Categories: News

19-07-2025

خبرنامہ نمبر 5054/2025
قلات 19 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر)جمیل احمدبلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی محکمہ تعلیم قلات اور منگچر کے سربراہان کالجز کے پرنسپل صاحبان گرلزہائی سکولوں کے ہیڈمسٹریس ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوشل ویلفیئر آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفعال اوربندسکولوں کی فعالی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ تعلیم قلات کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتذہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں۔بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان اور آرٹی ایس ایم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے وزٹس کریں تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنایاجاسکے۔

خبرنامہ نمبر 5055/2025
حب :ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی سربراہی میں ٹیم نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلع حب کا دورہ کیا ڈویژنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف اللہ نے صوبائی وزیرمیرعلی حسن زہری کے فنڈز سے 94 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری گڈانی شپ برہکنگ یارڈلنک روڈممصوبے کی ساِئٹ کا دورہ کیا محکمہ مواصلات وتعمیرات حب کے ایکسئن انجینئر عبدالوہاب زہری نے منصوبے کی فزیکل اورفنانشل پروگریس سے پی اینڈڈی ٹیم کو آگاہ کیا انجینئرعبدالوہاب زہری نے بریفنگ میں بتایا کہ 18 کلومیٹر روڈ کی تعمیر سے ساحلی پٹی گڈانی اورشپ بریکنگ یارڈ کے مرکزی شاہراہ کی ماڈرناِئزیشن سے علاقے میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا اورگڈانی کی ترقی کیلئے صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبے علاقے کی سماجی ومعاشی ترقی میں معاون ثابت ہونگے مانیٹرنگ ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کیلنک روڈ کے مختلف سیکشن پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا پی اینڈ ڈی ٹیم نے برکت گوٹھ موٹک گوٹھ پیرکس روڈاورساؤتھرن بائی پاس ہراجیکٹ کی سائٹ کے بھی دورے کئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہی حاصل کی پی اینڈڈی ٹیم کے دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمدصادق کے علاوہ محکمہ مواصلات وتعمیرات کے سب انجینئرز بھی موجودتھے۔

خبرنامہ نمبر 5056/2025
لورالائی 19 جولائی:. ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر محمد کھیتران نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت شاہ غرشین کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صبح کی اسمبلی میں شرکت کی، جہاں تمام اساتذہ و طلباء موجود تھے۔ اسکول سربراہ عبدالرشید جوگیزئی نے ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور جاری درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تدریسی ماحول، اساتذہ کی محنت اور طلباء کی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے اسکول کے اندر صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور طلباء کی ظاہری حالت کو قابلِ تعریف قرار دیا اور اسکول کے لیے لائبریری سائنس کا سامان فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ڈائریکٹر موصوف نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیمی بہتری کے لیے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل جاری رکھیں، تاکہ طلباء ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں۔

خبرنامہ نمبر 5057/2025
حب:ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی سربراہی میں ٹیم نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلع حب کا دورہ کیا ڈویژنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف اللہ نے صوبائی وزیرمیرعلی حسن زہری کے فنڈز سے 94 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری گڈانی شپ برہکنگ یارڈلنک روڈممصوبے کی ساِئٹ کا دورہ کیا محکمہ مواصلات وتعمیرات حب کے ایکسئن انجینئر عبدالوہاب زہری نے منصوبے کی فزیکل اورفنانشل پروگریس سے پی اینڈڈی ٹیم کو آگاہ کیا انجینئرعبدالوہاب زہری نے بریفنگ میں بتایا کہ 18 کلومیٹر روڈ کی تعمیر سے ساحلی پٹی گڈانی اورشپ بریکنگ یارڈ کے مرکزی شاہراہ کی ماڈرناِئزیشن سے علاقے میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا اورگڈانی کی ترقی کیلئے صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبے علاقے کی سماجی ومعاشی ترقی میں معاون ثابت ہونگے مانیٹرنگ ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کیلنک روڈ کے مختلف سیکشن پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا پی اینڈ ڈی ٹیم نے برکت گوٹھ موٹک گوٹھ پیرکس روڈاورساؤتھرن بائی پا س ہراجیکٹ کی سائٹ کے بھی دورے کئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہی حاصل کی پی اینڈڈی ٹیم کے دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمدصادق کے علاوہ محکمہ مواصلات وتعمیرات کے سب انجینئرز بھی موجودتھے۔

خبرنامہ نمبر 5058/2025
کوئٹہ، 19 جولائی:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی، سمنگلی روڈ کی توسیع، نیو سبزل روڈ کی تعمیر، BINUQ سے ایئرپورٹ روڈ تک سڑک کی نئی لائن، سریاب روڈ کی بہتری، انسکمب روڈ کی اپ گریڈیشن، نواکلی مین روڈ اور نواکلی بائی پاس روڈ کی تعمیر، اور ہنہ روڈ کی بحالی جیسے منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس دوران کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) اور C&W کے نمائندگان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو منصوبوں کے دائرہ کار، پیشرفت اور تکمیل کے شیڈول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے ان ترقیاتی اسکیموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے شہری سہولیات کی بہتری، ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ تمام اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ ناگزیر ہے تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کوئٹہ شہر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور یہ منصوبے عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری زندگی کو آسان بنانے کے لیے یہ اقدامات سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔دریں اثناء کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے دفتر چیف منسٹر پیکج برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ (CMPQD) کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر رفیق احمد بلوچ اور ٹریفک انجنیئر ارین خان بڑیچ نے منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق مجموعی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ ان کی تکنیکی ٹیم بھی موجود تھی۔ یہ دورہ شہری ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے عزم اور پراجیکٹ کی کارکردگی کے تسلسل کا مظہر ہے۔

خبرنامہ نمبر 5059/2025
جھل مگسی:ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے گزشتہ شب گنداواہ براستہ جھل مگسی تا کوٹ مگسی شاہراہ پر واقع مختلف لیویز چیک پوسٹس کا سرپرائز دورہ کیا علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں اور درپیش مسائل دریافت کئے انہوں نے لیویز فورس کے انچارج صاحبان و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیویز آفیسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی پر شب و روز ہمہ وقت چوکس وحاضررہیں۔ انھوں نے چیک پوسٹ انچارج صاحبان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت گاڑیوں کی چیکنگ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاران نے اپنے درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا اور انھوں نے ہر ممکن سہولت فراہم کرنیو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 5060/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، نصیر آباد، قلات، خضدار، آواران،حب اور لسبیلہ کے اضلاع میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں (10?9 ملی میٹر) جبکہ بارکھان میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5061/2025
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے ماؤنٹین ویو آئی ٹی پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین کے لیے مخصوص انٹرپینیور سپیس کا افتتاح کیا اور آئی ٹی پارک کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آئی ٹی کی تربیت اور آن لائن تجارت کی ٹریننگ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین ہر شعبے میں ترقی کریں، خاص طور پر تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں۔ محکمہ تعلیم خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا,انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیت ہے، بس انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راحیل جاوید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ماؤنٹین ویو آئی ٹی پارک نے صوبائی وزیر کو پارک کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پارک نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر انہیں روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کر رہا ہے۔صوبائی وزیر نے آئی ٹی پارک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بلوچستان کے عوام، بالخصوص خواتین کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سے نکلنے والی ہر خاتون اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے۔راحیلہ حمید خان درانی نے زور دے کر کہا کہ ہماری حکومت کا اولین مقصد نظامِ تعلیم کو بہتر بنانا ہے، جس میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے جوڑا جائے گا, انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ کر کے نہ صرف ان کی معاشی حالت بہتر بنائیں گے، بلکہ صوبے کی ترقی میں بھی ان کا کردار یقینی بنائیں گے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain