خبرنامہ نمبر5037/2025
قلات18 جولائی :۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن جمیل بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کےکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمداری ہے ۔ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سےحوصلہ افزائی کی جائیگی لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5038/2025
کوئٹہ 18جولائی س:۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کردگاپ لیویز تھانے پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے دوران شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈی جی لیویز نے اس اقدام کو فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف اور ان کے بلند حوصلے کو سراہنے کے لیے ایک لازمی قدم قرار دیتے ہوئے کہا بلوچستان لیویز فورس ریاست کے بازو ہیں۔ ہمارے اہلکاروں نے کردگاپ میں جس مستعدی اور جانفشانی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، وہ نہ صرف محکمہ لیویز بلکہ پورے بلوچستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ہم ان کی قربانیوں کو صرف سراہیں گے نہیں بلکہ انہیں ہر ممکن سطح پر سپورٹ بھی کریں گے۔ڈی جی لیویز کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق مقابلے کے وقت تھانے میں ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں کو “ایپریسیشن سرٹیفیکیٹ” دیے جائیں گے، جب کہ نقد انعام ان اہلکاروں کے لیے ہے جنہوں نے مقابلے کے دوران فرنٹ لائن پر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا عبدالغفار مگسی کا مزید کہنا تھا کہ لیویز فورس بلوچستان کے طول و عرض میں قیامِ امن، قانون نافذ کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فورس کی حوصلہ افزائی اور فلاح کو ترجیح دینا محکمانہ پالیسی کا حصہ ہے، اور آئندہ بھی بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اہلکاروں کو اسی طرح عزت و وقار دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5039/2025
کوئٹہ18جولائی :۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا۔ تاہم بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں (02.1 ملی میٹر) بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں (43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5040/2025
چمن18جولائی :۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، 100 ایکڑ سے زاہد پوست کی فصل تلف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چمن میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے مربوط اور مو¿ثر کارروائی کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ یہ آپریشن 13 جولائی کو ضلع چمن میں شروع کیا گیا تھا، جو17 جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔اس مشترکہ انسدادی مہم کے دوران 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی غیرقانونی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا مہم میں محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں نے فعال اور بھرپور شرکت کی، جبکہ اینٹی نارکوٹکس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا گیا۔ محکمہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ مہم منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان کے عزم اور مربوط حکمت عملی کا عملی مظہر ہے۔ جبکہ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی اور زمینی سطح پر کی گئی محنت قابلِ ستائش ہے، جس سے علاقے میں پوست کی کاشت کے رجحان کو مو¿ثر انداز میں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5041/2025
کوئٹہ18جولائی :۔منسٹری آف ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام نیشنل ایکشن پلان ان بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کے متعلق ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش, ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس محمد ارشد, ودیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے مشاورتی اجلاس میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بزنس اپریشن میں انسانی حقوق کی تحفظ کیلئے نیشنل ایکشن پلان ان بزنس اینڈ ہیومن رائٹس 2021-2026 منظور کیایہ منصوبہ 8 مخصوص ایریاز کے ساتھ 69 نکات پر مشتمل ہے۔ اس نیشنل ایکشن پلان ان بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کا مقصد صنفی برابری, عورتوں ,معذور افراد اور معاشرے کے دیگر محروم لوگوں کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انکے استعداد کار بڑھاتے ہوئے انکو بزنس میں انکا جائز مقام دلانا ہے۔ جس کیلیے اگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کا مقصد عورتوں اور معذور افراد کیلیے معاشرے کے دیگر افراد کی طرح یکساں مواقعوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اور انکے ساتھ امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔اس پلان کے تحت صنفی برابری کو یقینی بنانے کیلئے ورکنگ پلیس میں کمیٹیاں اور یکساں قوانین متعارف کرانے ہیں۔ عورتوں اور محروم افراد کو سود کے کم شرح یا بغیر سود کے قرض کی فراہمی اس منصوبے کے تحت قابل ذکر اقدام ہے۔ تاکہ معاشرے کے محروم افراد کی مدد کی جاسکے۔ بزنس میں معاشرے کے معذور افراد اور عورتوں کو مواقع دینے کیلئے انہیں مزید سہولیات دئیے جائینگے۔ تاکہ انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خودکفیل بنایا جاسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5042/2025
سبی 18جولائی :۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کے مو¿ثر استعمال سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی کی مرمت کے لیے فوری طور پر پی سی ون تیار کیا جائے، جبکہ دور دراز کے بی ایچ یوز کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں پریس کلب سبی کے ہال کی تعمیر، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹس ، انتظار گاہوں کی تعمیر، اور فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے جیسے اہم فیصلے کیے گئے۔ڈی سی نے تمام محکموں کو پیر تک پی سی ون جمع کرانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ڈپلی کیشن یا اوور لیپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ منڈھائی روڈ کی مرمت کے لیے بی اینڈ آر کے قلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جبکہ سڑک کی مرمت کے لیے ایکسکیویٹر اور فیول اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔ وومن ڈویلپمنٹ کی عمارت اور بس اڈے کو بجلی کی فراہمی کے لیے کیسکو حکام کو فوری اسٹیمیٹس بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ، ناکارہ اسکول عمارتوں کی بحالی اور شہر میں نئی پائپ لائن بچھانے کے لیے بھی پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے تین مراحل میں مکمل کیے جائیں گے اور اگر کوئی منصوبہ غیر مو¿ثر یا عوامی مفاد سے مطابقت نہ رکھتا ہو، تو اس پر دوبارہ بحث کی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں سیکیورٹی و دیگر اداروں کی مشاورت سے فیصلے اور سفارشات مرتب کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5043/2025
نصیرآباد18جولائی :۔محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ضلع صحبت پور کے قریب پٹ فیڈر کینال میں لگنے والے معمولی شگاف جسے بھاری مشینری کے ذریعے عملے نے پر کردیا جس کو مزید مضبوط بنانے کا کام جاری ہے واضح رہے کہ گزشتہ رات پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 160 پر مقامی زمیندار کے آﺅٹ لیٹ کی وجہ سے لگا تھا جسے عملے کی انتھک کوششوں سے پر کردیا محکمہ ایریگیشن کا عملہ انجینئر ز کے ہمراہ رات دیر گئے تک موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے شگاف کو پر کرنے کےلیے بھاری مشینری سے کام شروع کر دیا تاحال شگاف کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملہ سرگرم ہے اس وقت پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل کا عمل جاری تھا کہ آو¿ٹ لیٹ کی وجہ سے پانی سیپیج کرنا شروع کر دیا کینال میں معمولی شگاف لگ گیا محکمہ ایریگیشن کے ساتھ صحبت پور ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ ایف سی اور سندھ ایریگیشن نے بھی اپنی بھرپور معاونت کو یقینی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا محکمہ ایریگیشن کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ایریگیشن کا عملہ پہلے سے ہی متحرک تھا ایریگیشن حکام کے مطابق ایریگیشن آفیسران ڈویژنل اور تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور مفاد عامہ میں بہتر اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5044/2025
گوادر18جولائی :۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے سب ڈویژن گوادر میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے نئے افسر کا دفتر میں پرتپاک استقبال کیا اور انہیں رسمی طور پر کرسی پر بٹھا کر خوش آمدید کہا۔میر جواد احمد زہری نے اپنے جانشین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے اسسٹنٹ کمشنر بھی اپنے پیش رو کی طرح دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو مقدم رکھتے ہوئے فرائض منصبی بخوبی انجام دیں گے۔شہری حلقوں نے بھی نئے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ گوادر کے عوامی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5045/2025
کوئٹہ 18 جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کے علاو¿ہ یونیسیف ،این اسٹاپ،ڈبلیو ایچ او،صوبائی ای پی آئی کے ارکان کے علاو¿ہ پیشین ،قلعہ عبداللہ اور چمن سے متعلقہ حکام آن لائن موجود تھے۔اجلاس کو ڈی ایچ اوز کی جانب سے کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے بارے میں گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کارکردگی کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ویز) کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے۔انہوں نے کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کے دیہی و شہری علاقوں میں ایل ایچ ویز کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا تاکہ بچوں کو بروقت اور مکمل حفاظتی ٹیکہ جات فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے میٹنگز منعقد کی جائیں، تاکہ مانیٹرنگ اور جائزہ کا عمل موثر انداز میں جاری رہے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5046/2025
کوئٹہ 18 جولائی:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانیت ہی وہ مشترکات ہے جو دنیابھر کے انسانوں کو متحد کرتی ہے، اسلیے انسانی ہمدردی سرحدوں اور دیگر رکاوٹوں کو عبور کرتی ہے۔ ہم انسانیت کی خدمت کے حوالے سے آفاقی اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد بلوچستان کی قلیل مگر منتشر آبادی کو براہ راست صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (MSF) کے کنٹری ڈائریکٹر Mr. Xu Weilbing گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں تک پہنچنے کے لیے حکومتی اقدامات کو بڑھانے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ صوبے کی بکھری ہوئی آبادی کو بنیادی سہولیات کے چیلنجوں کے پیش نظر، ہمیں انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور انسانیت کے خدمتگاروں کی معاونت اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے تناظر میں تعلیم ہماری کوششوں کا سنگ بنیاد ہوگی جو بلوچستان کے لوگوں کو اپنے اور اپنی برادریوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے رہنمائی فراہم کریگی۔ گورنر بلوچستان نے ضلع چمن اور کچلاگ میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ افغان ریفیوجیز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ایس ایف کی خدمات کو سراہا. دونوں حکومتی اقدامات اور انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے ہم بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں میں تعمیری تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5047/2025
کوئٹہ 18 جولائی:۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے قلات سے کوئٹہ آنے والے پولیس قافلے پر چوتو کے مقام پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے انہوں نے کہا کہ حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت پر حکومت بلوچستان گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور لواحقین کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے شاہد رند نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ شہداءکی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جاچکا ہے ترجمان کے مطابق حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور کسی بھی قیمت پر دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملوث دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن کے دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5048/2025Recast
کوئٹہ 18جولائی :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات سے کوئٹہ کے لیے آنے والے پولیس قافلے پر چوتو کے مقام پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ دشمن کی اس مایوسی کا غماز ہے جو بلوچستان میں قیام امن کی جدوجہد کو روکنے میں ناکامی کے باعث انہیں لاحق ہے وزیر اعلیٰ نے قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت کو ناقابلِ تلافی قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر اہلکار فرض کی راہ میں جان دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر گئے ہیں انہوں نے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ زخمی اہلکار کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومت بلوچستان ان کی مکمل نگہداشت کو یقینی بنا رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو چکے ہیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت بلوچستان اور لیویز و پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت سے مصروف عمل ہیں اور امن کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5049/2025
کوئٹہ 18جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی سے (MSF) OCA کے ہیڈ آف مشن کنٹری ڈائریکٹر ڑو ویبنگ (Mr. XU Weibing) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ایس ایف کے جاری طبی منصوبوں، خصوصاً ضلع کوئٹہ میں قائم تین طبی مراکز اور بلوچستان کی مجموعی طبی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایم ایس ایف – او سی اے کے کنٹری لائڑن آفیسر قدرت اللہ بھی ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے بلوچستان میں ایم ایس ایف کی موجودہ سرگرمیوں اور مستقبل کے اقدامات پر اضافی معلومات فراہم کیں۔ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بلوچستان میں انسانی خدمت کے اس مشن میں ایم ایس ایف سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی، ضلعی حکومت فوری اور بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5050/2025
اوتھل 18 جولائی : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمدبلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح پرتعلیم سے متعلق مسائل، اہداف اور بہتری کے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی تعلیمی افسران کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان، اورخزانہ آفس کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، بچوں کی اسکولز میں رجسٹریشن کی شرح جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسراج احمد بلوچ نے تعلیم کو معاشرے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ طلباوطالبات کو تعلیم کے حصول میں مشکلات درپیش نا ہوں۔اس موقع پر ڈی سی آفس کے سپرینٹنڈینٹ سلیم اللہ رونجھو بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 5051/2025
کوئٹہ: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں تعینات کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے لیے ہفتہ وار تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور محکمانہ کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو قانون نافذ کرنے کی جدید تکنیکیں، ٹیکس وصولی کے اصول، منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام، جدید تفتیشی طریقہ کار، عوام سے مؤثر رابطہ کاری اور محکمہ جاتی نظم و ضبط کے بارے میں جامع تربیت دی جا رہی ہے۔یہ تربیت محکمہ کے سینئر افسران پر مشتمل ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے دی جا رہی ہے، جو نظریاتی لیکچرز کے ساتھ ساتھ عملی مشقیں بھی کروا رہے ہیں، تاکہ اہلکار زمینی حقائق کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔محکمہ کے اعلیٰ حکام نے شرکاء کی بھرپور دلچسپی کو سراہتے ہوئے اس تربیتی سلسلے کو ادارہ جاتی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام محکمہ میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔
شرکاء نے بھی اس پروگرام کو معلوماتی، مفید اور اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔
خبرنامہ نمبر 5052/2025
لورالائی 18 جولائی: پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ لورالائی کی جانب سے پاپولیشن ورلڈ ڈے کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر زرینہ تھیں اس موقع پر ڈاکٹر نسرین گل ڈاکٹر امجد ڈاکٹر روبینہ ڈاکٹر کیترین جلال و دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 11 جولائی کو دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا جاتا ہے تاکہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے اثرات سے متعلق آگاہی پھیلائی جا سکے۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایک متوازن اور منصوبہ بند خاندان کس طرح فرد، خاندان اور معاشرے کی خوشحالی میں کردار ادا کرتا ہے۔
“بچے کم، خوشحال گھرانہ” نہ صرف ایک نعرہ ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔ جب خاندان چھوٹے اور منظم ہوتے ہیں تو:
خبرنامہ نمبر 5053/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مستونگ چوتو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور جان بحق بی سی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہےسردار کھتیران نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے