خبرنامہ نمبر6846/2025
لورالائی ، 18 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو مختصر دورے پر لورالائی پہنچے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے گھر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کیپٹن وقار شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کی حفاظت میں جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے 28 ہزار سے زائد نوجوان اس وقت پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو صوبے کے عوام کے جذبہ حب الوطنی اور مادرِ وطن سے والہانہ عقیدت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کے مقدس خون کے ہم سب مقروض ہیں میر سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ان کے مقدس خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور وہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء نے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہی کی بدولت آج وطن کے باسی آزاد اور پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، اور شہداءکے لواحقین کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرنا ہم سب کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے اس موقع پر صوبائی وزرائ ، اراکین صوبائی اسمبلی، مشیران، قبائلی عمائدین اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے شہید کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6847/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل کو شفاف، منظم اور باوقار انداز میں مکمل کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی فرد کی عزتِ نفس متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وفاقی پالیسی کے تحت مہاجرین کے انخلاء پر عملدرآمد کرا رہی ہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین سے قریبی رابطہ قائم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلاء اور قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، آئی جی پولیس محمد طاہر، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، کمشنر افغان ریفوجیز بلوچستان ارباب طالب المولا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ ڈی آئی جی ژوب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ و چمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو افغان مہاجرین کے انخلاء اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ انخلاءکے عمل میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تضحیک آمیز رویوں کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ انخلاء کے دوران ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے اور خواتین کی سہولت کے لئے عارضی بنیادوں پر فیمیل سیکورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ انخلاءکا عمل انسانی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے اجلاس میں قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا وزیر اعلیٰ نے واضح ہدایات دیں کہ ضلع سے تمام جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے لیویز اور پولیس کے دائرہ کار سے قطع نظر بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں اور کسی بھی جرائم پیشہ گروہ کو رعایت نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی وزیر اعلیٰ نے قلعہ عبداللہ کے ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو بحالی امن کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے فوری اور مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 18, 2025Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, has reaffirmed that the ongoing repatriation of Afghan refugees will be carried out in a transparent, well-organized, and dignified manner to safeguard the self-respect of every individual. He emphasized that the provincial government is implementing the federal policy on repatriation and maintaining close coordination with the United Nations High Commissioner for Refugees (UNHCR).He expressed these views while presiding over a high-level meeting on Thursday, which reviewed the repatriation process of Afghan refugees and the law-and-order situation in Qila Abdullah district.The meeting was attended by Chief Secretary Balochistan Shakeel Qadir Khan, Additional Chief Secretary Home Hamza Shafqaat, Principal Secretary Babar Khan, Inspector General Police Muhammad Tahir, Director General Levies Abdul Ghaffar Magsi, Commissioner Quetta Division Shahzeb Kakar, and Commissioner for Afghan Refugees Balochistan Arbab Talib Mola. DIG Zhob, Deputy Commissioners, and District Police Officers of Qila Abdullah and Chaman also participated through video link.The Additional Chief Secretary Home briefed the meeting on the repatriation process and security measures. During the session, the Chief Minister issued clear directives that women, elderly persons, and children must be given special attention, and any humiliating or disrespectful behavior would not be tolerated under any circumstances. He warned that complaints of insulting conduct would lead to immediate action against the concerned officials.Chief Minister Bugti further instructed that maximum assistance and facilitation must be extended during the repatriation process, including the temporary recruitment of female security personnel to assist women. He stressed that the government’s foremost priority is to complete the repatriation process while upholding human dignity.The meeting also reviewed the overall law-and-order situation in Qila Abdullah. The Chief Minister ordered that all criminal elements in the district be eliminated without delay, with indiscriminate operations to be carried out regardless of the jurisdiction of Levies or Police. He categorically stated that no criminal group would be granted leniency and assured that the provincial government would provide all necessary resources for restoring peace and order.Mir Sarfraz Bugti assigned a special task to the divisional and district administration of Qila Abdullah, directing them to take immediate and effective steps for peace restoration and to submit daily progress reports to the Chief Minister’s Secretariat.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6848/2025
صحبت پور18 ستمبر ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع صحبت پور میں انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع صحبت پور کی تعمیر سے سے ضلع کے عوام اور سرکاری امور سر انجام دینے والے ضلعی آفیسران کے لیے ایک بہترین سہولت ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع صحبت پور میں جاری زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا جاہزہ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع صحبت پور عرفان علی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع صحبت پور عرفان علی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع صحبت پور کے زیر تعمیر بلڈنگ پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی کے ہر شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈسٹرکٹ صحبت پور کو کافی نقصان پہنچا ہے بلخصوص بلڈنگ انفراسٹرکچر سر فہرست ہے لہذا ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں بلخصوص بلڈنگ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مذید کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے جو بھی تیکنیکی مسائل ہیں انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ اس منصوبے کی تعمیر جلد ہو اور ضلع صحبت پور کے عوام اس منصوبہ سے مستفید ہوں صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا صوبائی وزیر نے متعلقہ انجینئرز آفیسران کو ہدایات دیں کہ جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں ان کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور ان منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ ہفتہ وار ارسال کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6849/2025
کوئٹہ18ستمبر۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں فوڈ سکیورٹی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں حالیہ دنوں میں مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں جو عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں صفائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت، زائد المیعاد اشیاءرکھنے اور غیر معیاری دودھ و گوشت کی فروخت کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران درجنوں دکانوں اور یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔حاجی نور محمد نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری ان اقدامات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی نشاندہی میں فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو صحت مند بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6850/2025
سبی 18 ستمبر۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے گزشتہ روز ایس پی نیشنل ہائی وے پیٹرول خادم حسین مگسی کے ہمراہ قومی شاہراہ N -65 سبی بیٹ 05 پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا۔ اس دوران ڈیرہ مراد جمالی، سبی، کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر اوورلوڈنگ اور گاڑیوں کی چھتوں پر لگے غیر قانونی جنگلے وغیرہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسافروں اور سامان کو اتارا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ و فٹنس بھی چیک کی گئی۔ اس موقع پر اے سی و سیکرٹری آر ٹی اے سبی منصور علی شاہ نے ڈرائیوروں کو سختی سے خبردار کیا کہ اوورلوڈنگ اور غیر قانونی ڈھانچے / جنگلے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ اور شاہراہوں پر محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے، کریک ڈاو¿ن مہم آئندہ بھی پوری شدت سے جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6851/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، ڈیری و پولٹری فارمز، دودھ فروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 165 دکانوں، ڈیری اور دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 24 افراد کو گرفتار اور 16 کو جیل منتقل کیا گیا۔ 310 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط، 8 دکانیں جبکہ 4 ڈیری اور پولٹری فارم سیل کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ 23 دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔کارروائیوں کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (سٹی) لیاقت علی جتوئی نے اسپنی روڈ، بروری روڈ اور جان محمد روڈ پر دودھ فروشوں اور ڈیری و پولٹری فارموں کے خلاف چیکنگ کی، جبکہ ایم سی کیو عملے کے ہمراہ مسجد روڈ، بلدیہ پلازہ اور میزان چوک پر تجاوزات ہٹائے۔اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (سریاب) عزت اللہ نے سریاب روڈ کے مختلف مقامات پر گراں فروشی اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) احسام الدین کاکڑ نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے 150 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور ایک ہول سیل دکان سیل کر دیا۔اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (صدر) حسیب سردار نے نواں کلی، جناح ٹاو¿ن اور عالمو چوک میں پرائس کنٹرول اور پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں گران فروشی، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6852/2025
جیونی 18 ستمبر محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عتیق اللہ خان کا پشکان اور جیونی کا دورہڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان جناب عتیق اللہ خان نے آج پشکان دورہ اور جیوانی کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر میرین گوادر احمد ندیم بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر گوادر شاہ فہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جیوانی شاہ زیب صادق موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی جی فشریز نے فشریز دفاتر، جیوانی ہاربر، جیٹیوں اور گشت پر مامور عملے سے ملاقات کی۔ گشت کی کشتیوں، مرمتی سامان اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے یقین دہانی کروائی کہ گشت اور نگرانی کو مزید فعال بنایا جائے گا، اور کشتیوں کی مرمت و دیگر مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا تاکہ غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ “فشرمین انڈومنٹ فنڈ” کے تحت ماہی گیروں کے بچوں کو کیڈٹ اور ریزیڈنشل کالجز میں تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6853/2025
تربت 18 ستمبر ۔ :ضلع کیچ ایک بار پھر ثقافت، تاریخ، ادب اور موسیقی کے رنگوں سے جگمگانے کو تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ کیچ کلچرل فیسٹیول یکم سے 3 اکتوبر تک تربت کے کیچ کلچرل سینٹر میں شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ بلوچستان کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کا دل ہے۔ یہ خطہ صدیوں پرانی تہذیب اور امن، محبت و ہم آہنگی کے پیغام کا امین ہے۔ فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنا، مقامی ورثے کو اجاگر کرنا اور بلوچستان کے مثبت چہرے کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا ہے تین روزہ فیسٹیول میں موسیقی، لوک رقص، تھیٹر، روایتی دستکاری، کشیدہ کاری، آرکیالوجیکل نمائش، کتابوں اور فوڈ اسٹالز سمیت بے شمار سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ مقامی و قومی فنکار اپنی پرفارمنسز سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے جبکہ ماہرین و دانشور تاریخ، ثقافت اور ترقی کے امکانات پر فکری نشستوں سے شرکاء کو مستفید کریں گے۔ نوجوانوں کے لیے بزنس پروپوزل مقابلے، رہنمائی سیشنز اور خصوصی سرگرمیاں بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول صرف تفریح نہیں بلکہ اپنی شناخت، ورثے کی حفاظت اور نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی ایک بڑی کاوش ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس رنگارنگ فیسٹیول کی بھرپور کوریج کریں تاکہ کیچ کی مثبت خوبصورتی کی تصویر پوری دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی اور پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی لگن کی بدولت یہ عظیم ثقافتی میلہ ممکن ہوا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6854/2025
تربت 18 ستمبر۔ :ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میونسپل ادارے خودمختار ہوتے ہیں جو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی سطح پر لوگ باہمی تعاون سے پانی کے موٹرز، بجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت جیسے مسائل حل کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تربت میں منعقد ہونے والا تاریخی کیچ فیسٹیول مقامی تہذیب، تاریخ اور کلچر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بہترین تفریحی مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ اسپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ مقامی کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے یہ بات انہوں نےاپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے وفد کی قیادت کونسلر طارق بابل کر رہے تھے۔ وفد میں کونسلر شوکت سبزل، کہدہ محمد نور، کیپٹن چاکر، شے خدا بخش، شامس بشیر، اعجاز ملائی، مظفر، جعفر اور نسیم داد شامل تھے ملاقات میں وفد نے شہر کے مسائل، خصوصاً تربت اور آپسر کے خستہ حال واٹر سپلائی سسٹم کی فوری بحالی پر زور دیا تاکہ عوام کو صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے پاس فنڈز اور سہولیات موجود ہیں جبکہ ہر کونسلر کو سالانہ گرانٹ بھی ملتی ہے جس سے اپنے حلقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ “کیچ فیسٹیول” کے نام سے ایک میگا پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے، جس کا مقصد مقامی ثقافت کی ترویج، زبان و ادب کا فروغ اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کونسلران پر زور دیا کہ وہ اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کریں اور عوام کو بھی اس میں شریک کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6855/2025
تربت 18 ستمبر ۔کیچ کلچرل فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے فیسٹیول منیجر التاز سخی کی قیادت میں گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں پر وفد نے یونیورسٹی آف گوادر کے رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان سے
ملاقات کی، اس موقع پر کنٹرولر ڈاکٹر رحیم مہر،ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز فاروق احمد، ڈائریکٹر اورق ارشاد احمد، کالج کے پرنسپل نصیر احمد ودیگر بھی موجودتھے،وفد میں غلام اعظم دشتی، عومر ہوت،حافظ صلاح الدین سلفی، پھلان خان شامل تھے، فیسٹیول منیجر التاز سخی نے انہیں کیچ کلچرل فیسٹیول کے حوالے سے تفصیل سے بریف کیا اور انہیں فیسٹیول میں باقاعدہ شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے کیچ کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہونے والا یہ 3روزہ فیسٹیول رنگارنگ سیگمنٹس پر مشتمل ہوگا،یہ فیسٹیول ایک علمی، ادبی، ثقافتی وتفریحی ایونٹ ہوگا جس میں ہم سب کی خواہش ہے کہ کیچ کے ساتھ ساتھ گوادر سے بھی علمی وادبی شخصیات، طلباءوطالبات شرکت کریں تاکہ کیچ وگوادر کے درمیان علمی وادبی رشتے مزید مستحکم ہوسکیں،گوکہ دعوت نامہ موبائل فون کے ذریعے بھی دی جاسکتی تھی تاہم یونیورسٹی آف گوادر اورگوادر کے دیگر اداروں اوردوستوں کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے خود آکر دعوت دینے کو مناسب سمجھا۔ یونیورسٹی آف گوادر کے رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان ودیگر نے کیچ کلچرل فیسٹیول کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا انہوں نے فیسٹیول میں گوادر یونیورسٹی کی طرف سے اسٹال لگانے اور انٹر پرینیورشپ اوربزنس پروپوزل میں اسٹوڈنٹس کی شرکت کی خواہش کااظہار کیا اور کہاکہ اس طرح کثیرالجہتی سرگرمیوں سے نوجوانوں بالخصوص طلباء وطالبات کو تفریح کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6856/2025
نصیرآباد18ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر حبیب پندرانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ، ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر اعجاز علی اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز سے عوام کو وہ سہولیات میسر آئیں گی جن کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، حکومت ٹھوس بنیادوں پر عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ڈاکٹرز کی تعیناتی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتی سے کسی صورت گریز نہیں کیا جائے گا کیونکہ عملے کی غیر موجودگی کا نقصان براہ راست عوام کو ہوتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپیکٹر کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کے خلاف غیر تسلی بخش عمل پر کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے پرائیویٹ سطح پر پریکٹس کرنے والے تمام ڈاکٹروں اور اسٹور مالکان کا اجلاس بلایا جائے، ان کے سرٹیفیکیٹس اور اجازت نامے چیک کئے جائیں تاکہ تمام معاملات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ہیلتھ سینٹرز کا مکمل ڈیٹا بھی جمع کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں صحت کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی اور اس پلیٹ فارم سے عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6857/2025
قلات 18ستمبر ۔ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات نے متحرکانہ کرداراداکرناشروع کردیاہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مندے حاجی کا دورہ کیااساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور سکولوں میں سہولیات فراہمی اور مسائل کا جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی اور سکول ہیڈ ماسٹرنے سکول کے غریب طلباء میں وردیاں بھی تقسیم کیںاسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قلات تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6858/2025
دکی18ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیرالدین،ڈسٹرکٹ ڈپٹی آفیسر ایجوکیشن بختیار کاکڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لونی جلیل لونی، اکاو¿نٹ آفیسر عثمان بٹ، ڈی او ای فیمیل شاہین اختر، ڈی ڈی او ای فیمیل خالدہ سید، آر ٹی ایس ایم ہیڈ محمد جمیل خان ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم امور زیر بحث آئے، جن میں فیز تھری بھرتیاں، فیلڈ وزٹ رپورٹس، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائیاں، نئے اساتذہ کی تنخواہیں، زیر قبضہ اور غیرفعال اسکولز کی تفصیلات، خالی انتظامی عہدے، ڈویژنل ڈائریکٹر کی رپورٹ، انٹر/اے ڈی پی میں نئے طلباء کا اندراج ودیگر متعلقہ نکات شامل تھے۔ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم خان نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اسکولوں میں حاضری، تدریسی معیار اور طلباء کی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نےکہاکہ اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائےانہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے باقاعدہ پلان تیار کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کا انحصار اساتذہ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر ہے، اس لیے فرائض سے غفلت برتنے والے عملے کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6859/2025
دکی 18ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی ڈاکٹر بہادر خان لونی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ لونی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر PPHI ممتاز علی رند،اکاونٹس آفیسر عثمان بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس
کے ساتھ ساتھ فیلڈ وزٹ رپورٹس پیش کی گئیں اور عملے کی حاضری و کارکردگی کے حوالے سے ڈسپلنری کارروائیوں پر بات ہوئی۔ اجلاس میں DHQ ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز (RHCs)، بیسک ہیلتھ یونٹس (BHUs)، ڈسپینسریز (CDs) اور (MCH) مراکز کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔مزید برآں، اجلاس میں عمودی صحت پروگرامز (Vertical Programs) کی پیشرفت کا ریویو کیا گیا جبکہ مختلف سہولیات اور خدمات کی فعالیت (functionalization) اور ان کے موثر آپریشنلائزیشن کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر RHC وڈیرہ کتال کی موجودہ صورتحال اور بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے اجلاس کے شرکائ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور لگن سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے نظام کی بہتری حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6860/2025
قلات 18ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمدبلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوشل ویلفیئر آفیسر سمیت محکمہ تعلیم قلات اور منگچر کے سربراہان کالجز کے پرنسپل صاحبان آرٹی ایس ایم یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی سکولوں میں اساتزہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفعال سکولوں کی فعالی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اٹیچمنٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ تعلیم قلات کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو غیر حاضر اساتزہ کے تنخواوں کی کھٹوتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتزہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمداری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کاوشوں سے ضلع بھر میں عرصہ درازسے بند 160اسکولز فنکشنل کردیے گئے ہیں میرٹ پراساتذہ کی تعیناتیاں عمل میں لاءگءہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان اور آرٹی ایس ایم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے دورے کریں تاکہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اورچیف سیکرٹری شکیل قادرخان کے وڑن کے تحت تعلیمی معیارکک بہتری اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بناکر اسکول جانیوالے بچوں کا مستقبل تابناک ہو۔۔اس سلسلے میں انتظامیہ اہپی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6861/2025
قلات 18ستمبر ضلعی انتظامیہ قلات کے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 ستمبر بروز جمعہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں تمام محکموں کے آفیسران شریک ہونگے علاقہ معززین علمائے کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شریک ہوکراپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کریں جو ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6862/2025
تربت18ستمبر ۔ یونیورسٹی آف تربت کی علمی و تحقیقی کامیابیوں کا سفرجاری ، ایم فل/ایم ایس اسکالرز کا تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایم فل اسکالر (بائیو کیمسٹری) یاسر علی نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ انہوں نے اپنی تحقیق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان اچکزئی کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔ تھل یونیورسٹی بھکر پنجاب سے ڈاکٹر محمد کبیر نے ویڈیولنک کے ذریعے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر سیشن میں شرکت کی۔جبکہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی ایم ایس اسکالر ماہ رازنے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر بادینی کی نگرانی میں اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر ،واٹراینڈمیرین سائنسز کے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بالاچ رشیدنےایکسٹرنل ایگزامینرکے طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں حصہ لیا۔دونوں سیشنز میں یونیورسٹی کے متعلقہ فیکلٹیزکے ڈین،تعلیمی شعبہ جات کے چیئرمین اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی جن میں فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ،فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد،شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر غلام جان، شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اچکزئی، گریجویٹ اسٹڈیزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم برکت اورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجدناصر شامل تھے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس وقت تربت یونیورسٹی میں سپرنگ 2026 کے لئےمختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں دس گریجویٹ پروگرامز (ایم فل/ایم ایس/پی ایچ ڈی) سمیت پندرہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، بیس ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، تیرہ پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (پانچواں سمسٹر) اور سیلف فنانس اسکیم کے تحت نو مختلف پروگرامز شامل ہیں۔اہل امیدواروں کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار فیکلٹی ممبران کی رہنمائی میں اپنے تعلیمی و تحقیقی سفر کو آگے بڑھانے کے لئےاس ممتازاورلیڈنگ انسٹیٹیوٹ کاحصہ بن سکتے ہیں۔ داخلے کی تفصیلات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6863/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی اسکیمات، روڈز اور بلڈنگز کے حوالے سے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ ،سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسینز، ایس ڈی اوز سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف سب ڈویژنزمیں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سب ڈویژن سریاب میں گاہی خان چوک انٹرچینج، دکانی بابا چوک، منیر احمد خان روڈ، رئیسانی روڈ، قمبرانی روڈ، منیر مینگل روڈ، سریاب کسٹم سے سونا خان تک روڈ اسکیمات اور مختلف بلڈنگ منصوبوں جن میں فٹسال گراونڈ، گرلز و بوائز ڈگری کالج ،سپورٹس کمپلیکس، اے ٹی ایف سپورٹس کمپلیکس، ڈائریکٹریٹ آف ہیومن ڈویلپمنٹ اور بی ایچ یو لوڑ کاریز پر بریفنگ دی گئی۔سب ڈویڑن صدر میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورزم، ڈائریکٹریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن، گورنمنٹ گرلز و بوائز ڈگری کالج نوحصار، جوڈیشل کمپلیکس اور ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ سمیت متعدد منصوبوں پر تفصیل پیش کی گئی۔ اسی طرح بلیک ٹاپ روڈز کے منصوبے جن میں خروٹ آباد، کلی مبارک، شکرزئی ائیرپورٹ روڈ، کلی بنگلزی بروری روڈ اور اغبرگ تا پنجپائی شامل تھے، پر بھی بریفنگ دی گئی۔سب ڈویژن سٹی میں چلڈرن ہسپتال نیا بلاک، ایف جی گرلز کالج نیا بلاک، ایف جی بوائز کالج کے اضافی کام اور مختلف اسپورٹس کمپلیکس سمیت جاری اسکیمات پیش کی گئیں۔سب ڈویژن کچلاک میں عالمو چوک فلائی اوور، ہنہ وڑک بلیک ٹاپ روڈ، سپین کاریز روڈ، نواں کلی بائی پاس اور لنک ائیرپورٹ روڈ سمیت متعدد منصوبوں کے ساتھ ٹراما سینٹر، اے سی بلڈنگ اور جوڈیشل اکیڈمی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر تمام ترقیاتی اسکیمات کا خود معائنہ کریں گے۔ اجلاس میں افسران نے منصوبوں سے متعلقہ مسائل بھی پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6864/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کے روز لورالائی میں شہید کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر کیا اس موقع پر شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے والد نے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں اپنے بیٹے کو تعلیم دلوائی اور وقار کی محنت کا صلہ انہیں فرسٹ پوزیشن کی صورت میں ملا ان کی خواہش ہے ۔کہ بی آر سی کالج کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے جبکہ شہید کیپٹن کے بھائی نے رقت آمیز انداز میں کہا کہ انہوں نے وقار کے لیے 25 سال محنت کی کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ قربانی کے لیے تیار کیا اور وہ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلان کے فوری بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے کالج کا نام تبدیل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6865/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر ۔ حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبے کے دو اہم تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کر کے انہیں شہداء کے ناموں سے منسوب کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کرتے ہوئے اس کا نیا نام “کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریزیڈنشل کالج” رکھا گیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کو تبدیل کر کے “شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول” کا نام دیا گیا ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی ایک عملی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ان تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6866/2025
قلعہ سیف اللہ، 18 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں شہید سپاہی الطاف الرحمن کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہید سپاہی الطاف الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءقوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام تبدیل کر کے “شہید سپاہی الطاف الرحمن بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی” رکھنے کا اعلان کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6867/2025
لورالائی: 18 اگست ۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے لورالائی میں شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے صبر و حوصلے کے لیے دعا کی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سالمیت اور امن کے لیے جان قربان کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں، اور حکومت ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6868/2025
بارکھا ن 18ستمبر ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا بیان صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے بارکھان اور رکنی کے عوام کی سہولت اور خوشحالی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں بلکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی مثبت تبدیلی آرہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ناہڑ کوٹ روڈ پر پل کی تعمیر سے لہمہ زیرین، ناہڑ کوٹ، وٹاکڑی، گانمبرگ اور کچھی کے عوام کو بارشوں اور دشوار گزار راستوں میں بھی آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی اب طلباءکے لئے اسکول اور کالج تک رسائی آسان ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں درپیش مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ بارکھان اور رکنی میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کے لئے سہولت ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور بارکھان کے عوام کو تعلیم صحت اور سفری سہولیات کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6869/2025
زیارت 18ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے الہجرہ اسکول اینڈ کالج کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کلاس رومز اور اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل الہجرہ اسکول اینڈ کالج پروفیسر شبیر احمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو الہجرہ اسکول اینڈ کالج کے بارے میں بریفنگ دی پروفیسر شبیر احمد بڑیچ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الہجرہ اسکول اینڈ کالج ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر وقت اول دستے کا کردار ادا کیا الہجرہ کالج سے فارغ التحصیل طلباء ملک میں نمایاں پوسٹوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس دوران محمد ریاض صاحب نے الہجرہ میں بائیولوجیکل ماڈل کی نمائش میں بھی شرکت کی۔ جہاں کلاس ہفتم سے کلاس بارہویں کے طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ اس نمائش کے ججز ڈگری کالج زیارت کے لیکچررز کلیم اللہ صاحب اور ثناءاللہ صاحب تھے۔ انہوں نے پہلے، دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر آنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے نوجوان معیاری تعلیم پر توجہ دیں اور ملک اور قوم کی ترقی میں کردار ادا کریںکریں معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں نوجوان نسل معیاری تعلیم پر توجہ دیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6870/2025
تربت18ستمبر۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں یونیسف (UNICEF) کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ اہم ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ورکشاپ میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کے پرنسپل اکبر اسماعیل،نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے صدر طارق بابل، اساتذہ کرام، والدین اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران مختلف موضوعات پر نہ صرف تعلیمی و تربیتی لیکچرز دیے گئے بلکہ جدید تدریسی طریقہ کار اور طلبہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکاء کو تعلیم کی اہمیت، طلبہ اور اساتذہ کے درمیان مضبوط رابطے، اور والدین کے کردار پر بھی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ورکشاپ میں یہ بات اجاگر کی گئی کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور اس کے فروغ کے لیے اساتذہ، والدین اور طلبہ سب کو اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے فنڈز کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا، جسے شرکاءنے خوش آئند قدم قرار دیا۔پروگرام کے اختتام پر اساتذہ کرام اور میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلروں کو ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں خصوصی اسناد اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ شرکاءنے یونیسف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس علاقے کے تعلیمی اداروں کو مزید فعال اور معیاری بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6871/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر۔ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو معاشرے کو جہالت، پسماندگی اور بدامنی سے نکال کر ترقی، خوشحالی اور امن کی جانب لے جاتا ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے ایک نجی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں والدین، اساتذہ، طلبہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجنے کو یقینی بنائیں کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے محمد اقبال ترین نے کہا کہ تعلیم نہ صرف فرد کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور مہذب معاشرے کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ ان کے مطابق تعلیم یافتہ معاشرہ ہی معاشی ترقی، سائنسی ایجادات اور سماجی ہم آہنگی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو کتاب اور قلم سے جوڑ دیں تو وہ مستقبل میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف ڈھال بن سکیں گے ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج کے بچے کل کے معمار ہیں، اس لیے طلبہ کو محنت، لگن اور ایمانداری سے تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ آنے والے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو عزت، خود اعتمادی اور بہتر مستقبل فراہم کرتی ہے۔ دنیا میں وہی اقوام کامیاب ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا اور آج وہ ترقی کی بلند ترین منازل پر پہنچ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں تعلیم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کر سکے محمد اقبال ترین نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد ہی وہ رہنما ہیں جو نئی نسل کو کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم نہ رکھیں اور خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں پورے خاندان کو شعور اور تربیت دے سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6872/2025
قلات 18ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی کوششوں سے کوویڈ19پراجیکٹس کے منصوبوں کو آپریشنل کرنے کیلئے عملی اقدامات کاآغازہوگیا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کویڈ19پروگرام نقیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ50بیڈڈٹیچنگ ہسپتال قلات کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ مانیٹرنگ کمیٹی ممبران ایکسئن سی اینڈڈبلیو بلڈنگ نیازبنگلزئی ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈی ایچ اوڈاکٹرانجم بلوچ انجنئیر حبیب اللہ انجینئیر ذوالقرنین جمالی۔آفس اسسٹنٹ فرخ بھی معائنے میں شریک تھے ڈپٹی کمشنر قلات نے کوویڈ19پروجیکٹ کے تحت صحت عامہ کے جدید سہولیات فراہمی کے منصوبوں کی سائٹ کا دورہ کیا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گءبلڈنگ کو فوری آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے ٹیچنگ ہسپتال قلات کےشعبئہ ریڈیالوجی کو 72گھنٹوں کے اندر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیاکروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گءبلڈنگ کی تاحال محکمے صحت کے حوالگی اوردیکھ بھال نہ ہونے کا ڈی سی نے سختی سے نوٹس لیا ڈہٹی کمشنرنے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہوتے ہیں کروڑون روپے کی لااگت سے خریدی گئی مشینری بلڈبنک لیبارٹری کیلئے جدید ترین آلات کو آپریشنل کرنے کی ضرورت ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کویڈ19نقیب خان نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام مشینری اورطبی آلات کی فہرست انتظامیہ کے حوالے کی جائیگی اوردس روزکے اندر کویڈ19پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ گائنی وارڈ اوپی ڈی بلڈنگ کو فعال اورمحکمہ صحت کے حوالے کیا جائیگا نقیب اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 50بیڈڈگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات کے ریڈیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کوویڈ19پراجیکٹ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اورآپریشنل کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے ایکسئن نیازبنگلزئی کو سختی سے احکامات جاری کیں کہ وہ کنٹریکٹرزکو پابندکریں کہ منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کریں بصورت دیگر لاپروائی کرنے والے کنٹریکٹرزکو بلیک لسٹ کیا جائیگا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
6873/2025
کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کے لیے بڑی خبر چین سے گرین بسوں کا قافلہ بلوچستان کے لئے روانہ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 21 جدید گرین بسوں کا ایک بیڑا چینی بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے اور توقع ہے کی جارہی ہے کہ یہ بسیں بہت جلد کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔کوئٹہ اور تربت کے لیے نئی بسیں جلد پہنچیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سفری سہولیات کی فراہمی کا اہم اقدام کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں اور خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام کو شہر کے اندر بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی گرین اور پنک بسیں خریدی گئی ہیں۔ ان بسوں کی ایک بڑی کھیپ اس وقت چین کی ایک بندرگاہ پر بحری جہاز پر سوار کی جا رہی ہے جو چند ہی دنوں میں بلوچستان پہنچ جائیں گی۔یہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایک اہم کاوش ہے جو ان کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان بسوں کو مختلف روٹس پر عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہو گا۔ پنک رنگ کی بسیں خصوصی طور پر خواتین کے لیے ہوں گی اور یہ کوئٹہ شہر میں چلائی جائیں گی۔گرین بسوں میں سے چار بسیں تربت کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ 17 بسیں کوئٹہ کی گرین بس سروسز کا حصہ بنیں گی۔ان بسوں کی آمد کے بعد شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کا سفر آسان اور آرام دہ ہو جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6874/2025
کوئٹہ18 ستمبر . بی سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پیز، پی ایس پیز، متعلقہ شعبہ جاتی افسران اور سکیورٹی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں حالیہ سکیورٹی واقعات، خاص طور پر متاثرہ اضلاع میں درپیش خطرات اور حملوں کے بعد کیے جانے والے آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاو¿ں کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی اور متاثرہ علاقوں میں انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے کے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا۔کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری آغا محمد یوسف نے متعلقہ افسران کو انتہاپسند عناصر کے خلاف فوری اور مو¿ثر کاروائیاں کرنے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، شواہد کی بروقت وصولی اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتطامات بڑھانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی تحفظ کے لیے جدید تکنیکی وسائل، سی سی ٹی وی نگرانی اور فعال پرامن روایتی کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی سطح پر امن و ترقی کے لیے سکیورٹی اداروں اور سماجی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ کامیاب آپریشنز کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ متعلقہ افسران کو فوری طور پر حکمتِ عملی تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6875/2025 کوئٹہ 18اگست 2025: صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں فوڈ سکیورٹی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں حالیہ دنوں میں مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں جو عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں صفائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت، زائد المیعاد اشیاء رکھنے اور غیر معیاری دودھ و گوشت کی فروخت کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران درجنوں دکانوں اور یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔حاجی نور محمد نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی نشاندہی میں فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو صحت مند بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 6876/2025
کوئٹہ 18 ستمبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج کی پل پل بدلتی ہوئی دنیا میں ریسرچ کو نصابی حدود سے باہر معاشرتی دائرے تک بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، اسطرح بامعنی تبدیلی کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔ اطلاقی تحقیق ( Applied Research) مسائل کے پریکٹیکل حل کو ترجیح دیکر جدت اور جدیدیت کو یقینی بنا دیتی ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے، زندگی کے معیار کو بلند کرتی ہے اور تھیوری اور پریکٹس کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے. اس ضمن میں تمام ریسرچرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تصوراتی خیالات کو ٹھوس مادی پروڈکٹس، خدمات اور پالیسیوں میں تبدیل کریں تاکہ معاشرہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لورالائی کے ساتویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. سینیٹ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سردار احمد حلیمی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، پرو-وائس چانسلر عادل زمان کاسی، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے بشیر کاکڑ اور ہائیر ایجوکیشن کا نمائندہ ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سمیت سینٹ کے تمام ممبران موجود تھے. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے تمام وائس چانسلرز پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کی سطح پر ایڈمنسٹریٹو اور اکیڈمک عہدوں کے انتخاب کے معیار کو واضح طور پر الگ رکھا کریں کیونکہ دونوں مختلف ضروریات اور کارکردگی کی توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامی عہدے آپریشنل کارکردگی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اور ٹیم کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے لیڈرشپ اور ڈسپلن کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ اکیڈمک عہدوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی ڈگری، فکری رہنمائی اور جدت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی علم اور ٹیچنگ مہارت ضرورت ہوتی ہے۔ اسطرح ہم یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور تاثیر کو بلند کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ آئندہ یونیورسٹی کی سطح پر بنے والی مختلف کمیٹیوں میں ریٹائرڈ افراد کی بجائے حاضر سروس افراد کو ترجیح دی جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی اور کاروائی کا عمل تیز ہو سکے. لورالائی یونیورسٹی کے ساتویں سینیٹ اجلاس کے شرکاء کی مختلف تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے
خبرنامہ نمبر 6877/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر 2025:
صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو برابری کے حقوق اور معاشی خودمختاری فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یکساں کام پر یکساں معاوضہ نہ صرف خواتین کی عزتِ نفس اور اعتماد میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ایک ترقی یافتہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد بھی رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم برابری اجرت کے موقع پر اپنے بیان میں کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی خواتین اور مردوں کی اجرت میں فرق ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ فرق ہمارے معاشرے میں بھی موجود ہے جسے ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت قانون سازی، پالیسی اقدامات اور عوامی شعور اجاگر کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نصف حصہ ہیں، انہیں برابری کا حق دیے بغیر ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ خواتین کو ان کی محنت کا درست معاوضہ ملنا ان کی معاشی شمولیت کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کی رفتار کو بھی تیز کرے گا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ عالمی یوم برابری اجرت اس امر کی یاد دہانی ہے کہ صنفی مساوات کے بغیر سماجی انصاف ممکن نہیں۔ ہمیں اس دن کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ خواتین کو برابری کے مواقع اور یکساں معاوضہ فراہم کر کے ہم نہ صرف ان کی محنت کا اعتراف کریں گے بلکہ ایک مضبوط اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد بھی رکھیں گے۔
خبرنامہ نمبر6878/2025
اوتھل18ستمبر2025:
-ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال، سہولیات کی فراہمی، اور طبی نظام میں بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلا ڈاکٹرعبدالحمید بلوچ سمیت محکمہ ہیلتھ کے آفیسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں اور عوام کے صحت کے مسائل بروقت حل کریں۔ اجلاس کے دوران عملے کی حاضری، اور سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر سطح پر نگرانی کا عمل تیز کر چکی ہے، اور غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر6879/2025
قلات 18ستمبر2025:
اسسٹنٹ کمشنر خالق آبادمنگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی کے سربراہی میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیاکھلی کچہری میں تمام محکموں کے زمہ داران سیاسی قبائلی رہنماوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے حاجی بھاول خان فیض الرحمن سمالانی وائس چیئرمین یوسی زارازئی کونسلر محمد اقبال عبدالرسول سمالانی اور دیگر نے اہم مسائل بیان کیئے۔کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ گیس کی عدم فراہمی پینے کی صاف پانی کی قلت صحت سمیت قبائلی تنازعات میں شدت سکولوں میں اساتزہ کی کمی نیشنل ہائی وے کو دورویہ کرنے کے کام میں سست روی نادرا آفس کی بحالی اور دیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے سربراہی میں عوامی مسائل سننا اور انکے فوری حل کے لیئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے عوام برائے راست اپنے مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں تمام محکموں کے سرہراہان اپنے محکموں سے متعلق مسائل فوری حل کرے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے سربراہی میں عوامی مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں جو مسائل ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں انکے حل کے لیئے صوبائی حکومت سے خط وکتابت کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیئے علاقہ معززین اور صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور مسائل کی مثبت نشاندہی کریں محدودوسائل میں رہ کر عوامی مسائل کے حل کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔کھلی کچہری میں شریک معززین نے ضلعی انتظامیہ قلات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے مسائل سننے اور انکے فوری حل کے لیئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے جوکہ ایک خوش آئند اور مثبت عمل ہے لوگ بلاججک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھارہاہے
خبرنامہ نمبر6880/2025
گوادر 18 ستمبر2025:
بینک الحبیب لمیٹڈ کے زونل ہیڈ/ جنرل منیجر بلوچستان درمحمد بلوچ کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات کی اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت تین ملین روپے کا چیک ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو پیش کردی جو کہ جی ڈی اے ہایئر اینڈ سیکنڈری اسکول کی بہتری، سولرائزشن، فرنیچر کی فراہمی سمیت تعلیمی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں مالیاتی اداروں کا کردار کلیدی ہے، بینک الحبیب کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون ایک مثبت اور قابل تقلید عمل ہے۔
خبرنامہ نمبر6881/2025
جھل مگسی18ستمبر2025
اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے تحصیلدار گنداواہ دیدار علی گولہ کے ہمراہ گنداواہ بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے بازار کے مختلف حصوں،گوشت مارکیٹ ، سبزی ،فروٹ، ہوٹل سمیت شہر کی مختلف اقسام کی دکانوں پر صفائی و ستھرائی سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ ماہ ستمبر کے نرخ نامہ کا جائزہ لیا اشیاء خوردونوش کی کوالٹی و قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ ماہ ستمبر کے نرخ نامہ کی پابندی کو یقینی بنائیں گرانفروشی و ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ زائد المیعاد اشیاء و غیر معیاری اشیاء اپنی دوکانوں میں رکھنے سے گریز کریں۔ دوکان کے باہر اور سڑکوں پر سامان و دیگر اشیاء رکھنے کیساتھ ناجائز تجاوزات سے بھی گریز کریں بصورت دیگر آئندہ قانون کمیطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انھوں نے گنداواہ بازار میں میونسپل کمیٹی گنداواہ کی جانب سے صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ گندگی کے باعث تعفن پھیلنے اور عوام الناس کو مشکلات پیش آنے کے سبب سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی گنداواہ کا عملہ شہر و بازار کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے آفیسران ودیگر عملے کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعد ازاں انھوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی اراضی نزد بس اسٹینڈ پر ناجائز دکانوں کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کام کی بندش پر اطمینان کا اظہار کیا*
خبرنامہ نمبر 6882/2025
سبی 18 ستمبر2025:
کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے محکمہ ترقی نسواں کے زیراہتمام قائم وومن بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر و شیلٹر ہوم کی مینیجر رخشندہ کوکب نے کمشنر سبی کو وومن بازار میں خواتین کو دی جانے والی سہولیات اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سبی ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وومن بازار خواتین کی معاشی خودمختاری کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے ہنر کے ذریعے معاشرے کا فعال اور باوقار حصہ بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے وومن ڈویلپمنٹ کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور کہا کہ سبی ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Recasted
خبرنامہ نمبر6874/2025
BC ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -1-X-IV-III-II اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آؤٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے اجلاس میں کہا کہ شیرانی حملے میں 40 سے زائد حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کا بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے جواں مردی سے جواب دیتے ہوئے اس حملے کو پسپا کیا اور بڑے نقصان سے بچالیا۔ اس کاروائی سے بلوچستان کانسٹیبلری کا نام روشن ہوا ہے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت حالیہ شیرانی میں ہونے والے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شیرانی حملے میں شہید ہونے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان الطاف حسین کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے QPM اور PPM اعزاز کیلئے سفارشات کی گئیں اور شہید اور پوری ٹیم کیلئے نقد انعام اور CCI سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے اجلاس میں کہا کہ اس سے قبل بھی آپ تمام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ملک دشمن عناصر سر گرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ شیرانی حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے نہ صرف دشمن کا حملہ پسپا کر کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا بلکہ ایک بڑے حادثے کو بھی روکا اور اسلحہ و ایمونیشن کو بھی محفوظ بنایا۔
ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چینی شہری بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار ماہرین بھی کام کر رہے ہیں جو کہ صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تاکہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹرانسفر پوسٹنگ کو شفاف طریقے سے کریں۔ مجبور اور بیمار ملازمان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر ہر گز نہ کریں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کا سٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈر کو حکم دیا کہ اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں جوانوں کو اینٹی رائٹ کورس کروائیں۔ جہاں جہاں اینٹی رائٹ کورس سامان کی کمی ہے وہ اپنی رپورٹ بی سی ہیڈ آفس بھجوائیں تا کہ اینٹی رائٹ کورس کا سامان فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو مختلف کورس جیسے آپریشنل کورس کروائیں تا کہ جوان ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کوسختی سے حکم دیا کہ آئندہ کوئی بھی پلاٹون 25 نفر سے کم نہیں ہوگی ہر کوئی بھی اور کسی زونل کمانڈر کویہ اختیار نہیں ہوگا کہ پلاٹون میں جوانوں کی تعداد 25 سے کم کریں۔ اور ہفتہ واراسلحہ ایمونیشن کی صفائی کو برقرار تھیں وہ تمام نیل کمانڈر اپنی منتقلی رپورٹ میں اسلحہ ایمونیشن کی پوزیشن کو ضرور واضح کریں گے۔
خبرنامہ نمبر6883/2025
چمن18 ستمبر 2025:
ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اور چمن شہر و اطراف سے
افغان مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی چمن نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کی انخلاء کے عمل کے دوران بزرگوں بچوں اور خواتین کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور انھیں راستوں اور چمن بارڈر زیرو پوائنٹ پر واقع ود ہولڈنگ کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلاء کی وفاقی پالیسی پر ضلعی انتظامیہ بھرپور عملدرآمد کرا رہا ہے اور انخلا کے کاروائیوں کے دوران تمام افغان باشندوں کی عزت نفس پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور ان کے ساتھ
کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور افغان باشندوں کو ملک بدری کے دوران مکمل تعاون اور معاونت فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انخلاء کے عمل کے دوران تمام افغان باشندوں کو ہولڈنگ کیمپ میں اور راستوں پر تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک چمن سے پچیس ہزار سے زیادہ افغان باشندوں کو عزت و وقار کیساتھ چمن باب دوستی کے راستے افغانستان بھیج دئیے گئے ہیں اور چمن شہر و اطراف کے علاقوں میں ڈور ٹو ڈور آپریشن جاری رہے گا
خبرنامہ نمبر 6884/2025 خضدار 18 ستمبر 2025: بلوچستان بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ مہم کا آغازوزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمان اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امین مندوخیل کی ہدایت پر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل خضدار میں اسکریننگ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران قیدیوں اور جیل اسٹاف کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے براہِ راست اسکریننگ کی گئی۔اسکریننگ ٹیم کی قیادت صوبائی کوآرڈینیٹر ظہیر احمد نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ٹی او خضدار ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر خالد محمدشہی اور ٹیم بی شریک تھے۔ ٹیم نے قیدیوں اور جیل اسٹاف کی صحت کی جانچ کے ساتھ ساتھ ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی/ایڈز اور دیگر امراض کی اسکریننگ کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو نے بھی جیل کا دورہ کیا اور اسکریننگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم قیدیوں اور جیل اسٹاف کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے مہم کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا۔
خبرنامہ نمبر6885/2025
قلات18ستمبر2025:
ضلع قلات میں VPD فوکل پرسنز کے لیے ایک جامع VPD سرویلنس ٹرکل ڈاون ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سہولت کی سطح پر نگرانی کی مہارت اور ردعمل کی صلاحیت کو مضبوط بنانا تھا۔ ڈاکٹر انجم ضیاء اوردیگر ماسٹر ٹرینر ظفر اقبال PSV صوبائی مانیٹر
ڈاکٹر محمد اقبال ڈی ڈی ایچ اومیر بلال ایم اینڈ ای آفیسر مسٹر سعید احمد EPI MIS فوکل پرسن عبدالسلام (DSV)،
کی زیر نگرانی تربیت فراہم کی گئ تربیتی ورکشاپ انٹرایکٹو سیشنز نگرانی کی اقسام، کیس پر مبنی تفتیش، وبا کی تحقیقات، اور صحت کی سہولیات سے منظم رپورٹنگ پر مرکوز تھے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ شرکاء کو عملی علم اور تجربہ حاصل ہوڈاکٹر انجم ضیا، ڈی ایچ او اور مجیب بلوچ، ڈی ایس ایم قلات کی خصوصی توجہ پر مبنی اقدام نے مؤثر VPDs کنٹرول کے لیے بروقت رپورٹنگ، درست ڈیٹا تجزیہ، اور مربوط ردعمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
خبرنامہ نمبر6886/2025
18 ستمبر 2025:
گورنمنٹ گرلز ماڈل ڈگری کالج جناح ٹاؤن کوئٹہ کے شعبہ براہوی کی فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کی طالبات کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ براہوی اور مرکزی لائبریری کا تعلیمی و معلوماتی دورہ کیا۔وفد کی قیادت لیکچررز محترمہ زیب النسا اور محترمہ آسیہ قیوم نے کی۔ جامعہ آمد پر چیئرمین شعبہ براہوی ڈاکٹر لیاقت سنی، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی اور فیکلٹی ممبر محترمہ زاہدہ نے طالبات اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا۔دورے کے دوران چیئرمین ڈاکٹر لیاقت سنی نے براہوی زبان کی تعلیم، تحقیق، نصاب سازی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے براہوی زبان میں تحقیق کے امکانات پر تفصیلی لیکچر دیا اور علاقائی زبانوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے طالبات کو براہوی زبان و لسانیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور BS، MS اور AI سے متعلقہ تحقیقی موضوعات پر روشنی ڈالی۔
طالبات نے لیکچر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور براہوی زبان، تحقیق اور مستقبل کی تعلیمی راہوں کے حوالے سے سوالات بھی کیے جن کے جوابات فیکلٹی ممبران نے تفصیل سے دیے۔
بعدازاں طالبات نے جامعہ کی مرکزی لائبریری کا دورہ کیا، جہاں لائبریری انچارج جناب عابد حسین نے کتب، تحقیق اور ادب سے متعلق مختلف وسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور لائبریری کے مؤثر استعمال کے طریقے بتائے۔ شعبہ براہوی کی جانب سے طالبات کو براہوی زبان کی کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں تاکہ مطالعے کا شوق پیدا ہو اور مادری زبان سے وابستگی بڑھے۔
لیکچرر محترمہ زیب النسا نے شعبہ براہوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ نہایت معلوماتی اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا۔
ایسے تعلیمی دورے کالج اور یونیورسٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بناتے ہیں اور طلبہ کو اپنے شعبہ جات میں مستقبل کی تعلیمی راہوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر6887/2025
گوادر۔ 18 ستمبر2025:
فوکل پرسن برائے واٹر اینڈ پاور کرائسز اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ کی سربراہی میں گوادر میں پانی کے مسئلے پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ایکسیئن پبلک ہیلتھ مومن علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ اور دیگر افسران و انجینئرز شریک تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں شادی کور سے تقریباً 2 ملین گیلن پانی، سنٹسر بورنگ سسٹم سے 5 لاکھ گیلن اور جی پی اے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ سے 6 لاکھ گیلن پانی سسٹم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام سے شہر اور گردونواح میں پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ تاہم سوڈ ڈیم خشک ہونے کے باعث سپلائی بند رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ جی ڈی اے نئی پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کے عمل کو تیز کرے گی اور ہاؤس کنکشنز جلد مکمل کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ پانی کی منیجمنٹ کے لیے جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ کا عملہ مشترکہ طور پر کام کرے گا، جبکہ پانی کی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ایک اور کمیٹی بنانے اور سوڈ ڈیم تا گوادر ائیرپورٹ واٹر اسٹیشن تک پانی کے ان روٹ کنکشنز میں پانی کی سپلائی کم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔
خبرنامہ نمبر6888/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر2025:
حکومت بلوچستان نے چمن ٹیکسی اسٹینڈ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ابتدائی تحقیقات کے تحت دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جارہا ہے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تحقیقات کو مؤثر اور جلد مکمل کیا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر 6889/2025
کوئٹہ، 18 ستمبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن پاک افغان بارڈر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت دشمن فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وزیر اعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لے گی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں
خبرنامہ نمبر6805/2025کوئٹہ 17 ستمبر۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملا خیل…