خبرنامہ نمبر5581/2025
گوادر 15اگست ۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے شہر کو پانی فراہم کرنے والے واٹر ورکس پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پانی کی ترسیل کے نظام، مشینری اور مکمل آپریشنل سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے سیکریٹری کو شہر میں پانی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل، ڈسٹری بیوشن کے نظام، بجلی کی مشکلات، اسٹوریج ٹینکوں کی گنجائش اور کمیونٹی واٹر ٹینکس کی عدم دستیابی کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔سیکریٹری محمد ہاشم غلزئی نے شہر میں پانی کی سپلائی کے طریقہ کار کا بغور معائنہ کیا اور پمپنگ اسٹیشن کا رجسٹر بھی چیک کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ہر وارڈ کو روٹیشن کی بنیاد پر کتنے دن بعد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایسے علاقے جہاں زیادہ تر غریب آبادی رہائش پذیر ہے اور جن کے پاس اسٹوریج ٹینک یا پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود نہیں، وہاں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔بعد ازاں، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے جی ڈی اے کے تعمیر کردہ نئے پمپنگ ٹینک اور جدید مشینری کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر داد کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سخی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5582/2025
ژوب 15اگست ۔ کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء بریگیڈیئراظہرخان نے کہا ہے، کہ فوج اور پیراملٹری فورس فرنٹیئرکور بلوچستان سرحدوں کی حفاظت، امن و امان کے قیام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ مقامی لوگوں کے تعاون ہی سے امن و امان کا قیام ممکن ہے۔ ژوب تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے، وطن عزیز کی ترقی سمیت کھیل کے شعبے میں یہاں کے نوجوانوں کا جذبہ اور صلاحیت قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے انارجان اسٹیڈیم ژوب میلیشیاء ہیڈکوارٹرزمیں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ژوب اسٹارز اور ژوب سی سی کے درمیان کھیلا گیا۔ ڑوب اسٹارز کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کا فاتح ٹیم قرار دیا گیا۔تقریب میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل تنزیل، میجرسعد طارق، قبائلی رہنماوں ملک عبدالستار مندوخیل، ستارکاکڑ، سردار بازخان ناصر، سردار عصمت اللہ میاں خیل، ملک گل زمان ناصر، کمال بابر، پرنسپل بی آر سی گلداروزیر سمیت پیراملٹری فورس فرنٹیئرکورکے آفیسروں، میڈیا کے نمائندوں، طلباء اور کھلاڑیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔میجرسعد طارق نے اپنے خطاب میں ونر اور رنراپ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت، افادیت اورعوام کے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ صرف کرکٹ کا مقابلہ نہیں، بلکہ اتحاد، کھیل کے جذبے اور آزادی کی خوشی کا جشن تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایک درجن ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں بیوٹمز، ژوب ملیشیاء اور ژوب کے مقامی ٹیمیں شامل تھیں۔ بریگیڈیئراظہرخان نے ونر اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں جبکہ مہمانوں میں سوینیئر اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ بریگیڈیئراظہرخان نے مستقبل میں بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب نوجوانوں کو راغب کرانے اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5583/2025
پشین 15اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد نے کہا ہے کہ 14 اگست صرف خوشی اور جشن کا دن نہیں بلکہ یہ قربانی، ایثار اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خواب اور قیادت کی بدولت ہمیں ایک آزاد مملکت کا قیمتی تحفہ ملا، جس کی بنیاد ایمان، اتحاد اور قربانی پر رکھی گئی۔وہ یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو پشین کے ریسٹ ہاوس میں نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پورا ڈی سی ریسٹ ہاوس سبز ہلالی پرچموں، برقی قمقموں اور ملی نعروں سے گونج رہا تھا۔ تقریب میں ایس پی پولیس حلیم اچکزئی، اراکین صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران، معزز شہری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد نے کہا کہ آزادی ہمیں ہمارے دین، ثقافت اور شناخت کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتی ہے، اور یہ حق لاکھوں شہداء کے خون کی بدولت ملا۔ افواجِ پاکستان اور تمام سیکیورٹی فورسز نے ہر دور میں مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے جان کی بازی لگائی۔افواج پاکستان،بلوچستان لیویز فورس، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔ آزادی کا یہ چراغ روشن رکھنے کے لیے ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت کی راہ پر گامزن رہنا ہوگا۔ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی آزادی کی قدر پہچانتی ہیں اور اس کے استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل آپ کے کردار، تعلیم اور محنت سے وابستہ ہے۔ قومی وحدت، قانون کی پاسداری اور مثبت سوچ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر منصور احمد اور اراکین اسمبلی نے کی، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور شرکاء نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم آواز ہو کر اسے گایا۔طلباء و طالبات نے وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار تقاریر، جوشیلی ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، جن میں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیاں اور دفاعِ وطن کا جذبہ بھرپور انداز میں دکھایا گیا۔ شرکاء نے طلباء کی محنت اور جذبے کو خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ ڈی سی ریسٹ ہاوس کے ہر گوشے میں حب الوطنی کی فضا چھائی رہی اور شرکاء نے وطن سے وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5584/2025
لورالائی15, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ کمشنر کی کالج آ مد پر پرنسپل محمد سردار خان کاکڑ ، اساتذہ ، طلباء و دیگر سٹاف نے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے کالج کے مختلف کلاس رومز و دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ و طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کے لئے فنڈ ز دستیاب ہوتے ہیں تما م شعبوں سے زیادہ رقم محکمہ تعلیم کے لئے رکھا جاتا ہے اس کا صحیح استعمال ان کے اداروں کے سربراہان پر ہے اس کے علاوہ طلباء کو سکالرشپ دئے جا رہے ہیں اور محنتی و قابل طلباء کو اندرون و بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کالج اساتذہ و طلباءکو حاضری کی پابندی کرنے کی
ہدایت کی۔ اس موقع پرنسپل سردار خان کاکڑ نے بتایا کہ کالج میں طلباء کی بڑی تعداد موجود ہیں جو مختلف مضامین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ کالج سے فارغ التحصیل سیکڑوں طلباء آ ج ڈاکٹرز ، پروفیسرز ،انجنیئرز ، سول بیوروکریسی ، مسلح افواج اور دیگر اہم اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جو کہ ادارے کے ماضی کو اجاگر کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5585/2025
پشین15اگست ۔ ،ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ 13 اگست کا دن معرکہ? حق اور قربانیوں کی لازوال داستان کا استعارہ ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جان، مال اور سکون آزادی کی منزل کے لیے قربان کیا۔ جبکہ 14 اگست پاکستان کے قیام اور اس خواب کی تعبیر کا دن ہے جو ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے سینچا۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں ایام پر پشین کے عوام نے جس والہانہ محبت، ملی جوش و جذبے، اتحاد و یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ پشین کی گلیاں سبز ہلالی پرچموں سے مہک اٹھیں، فضا ملی نغموں سے گونجتی رہی، اور ہر چہرے پر پاکستان سے محبت کی روشنی جھلک رہی تھی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تقریبات صرف خوشی کے لمحات نہیں بلکہ ایک عہدِ نو کی تجدید ہیں، جنہوں نے ہر شہری کے دل میں قربانی، خدمت اور ترقی کے عزم کو تازہ کر دیا۔انہوں نے تمام سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں، لیویز فورس، پولیس، سول سوسائٹی، میڈیا اور ہر اس شہری کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے اپنی شرکت اور خدمات سے جشنِ آزادی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا کہ پشین میں جشنِ آزادی کی گونج اب محض ایک یاد نہیں بلکہ یہ عہد ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی، امن و خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5586/2025
کوئٹہ15اگست ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ لائیو اسٹاک اور جنگلات کی اراضی کی تفصیلات اور الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی محب آغا کے علاوہ ڈپٹی کمشنر چمن، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر پشین نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ جنگلات اور لائیواسٹاک کی اراضی، الاٹمنٹ، اسٹلمنٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انڈر سیٹلمنٹ اور سیٹلمنٹ اراضیوں سے متعلق مسائل پر بھی غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک اور جنگلات کی اراضی کی الائنمنٹ سمیت تمام تفصیلات سے آگاہ کئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ دونوں محکمے کی اراضی کی مکمل اور تازہ تفصیلات جلد از جلد پیش کریں تاکہ انڈر سیٹلمنٹ اور سیٹلمنٹ اراضیوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات اور لائیو اسٹاک کی اراضی کے فوری تصفیے اور انتقال کا عمل شروع کیا جائے تاکہ واضح ہو سکے کہ کوئٹہ ڈویژن میں ان محکموں میں کتنی اراضی الاٹ ہو چکی ہے یا قابضین کے زیر استعمال ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5587/2025
کوئٹہ 15اگست۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے مالیاتی امور، شہر میں صفائی کی صورتحال اور یونین کونسلز کی منتقلی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن عطاء اللہ،اسسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویشن کلیم اللہ کے علاوہ صفاءکوئٹہ،محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صفاء کوئٹہ کی جانب سے شہر میں صفائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈور ٹو ڈور کلیکشن، مشینری کی دستیابی، روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے کچرے اور لینڈ فل مینجمنٹ کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صفاءکوئٹہ پراجیکٹ نے اس سال دو لاکھ بس ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا ہے جبکہ روزانہ تقریباً 900 ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ کمشنر کوئٹہ نے ہدایت دی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے اور لینڈ فل مینجمنٹ کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی یونین کونسلز میں روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی مقدار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقی عمل شروع کیا جائے تاکہ اس کے مطابق خصوصی اقدامات کیے جا سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی انجمن تاجران اور مختلف ہاوسنگ اسکیموں نے ڈور ٹو ڈور کلیکشن سروس کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کی ہے، لہٰذا صفا کوئٹہ پروجیکٹ جلد از جلد اس نظام کو عملی جامہ پہنائے تاکہ مالیاتی مسائل بھی حل ہوں اور شہر کی صفائی میں بہتری آئے۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھینکنے کے بجائے مخصوص جگہوں اور کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ اسے درست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے، اس کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5588/2025
پشین 15اگست ۔ ایف سی پبلک ہائی اسکول پشین میں 11، 12 اور 13 اگست کو جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے شایانِ شان تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وِنگ کمانڈر 138 ونگ پشین عمار اشتیاق ستی کی خصوصی ہدایت اور سرپرستی میں یہ تقریبات اسکول میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں، جن کی تمام تر تیاری اور نگرانی اسکول کی پرنسپل فرحانہ شاہ محمد نے خود کی۔ پرنسپل فرحانہ شاہ محمد کی قیادت میں یومِ آزادی کے حوالے سے اسپیشل فنکشن، تقاریر کا مقابلہ، پرچم کشائی، پودے لگانے کی مہم اور قومی پرچم کی تقسیم جیسے ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ شجرکاری مہم کا آغاز بھی پرنسپل فرحانہ شاہ محمد نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ پرنسپل فرحانہ شاہ محمد نے پاکستان کی آزادی، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں قربانی، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتی ہے۔ افواجِ پاکستان نے ہر دور میں معرکہ حق و باطل میں حق کا پرچم بلند رکھا اور باطل کی ہر یلغار کو جرات، ایمان اور قربانی سے شکست دی۔ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اسکول کے حوالے سے کہا کہ “ایف سی پبلک ہائی اسکول پشین ضلع کا واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور تربیت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے، جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں نہ صرف اپنے خاندان اور علاقے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کریں گے۔ یہ ادارہ مستقبل کے لیڈرز، سائنسدان، فوجی افسران، اور خدمت گزار شہری پیدا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔” اس موقع پر اسکول کے مختلف حصوں کو سبز و سفید جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا، جبکہ طلبہ نے ملی نغمے اور وطن سے محبت پر مبنی تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد، ایف سی بلوچستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے زبردست نعرے گونج اٹھے، جنہوں نے ماحول کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5589/2025
قلات 15اگست ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر مقدم بلوچ فارماسسٹ ڈاکٹرمحمدطاہر انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر منور قمبرانی ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول انچارج ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری اکاونٹس آفس کے آفتاب احمددہوار انچارج ادویات اسٹور ڈی ایچ او آفس ڈاکٹر مکیش کمار ڈیٹاانٹری آپریٹر سعید احمدشاہوانی پاپولیشن آفیسر محمداعظم ہیڈ کلرک محکمہ بی اینڈ آر حاجی محمد حنیف مینگل نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کی مختلف مراکز صحت میں تعیناتی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے محکمہ صحت کی جانب سے نئے تعیناتیوں سے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی کافی حد تک پورا ہورہا ہے جسکی وجہ سے ضلع بھر کے ہسپتالیں فعال ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5590/2025
قلات 15اگست ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ DHO ڈاکٹر انجم بلوچ سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیاڈبلیوایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ نے بزریعہ ملٹی میڈیا پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 01 ستمبر 2025 سے شروع ہوکر 04 ستمبر 2025 چار روز تک جاری رہیگا۔پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کے19 یونین کونسلز میں 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباءکی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کوسنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمہ داری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپروائی قابل قبول نہیں پولیو مہم میں بہتریں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5591/2025
کوئٹہ15 اگست ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے محمد انور محمد شہی، (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، کوہلو) اور محمد کبیر کاکڑ، (جوڈیشل مجسٹریٹ، کوہلو)، کو فوری طور پر اگلے احکامات تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5592/2025
قلات 15اگست ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارجزنے شرکت کی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کےکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ نے اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمداری ہے ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہی اصل کام ہےڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سےحوصلہ افزائی کی جائیگی لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5593/2025
کوئٹہ 15اگست :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی خصوصاً قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں لیکن ان کے دکھ اور اثرات ہر دل کو مغموم کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کڑا وقت ہے اور ایسی ہی صورتحال سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی گزر چکے ہیں اس لیے ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ایسے سانحات کس قدر تکلیف دہ اور آزمائش بھرے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے اور بلوچستان کے عوام اپنے خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے بھی دعا کی اور اس المناک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5594/2025
کوئٹہ 15اگست :۔صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز ) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر ہر حساس دل کو غمگین کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور صدمے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا مگر ان کے لیے ہمدردی اور دعاو¿ں کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات انسانی بس سے باہر ہیں مگر ان کے اثرات پوری پاکستانی قوم کو ایک دوسرے کے قریب کر دیتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہادر اہلکار متاثرہ عوام کی مدد اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے، مگر خود ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ان شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دوسروں کی جان بچانے کے مشن میں قربان کر دیں، اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5595/2025
کوئٹہ 15اگست :۔عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے بلوچستان میں موبائل نیٹ ورک اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا عبوری فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق 16 اگست تک حکومت بلوچستان کو موبائل نیٹ ورک کھولنے کا حکم دیا،ساتھ ھی تمام بین اضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پاپندی ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیاحکومت بلوچستان کی طرف سے اے سی ایس ہوم ڈیپارٹمنٹ حمزہ شفقات،عدنان بشارت ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ۔ پی ٹی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان اور وزارت داخلہ کی جانب سے عمر سعید پیش ہوئے جبکہ کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کی جانب سے خیر محمد شاہین نے دلائل دئے۔چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے حکومتی اہلکاروں کے موقف کو رد کرتے ھوئے ریمارکس دیئے کہ اس موقف کو تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں کہ تخریبی کارروائیوں کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک ،اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر بحثیت مجموعی پاپندی عائد کی جائے مذکورہ ائینی درخواست کو21 اگست 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5596/2025
کوئٹہ 15اگست :۔: پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے اشتراک سے ڈیٹا کی تشریح اور استعمال کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز سرینا ہوٹل، کوئٹہ میں ہوا۔ اس ورکشاپ کا مقصد ہی بی ایس کے ڈیٹابینک کے مو¿ثر استعمال کو فروغ دے کر ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور فیصلوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ عطا صوبائی کوآرڈینیٹر UNFPA، امید علی کھوکھر سیکرٹری اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ظفر علی بلیدی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، پی بی ایس کی سینئر مینجمنٹ، اور مختلف محکموں کے افسران بشمول پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، بیورو آف سٹیٹسٹکس، تعلیم، صحت، شہری منصوبہ بندی، پی ڈی ایم اے اور محققین نے شرکت کی۔ورکشاپ میں تعلیم، صحت، معیارِ زندگی، واٹر اینڈ سینیٹیشن، قیمتوں کے اعداد و شمار، معاشی اعداد و شمار اور لیبر فورس جیسے مختلف شعبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔ اس اجلاس نے مختلف محکموں کے مابین ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے فروغ کے عزم کو واضح کیا۔پی بی ایس کے رکن محمد سرور گوندل (تمغ شجاعت) نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد، ہی بی ایس کی سرگرمیوں اور ڈیٹاسیٹس کی وسعت پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اعداد و شمار کے کردار کو اجاگر کیا اور واضح کیا کہ ہی بی ایس کا ڈیٹابینک کس طرح سے پالیسی سازی کو مو¿ثر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈیٹا فیسٹ 2024 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیٹا کی خواندگی کے فروغ اور صارفین و تخلیق کاروں کے مابین روابط کے قیام کی کوششوں کو سراہا، اور شرکاء کو آئندہ ڈیٹا فیسٹ 2025 میں شرکت کی دعوت دی جو 11-12 نومبر 2025 کو پاک-چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔پی بی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رابیہ اعوان نے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور اس ورکشاپ کے وسیع تر مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی اقدام صوبائی منصوبہ بندی و ترقیاتی محکموں اور دیگر متعلقہ اداروں کی استعداد میں اضافہ کے لیے ہے تاکہ وہ دستیاب ڈیٹا کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔یواین ایف پی اے کی صوبائی کوآرڈینیٹر محترمہ سعدیہ عطا نے پی بی ایس اور شراکت دار اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور بہتر طرزِ حکمرانی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں پی بی ایس سے گزارش کی کہ وہ صوبائی حکومت اور یواین ایف پی اے کے اشتراک سے بنائے جانے والے ڈیش بورڈز اور ویمن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مجوزہ Gender MIS کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔سیکرٹری اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ امید علی کھوکھر نے پی بی ایس اور یواین ایف پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ صوبے میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماسٹر پلان کی تیاری پر کام کر رہی ہے، اور پی بی ایس کے ڈیٹابینک کی مدد سے اس عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی نے پی بی ایس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔دو روزہ ورکشاپ میں ہی بی ایس کے ماہرین کی جانب سے مختلف ڈیٹا سیٹس، انڈیکیٹرز اور تاریخی سلسلوں پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی جا رہی ہیں، جن میں ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال، انٹرایکٹو ڈیش بورڈز، چارٹس اور کسٹمائزڈ ٹائم سیریز کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، عملی مشقیں اور ڈیٹا کی فوری فراہمی کے لیے آن اسپاٹ ڈیٹا ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔یہ تربیتی اقدام شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو فروغ دینے، بین المحکماتی تعاون کو مضبوط بنانے اور قومی ڈیٹا اثاثہ جات کے استعمال کو صوبائی اور ضلعی سطح تک وسعت دینے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5597/2025
کوئٹہ 15اگست :۔کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) ریجنل سنٹر کوئٹہ میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی اور مارکہِ حق ڈے بروز جمعرات، 14 اگست 2025 کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، فخر اور ملک کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پرچم کشائی کی قیادت کونسلر سی پی ایس پی و ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عائشہ صدیقہ نے کی۔ اس کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے علامتی طور پر پودا بھی لگایا گیا۔تقریب میں ریجنل سنٹر کے تمام ملازمین کے ساتھ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی جن میں شامل تھے:پروفیسر عائشہ صدیقہ، پروفیسر ریاض احمد، پروفیسر عبداللہ خان، پروفیسر عظمیٰ سہیل، پروفیسر اسام اپل، پروفیسر مریم شعیب، پروفیسر کوثر معصوم، پروفیسر فضل داد کاکڑ اور ڈاکٹر اسمعا اللہ کاکڑ اختتامی لمحات میں کیک کاٹا گیا اور ملی نغموں کی گونج میں تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ شرکاء نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستان کے بانیوں کے وڑن اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5598/2025
گوادر15اگست:۔ میونسپل کمیٹی گوادر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، شہر میں آوارہ گائے اور دیگر جانوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران میونسپل کمیٹی کے متعلقہ افسر نے متعدد آوارہ گائیں اپنی تحویل میں لے لیں۔واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے ان آوارہ جانوروں کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ جانور ان کی جائیداد اور نجی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے لائیو اسٹاک ٹیم نے، سلمان بلوچ کی سربراہی میں، شہر بھر میں مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے کئی آوارہ جانور تحویل میں لے لیے۔ میونسپل کمیٹی کے مطابق، ان جانوروں کو تحویل میں لینے کے بعد مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔مزید برآں، میونسپل کمیٹی نے عوام کو لوکل گورنمنٹ 2010 کے ایکٹ 134کے تحت بازاروں اور عوامی مقامات پر جانور چھوڑنے کی ممانعت سے بھی آگاہ کیا اور وارننگ دی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5596RECAST NEWS
کوئٹہ 15 اگست :۔: پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے اشتراک سے ڈیٹا کی تشریح اور استعمال کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز سرینا ہوٹل، کوئٹہ میں ہوا۔ اس ورکشاپ کا مقصد ہی بی ایس کے ڈیٹابینک کے مو¿ثر استعمال کو فروغ دے کر ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور فیصلوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ عطا صوبائی کوآرڈینیٹر UNFPA، امید علی کھوکھر سیکرٹری اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ظفر علی بلیدی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، پی بی ایس کی سینئر مینجمنٹ، اور مختلف محکموں کے افسران بشمول پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، بیورو آف سٹیٹسٹکس، تعلیم، صحت، شہری منصوبہ بندی، پی ڈی ایم اے اور محققین نے شرکت کی۔ورکشاپ میں تعلیم، صحت، معیارِ زندگی، واٹر اینڈ سینیٹیشن، قیمتوں کے اعداد و شمار، معاشی اعداد و شمار اور لیبر فورس جیسے مختلف شعبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔ اس اجلاس نے مختلف محکموں کے مابین ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے فروغ کے عزم کو واضح کیا۔پی بی ایس کے رکن محمد سرور گوندل (ستارہ امتیاز) نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد، ہی بی ایس کی سرگرمیوں اور ڈیٹاسیٹس کی وسعت پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اعداد و شمار کے کردار کو اجاگر کیا اور واضح کیا کہ ہی بی ایس کا ڈیٹابینک کس طرح سے پالیسی سازی کو مو¿ثر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈیٹا فیسٹ 2024 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیٹا کی خواندگی کے فروغ اور صارفین و تخلیق کاروں کے مابین روابط کے قیام کی کوششوں کو سراہا، اور شرکائ کو آئندہ ڈیٹا فیسٹ 2025 میں شرکت کی دعوت دی جو 11-12 نومبر 2025 کو پاک-چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔پی بی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رابیہ اعوان نے شرکائ کو خوش آمدید کہا اور اس ورکشاپ کے وسیع تر مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی اقدام صوبائی منصوبہ بندی و ترقیاتی محکموں اور دیگر متعلقہ اداروں کی استعداد میں اضافہ کے لیے ہے تاکہ وہ دستیاب ڈیٹا کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔یواین ایف پی اے کی صوبائی کوآرڈینیٹر محترمہ سعدیہ عطا نے پی بی ایس اور شراکت دار اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور بہتر طرزِ حکمرانی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں پی بی ایس سے گزارش کی کہ وہ صوبائی حکومت اور یواین ایف پی اے کے اشتراک سے بنائے جانے والے ڈیش بورڈز اور ویمن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مجوزہ Gender MIS کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔سیکرٹری اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ امید علی کھوکھر نے پی بی ایس اور یواین ایف پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ صوبے میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماسٹر پلان کی تیاری پر کام کر رہی ہے، اور پی بی ایس کے ڈیٹابینک کی مدد سے اس عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی نے پی بی ایس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔دو روزہ ورکشاپ میں ہی بی ایس کے ماہرین کی جانب سے مختلف ڈیٹا سیٹس، انڈیکیٹرز اور تاریخی سلسلوں پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی جا رہی ہیں، جن میں ڈیٹا کے مو¿ثر استعمال، انٹرایکٹو ڈیش بورڈز، چارٹس اور کسٹمائزڈ ٹائم سیریز کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، عملی مشقیں اور ڈیٹا کی فوری فراہمی کے لیے آن اسپاٹ ڈیٹا ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔یہ تربیتی اقدام شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو فروغ دینے، بین المحکماتی تعاون کو مضبوط بنانے اور قومی ڈیٹا اثاثہ جات کے استعمال کو صوبائی اور ضلعی سطح تک وسعت دینے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5599/2025
کوئٹہ 15اگست:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی قربانی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں، مگر ان کے اثرات ہر دل کو مغموم کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ سانحات اور آفات کا مقابلہ ہمت، حوصلے، بہتر حکمت عملی، یکجہتی اور بھائی چارے سے کیا جا سکتا ہے اور اس وقت قومی اتحاد ہی سب سے بڑی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ خاندانوں کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےاظہارِ یکجہتی نیک خواہشات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5600/2025
چمن 15اگست :۔چمن شہر میں 78 ویں جشن یوم ازادی کی تقاریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا چمن شہر کی تاریخ میں پہلی بار چمن چیمبر اف کامرس کے رہنما داود باچا خان کی جانب سے تاریخی ریلی اور چمن ماسٹر پلان میں میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں شریک مہمانان خاص چمن سکاوٹس برگیڈ بریگیڈئیر شکیل احمد پاک آرمی11 پنجاب کرنل بہزاد ونگ کمانڈر کرنل قمر ودیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے افیسران سمیت معروف سیاسی وسماجی رہنما محمد علی اچگزئی چمن چیمبر اف کامرس کے سابق صدر حاجی عمران کاکڑ قبائلی رہنما حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی اچگزئی چمن پریس کلب کے سابق صدر حاجی اصغر اچگزئی سیمت ہزاروں افراد اس پروگرام میں شریک رہے پروگرام میں اتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا اور شرکاء ملی نغموں کو انجوائے کرتے ہوئے ملی اتنڑ اور ملی گانے گاتے رہے تھے اس دوران پاکستان زنداباد کے فلک شگاف نعروں سے بھی میوزیکل نائٹ پروگرام گونجتا رہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5601/2025
کوئٹہ 15 اگست:۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں ہفتہ وار محتسب آفس کے ذریعے موصول ہونے والی عوامی شکایات اور دیگر سائلوں کی درخواستوں پر فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے روبرو پیش ہونے کا پورا پورا موقع فراہم کرتے ہیں۔ دونوں فریقین کو ترتیب وار سننے اور مکمل انکوائری کے بعد، ہم موقع پر ہی فیصلے جاری کرتے ہیں اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ ہم غریبوں کیلئے انصاف کے حصول تک یہ براہ راست رسائی دینے پر یقین رکھتے ہیں. سرکاری اداروں اور محکموں میں شفافیت، احتساب، کوالٹی گورننس کو یقینی بنانے سے مختلف قسم کی بدانتظامی اور بدعنوانی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ہر جمعہ کے روز بذات خود ہر سماعت کی صدارت کرتے ہیں، شکایت کنندگان اور سائلوں کو پوری توجہ سے سنتے ہیں، متعلقہ محکمے کے ذمہ دار افسران کو وضاحت فراہم کرنے اور منصفانہ فیصلوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بعدازاں حکم جاری کرتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں احتساب، شفافیت اور ذمہ داری کی پاسداری لازمی ہے جس کیلئے مضبوط چیک اینڈ بیلنس میکنزم کا ہونا آولین شرط ہے. انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ محتسب کا ادارہ معاشرے کے غریب ترین افراد کو سستا انصاف فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے. موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے لہٰذا اداروں اور محکموں کو کمپیوٹرائز کیے بغیر اچھی طرز حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا. ایک شفاف اور مربوط نظام کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری آفیسرز اور ملازمین کے استعداد کار کو مسلسل بڑھانا بھی اشد ضروری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5602/2025
کوئٹہ15اگست:۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کے ساتھ ایک جرمن کمپنی نے ویسٹ آئل ری سائیکلنگ پلانٹ کے قیام کے حوالے سے اہم ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروجیکٹس عبدالمنان بھی موجود تھے،میٹنگ میں حب اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا انعقاد جرمنی سے تعلق رکھنے والے رانا کاشف کی خصوصی معاونت سے ہوا، جس میں منصوبے کی سرمایہ کاری، تکنیکی پہلوو¿ں اور خطے میں صنعتی ترقی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جرمن سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) کا معائنہ کر سکیں اور منصوبے کے نفاذ کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ہماری حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ، شفاف اور پائیدار سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حب اسپیشل اکنامک زون ایک اسٹریٹیجک لوکیشن پر واقع ہے جو نہ صرف مقامی صنعت کے فروغ میں مدد دے گا بلکہ خطے میں برآمدات کے امکانات کو بھی کئی گنا بڑھائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ آئل ری سائیکلنگ پلانٹ کا قیام نہ صرف ماحولیات کے تحفظ میں انقلابی قدم ہوگا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی ہنرمند افرادی قوت کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی صنعتی ترقی کا ایک ماڈل بنے، جس سے دوسرے سرمایہ کار بھی متاثر ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2025 /5604کوئٹہ15 اگست:- بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) نے اپنی نئی اور جدید ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جو شفافیت، کارکردگی، اور صارف کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر بی پیپرا حبیب الرحمن جاموٹ نے نئی ویب سائٹ کا باقاعدہ بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ نئی ویب سائٹ میں عوامی ڈیٹا تک مکمل رسائی حاصل ہے، جس کی بدولت تمام ٹینڈرز کے ہر مرحلے کو جدید فلٹرز کے ذریعے آسانی سے ٹریس کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا یوزر فرینڈلی انٹرفیس صارفین کو ایک ہموار اور تیز تجربہ فراہم کرتا ہے۔بی پیپرا کی یہ کوشش عوام اور اداروں کو سرکاری خریداری کے عمل میں مکمل معلومات کی فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ویب سائٹ تک رسائی کے لیے درج ذیل لنکس ملاحظہ کریں:http://Bppra.gob.pkhttps://bpptwo.vdc.services:5451
خبرنامہ نمبر2025 /5605کوئٹہ16اگست :-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بصیرت افروز قیادت، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کے بھرپور تعاون سے، بینق ٹیم آج ایک اور کامیاب گردے کے ٹرانسپلانٹ کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے۔ یہ کامیابی ہمارے کنسلٹنٹس اور معاون عملے کی غیر معمولی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔محبت اور قربانی کی ایک شاندار مثال پیش کرتے ہوئے، ایک 53 سالہ بڑی بہن نے اپنے 35 سالہ چھوٹے بھائی کو اپنا گردہ عطیہ کیا جو پچھلے ایک سال سے ڈائیلاسز پر تھے۔ مسلم باغ تحصیل سے تعلق رکھنے والے ایک مستحق اور پسماندہ خاندان سے تعلق رکھنے والے دونوں بہن بھائی الحمدللہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ یہ پیچیدہ ٹرانسپلانٹ کا عمل بغیر کسی بیرونی مدد کے مکمل طور پر بینق کی ماہر ٹیم کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہے۔حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مالی امداد کی بدولت، اب یہ اہم ٹرانسپلانٹ سروس صوبے بھر کے تمام اہل مریضوں کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس سے انہیں دوسرے علاقوں میں مہنگے علاج کے لیے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جہاں اس کا خرچہ دس گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔اس کامیاب ٹرانسپلانٹ ٹیم میں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر حیات کاکڑ، ڈاکٹر شوکت، ڈاکٹر مقبول، ڈاکٹر احمد اللہ، ڈاکٹر راشد، اور ڈاکٹر اسفند شامل تھے۔ نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر فضل، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر حبیب، ڈاکٹر حمید اللہ، ڈاکٹر صادق نے نمائندگی کی جبکہ اینستھیزیا ٹیم میں ڈاکٹر مولا بخش، ڈاکٹر یحییٰ بلوچ اور ان کی ٹیم شامل تھی۔ ریڈیالوجی کی ٹیم پروفیسر اعجاز بلوچ، ڈاکٹر ظہور، ڈاکٹر فرزانہ اور ان کی ٹیم پر مشتمل تھی، اور پیتھالوجی سے ڈاکٹر غفار مامدوخیل، ڈاکٹر انور اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔°°°°