Categories: News

18th-October-2025

خبرنامہ نمبر 7860/2025
کوئٹہ 18 اکتوبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنر محمد ثاقب صداقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دو برادر مسلم ممالک ہیں اور ان کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں. یہ بات خوش آئند ہے کہ بنگلہ دیش کے سرمایہ کار بلوچستان میں زراعت اور تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں. گورنر مندوخیل نے بلوچستان میں موجود بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں کا ذکر کرتے ہوئے زراعت، معدنیات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے شعبوں کو نمایاں کیا. زراعت، ماہی-گیری اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بلوچستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ سمال کاٹیج انڈسٹریز میں بنگلہ دیش کا بہت بڑا تجربہ ہے. ہم پاکستان میں خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بہتر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں. خواتین ہماری نصف آبادی سے زائد ہے ان کیلئے تجارت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق نئے ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کی حکمت عملی زیادہ کارآمد ہو سکتی ہے جسکے نتیجے میں عوام سے عوام کے روابط اور باہمی افہام و تفہیم کو بھی فروغ ملے گا۔ ایجوکیشن سیکٹر میں باہمی تعاون کی نشاندہی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کے تبادلے، فیکلٹی کی ترقی، اور بلوچستان اور بنگلہ دیش کی یونیورسٹیوں کے درمیان نصاب کا اشتراک بہت اہم ہے۔ اسطرح قدرتی آفات جیسے زلزلوں اور سیلابوں وغیرہ کیلئے دونوں خطوں کے خطرات و خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

خبرنامہ نمبر 7861/2025
کوئٹہ، 18 اکتوبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ مگر عظیم باب ہے، جہاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ دراصل جمہوری اقدار اور عوامی جدوجہد پر ایک بڑا وار تھا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 150 سے زائد کارکنوں نے جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جانیں قربان کیں جبکہ سینکڑوں زخمی کارکن آج بھی اس جدوجہد کی یاد دلاتے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں عوام کی بالادستی اور جمہوری نظام کا استحکام تھا انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوری اصولوں، عوامی حقوق اور وفاق کی مضبوطی کے لیے وقف کی۔ ان کی قیادت نے قوم کو امید، حوصلہ اور اتحاد کا پیغام دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت جمہوری استقامت اور قربانی کی وہ مثال ہے جس نے پاکستان کے سیاسی سفر کو ہمیشہ کے لیے نئی سمت دی انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے اپنے لہو سے جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا اور آج پاکستان اسی استقامت کا نتیجہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملک میں سیاسی برداشت، جمہوری اصولوں کے استحکام اور عوامی ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قربانیاں قومی وحدت اور جمہوری عزم کی علامت ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، ان کے ساتھیوں اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کی یاد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جمہوریت قربانی، استقامت اور عوامی خدمت کے جذبے سے ہی زندہ رہتی ہے

خبرنامہ نمبر 7862/2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جیالے خلیل احمد سمالانی کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت اور مالی معاونت کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خلیل احمد سمالانی جیسے کارکنان نے جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ان سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال حکومت کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہید کے بھائی کے لیے مستقل ملازمت اور مالی کفایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان ہر اُس کارکن کے ساتھ کھڑی ہے جس نے ملک و قوم کے لیے قربانی دی انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے جس نے جمہوریت کے سفر میں قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر 7863/2025
گوادر: محکمہ زراعت توسیع ضلع گوادر کی جانب سے کسان گرین کارڈ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ضلع گوادر ریاض احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان گرین کارڈ ہمارے کسان بھائیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسان براہِ راست سرکاری سہولتوں، امدادی اسکیموں اور مختلف زرعی منصوبوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت ضلع گوادر کی جانب سے تحصیل اورماڑہ، بسول، دشت اور دیگر دیہی علاقوں کے تمام کسانوں، زمینداروں اور باغبانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔تمام اہل کسان حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت گوادر کے دفتر میں درخواست جمع کرائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق یہ کسان گرین کارڈ مستقبل میں کسانوں کی زمینوں، کھیتوں اور باغات کی ترقی و خوشحالی کے لیے بیش قیمت مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنے خاندان، دوستوں اور ہمسایہ کسانوں کو بھی اس عمل میں شامل ہونے کی ترغیب دیں، کیونکہ جتنے زیادہ کسان رجسٹر ہوں گے، اتنی ہی زیادہ سہولتیں، امداد اور ترقی آپ کے علاقے کے حصے میں آئیں گی۔کسان گرین کارڈ — آپ کی محنت کا اعتراف، آپ کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

خبرنامہ نمبر 7864/2025
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی ہدایت پر عوامی مفاد میں مچھر مار اسپرے مہم چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ شہر کے مختلف وارڈز، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں میں اسپرے ٹیمیں متحرک ہیں جو بلاتعطل مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مچھروں کی بڑھتی ہوئی افزائش اور اس سے پیدا ہونے والے امراض خصوصاً ملیریا کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں مچھر مار اسپرے کا عمل شروع کروایا۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی فلاح کے لیے بہترین اور مؤثر قدم قرار دیا۔ موسم کی تبدیلی کے بعد ضلع جعفرآباد میں مچھروں کی افزائش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چار روز سے مچھر مار اسپرے کی مہم مسلسل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے مہم میں شامل ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں، گلی محلوں اور وارڈز میں اسپرے کا عمل بلاتعطل اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور جن علاقوں سے شکایات موصول ہوں گی وہاں فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقصد یہی ہے کہ ضلع جعفرآباد کے تمام شہری مچھر مار اسپرے سے مستفید ہوں اور عوام کو ملیریا سمیت دیگر امراض سے بچاؤ فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 7865/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کے روز موسم خشک رہے گا تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ واشک اور چاغی کے علاقوں میں اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اتوار کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 7866/2025
تربت: کمشنر مکران قادر بخش پرکانی سے سابق صوبائی وزیر لالا رشید دشتی اور سابق سینیٹر کہدہ اکرم دشتی کی قیادت میں تحصیل دشت کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے میرانی ڈیم میں پانی کی کمی اور خشک سالی کے باعث علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ میرانی ڈیم کے پانی کے ذخائر کو استعمال میں لانے کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ ضلع گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تحصیل دشت کے کمانڈ ایریا کی زرعی زمینوں کو بھی آبپاشی کے لیے پانی میسر ہو۔رہنماؤں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ڈیم کا پانی بند ہونے سے زمیندار شدید متاثر ہیں جبکہ اس وقت ڈیم میں پانی نچلے لیول پر ہے اور صرف سنگئی کینال میں معمولی مقدار میں پانی دستیاب ہے اسلئے پانی کو بہتر طریقے سے تقسیم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کمشنر مکران سے درخواست کی کہ نہروں میں پانی کی فراہمی بڑھا کر دشت کے عوام کو مشکلات سے نکالا جائے۔کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے وفد کو یقین دلایا کہ کینالز میں پانی کی فراہمی میں اضافہ اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تحصیل دشت ضلع گوادر کے عوام اور زمینداروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 7867/2025
دُکی 18اکتوبر:ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیویز فورس کی موجودگی، نظم و ضبط، کارکردگی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لونی امام بخش، رسالدار میجر لیویز فورس حاجی علی محمد شادوزئی، رسالدار شاہ محمد ترین، مختلف تھانوں کے انچارج اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے تمام چیک پوسٹس پر نگرانی سخت کرنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور بغیر اجازت نقل و حمل کرنے والی اشیاء جیسے بور، پائپ اور سولر پینلز وغیرہ کی روک تھام کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں پوست کی غیر قانونی کاشت کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی فوری نشاندہی کی جائے، کاشت شدہ پوست کو تلف کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت کی۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے جنگلات کی کٹائی کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے محکمہ جنگلات اور لیویز فورس کو مشترکہ گشت کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور لکڑی کی غیر قانونی ترسیل یا فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں غیر قانونی افغانوں کی موجودگی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دی گئی ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور انجام دی گئی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کریں۔

خبرنامہ نمبر 7868/2025
تربت[18اکتوبر: یونیورسٹی آف تربت کی سنڈیکیٹ کے پندرہویں اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ تجاویزاور نظرثانی شدہ بجٹ مالی سال 2024-25 کی توثیق کے بعد انہیں باضابطہ منظوری کے لئے یونیورسٹی کیسینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرصدارت یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا-اجلاس میں متعدد اہم اصلاحی و ترقیاتی اقدامات کی توثیق کی گئی، ان میں تعلیمی پروگراموں کے ذریعے یونیورسٹی کی آمدنی میں اضافہ، یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کالج کا قیام، قلیل مدتی فنی اورڈیجیٹل کورسز کا آغاز اور یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس کے قیام جیسے اقدامات شامل تھے۔اجلاس میں مختلف پالیسی و تنظیمی امور کی بھی توثیق کی گئی جن مختلف اکیڈمک و انتظامی آسامیوں کے خاتمے اور نئی آسامیاں پیداکرنا، انسٹی ٹیوشنل افیلی ایشن پالیسی 2024، کوالٹی ایشورنس فریم ورک 2023،یونیورسٹی ماڈل اسکول بورڈ آف ٹرسٹیزکے سفارشات، پہلے اجلاسوں کے سفارشات، یونیورسٹی میڈیا پلیٹ فارمز نظرثانی شدہ ایس او پیز، یونیورسٹی آف تربت ایکٹ 2012 کے تحت بقیہ فیکلٹیز کی بحالی، فیس اسٹرکچر میں ردوبدل، وزیراعظم پروگرام کے تحت این سی ایس پی سینٹرکاقیام، یونیورسٹی میڈیکل پالیسی اورطلبہ کے مطالعاتی دوروں کے مالی معاملات سمیت بہترین استاد کے لیے نقد انعام کی منظوری شامل تھے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ادارے کی پائیدار ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور انتظامی معاملات کو مزید موثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے حکومت بلوچستان کے سیکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم صالح محمد بلوچ اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوِئے تربت یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے ان کے قیمتی تجاویزاور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد،فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ، فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد، فیکلٹی آف لا کے ڈین ڈاکٹر مظفر حسین، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر روح اللہ اور ڈاکٹر محمد طاہر بادینی، الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز، رجسٹرار گنگزاربلوچ، ڈائریکٹر فنانس شابیک سید، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجدناصراور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد بھی شریک تھے۔

خبرنامہ نمبر 7869/2025
لورالائی18 اکتوبر:یونیورسٹی آف لورالائی اور آفاق (AFAQ) کے باہمی اشتراک سے ایک شاندار اور پُرجوش ”ایجوکیشنل فیسٹیول 2025” کا انعقاد کیا گیا، جس میں 38 مختلف اسکولوں کے طلبہ نے 200 سے زائد سائنسی، فنی اور تخلیقی منصوبے پیش کیے۔ اس تعلیمی میلے کا مقصد طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی سوچ اور فنکارانہ مہارتوں کے اظہار کے لیے ایک مثبت اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز عامر زیب، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ سروسز (آفاق پاکستان) نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگائے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عادل زمان کاکڑ، ڈائریکٹر ORIC اسلم زیب، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کا آغاز ایک پُراثر افتتاحی سیشن سے ہوا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لورالائی آفاق کے تعاون سے ایسے تعلیمی اقدامات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔جناب عامر زیب نے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں، جذبے اور محنت کو سراہتے ہوئے اساتذہ کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ایونٹ کا مرکزی حصہ آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن تھی، جس کا باقاعدہ افتتاح مہمانانِ گرامی نے ربن کاٹ کر کیا۔ انہوں نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا، طلبہ سے سوالات کیے اور ان کے تخلیقی پروجیکٹس کی تعریف کی۔اس کے علاوہ پوسٹر میکنگ اور کلرنگ مقابلے بھی فیسٹیول کا حصہ تھے، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کے ججز یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز تھے، جنہوں نے معیاری اور غیر جانبدارانہ جانچ کو یقینی بنایا۔یہ کامیاب تعلیمی فیسٹیول آفاق ٹیم کے ارکان طیب فرید خان (منیجر آفاق لیڈرز کلب)، محمد اعجاز (ڈپٹی منیجر آفاق بلوچستان) اور سیف اللہ (ایریا منیجر آفاق لورالائی) کی میزبانی اور یونیورسٹی آف لورالائی کے فعال تعاون سے منعقد ہوا۔اختتام پر آفاق اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلبہ، اساتذہ اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیسٹیول کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔یہ میلہ نہ صرف طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر تھا بلکہ اساتذہ کی محنت اور اداروں کے باہمی اشتراک سے روشن مستقبل کی طرف ایک مؤثر قدم بھی ثابت ہوا۔

خبرنامہ نمبر 7870/2025
تربت 18 اکتوبر:کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے ہدایات کی روشنی میں، اسسٹنٹ کمشنر تربت و دشت محمد جان بلوچ نے ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی ضلع کیچ رضا محمد اور سب ڈویژنل آفیسر آبپاشی (میرانی ڈیم) اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ میرانی ڈیم کے لیفٹ بینک کینال کا دورہ کیا دورہ کا مقصد میرانی ڈیم نہری نظامِ کی ذیلی شاخوں کے آخری سِروں تک پانی کی دستیابی کا معائنہ کرنا تھااس موقع پر دورہ کے دوران لیفٹ بینک کینال کے آخری حصے میں واقع ذیلی شاخوں میں پانی کی سطح چیکنگ کی گئی اور یہ تسلی کی گئی کہ پانی کی مقدار سنگائی، کسر بان، اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوامی گھریلو اور مویشیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر کافی ہے واضح رہے یہ دورہ تحصیل دشت کے علاقے کسر اور سنگائی کے معتبرین،علاقہ مکینوں اور کسانوں کی مشترکہ درخواست پر کی گئی تھی جو میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے کمانڈ ایریا کے اردگرد رہائش پذیر ہیں۔

خبرنامہ نمبر 7871/2025
لسبیلہ*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے لسبیلا میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات BHU لیاری،بلوچی گوٹھ لاکھڑا پل، بائی پاس اوتھل پل،CD آہورہ کی عمارت اور DHQ ہسپتال اوتھل کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے انجینئر BSDIمحمد عالم، ایس ڈی اوB&R ظہیر بزنجو،ایس ڈی او عبدالطیف بلوچ کے ہمراہ مختلف جگہوں پر جاری ترقیاتی کام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئروں اور افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام تک ان ثمرات سے جلد عوام مستفید ہوسکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 7872/2025
قلات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس کاانعقادکیا گیااجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر منور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے آفتاب دہوار ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹرمحمدطاہر ڈسٹرکٹ میڈیسن اسٹور انچارج ڈاکٹر وسیم لانگو پاپولیشن آفیسر محمداعظم سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر فوکل پرسن ڈی سی آفس بابو سلام مینگل نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگراہم امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیاایڈیشنلبڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا

خبرنامہ نمبر 7873/2025
ڈھاڈر (18 اکتوبر)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے سیکرٹری وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی اے بلوچستان، ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گاڑیوں، اضافی لائٹس، بغیر پرمٹ اور بغیر اجازت روٹ استعمال کرنے والی لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ پی ٹی اے بلوچستان حاجی جان محمد نے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کوئٹہ۔سبی قومی شاہراہ (N-65) پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لوڈنگ، مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے، اضافی لائٹس لگانے اور بغیر اجازت روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران 27 گاڑیوں کو موقع پر چالان کیا گیا جبکہ پانچ گاڑیوں سے تیز اور اضافی لائٹس اتار دی گئیں۔ مزید 38 شہزور اور بوزر گاڑیوں کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ وہ جلد از جلد اپنے پرمٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ان کی گاڑیاں روڈ پر چلنے سے روک دی جائیں گی۔اس موقع پر گاڑیوں کے پرمٹس، فٹنس سرٹیفیکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ ڈی پی او کچھی نے اس کارروائی میں بھرپور تعاون فراہم کیا اور پولیس نفری تعینات کی۔حکام نے ہدایت جاری کی کہ بغیر روٹ پرمٹ، کاغذات اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جبکہ مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اس سے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس موقع پر حکام نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس بروقت حاصل کریں، بصورت دیگر مقررہ روٹ استعمال کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر صوبے بھر میں قومی شاہراہوں پر گڈز ٹرانسپورٹ، اوور لوڈنگ، اور بغیر اجازت یا بغیر پرمٹ چلنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں، تاکہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر 7874/2025
قلات خبرنامہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج شریک ہوئے۔ لڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی موبائل ایپلیکیشن کے زریعے حاضریوں کو یقینی بنانے ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کےکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمداری ہے ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہی اصل کام ہےڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اپنے تمام تر رپورٹس بروقت اپنے دفتر میں جمع کرائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سےحوصلہ افزائی کی جائیگی تعرلوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

19th-October-2025

CamScanner 10-19-2025 09.43Download

6 hours ago

18-October-2025

CamScanner 10-18-2025 09.30Download

1 day ago

17-October-2025

خبرنامہ نمبر7828/2025کوئٹہ، 17 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی…

1 day ago