°

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain