Categories: News

17-October-2025

خبرنامہ نمبر7828/2025
کوئٹہ، 17 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور قومی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے، عوامی خدمت ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، تاکہ نوجوان خود کو فیصلہ سازی کے عمل کا فعال حصہ محسوس کریں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم میرٹوکریسی، شفافیت اور جواب دہی کو فروغ دے کر گڈ گورننس کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کیونکہ اچھی حکمرانی ہی ترقی و استحکام کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ ’’بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام‘‘ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے، جس کے تحت پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک طلباء و طالبات کو وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے کی سمت میں سنگِ میل ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے طلباء کے لیے دنیا کی 200 معیاری جامعات کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں تاکہ بلوچستان کے نوجوان جدید تعلیم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سویلین شہداء، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کے لیے بھی خصوصی اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے، جو ایک جامع اور شمولیتی تعلیمی وژن کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں سے مسلسل مکالمے کے ذریعے ان کے مسائل اور ترجیحات کو سمجھ کر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلا سود قرضہ پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں گے، اس منصوبے پر جلد عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ باعزت روزگار پروگرام نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار اور خود انحصاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے، ہم قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی دراصل پاکستان کے مضبوط وفاق کی ضمانت ہے۔

خبرنامہ نمبر7829/2025
گوادر17اکتوبر۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت تحصیل پسنی کے دو ماہی گیر گروپوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی بھی موجود تھے ۔
یہ تنازع لوکل اور نان لوکل ماہی گیروں کے درمیان پیدا ہوا ہے، جس پر فریقین کے درمیان مذاکرات اور مصالحت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے یہ میٹنگ منعقد کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کو جلد از جلد بات چیت اور باہمی اتفاقِ رائے سے حل کر لیا جائے گا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وہ بزاتِ خود پسنی کا دورہ کریں گے، دونوں گروپوں سے ملاقات کر کے ان کے خدشات سنیں گے اور ان کے درمیان اعتماد و مفاہمت کی فضا بحال کریں گے تاکہ سمندر کو دوبارہ ماہی گیری کے لیے کھولا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام فیصلے انصاف، میرٹ اور مساوات کی بنیاد پر کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی غریب ماہی گیر کا روزگار متاثر نہ ہو۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ تنازع سوچی سمجھی سازش کے تحت پیدا کیا گیا ہے، جس کا مقصد عام اور غریب ماہی گیروں کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے، تاہم انتظامیہ اس مسئلے کو امن، صلح اور انصاف کے ذریعے جلد حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7830/2025
کوئٹہ۔ 16 اکتوبر ۔خوراک و زراعت کی تنظیم (FAO) کے زیرِ اہتمام کلی گل محمد سیدان، کوئٹہ میں موسمیاتی تبدیلیوں سےمطابقت رکھنے والے مویشیوں کے شیلٹر کا افتتاح کیا گیا۔جو بلوچستان میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور پائیدار مویشی پالنے کے نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک (اینیمل ہیلتھ و ایکسٹینشن سروسز) ڈاکٹر محمد فاروق ترین تھے۔ ان کی شرکت سے محکمے کے پائیدار لائیو اسٹاک ترقی اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اظہار ہوا۔یہ تقریب عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں رحم دلی، لچک اور جدت کے جذبات نمایاں تھے۔ اس موقع پر سرکاری حکام، ایف اے او کے نمائندے، اور مقامی کمیونٹیز شریک ہوئیں تاکہ جانوروں کی صحت، بہبود اور موسمیاتی لحاظ سے جدید مویشی پالنے کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7831/2025
لورالائی 17 اکتوبر۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی جناب بہادر شاہ نے آج گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ملک مری، زڑہ نالی کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران جناب ڈی ای او نے طلبہ سے تعلیمی سوالات کیے اور ان کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے بچوں کو محنت، نظم و ضبط، اور اساتذہ و والدین کے احترام کا درس دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کامیاب زندگی کی کنجی ہے۔ دوستانہ انداز میں بچوں سے گفتگو کی اور نظمیں پڑھ کر خوشگوار ماحول پیدا کیا، جسے طلبہ نے بے حد سراہا۔
جناب بہادر شاہ نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ہمارے روشن مستقبل کی امیدیں انہی سے وابستہ ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے چند انتظامی مسائل پر بھی بات ہوئی، جن کے فوری حل کی یقین دہانی خود ڈی ای او صاحب نے کرائی۔دورہ نہ صرف طلبہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا بلکہ اساتذہ کے لیے بھی ایک مثبت پیغام لے کر آیا۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7832/2025
نصیرآباد17اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز پروسیس کا شفاف انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز پروسیس کا عمل صاف و شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا۔ ٹینڈرز کے اس عمل میں شفافیت، میرٹ اور معیاری کام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر کرنل رضوان طیب نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ بی اینڈ آر (بلڈنگز اینڈ روڈز) ڈپارٹمنٹ کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر، عوامی بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، اسکولوں اور طبی مراکز کی بحالی جیسے منصوبے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام ٹینڈرز میرٹ پر دیے جائیں گے اور کسی بھی ٹھیکیدار یا فرم کو سفارش یا تعلق کی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا جائے گا۔ صرف وہی ٹھیکیدار کامیاب ہوں گے جو کم سے کم ریٹ، بہتر معیار اور بروقت تکمیل کی ضمانت دیں گے۔انہوں نے تمام ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے بی اینڈ آر افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور پیش رفت کی رپورٹیں باقاعدگی سے جمع کرائی جائیں تاکہ کسی بھی سطح پر تاخیر یا غفلت نہ ہو۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7833/2025
کوہٹہ 17اکتوبر۔بلوچستان انجینیرنگ ایسوسی ایشن کے سینیئر رہنما سپریٹنڈنگ انجینئر خاران سرکل انجینئر عادل نصیر غلزئی کی جانب نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمٰن بلوچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی انجینئر عادل نصیر غلزئی نے کہا کہ سہیل الرحمٰن بلوچ کا شمار صوبائی بیوروکریسی کے سینیر آفیسران میں ہوتا ہے جنہوں نے صوبائی محکموں میں سیکرٹری سمیت ڈویژنل کمشنر جیسے اہم انتظامی عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں، وہ محکموں اور اداروں میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات لانے سمیت اداروں کو مضبوط کرنے اور ملازمین اور انجینئر آفیسران کے درمیان پائیدار ورکنگ ریلیشن کے لیے جانے جاتے ہیں۔سہیل الرحمٰن بلوچ کے بحیثیت سیکریٹری کلچر صوبے کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں حالیہ کلچر فیسٹیول اسلام آباد میں صوبے کی بہترین نمایندگی کی صوبے کی ثقافتی پہچان کو پورے ملک بلکہ بیرون ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کو بہترین انداز میں دکھایا انجینئر عادل نصیر غلزئی نے مذید کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز آفیسران بھی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جناب سہیل الرحمٰن بلوچ بحیثیت سیکریٹری ایریگیشن بھی اپنی پیشہ ورانہ امور میں محکمہ ہذا کے حوالے سے اصلاحات انجینئرز کے بنیادی مسائل سمیت ٹیکنکل الاؤنس سروس سٹرکچر اور دیگر جملہ مساہل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انجینئر عادل نصیر غلزئی نے سہیل الرحمٰن بلوچ کے لیے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انجینئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7834/2025
جعفرآباد17اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول روجھان جمالی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر چیک کی اور اسکول میں صفائی ستھرائی سمیت تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبا سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اسکول کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زمان ترین کا بھی دورہ کیا، جہاں ٹیچر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ ضلع کے تمام گورنمنٹ اسکولوں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور تعیناتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کی موجودگی ہی بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر تعلیمی ڈھانچے میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ضلع جعفرآباد سے جہالت کی تاریکی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقت اور حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی نظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع جعفرآباد میں شرح خواندگی میں اضافہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خبر نامی نمبر7835/2025
نصیرآباد17اکتوبر۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں مالی امداد کی شفاف تقسیم جاری ھے حکومتِ پاکستان کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر کی لاکھوں مستحق خواتین کو براہِ راست حکومتی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات اور ضروریات زندگی بہتر انداز میں پوری کر سکیں۔اس سلسلے میں پروگرام کے افسران اور عملہ امداد کی شفاف، منصفانہ، با عزت اور بروقت ترسیل کو یقینی بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان bisp ڈاکٹر جلال فیض بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ ہفتے زونل ڈائریکٹر نارتھ زون بلوچستان ڈاکٹر محمد اکبر ناصر نے نصیرآباد ڈویژن کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف اضلاع جن میں نصیرآباد، جعفرآباد،صحبت پور اور اوستا محمد شامل ہیں کہ مختلف اداہیگی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ان کے دورے کے موقع پر ضلع نصیرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر حسین مگسی ،ضلع جعفرآباد کے ڈائریکٹرعبدالرحیم بلوچ و دیگر افسران نے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کے عمل کی تفصیلی آگاہی فراہم کی اس موقع پر انہوں نے ڈیوائس ہولڈرز کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ امدادی رقم عزت و احترام کے ساتھ بغیر کسی تاخیر کے مستحق خواتین تک پہنچائی جائے۔زونل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکبر ناصر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ “ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہر مستحق خاتون کو اس کا حق بلا تفریق اور مکمل طور پر پہنچے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ نے بھی عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور امدادی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے لیے اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لائیں۔مقامی خواتین نے حکومتِ پاکستان اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ان کے گھروں کے مالی بوجھ میں بڑی حد تک کمی کا باعث بنی ہے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7836/2025
پشین۔17 اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ عوام کو پر امن فضاء میں بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور معاشرتی مسائل کا مناسب حل نکالنے کے لیے قبائلی عمائدین اور عوامی تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قانون شکن عناصر کا قلع قمع کر دیا گیا ہے جبکہ اس بابت مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے مگر یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر درپیش مسائل کا مناسب اور بروقت حل نکالنا ممکن نہیں،تاہم ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں پر دلی اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیوں اور آپریشن پرضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہترین اقدامات کی توقع کا اظہار کیا دریں اثناء قبائلی عمائدین نے انتظامیہ کے ساتھ روابط مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7837/2025
نصیرآباد17اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز پروسیس کا شفاف انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز پروسیس کا عمل صاف و شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا۔ ٹینڈرز کے اس عمل میں شفافیت، میرٹ اور معیاری کام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر کرنل رضوان طیب نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ بی اینڈ آر (بلڈنگز اینڈ روڈز) ڈپارٹمنٹ کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر، عوامی بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، اسکولوں اور طبی مراکز کی بحالی جیسے منصوبے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام ٹینڈرز میرٹ پر دیے جائیں گے اور کسی بھی ٹھیکیدار یا فرم کو سفارش یا تعلق کی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا جائے گا۔ صرف وہی ٹھیکیدار کامیاب ہوں گے جو کم سے کم ریٹ، بہتر معیار اور بروقت تکمیل کی ضمانت دیں گے۔انہوں نے تمام ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے بی اینڈ آر افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور پیش رفت کی رپورٹیں باقاعدگی سے جمع کرائی جائیں تاکہ کسی بھی سطح پر تاخیر یا غفلت نہ ہو۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7838/2025
دکی17اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی جناب محمد نعیم خان کی ہدایت پر تحصیلدار دکی سردارعبدالرازق دمڑ نے پولیس انسپکٹر شائستہ خان کے ہمراہ دکی بازار اور گردونواح میں واقع متعدد پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران مختلف پیٹرول پمپس پر پیمانوں میں کمی اور دیگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ متعلقہ مالکان کو موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں آئندہ پیمانوں کی درستگی، معیارِ تیل کی بہتری اور صارفین کو مکمل مقدار میں ایندھن فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔
تحصیلدار سردار عبدالرازق دمڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تیل فروشوں کی کسی قسم کی زیادتی یا فراڈ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7839/2025
اسلام آباد، 17 اکتوبر۔چینی کمپنی سی-پی سن شائن انرجی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے اسلام آباد کیمپ آفس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین مسٹر پان زاؤ پنگ نے کی، چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر اذاد لی، جنرل منیجر سید محسن اور ترجمان محمود ونگولو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران چینی وفد نے بوستان اور لسبیلہ اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) میں شمسی توانائی کے منصوبے لگانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ کمپنی بلوچستان میں قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی خواہشمند ہے تاکہ صنعتی و رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ بلال خان کاکڑ نے چینی وفد کی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے متعدد سہولیات اورمراعات فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان اپنی حکومتی سہولیات، قدرتی وسائل اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور حکومت بلوچستان پائیدار توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف توانائی کی کمی کو دور کریں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ آئندہ مرحلے میں تکنیکی مشاورت اور فزیبلٹی اسٹڈیز کے ذریعے منصوبوں کی تفصیلات پر کام کیا جائے گا۔
۔۔۔

Islamabad, October 17, 2025:
A high-level delegation from C-P Sunshine Energy, China, met with Vice Chairman, Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar, at the BBoIT Camp Office, Islamabad.
The delegation was led by Chairman Mr. Pan Zao Ping, while Chief Executive Officer Mr. Azad Lee, General Manager Mr. Syed Mohsin were also present on the occasion.
During the meeting, the Chinese delegation expressed a keen interest in establishing solar power plants in the Bostan and Hub Special Economic Zones (SEZs). The delegation stated that their company is eager to initiate renewable energy projects in Balochistan to meet the growing industrial and residential energy demands.
Mr. Bilal Khan Kakar appreciated the delegation’s interest and said that the Government of Balochistan is providing various incentives and facilities for investors in the renewable energy sector. He highlighted that Balochistan, with its abundant natural resources, government support, and investor-friendly policies, offers a prime destination for foreign investment.
Mr. Kakar assured the delegation that the Balochistan Board of Investment and Trade would extend all possible facilitation to investors. He further emphasized that the Government of Balochistan is committed to promoting sustainable energy projects, which will not only help address energy shortages but also create new employment opportunities and play a vital role in the economic development of the province.
The meeting concluded with a mutual understanding to move forward with technical consultations and feasibility studies to further develop project details in the coming phase.
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7840/2025
زیارت17اکتوبر ڈپٹی کمشنر زیارت محمدریاض خان داوڑ کی زیر صدارت زیارت میں کولڈ سٹوریج اور فوڈ مارکیٹنگ کے سلسلے میں
افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو صنم زیب کاکڑ، تحصیلدار نوراحمد کاکڑ، انجنئیر ہمایوں ، کیئرٹیکر مارکیٹ زیارت نے شرکت کی اجلاس میں کولڈ سٹور اور فروٹ اینڈویجیڈیبل مارکیٹ کی ڈویلپمنٹ پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا ضلع زیارت ایک زرعی علاقہ ہے زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزربسر زراعت پر ہے زراعت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زیارت میں کولڈ اسٹوریج اور فوڈ مارکیٹ کی ڈویلپمنٹ سے زراعت ترقی کرے گا اور کسان خوشحال ہوں گے حکومت کسانوں کو خوش حال دیکھنا چاہتی ہے.

خبرنامہ نمبر7841/2025
پنجگور ۔17 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی سربراہی میں جمہ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (RTSM)، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ افسران، بی آر ایس پی (BRSP) اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ,اور خزانہ پنجگور کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع پنجگور میں تعلیمی نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام داہمی غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی شعبے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی، اور اگر کسی سطح پر غفلت یا کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور آر ٹی ایس ایم کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کے روزانہ دوروں کو یقینی بنائیں اور وزٹ کے دوران باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن کو فروغ دیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر7849/2025 گورنربلوچستان جعفرخان نے کہا کہ تقریباً 117 سال قبل رابرٹ بیڈن پاول اور اس کی بہن ایگنس کی جانب سے لگایا گیا اسکاؤٹ تحریک کا ایک ننھا سا پودا، آج دو سو ممالک میں پانچ کروڑ سے زیادہ اراکین کے ساتھ ایک تناور درخت بن چکا ہے. اسکاؤٹنگ نوجوان ذہنوں کی تشکیل اور عالمی شہریت کو فروغ دینے میں ایک طاقتور قوت بن گئی ہے۔ سکاوٹ تحریک اپنی غیر رسمی تعلیم و تربیت کے ذریعے ایسے خدمتگار پیدا کرتی ہے جو بلاتفریق تمام انسانوں کی بےلوث خدمت کرتے ہیں۔ میں صوبے میں چیف اسکاوٹ کی حیثیت بوائے سکاوٹس اینڈ گرلز گائیڈ کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلانا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر چیف کمیشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن امان اللہ خان کنرانی، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، پارلیمان سیکرٹری برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور عطاء محمد کاکڑ سمیت بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی بڑی تعداد موجود تھی. شرکاء سے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے. اس ضمن میں بلوچستان میں سکاوٹس ایسوسی ایشن کو ایک نئے انداز میں متحرک کرنے اور تمام اضلاع تک وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سکاوٹ کے ذریعے ہم بآسانی ذمہ دار اور خدمتگار شہری پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکاؤٹس تحریک دراصل ایک تعلیمی اور سماجی تحریک ہے جو نئی نسل کے کردار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے. واضح رہے کہ ایک روشن مستقبل کی تمام تر توقعات نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے۔ گورنر مندوخیل نے بوائے اسکاوٹس کے تمام عہدیداران اور رضاکاران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیوں کو صوبے کے دیگر علاقوں تک وسعت دیں اور ایسوسی ایشن کی مکمل فعالیت کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں۔ بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز نہ صرف ایک تحریک ہے بلکہ یہ نئی نسل میں رضاکارانہ جذبے کو ابھارنے اور صحتمند معاشرے کے قیام سے متعلق آگاہی کا نام ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی اس وقت ملک و قوم کی اہم ضرورت ہے. اگر ہم اپنے وطن عزیز کے نوجوانوں کی صحیح تربیت کر کے انہیں ایک مفید، کارآمد اور محب وطن بنانے میں کامیاب ہوئے تو یہ ایک عظیم خدمت ہوگی۔

خبرنامہ نمبر7850/2025
کوئٹہ، 17 اکتوبر2025:
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں عشائیہ دیا گیا جس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر عاصم کرد گیلو، میر محمد صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری فشریز حاجی برکت رند، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، زرک مندوخیل و دیگر نے شرکت کی

خبرنامہ نمبر7851/2025
کوئٹہ، 17 اکتوبر2025:۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں سب ڈویژن سٹی، کچلاک اور سریاب میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران 85 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار کرکے 10 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔جبکہ 2 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 12 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کے دوران 270 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے۔یہ کارروائیاں سب ڈویژن سٹی میں اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب، سب ڈویژن کچلاک میں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں قیمتوں پر کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر7852/2025
گوادر میں پانی کا بحران اختتامی مراحل میں، حالات میں نمایاں بہتری*
گوادر، 17 اکتوبر:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ادارہ ترقیات گوادر (جی ڈی اے) نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں پانی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی اور منتخب عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے کیے گئے مربوط اور بروقت اقدامات کے باعث اب شہر میں پانی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
4 اکتوبر سے 16 اکتوبر 2025 تک کی رپورٹ کے مطابق شادی کور ڈیم، میرانی ڈیم اور جی پی اے ڈیسالینیشن پلانٹ سے بذریعہ ٹینکرز گوادر شہر کو مجموعی طور پر تقریباً 25 ملین گیلن پانی فراہم کیا گیا۔ ان تینوں ذرائع سے تسلسل کے ساتھ ہونے والی فراہمی کے باعث شہریوں کی پانی کی ضروریات بڑی حد تک پوری ہو چکی ہیں۔
ترجمان جی ڈی اے کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی نگرانی میں بحران پر قابو پانے کے لیے جی ڈی اے نے نہ صرف واٹر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا بلکہ ادارے کے تمام وسائل، مشینری اور افرادی قوت کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کیا۔ میرانی ڈیم سے ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کے بحران سے بڑی حد تک نجات ملی۔
شہر کے بعض علاقوں میں ڈسٹری بیوشن لائن میں معمولی تکنیکی مسائل موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے جی ڈی اے، پی ایچ ای اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں سرگرم ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ان مسائل پر بھی مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔
جی ڈی اے شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں کفایت شعاری اختیار کریں اور غیر قانونی کنکشنز کو از خود ختم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادارہ عوام کے تعاون پر شکر گزار ہے اور امید رکھتا ہے کہ شہری آئندہ بھی اداروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام مزید مستحکم، پائیدار اور مؤثر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7853/2025
تربت 17 اکتوبر 2025:
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اسکالرشپ پروگرام بعنوان “بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی، فیزIII” کے بارے میں یونیورسٹی آف تربت کے لارج لیکچر تھیٹر میں آگاہی سیشن منعقد کیاگیا۔ تربت یونیورسٹی کےڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرزکے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس آگاہی سیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان ،ایچ ای سی اسکالرشپ ڈویژن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام جان اور محمد افضل نے بلوچستان کے طلباء کے لیےمکمل فنڈڈ انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اسکالرشپ کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار، اہلیت و معیار، سیلیکشن کے مراحل وطریقہ کار اور مالی معاونت سمیت اسکالرشپ پروگرام کے دیگر فوائد پر روشنی ڈالی۔سیشن کے دوران ایچ ای سی کے نمائندوں نے طلباء کوترغیب دی کہ وہ آگے آئیں اور زیادہ سے زیادہ اس مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرائیں تاکہ پورے پاکستان میں ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں میں میڈیکل، انجینئرنگ، قانون، آئی ٹی اور سوشل اور نیچرل سائنسز سمیت مختلف تعلیمی شعبوں میں انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ان کو بھرپور مالی معاونت فراہم کی جاسکے۔اس کے علاوہ ایچ ای سی کے نمائندگان نے طلبہ کو ایچ ای سی کی جانب سے شروع کیے گئے دیگر اسکالرشپ پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیاجن کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری اعلی تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔اسکالرشپ ڈویژن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام جان نے طلباء کے سوالات کےجامع جوابات دیئےاور اسکالرشپ کے طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات،ٹائم لائنز اورٹیسٹ سنٹرزکے حوالے سے ان کے خدشات کو دور کیا۔سیشن کی نظامت تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر نے کی۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئےچاکر حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی جانب سے ایچ ای سی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبہ کو اسکالرشپ مواقع سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بلوچستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ایچ ای سی کے کردار کو سراہا اور یونیورسٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے کے سلسلے میں ایچ ای سی کے ساتھ تعاون جاری رکھاجائے گا ۔ اس موقع پرتربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور وائس چانسلر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر میر باہڑ بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر7854/2025
In alignment with the vision of Chairman NAB and as part of the anti-corruption awareness initiative, the National Accountability Bureau (Balochistan) hosted a delegation of students and faculty members from Govt Girls Postgraduate College Quetta Cantt. The delegation comprising of students from the different Departments was led by Ms. Nausheen Naseer, Associate Professor. The delegation was warmly welcomed by Mr. Nauman Aslam, Director General, NAB (Balochistan) who underscored the significance of such engagements in fostering transparency and practical knowledge.
During the visit, the delegation toured various wings of the NAB office, gaining an indepth understanding of its operational framework, including complaint processing, inquiry procedures and prosecution mechanism. Mr. Imran Majeed, Addl Director, delivered an informative lecture titled “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption”. He elaborated on NAB’s three pronged strategy Awareness, Prevention and Enforcement and highlighted critical sections of National Accountability Ordinance (NAO) 1999 and its amendments. He emphasized about how students, as future leaders, can contribute to combating corruption through ethical practices and vigilance.
The Director General, NAB Balochistan along with Mr. Niaz Hassan, Director NAB engaged with the students, reiterated the Chairman NAB’s vision to prioritize high profile corruption cases and focus on preventive measures. He stressed the importance of Character-Building values, urging students to champion integrity within their community, ultimately leading to a society intolerant to corruption. He also addressed the queries raised by the students and the faculty members.
The visit concluded with Ms. Nausheen Naseer Associate Professor, receiving a commemorative shield on behalf of the delegation, followed by mutual expression of gratitude. Both, NAB officials and visiting delegation lauded the initiative as a meaningful step towards building a corruption free Pakistan

خبرنامہ نمبر7855/2025
کوئٹہ، 17 اکتوبر 2025:
صوبائی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی ہستی کا سایہ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہوتا ہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ راحیلہ حمید خان درانی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

خبرنامہ نمبر7856/2025
نصیرآباد17اکتوبر2025:
ضلع انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں فٹ اراضی پر تعمیر کی گئی چار دیواری زمین بوس کر دی، جبکہ موقع پر موجود مشینری اور دیگر سامان بھی ضبط کر کے منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اراضی سرکاری ملکیت میں شامل اور قبرستان کے لیے مختص تھی، جس پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر چار دیواری تعمیر کر کے قبضے کی کوشش کی تھی۔ اطلاعات موصول ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے نائب تحصیلدار غلام قادر مغیری، پٹواری غلام فاروق سیال پولیس کی بھاری نفری اور دیگر عملے کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنا دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ کسی بھی صورت سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اراضی عوامی مفاد کے لیے قبرستان کے طور پر وقف کی گئی ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نصیرآباد سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور اگر آئندہ کسی نے بھی قبضے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی حدود میں آنے والی سرکاری زمینات کی مکمل نگرانی کر رہی ہے اور ان کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوامی مفاد اور ریاستی املاک محفوظ رہیں۔

خبرنامہ نمبر7857/2025
کوئٹہ/17 اکتوبر، 2025:
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سریاب روڈ کے مختلف مضافاتی علاقوں میں گوشت فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ کارروائیاں فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور عوام کو ناقص و مضر صحت گوشت سے بچانے کے لیے کی گئیں۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق، معائنہ کے دوران 27 گوشت فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان میں سے کئی دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں اور گوشت کے ذخیرہ و فروخت کے لیے مقررہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد پایا گیا۔انسپیکشن کے دوران 14 مٹن و بیف شاپس، 6 پولٹری شاپس اور ایک فِش شاپ کے مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹیموں نے مالکان کو ہدایت کی کہ جانوروں کو ذبح کرنے و گوشت کی اسٹوریج اور نمائش کے دوران صفائی ستھرائی ، درجہ حرارت کے کنٹرول اور لائسنس کے حصول اور تجدید کو ہر صورت یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں 6 دیگر میٹ شاپس مالکان کو لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 13 قصابوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی دکانوں میں بہتری لا سکیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کہناہے کہ بی ایف اے کی ٹیمیں صوبے بھر میں روزانہ کی بنیاد پر خوراک کے معیار کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور خوراک کے ہر شعبے میں معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے خصوصاً میٹ شاپس مالکان اور قصابوں پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیفٹی کے تمام تقاضوں پر عمل کریں کیونکہ یہ نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ عوامی امانت بھی۔ ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی حالیہ اور گزشتہ مہمات کا مقصد صرف کارروائی نہیں بلکہ اصلاح، آگاہی اور گوشت سمیت ہر قسم کی خوراک کے معیار کی بہتری ہے۔

خبرنامہ نمبر7858/2025
کوئٹہ، 17 اکتوبر2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ایمل مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، پراونشل ای او سی اور ڈی ای او سی کے نمائندگان، آپریشنل ٹیم کے ارکان، پولیس افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف یونین کونسلز اور ایریاز میں کوریج کی صورتحال، ریفوزل کیسز، این اے (Not Available) کیسز، اسکول کوریج، اور رفیوزل کوریج کے حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ اجلاس میں مہم کے دوران درپیش مختلف انتظامی و فیلڈ سطح کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان مربوط تعاون اور موثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ریفوزل کیسز کے ازالے میں بھرپور کردار ادا کریں اور والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کے حصول کے لیے بھرپور عزم رکھتی ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر7859/2025
چمن 17 اکتوبر 2025:
اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے پاک افغان سرحد پر واقع افغان ود ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے افغان ود ہولڈنگ کیمپ میں افغان مہاجرین کو دی جانے والی سہولیات انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا
اس دوران انہوں نے افغان باشندوں کو مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء رہائشی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی و انتظامی افسران اور دیگر تمام افسران و اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان باشندوں کو معمولی سی تکلیف پہنچائی گئی اور انھیں پریشان کیا گیا تو کیمپ انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اے ڈی سی چمن کافی دیر تک ماسٹر پلان کیمپ میں موجود رہیں نہوں نے تمام آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغان باشندوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے اور انکی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تمام افغان مہاجرین ہمارے بھائی اور پڑوسی ہیں ہٰذا انکی باعزت واپسی کو یقینی بنائیں واضح رہے کہ آج سرحد پر کشیدگی کم ہونے اور حالات نارمل ہونے کے بعد گزشتہ چار دنوں سے بند پاک افغان سرحد واپس کھول دیا گیا ہے اور چمن میں گزشتہ چار دنوں سے جمع تمام افغان فیملیز کو باعزت اور پرامن طور واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیئے گئے اور چمن ماسٹر پلان سے تمام افغان باشندوں کو واپس ود ہولڈنگ کیمپ شفٹ کرنے کے ساتھ ہی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور آج سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری رہے گی

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain