خبرنامہ نمبر 3769/2025تربت 18 مئی :
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یکساں طور پر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے تربت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مشیر کھیل و امورِ نوجوانان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں صحت، تعلیم، نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی، خواتین کے مسائل کا حل اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی شامل ہے، اور ان شعبوں میں متعدد منصوبوں پر عملی طور پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں، بالخصوص سب تحصیل مند میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، خواتین کے لیے سولر سسٹمز کی تنصیب، تربت یونیورسٹی میں طالبات کے لیے کامن روم کی تعمیر، اور ایم-8 سے میری قلات تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ہنر مند نوجوانوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ صوبائی اداروں میں کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمتوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا ازالہ کیا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں کو فعال بنایا جا رہا ہے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ادویات کی خریداری ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے ذریعے ممکن ہو۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ بگٹی اور خاران میں آپریشن کی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا عملی مظہر قرار دیا انہوں نے تربت ٹیچنگ اسپتال میں آئی سی یو کی تعمیر اور آر ایچ سی مند کی عمارت کی تعمیرِ نو کو صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ مکران ڈویژن میں زراعت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور سرحدی تجارت کو مؤثر انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سب تحصیل مند میں ملا فاضل کلب کے لیے خصوصی فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
خبرنامہ نمبر 3770/2025 بوستان 18مئی:
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز ضلع پشین کے صنعتی علاقے بوستان کا دورہ کیا، جہاں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر سینیٹر و سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر بلوچستان میں معاشی ترقی، صنعتی زونز کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلال خان کاکڑ نے گورنر بلوچستان کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے تحت جاری اور آئندہ متوقع منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں اسپیشل اکنامک زونز، توانائی، معدنیات اور زراعت کے شعبے شامل ہیں۔گورنر بلوچستان نے بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بی بی او آئی ٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔گورنر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی سرمایہ کاری اور صنعت سے وابستہ ہے، اور ہم تمام اداروں کو اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، خصوصاً معدنیات، زراعت، اور لاجسٹکس کے شعبے میں۔ ہم مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر کے اس خطے کو ایک معاشی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3771/2025موسیٰ خیل18مئی:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی روشن بلوچستان ویژن کے تحت صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں اس سلسلے میں ضلع موسیٰ خیل کے سب تحصیل زمری پلاسین میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول طور نشپہ انزرا خیل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سروام بمقالم ترین کژہ پرائمری سکول حیات گل بیڑ پرائمری سکول سین منڈوزئی دوبارا سے فعال ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور بلخصوص طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے واضح رہے مذکورہ بالا سکولز عرصہ چھ سال سے ٹیچرز نا ہونے کی وجہ سے بند تھے اور حال میں ایس بی کے کے تحت تعینات ہونے والے اساتذہ کرام کی بدولت یہ سکول اب دوبارا فعال ہوچکے ہیں حکومت بلوچستان کے تعلیم دوستی کے ان اقدامات کو علاقہ مکینوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مذید دو مڈل سکول ایک پرائمری سکول اسی مالی سال میں فعال ہونے سے سب تحصیل میں ان سکولوں کی تعداد تقریباً ایک درجن تک ہوجاہینگے جو کہ علاقے کے لیے ایک تعلیمی انقلاب سے کم نہیں ہوگا اسی طرح سب تحصیل کے عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ بالا سکولز میں بچوں کے لیے کتابیں اور کاپیاں و دیگر ضروری سامان اور فرنیچر بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ سکول کے طلبہ اور طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔
خبرنامہ نمبر 3747/2025 اسلام آباد 17 مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں…