Categories: News

14th-August-2025

خبرنامہ نمبر 5531/2025
کوئٹہ: 14 اگست:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزادی کا دن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس سال یہ دن اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو شکست دی جو نہ صرف طاقت میں سات گنا بڑا تھا بلکہ تکبر اور غرور میں ڈوبا ہوا تھا ہماری بہادر افواج نے جس جواں مردی اور عزم کے ساتھ اس دشمن کے دانت کھٹے کیے وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اہلیانِ بلوچستان کی جانب سے افواجِ پاکستان، بالخصوص فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیادت، بصیرت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنگ میں حاصل ہونے والی فتح مبین پوری پاکستانی قوم کے اتحاد کی علامت ہے ماضی گواہ ہے ملک پر جب جب بھی مشکل وقت آیا بلوچستان کے لوگ ڈٹ کر کھڑے رہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اور آئندہ بھی ہر وقت وطن عزیز کے ساتھ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر سے ژوب اور پورے بلوچستان کے عوام نے جشنِ آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور یہ اسی زندہ قوم کی پہچان ہے جو اپنے قومی تہوار کو ولولے کے ساتھ مناتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، خواہ بلوچ ہوں، پشتون، ہزارہ یا دیگر اقوام، اپنی روایات اور اقدار کے امین ہیں لیکن ایک مٹھی بھر دہشت گرد گروہ نہ صرف ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ بلوچ روایات کی بھی پامالی کر رہا ہے معصوم عورتوں، بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا ہمارے معاشرتی اور قبائلی اصولوں کے سراسر خلاف ہے وزیر اعلیٰ نے اس طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو بلوچستان کے عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی ان کے خلاف متحد رہیں گے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، مزدوروں کو قتل کرتے ہیں ایک عورت کے سامنے اس کے شوہر اور جوان بیٹے کو چھلنی کیا جاتا ہے اور پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا گیا یہ کیسا چھوڑنا ہوا اور خاتون کی کیسی تکریم ہوئی جس میں اس کے سامنے اس کے سہاگ اور جوان بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آنکھوں سے آنکھ ملا کر ان کی مذمت کرنا ضروری ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پارلیمنٹ کو لیڈ لینی ہے اور پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے ساتھ علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کو قیادت کا کردار ادا کرنا ہوگا وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے اور ہماری بہادر فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے امن کا سورج جلد طلوع ہوگا ہم نیماضی میں بھی ایسے حالات دیکھے ہیں اور امن کی جانب بھی لوٹتے دیکھا اب بھی ہمیں پختہ یقین ہے کہ عوام، سیکورٹی فورسز مل کر دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے میں جلد کامیاب یوجائیں گے اور بلوچستان ماضی کے مثالی امن کی طرف لوٹے گا تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، ان کی ٹیم اور منتظمین کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی انہوں نے تقریب میں پرفارم کرنے والے اسکول کے بچوں کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ وہ تقریب میں شریک بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور بچوں نے ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔

خبرنامہ نمبر 5532/2025
کوئٹہ، 14 اگست :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سول و عسکری اعزازات پانے والی ممتاز شخصیات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اعزازات ان شخصیات کی شاندار خدمات، بے لوث محنت اور ملک و قوم کے لیے غیر معمولی کردار کا اعتراف ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (ہلالِ جُرَأت)، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (ہلالِ جُرَأت)، جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (نشانِ امتیاز)، ایڈمرل نوید اشرف چیف آف نیول اسٹاف (نشانِ امتیاز)، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ (نشانِ امتیاز)، اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم (نشانِ امتیاز)، اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون (نشانِ امتیاز)، عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات (نشانِ امتیاز)، خواجہ آصف وفاقی وزیر دفاع (نشانِ امتیاز)، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (نشانِ امتیاز) اور احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی (نشانِ امتیاز) وہ شخصیات ہیں جنہیں آج ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا ہے جو باعث مسرت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اعزازات نہ صرف ان ممتاز رہنماؤں اور افسران کی انفرادی کامیابیوں کا اعتراف ہیں بلکہ پاکستان کے دفاع، جمہوری اقدار کے فروغ، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے تسلسل کی علامت بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سب شخصیات مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور قیادت سے پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر 5533/2025
کوئٹہ۔ 14 اگست 2025: عدالت عالیہ بلوچستان میں 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ، معزز ججز، رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ، ماتحت عدلیہ کے معزز جج صاحبان، ہائی کورٹ کے افسران,اسٹاف، ایڈووکیٹ جنرل،سنیئر وکلاء اور بار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے اس موقع پر پرچم کشائی کی۔ چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم، تمام معزز ججز اور پورے جوڈیشل اسٹاف کو 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عرض پاک بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ ان قربانیوں کی بدولت آج ہم اس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی منارہے ہیں۔آزادی محض ایک جشن نہیں، بلکہ ایک امانت ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی ایک روحانی اور تہذیبی معاہدہ بھی ہے، جو ہمیں آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی اور ریاستی اداروں کی خود مختاری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں۔ ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر مقدمہ پوری توجہ اور غیر جانبداری کے ساتھ سنیں اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں اور ہر شہری کو بر وقت، شفاف اور غیر امتیازی انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے مزید کہا کہ مقدمات کی شفاف اور بر وقت سماعت کے لیے جدید آٹو میشن نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔ وراثتی مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہو چکی ہیں، تاکہ وارثان کو ان کا حق کم سے کم مدت میں مل جائے۔ اور اسی طرح کرایہداری اور بے دخلی کے مقدمات کے لیے بھی ایک عدالت مختص کی گئی ہے۔ تاکہ وہ قانون کے مقرر کردہ وقت میں مقدمات کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیوانی مقدمات کے لیے فاسٹ ٹریک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ جو کہ اس بات کی واضع ثبوت ہے کہ عدلیہ بشمول جج اور وکلا وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بروقت فیصلوں کے عمل کو یقینی بنائیں۔ خواتین بشمول جج اور وکلا جو مقدمے کی پیروی میں اپنے نابالغ بچوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں ان کیلئے ڈے کیئر مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تا کہ نابالغ بچوں کو ایک اچھا ماحول ملے۔مزید یہ کہ عدالتی احکامات اور آرڈر شیٹس کو وکلاء اور سائل تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو باقاعدہ ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ تاکہ سائل کو گھر بیٹے اپنے مقدمہ کی کاروائی کا علم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ چیف جسٹس نے دعا کی کہ خداوند تعالی اس وطن کو امن و عدل کا گہوارہ بنا دے اور اس کے پرچم کا ہمیشہ سر بلند رکھے۔

خبرنامہ نمبر 5534/2025
کوئٹہ، 14 اگست؛صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز) نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سول و عسکری اعزازات پانے والی ممتاز شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزازات ان کے بے مثال عزم، شاندار خدمات اور ملک و قوم کے لیے غیر معمولی قربانیوں کا اعتراف ہیں یہ کامیابیاں آنے والی نسلوں کے لیے نہ صرف مشعلِ راہ ہیں بلکہ اس امر کا ثبوت بھی ہیں کہ خلوص، محنت اور دیانت کے ساتھ خدمت کرنے والوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھتی ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اعزاز پانے والوں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (ہلالِ جُرَأت)، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (ہلالِ جُرَأت)، جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (نشانِ امتیاز)، ایڈمرل نوید اشرف چیف آف نیول اسٹاف (نشانِ امتیاز)، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ (نشانِ امتیاز)، اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم (نشانِ امتیاز)، اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون (نشانِ امتیاز)، عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات (نشانِ امتیاز)، خواجہ آصف وفاقی وزیر دفاع (نشانِ امتیاز)، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (نشانِ امتیاز) اور احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی (نشانِ امتیاز) کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخصیات اپنے اپنے میدان میں نہ صرف ملک کی خدمت کر رہی ہیں بلکہ پاکستان کی شناخت، وقار اور ترقی کے سفیر بھی ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے امید ظاہر کی کہ ان رہنماؤں اور افسران کی قیادت اور وژن پاکستان کے مستقبل کو مزید مستحکم، روشن اور ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خبرنامہ نمبر 5535/2025
تربت 14 اگست ۔ یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور ڈی پی او کیچ ظہیب محسن نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کر کے دن بھر کی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کے علاوہ ضلع کیچ کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور ملازمین سیاسی جماعتوں کے رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ بلوچستان لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کر کے وطنِ عزیز سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہو گئے اور اپنی قومی یکجہتی اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کیا بعد ازاں پرچم کشائی کے بعد کمشنر مکران قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ڈی پی او کیچ ظہیب محسن، ڈسٹرکٹ چیئرمین میر ہوتمان بلوچ اور پیپلز پارٹی مکران کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکتبہ فکر اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ یہ ریلی ڈی سی آفس تربت سے روانہ ہو کر کمشنر مکران آفس، ڈی پی او کیچ آفس اور لاء کالج تربت کے قریب سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مکران نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اتحاد ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے اتحاد اور افواجِ پاکستان کے عزم و حوصلے نے ہمیں تاریخ میں فتوحات دلائیں، اور اگر ہم یکجہتی برقرار رکھیں تو دنیا کی کوئی قوم ہمیں شکست نہیں دے سکتی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کا سفر کٹھن تھا، ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا۔ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات میں درپیش چیلنجز کا سامنا ہم عزم و حوصلے سے کریں گے اور سرخرو ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر 5536/2025
لورالائی14اگست:کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈی سی آ فس کے لان میں یوم آ ذادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میران خان بلوچ، وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ بھی ان ساتھ تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ اے ڈی سی نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر بوری محمد ندیم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر محمد مدثر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم و دیگر سر کاری محکموں کے افسران، ملازمین، سکولوں کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں لیویز فورس کے چاک چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اور قومی ترانہ گایا گیا۔جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے۔ آ خر یوم آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 5537/2025
کوہلو14اگست: ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوا جس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے پرچم کشائی کرکے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا اور پاکستان کے 78 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹ لیا۔یوم آزادی کی مناسبت سے ضلع کوہلو کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کوہلو میں شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان ڈومڑ تھے، جبکہ ضلع پولیس کے سربراہ ایس پی محمد شریف و لیویز فورس کے رسالدار میجر شیر محمد مری سمیت مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و قبائلی عمائدین، اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اوراسکول کے بچوں نے ملی نغموں، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے آزادی کی اہمیت، قربانیوں اور پاکستان کے روشن مستقبل کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان ڈومڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہماری قومی شناخت اور قربانیوں کی علامت ہے۔ اس دن ہمیں اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کر کے عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور اتحاد ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں ہر میدان میں کامیاب بنا سکتی ہے۔ایس پی محمد شریف نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، انہیں نہ صرف تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے بلکہ حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے قانون کی پاسداری اور باہمی اتحاد ضروری ہے علاوہ ازیں ایف سی بلوچستان میوند رائفل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوہلو،لیویز لائن سمیت مختلف سرکاری دفاتر و اسکولوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار پروگرام منعقد کئے گئے جہاں ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان ڈومڑ نے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعام و اسناد تقسیم کیے۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہا ان پروگرامز کو شرکاء کی جان سے خوب سراہا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5538/2025
دکی14اگست:ملک بھر کی طرح دکی میں بھی جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے پرچم کشائی کرتے ہوئے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیااس موقع پر حب الوطنی کے نعرے بلند ہوئے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے جشنِ آزادی کی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں سرکاری آفیسران، طلباء سول سوسائٹی اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمدنعیم خان نے جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتوحات کے حوالہ سے قومی جدوجہد اور وطن عزیز کے مضبوط دفاع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی کی قدر اور اس کے تقاضوں کو سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہم سب کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،قومی استحکام اورملکی ترقی کے لئے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ جشن آزادی منانا زندہ قوموں کی میراث ہے۔

خبرنامہ نمبر 5539/2025
گوادر14اگست: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے 78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں منعقدہ شاندار اور پروقار تقریب میں چاک و چوبند پولیس و لیویز کے دستے کی سلامی کے ساتھ قومی پرچم کشائی کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، ایس پی پولیس عبدالواحد بلوچ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ ہاؤسٹنگ کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا، شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ تقریب کو پھولوں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاکر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔اختتامی لمحات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 5540/2025
سبی 14 اگست:یومِ آزادی کی مناسبت سے سرکٹ ہاؤس سبی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض کی جانب سے قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کے اسکاؤٹس دستے نے قومی ترانے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید روح پرور بنا دیا۔تقریب میں کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس بریگیڈیئر عمر الطاف، ڈی آئی جی پی سبی رینج معروف صفدر واہلہ، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایس ایس پی سبی اختر نواز، تمام محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، ہندو کمیونٹی، اساتذہ، طلبا و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعد محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے اپنے خطاب میں کہا ریاست پاکستان ایک ماں باپ کی مانند ہے، جو اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ ہمیں مایوسی کو اپنے قریب نہیں آنے دینا چاہیے۔ آج کے دن ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے کام کریں انہوں نے مزید کہا آج کا دن ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی پہچان کا مان رکھیں گے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔تقریب میں ایک ننھی طالبہ، مسکان، نے ”پاکستان زندہ باد” کا ملی نغمہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ کمشنر سبی نے مسکان کی تعلیمی اخراجات کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ، کمشنر سبی نے تقریب میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے لیے 50 ہزار کا اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر کمشنر سبی نے کہا ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کریں اور اس کی سالمیت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔یہ تقریب سبی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھی، جس نے شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید مضبوط کیا۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی جانب سے یومِ آزادی کے شایانِ شان انتظامات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سبی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے تمام تقریبات کو منظم، باوقار اور قومی جذبے سے بھرپور انداز میں ترتیب دے کر شہریوں کے دل جیت لیے ضلعی سطح پر کیے گئے سکیورٹی، بجلی، صفائی اور دیگر انتظامات قابلِ ستائش رہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھائے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ”پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر وطن سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر 5541/2025
تربت 14 اگست 2025 جامعہ تربت میں یومِ آزادی کے مناسب پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، انتظامی عملہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد تحریکِ آزادی کے ہیروز اور معرکہ حق کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، اور سربراہ شعبہ سیاسیات چنگیز احمد نے خطاب کیا وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں 14 اگست کو نہ صرف جشن بلکہ قربانیوں کی یاد دہانی کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ایمانداری، خدمت اور اتحاد کے ذریعے قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے جامعہ تربت کے اس عزم کو دہرایا کہ معیاری تعلیم کے ذریعے باصلاحیت اور ذمہ دار قیادت تیار کی جائے گی جو ملک و قوم کی خدمت کرے۔دیگر مقررین نے اتحاد، قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار، معاشی استحکام اور تعلیم و اخلاقیات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب اور نفرت کو ختم کر کے ایک پرامن، انصاف پسند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مسلح افواج و معرکہ حق کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جامعہ تربت کے اساتذہ و طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی اتحاد، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر 5542/2025
لورالائی14اگست:ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں 78ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی ایک سادہ اور پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ تھے، ان کے ہمراہ ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان اورایس ڈی پی اولورالائی کریم مندوخیل بھی موجودتھے۔تقریب کے دوران لورالائی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جو ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاانہوں نے کہا کہ شہری اتحاد، قربانی اور ایثار کے جذبات کو فروغ دیں،قانون کی پاسداری کریں اور ملک کے امن و سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارے مشران نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں اور آج ہم امن کی زندگی گزار رہے ہیں، یہ ہمارے فورسز کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں تقریب کے اختتام پر وطن کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 5543/2025
خضدار 14 اگست: کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ نے 78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں منعقدہ شاندار اور پروقار تقریب میں چاک و چوبند پولیس و لیویز کے دستے کی سلامی کے ساتھ کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ نے قومی پرچم کشائی کی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ ایس ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ ڈی ایس پی ایڈ کوارٹر امیر بخش غلامانی ڈی ایس پی سٹی محمد زمان پندرانی چیف افیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرا محمد صالح ایکس این سی این ڈبلیو بلڈنگ لیاقت زہری اور انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمید اللہ دیگر قبائلی عمائدین سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ ہاؤسٹنگ کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا، شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ تقریب کو پھولوں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاکر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔اختتامی لمحات میں کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 5544/2025
کوئٹہ14اگست: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر بلوچستان لیویز فورس کی مرکزی تقریب لیویز ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوئی۔ تقریب کی قیادت ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، قومی ترانہ بجایا گیا اور آزادی کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا”14 اگست ہمارے لیے صرف ایک تاریخی دن نہیں، بلکہ یہ اُن قربانیوں کی یاد ہے جو ہمارے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وطن عزیز کے تحفظ، امن اور سالمیت کے لیے دیں۔ لیویز فورس نے ہر محاذ پر اپنے فرائض انتہائی جانفشانی، قربانی اور جذبے سے انجام دیے ہیں، چاہے وہ دہشت گردی کا مقابلہ ہو، امن و امان کی بحالی یا عوام کی خدمت لیویز فورس نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں لیویز کے افسران، نے بھرپور شرکت کی۔ کیک کاٹا گیا، اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ حب الوطنی کا والہانہ اظہار کیا گیا۔ڈی جی لیویز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیویز فورس آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت، امن کے قیام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ وہ قیمتی تحفہ ہے جس کی بدولت ہم اپنے دین، تہذیب، اقدار، سوچ اور زندگی کو اپنی مرضی سے گزار سکتے ہیں۔ آزادی ہمیں اظہارِ رائے، عبادت، تعلیم، ترقی اور قومی خودمختاری کا حق دیتی ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ نعمت بے شمار قربانیوں، جدوجہد اور طویل سفر کے بعد حاصل ہوئی۔ ہمیں اس کی قدر بھی کرنی چاہیے اور اس کے تحفظ و فروغ کے لیے عملی کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی آزادی کا شعور رکھتی ہیں اور اسے سنوارنے کے لیے متحد ہو کر کام کرتی ہیں۔یومِ آزادی کی یہ تقریب اس بات کا عملی ثبوت تھی کہ بلوچستان لیویز فورس نہ صرف ایک سیکیورٹی ادارہ ہے بلکہ عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کی ایک روشن علامت بھی ہے۔

خبرنامہ نمبر 5545/2025
پشین14اگست: ڈپٹی کمشنر منصور احمد نے کہا ہے کہ 14 اگست صرف خوشی اور جشن کا دن نہیں بلکہ یہ قربانی، ایثار اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خواب اور قیادت کی بدولت ہمیں ایک آزاد مملکت کا قیمتی تحفہ ملا، جس کی بنیاد ایمان، اتحاد اور قربانی پر رکھی گئی۔وہ یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو پشین کے ریسٹ ہاؤس میں نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پورا ڈی سی ریسٹ ہاؤس سبز ہلالی پرچموں، برقی قمقموں اور ملی نعروں سے گونج رہا تھا۔ تقریب میں ایس پی پولیس حلیم اچکزئی، اراکین صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران، معزز شہری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد نے کہا کہ آزادی ہمیں ہمارے دین، ثقافت اور شناخت کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتی ہے، اور یہ حق لاکھوں شہداء کے خون کی بدولت ملا۔ افواجِ پاکستان اور تمام سیکیورٹی فورسز نے ہر دور میں مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے جان کی بازی لگائی۔افواج پاکستان،بلوچستان لیویز فورس، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔ آزادی کا یہ چراغ روشن رکھنے کے لیے ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت کی راہ پر گامزن رہنا ہوگا۔ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی آزادی کی قدر پہچانتی ہیں اور اس کے استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل آپ کے کردار، تعلیم اور محنت سے وابستہ ہے۔ قومی وحدت، قانون کی پاسداری اور مثبت سوچ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر منصور احمد اور اراکین اسمبلی نے کی، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ فضا ”پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور شرکاء نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم آواز ہو کر اسے گایا۔طلباء و طالبات نے وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار تقاریر، جوشیلی ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، جن میں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیاں اور دفاعِ وطن کا جذبہ بھرپور انداز میں دکھایا گیا۔ شرکاء نے طلباء کی محنت اور جذبے کو خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ ڈی سی ریسٹ ہاؤس کے ہر گوشے میں حب الوطنی کی فضا چھائی رہی اور شرکاء نے وطن سے وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

خبرنامہ نمبر 5546/2025
نصیر آباد 14اگست:نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی صدارت میں اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، شہری ایکشن کمیٹی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو، مولانا نواب الدین ڈومکی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا ہم سب کے لیے اولین ترجیح ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہم سب کو یکجہتی، اتحاد اور عزم کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر کے اس ملک کا پودا لگایا تھا جو آج تناور درخت بن کر اپنی چھاؤں میں ہمیں امن، ترقی اور خوشحالی فراہم کر رہا ہے۔ مقررین نے نوجوان نسل کو تلقین کی کہ وہ تعلیم، محنت، ایمانداری اور قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملی جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے۔

خبرنامہ نمبر 5547/2025
گوادر14اگست:: سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔جنمیں خواتین ریڈنگ ہال وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے نام سے منسوب ہے۔ فیمیل ڈیجیٹل لیب، میل ریڈنگ ہال، جو وزیرِاعلیٰ کے والد میر عبدالقادر بگٹی کے نام پر ہے، میل ڈیجیٹل لیب، سی ایس ایس ہال اور بچوں کا ریڈنگ ہال شامل ہیں۔ اس موقع پر محمد ہاشم غلزئی نے کتابوں کا مطالعہ بھی کیا اور کتب بینی، لائبریریوں اور علم کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید اور سہولیات سے آراستہ لائبریری گوادر کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ اب ان کے دروازے پر علم کا خزانہ موجود ہے۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی کتاب دوستی اور علم دوستی کی کاوش کو بھرپور سراہا اور کہا کہ یہ گوادر کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس لائبریری کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ علمی سرمایہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی برقرار رہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای مومن بلوچ،اسسٹنٹ سعد کلیم ظفر،انجینئر کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سختی بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 5548/2025
نصیرآباد14اگست:جشن آزادی کے سلسلے میں ڈویژنل سطح کی شاندار تقریب کمشنر نصیرآباد آفس میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھئیو، ڈی جی بی سی آر اے محمد سلیم کھوسہ، ایس پی ٹریفک عبدالعزیز سرپرہ، ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ورڈز پاکستان پی پی اے ایف ڈاکٹر حیات جمالی، چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن شبیر احمد مستوئی، ایگزیکٹو انجینئر جہانزیب بنگلزئی، فیصل اقبال کھوسہ، ظہیر احمد عمرانی، عبدالنعیم لہڑی،محمد قاسم کھوسہ عبدالرؤف لہڑی،عنایت اللہ بلوچ حافظ سعید احمد بنگلزئی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو اقلیتی برادری کے تارا چند اور داسو مل سمیت دیگر آفیسران، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین رحیم لہڑی، انجمن تاجران کے نمائندگان، علاقہ معتبرین، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندے بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ تقریب میں بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی، ڈی آئی جی نصیرآباد عاصم خان، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو نے اپنے خطابات میں کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے حصول کے لیے کس قدر عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور اتحاد کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔کمشنر صلاح الدین نورزئی سمیت دیگر آفیسران نے بچوں و دیگر میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

خبرنامہ نمبر 5549/2025
صحبت پور14اگست:ضلع صحبت پور میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد قومی جذبے اور پُرامن ماحول میں کیا گیا۔یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے پرچم کشائی کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں معززینِ شہر، ضلعی افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی قیادت میں ایک پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ڈی سی آفس سے شروع ہو کر مین چوک صحبت پور پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد” اور ”پاکستان پائندہ باد ” کے نعرے لگائے۔ ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، تاجر برادری، سماجی کارکنان، طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں کی لازوال کی بدولت ملا ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ جو خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا اس خواب کی تعبیر کی جا سکے مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، ڈرگی میں ایک خوبصورت ثقافتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو اور وطن پرستی سے بھرپور خاکے پیش کیے۔ اس تقریب نے نوجوان نسل کے جوش، جذبے اور فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔تحصیل ہیڈکوارٹرز، میونسپل کمیٹی صحبت پور اور ضلع بھر کی جامع مساجد میں نمازِ فجر اور ظہر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور اتحاد کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیاانعامات و اعزازات کی تقسیم تقریبات کے اختتام پر ایک انعامی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو یومِ آزادی کی تقریبات کے مؤثر انتظامات اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور قیادت کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر پیش کیے گئے۔اس کے علاوہ ضلع صحبت پور میں یومِ آزادی 2025ء کی تقریبات نہایت شایانِ شان، پُرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور عوامی شراکت داری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ تعلیم، سماجی و تاجر برادری اور شہریوں نے مل کر ایک مثالی قومی دن منایا، جو اس خطے کے عوام کی وطن سے وابستگی اور اتحاد کی علامت ہے۔۔

خبرنامہ نمبر 5550/2025
بارکھان14اگست:ملک بھرکی طرح ضلع بارکھان میں بھی یوم آزادی جوش و جزبے سے منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کا اہتمام اسی مناسبت سے کیا گیا،اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسواور دیگرآفیسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد، تنظیم اور ایمان ایسے سنہری اصول ہیں جن پر کاربند ہو کر ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے پاکستان بڑی قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اپنے خطاب میں پوری قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارے لئے سائبان ہے ہمیں اس کو مضبوط ومستحکم بنانا ہے اس کے بغیر ہمارا وجود بے معنی ہے۔یہ ملک ایک عظیم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا اور اہم سب نے اس مقصد کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی قیام امن اور خوشحالی کے عہد کی تجدید کا دن ہے انتظامی ادارے اور میڈیا ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مذیدکہاکہ جشنِ آزادی کو خوش اسلوبی سے منائیں تاکہ عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 5551/2025
قلات خبرنامہ:14 اگست یوم آزادی پاکستان کے تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے شانداراورپروقارریلی کاانعقاد کیاگیاریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ بریگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی قلات شہزاد اکبرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کی ریلی میں سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں اقلیتی برادری صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکرشاہی دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہواریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوے تھے جس پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باداور 78 واں یوم آزادی مبارک باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے تاریخی شہر قلات میں یوم آزادی تقریبات اور ریلی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس فورس اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ بریگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی شہزاد اکبر شہزادہ اکرم جان احمدزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کے لیئے انتہائی اہم اور خوشی کا دن ہے 1947 کو آج کے دن انگریز سامراج کا خاتمہ ہوا اور ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان ملا قائد اعظم محمدعلی جناح اور ہمارے بزرگوں کی دن رات محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے اس آزادی کی قدر کرناچائیے ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے کام کرناہے۔

خبرنامہ نمبر 5552/2025
قلات14اگست:ملک بھر کی طرع قلات میں بھی 14اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایاگیا۔یوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات کا آغازڈی سی کمپلکیس میں پرچم کشائی سے ہواڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ 329بریگیڈکے بریگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی قلات شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ پرنس آغا اکرم جان احمدزئی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی نے پرچم کشائی کی پولیس اور لیویز کے چاک وچوبنددستے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران لیویزاورپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے پرچم کشائی کے موقع پر ملکی سا لمیت کے تحفظ دفاع ہاکستان کے لیئے خصوصی دعاء کی گی.

خبرنامہ نمبر 5553/2025
جعفرآباد14اگست:جشن آزادی کے موقع پر ضلع جعفرآباد میں شایانِ شان طریقے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی کامران نواز ڈسٹرکٹ چیئرمین میر برہان خان جمالی، مئیر میونسپل کارپوریشن میر اسفند یار خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر ارسلان خان سمیت ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، ہندو کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے قومی پرچم کشائی کر کے باضابطہ طور پر جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا، اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ اسکول کے طلبہ نے خوبصورت ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے ایک عظیم اور تاریخی دن ہے، یہ وہ دن ہے جب ہمیں آزادی کی نعمت ملی اور ہمیں اپنے پیارے وطن کی آبیاری کے لیے مزید محنت، اتحاد اور قربانی کا جذبہ اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اور بقا ہم سب کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان کے بغیر ہمارا کوئی وجود نہیں، اس لیے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ویژن ہونا چاہیے۔ خالد خان نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور اندرونی چیلنجز کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام ادارے اور عوام مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ وطن عزیز کو مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

خبرنامہ نمبر 5554/2025
بارکھان 14 اگست:بارکھان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں ایک شاندار اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو تھے، تقریب میں پہنچنے پر طلباء، اساتذہ، اور شہریوں نے ان کا پرتپاک اور شاندار انداز میں استقبال کیا۔ تقریب میں ایف سی کمانڈنٹ کرنل ایاز خان۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر۔اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر میرایوب خان کھیتران کے علاوہ ضلع کے تمام اہم افسران، اساتذہ، شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی، جن کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیددت پیش کی۔کرنل ایاز خان نے کہا کہ آپ تمام معززین اور طلبہ کا یہ جوش و جذبہ قابل تحسین ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ اپنے جوانوں کی قربانیاں دے کر وطن عزیز کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے پیارے ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے سے قاصر نہیں ہونگے۔جو دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے انکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں طلبہ کو پڑھائی پر زور دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس تعلیم کی وجہ سے آج یہ آفیسر آپکے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کریں پاکستان کا مستقبل آپ طلبہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے، ملی نغموں کی دھن پر جھومتے اور ”پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے رہے۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے میر ایوب خان کھیتران نے سکول انتظامیہ اور طلبہ میں نقدانعام بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو و دیگر مہمانوں نے طلبہ میں اچھی کارکردگی پر نقد انعامات تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسونے طلبہ کیلئے تیس ہزار نقد دینے کا بھی اعلان کیا۔

خبرنامہ نمبر 5555/2025
چمن14اگست: ضلعی انتظامیہ کی حسن کارکردگی کامیاب پالیسیوں اور چمن کے تمام عوام کیلئے مختلف ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں کی شروعات جس میں چمن میں مختلف کھیلوں کی فروغ تعلیمی اداروں میں ضروری اصلاحات ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی اور نئے ڈاکٹروں اور سٹاف کی تعیناتی شہر میں مختلف مقامات پر پارکس بنانا چمن ماسٹر پلان کی ایکٹیویشن اور مفاد عامہ کیلئے دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے کل تک ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے اور سیاہ جھنڈے اٹھانے والے چمن لغڑی اتحاد نے آج خوشیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 اگست پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے دن پاکستان زنداباد ریلی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاسپورٹ لغڑی اتحاد نے اپنے گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو رنگ برنگی سبز ہلالی پرچموں اور بینروں سے سجایا اور مزین کیا گیا تھا اور ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈیاں اور جشن آزادی کے سٹیکرز اٹھائے پاکستان زنداباد کے نعرے لگا رہے تھے اور لغڑی اتحاد نے جشن آزادی کے دن پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں نہ صرف اپنی آزادی کی عظیم نعمت یاد دلاتا ہے بلکہ اُن بے مثال قربانیوں کی یاد بھی تازہ کرتا ہے جو ہمارے بزرگوں اور شہداء نے اس وطن کے حصول کے لیے دی تھیں۔ اس موقع ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے لغڑی اتحاد کی طرف سے نکالی گئی ریلی میں شرکت کرکے لغڑی اتحاد کی خوشیوں کو دو چند کر دیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے لغڑی اتحاد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم سب مل کر اس مادرِ وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چمن سمیت صوبے کے ہر کونے میں جشنِ آزادی جوش و خروش اور ملی یکجہتی کیساتھ منایا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت اور مظہر ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن سے والہانہ محبت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن لغڑی اتحاد اور چمن کے غیور عوام اس ملک کا روشن مستقبل ہیں، لہٰذا انہیں تعلیم، ٹیکنالوجی، اخلاقیات اور دیانتداری کو اپنا ہتھیار بنا کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے۔ جشن آزادی ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور پاکستان زنداباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے.

خبرنامہ نمبر 5556/2025
چمن14اگست:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج 14 اگست جشن یوم آزادی کے دن چمن جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ ضلعی اور جیل کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی چمن جیل میں اکثر قیدیوں سے فرداً فرداً ملے اور قیدیوں کا حال احوال پوچھا اور جیل میں ان کو مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جیل میں موجود دیگر سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں 14 اگست جشن یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر مٹھائی اور بریانی تقسیم کی اور تمام قیدیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کیگئی۔ ڈی سی چمن جیل انتظامیہ کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ نرم روایہ اور شائستگی سے پیش آیا جائے اور تمام قیدیوں کی اچھی سی اچھی خوراک اور کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے اور قیدیوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو بند کرنے کا مختصر معنی قیدیوں کی اصلاح کرنا ہے نہ کہ قید ان کی تذلیل سمجھا جائے۔

خبرنامہ نمبر 5557/2025
چمن14اگست :ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی امتیاز علی بلوچ ڈی ایس پی طاہر کیانی اور ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی کمپلیکس چمن میں 78 ویں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم کشائی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جشن یوم آذادی کے اس پروقار تقریب پرچم کشائی میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایس پی طاہر کیانی ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی امان اللہ میونسپل کارپوریشن مئیر حاجی حبیب اللہ اچکزئی ڈپٹی مئیر مطیع اللہ اچکزئی ضلعی انتظامیہ کے آفیسران علماء کرام قبائلی وسماجی شخصیات مختلف سکولوں کے طلباء اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر سبز ہلالی پرچم سے بنا ہوا جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا اور لیویز و پولیس فورس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر ملک کی قومی وحدت و یکجہتی سا لمیت استحکام و خودمختاری خوشحالی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پرچم کشائی کی اس پروقار تقریب سے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم، امت مسلمہ اور چمن کے غیور اور محب وطن شہریوں کو 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی گئیں ڈی سی چمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان ہمارے اکابرین کی بے پناہ اور انتھک محنت کوششوں جدو جہد اور قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور آج ہم انھیں قربانیوں کی بدولت ایک آزاد پُرامن اور پُرسکون ماحول اور فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ریاست سے نوازا جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے تاہم اس آزادی کو برقرار رکھنا اور عوام تک حقیقی ازادی کی ثمرات پہنچانا ہمارے مطمع نظر ہونا چاہیے اور 14 اگست جشن یوم آذادی ہم سے بحیثیت ایک قوم و ملت ہمارے کندھوں پر مزید سخت ذمہ داری کا بوجھ بھی ڈالتی ہے اور ہم سب کو قومی یکجہتی خودمختاری اور ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی جتنی تعریف بھی کی جائے اور کتابیں لکھی جائے تب بھی آزادی کو مکمل معنوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا تاہم وقت اور عوام کی ضرورتوں اور تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم اختصار سے آزادی کی چند ایک تعریف اور مفہوم سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی محض ایک جشن نہیں ہے بلکہ ایک امانت ہے اور اس امانت کو صحیح سلامت رکھنے اور سنبھالنے کیلئے ہمیں ملکر کردار ادا کرنا پڑے گا تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد اور پائندآباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے تقریب کے آخر میں باب چمن سے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ اور دیگر افسران علماء کرام قبائلی و سیاسی عمائدین سماجی شخصیات طلباء و اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جشن یوم آزادی ریلی نکالی گئی جو کہ پورے چمن شہر سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی آفس چمن پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور رنگ برنگے جھنڈیاں اٹھائے تھے جس پر پاکستان زندہ باد اور 14 اگست کی مناسبت سے مختلف نعرے درج تھے اور ریلی کے شرکاء نے گاڑیوں کو رنگ برنگے جھنڈیوں پوسٹرز اور بینرز سے سجائے ہوئے تھے ریلی کے شرکا پاکستان زندہ باد اور پائندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پورے شہر کے مختلف بازاروں میں گھومتے رہے۔ شرکاء نے خوشیوں اور مسرتوں کا اظہار اور نعرے بازی سے کیا۔

خبرنامہ نمبر 5558/2025
استامحمد14اگست۔جشن آزادی کی مناسبت سے ضلع استا محمد میں شایانِ شان اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر استا محمد رزاق خان خجک کی زیر صدارت منعقد ہوئی جہاں انہوں نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سردار ہارون خان جمالی،مئیر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی ایس ایس پی حسنین وارث اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، طلبہ و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کی قیادت میں ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے، ریلی کا ماحول ملی جوش و جذبے سے لبریز رہا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استا محمد رزاق خان خجک نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی، فخر اور شکرانے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت عطا کی۔ آزادی اللہ تعالیٰ کا ایسا تحفہ ہے جس کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جو غلامی کے کرب سے گزر چکی ہوں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں اور اپنے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے محض ایک خطہ زمین نہیں بلکہ ہماری پہچان، ہمارا وقار اور ہماری جان ہے، اس وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری، دیانت اور محنت کو اپنا شعار بنائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ہر قسم کی نفرت، انتشار اور منفی سوچ کو ختم کر کے اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیں گے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز ہماری یکجہتی میں ہے۔ بیرونی سازشوں اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام اور ریاستی اداروں کو ایک صفحے پر آ کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور دنیا کی صفِ اول کی ریاست بنایا جا سکے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ آنے والا پاکستان انہی کے ہاتھوں میں ہے اور ان کا کردار ہی اس ملک کا روشن مستقبل طے کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5559/2025
زیارت 14اگست: 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر قائد اعظم ریذیڈنسی پر پرچم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر خوراک،چئیرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ تھے، تقریب سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی، بریگیڈیئر نوید قلب نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی دی اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل عثمان نسیم، حاجی باز محمد دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ، ایس پی اویس علی ملک ظاہر خان کاکڑ، سردار قاسم خان سارنگزئی، ملک محمد غوث پانیزئی، ڈسٹرکٹ افسران قبائلی عمائدین مختلف مکاتب فکر کے افراد اور بڑی تعداد میں کالج،اسکولوں کے طلباؤطالبات نے شرکت کی تقریب میں شاندار ملی نغمے، ٹیبلو، تقاریر پیش کئے گئے ۔تقریب سے صوبائی وزیر خوراک اور چئیرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی جشن آزادی کا دن ہے یہ دن ہمیں ان بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمیں یہ آزاد ملک دیا ہے ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں پر ہم فخر کرتے ہیں پاک فوج نے جس طرح معرکہ حق میں بھارت کو جو شکست دی وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے پاک فوج اور اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت ایک پرامن علاقہ ہے زیارت میں کسی کو بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی زیارت میں جس طرح ہمارے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کردیا گیا وہ قابل مذمت ہے اس کی بازیابی کیلئے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہیں ہم اس ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔ ایف سی بریگیڈیئر نوید قلب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی چپے چپے کی حفاظت کریں گے اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ 14 اگست جشن یوم آذادی ہم سے بحیثیت ایک قوم و ملت ہمارے کندھوں بوجھ بھی ڈالتی ہے اور ہم سب کو ملکی سلامتی ترقی امن اور ملکر کردار ادا کرنا پڑے گا۔

خبرنامہ نمبر 5560/2025
سبی 14 اگست:یومِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال سبی، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود، خدمتِ خلق اور قومی یکجہتی کی عملی مثال قائم کی۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال سبی میں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی، ان میں مٹھائی تقسیم کی اور صفائی و سجاوٹ کے شاندار انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جسے سراہا گیا۔ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کے بانی سے ملاقات کی، فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور وہاں مقیم بے گھر خاندانوں سے مل کر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ جیل سبی میں ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ان کے مسائل سنے اور خواتین قیدیوں کے وارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خواتیں قیدیوں کو ضروری سامان کی فوری فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے جیل کی آئندہ سولرائزیشن کے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس سبی میں کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس بریگیڈیئر عمر الطاف اور ڈی آئی جی پی سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ کے ہمراہ پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جو سرسبز پاکستان کے عزم کی عملی تصویر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ان کاوشوں کو شہریوں، سول سوسائٹی اور مختلف طبقات کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ عوام نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سبی کی قیادت میں یومِ آزادی کو حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق، فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کا دن بنا دیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5561/2025
لورالائی 14 اگست۔ یومِ آزادی کی 78ویں جشن آزادی کے موقع پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی اف لورالائی اسسٹنٹ کمشنرلورالائی ندیم اکرم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر مخیتر یحیی خان کاکڑ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر عبد الحلیم اوتمانخیل،پرنسپل ڈگری کالج سردارخان نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کر کے دن بھر کی تقریبات کا آغاز کیا کے علاوہ ضلع لورالائی کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور ملازمین سیاسی جماعتوں کے رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ بلوچستان لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کر کے وطنِ عزیز سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہو گئے اور اپنی قومی یکجہتی اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کیا بعد ازاں پرچم کشائی کے بعدبی آر سی کالج میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوا ۔ اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، پرنسپل بی آر سی پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل ودیگر کالج سٹوڈنس نے یوم آزادی کے تقریب سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ”14 اگست ہمارے لیے صرف ایک تاریخی دن نہیں، بلکہ یہ اُن قربانیوں کی یاد ہے جو ہمارے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وطن عزیز کے تحفظ، امن اور سا لمیت کے لیے دیں۔ لیویز فورس نے ہر محاذ پر اپنے فرائض انتہائی جانفشانی، قربانی اور جذبے سے انجام دیے ہیں، چاہے وہ دہشت گردی کا مقابلہ ہو، امن و امان کی بحالی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ وہ قیمتی تحفہ ہے جس کی بدولت ہم اپنے دین، تہذیب، اقدار، سوچ اور زندگی کو اپنی مرضی سے گزار سکتے ہیں۔ آزادی ہمیں اظہارِ رائے، عبادت، تعلیم، ترقی اور قومی خودمختاری کا حق دیتی ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ نعمت بے شمار قربانیوں، جدوجہد اور طویل سفر کے بعد حاصل ہوئی۔ ہمیں اس کی قدر بھی کرنی چاہیے اور اس کے تحفظ و فروغ کے لیے عملی کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی آزادی کا شعور رکھتی ہیں اور اسے سنوارنے کیلیے متحد ہو کر کام کرتی ہیں۔اس وقع پر بی آر سی کے سٹوڈنس نے ثقافتی کلچر بلوچی چاپ،پشتو أتن، سندھی جھومر،ڈبلیو اور تقریریں بھی شامل تھے آخر میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ،ڈپٹی کمشنر میران بلوچ پرنسپل بی آر سی پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد خان اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیئی خان کاکڑ فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل نے مہمانوں اور سٹوڈنٹس میں سرٹیفک اور انعامات تقسیم کئے۔

خبرنامہ نمبر 5562/2025
کوئٹہ 14 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحال میں مدبرانہ کا کلیدی کردار ہے. مستعد اور مدبرانہ قیادت ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال کر حقیقی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے. وقت کا تقاضا ہے کہ حب الوطنی اور جشن آزادی پاکستان کا اظہار قومی جوش و جذبہ سے کریں کیونکہ جشن آزادی کو عملی طور پر منانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذی شعور شخص کی قومی ذمہ داری ہے اپنے ملک پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ اور پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی سمیت ڈین فیکلٹیز، اساتذہ کرام، سیاسی رہنماؤں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بھارت کے حالیہ جنگ میں پاکستان کی جیت نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے کئی گنا بڑھے دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کر دیا. پاکستان کی فتح سے تمام مسلم اقوام کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور پاکستان مسلم ممالک کے ماتھے کا جھومر ہے۔ گورنر مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی کی جانب دس ہزار سے زائد نئے درخت لگانا اور لوگوں میں پانی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو ماحول دوست اقدامات قرار دیا۔ نئے درخت لگانے اور پانی کو محفوظ کرنے کے احساس کو اجاگر کرنے سے اہم مثبت تبدیلی آئیگی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کے شاندار مسقبل کے روشن امکانات ہیں. قدرت نے پاکستان کو وافر وسائل اور معدنیات سے نوازا گیا ہے۔ ضروری ہے کہ ہم انہیں اپنی ملک و قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ناظرین و سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جس کا مستقبل بہت روشن ہے۔ آپ جن سہولتوں، شخصی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں یہ دوسرے ممالک کے باشندوں کو میسر نہیں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ ان سہولیات، مواقعوں اور نعمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ گورنر مندوخیل نے کے کہ بدقسمتی سے ماضی میں بعض اشخاص نے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جس ترقی کے عمل کو نقصان پہنچا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو آزادی کی قدر و منزلت ذہن نشین کرانا ہے کہ آزادی ہمیں خیرات میں نہیں دی گئی بلکہ آزادی بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے لہٰذا آپ بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصے کا ضرور کردار ادا کریں۔ گورنر مندوخیل نے صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں وائس چانسلر پر زور دیا کہ تعلیمی ماحول کے فروغ، ادارے کے معیار کو بلند کرنے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ ہماری یونیورسٹیاں بھی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں. اس طرح ہم اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے اسلام آباد، لاہور، کراچی وغیرہ کے اسٹوڈنٹس کو بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے حصول کیلئے راغب کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بھاری فیسوں سے اکثر غریب مگر قابل اسٹوڈنٹس کی تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے. معیاری تعلیم اور جدید مہارتیں سکھانے سے ہم پاکستان کی محفوظ مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں کیونکہ ہم میں ترقی و خوشحالی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے مہمانانِ گرامی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے گئے.

خبرنامہ نمبر 5563/2025
سوراب: 14 اگست: ملک بھر کی طرح ضلع سوراب میں بھی 78 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔دن کا آغاز ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جناب فیصل فہیم یوسف زئی ڈپٹی کمشنر سوراب نے پرچم کشائی کی، یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر ڈی سی آفس میں کیک بھی کاٹے گئے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں جناب رحمت اللہ درانی ایس پی سوراب، میجر سفیر ایف سی 61 ونگ، جناب سلمان علی بلیدی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سوراب، شئے اکبر علی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر سوراب، اسد اللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد، محمد رفیق ڈی ایس پی سوراب، محمود احمد کرد تحصیلدار سوراب، سرور مہتاب ایس ایچ او سوراب، میجر رسالدار الطاف حسین ہارونی، سپریڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی، لیویز لائن انچارج رفیق زیب سمالانی سمیت ضلعی آفیسران، صحافی حضرات اور علاقائی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر لیویز اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، اور تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 5564/2025
لورالائی میں یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی گئی لورالائی، 14 اگست 2025 – پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ضلع لورالائی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہریوں، طلباء، اساتذہ، سرکاری افسران اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، ڈپٹی کمشنر میران بلوچ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنرز ندیم اکرم بلوچ و یحییٰ خان کاکڑ سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جس پر تمام شرکاء نے احتراماً کھڑے ہو کر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے دوران بلوچستان لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جوانوں کو سلیوٹ پیش کیا اور ان کی حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔مرکزی تقریب بعد ازاں بی آر سی کالج لورالائی میں منعقد ہوئی جہاں رنگا رنگ ثقافتی و ادبی پروگراموں نے سماں باندھ دیا۔ طلباء و طالبات نے بلوچی چاپ، پشتون اتن، پنجابی جھومر اور سندھی رقص پیش کر کے ملک کی ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ نعت خوانی، ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیے گئے، جن میں طلباء نے پاکستان کی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور ملکی اتحاد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ کمشنر ولی محمد بڑیچ نے اپنے خطاب میں طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہایومِ آزادی قربانیوں کی ایک طویل داستان کا نتیجہ ہے۔ ہمیں نہ صرف اس دن کو منانا ہے بلکہ اس کی اصل روح کو بھی سمجھنا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، کردار سازی اور ملک سے وفاداری کو اپنا نصب العین بنائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی کے طلباء میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں مثبت راہوں پر لگا کر ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندے، مختلف اداروں کے سربراہان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورپاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر فضا ”پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

خبرنامہ نمبر 5565/2025
قلات 14اگست:یوم آزادی پاکستان اور معرکہ حق کے مناسبت سے ضلعی کونسل ہال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ برگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی قلات شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ لیفٹینینٹ کرنل تصور خالد پرنس آغا اکرم جام جان احمدزئی سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنماوں اقلیتی برادی صحافی برادی سکولوں کے طلباء وطالبات اساتزہ کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس تقریب میں پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ برگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی قلات شہزاد اکبر اے ڈی سی شاہنواز بلوچ نے آزادی کیک کاٹ کر تقریب کے شرکاء کو کھلایاڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے تقریب کیشرکاء کو پاکستان کے جھنڈے بھی پہنائے اور قومی بیج لگائیتقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے نعت تقریر ٹیبلو ملی نغمے پیش کیئے اور اپنے ملک سے جذبہ حب الوطنی کا اظہارکیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ لیفٹینینٹ کرنل تصور خالد ایس پی قلات شہزاد اکبر شہزادہ اکرم جان احمدزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہویکہا کہ ہم ایک آزاد فضاء میں پلے بڑے ہیں اس لیئے ہمیں آزادی کی اہمیت معلوم نہیں آزادی کی اہمیت کشمیری بھائیوں سے پوچھیے جوروز ہندوستان کے ظلم وبربریت کا نشانہ بن رہے آزادی کی قمیت فسطینی مسلمانوں سے پوچھیں جہاں روزانہ ہزاروں افراد اسرائلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں ہمیں اپنی آزادی کی قدرکرنی چائیئے آئیے آج ہم یہ عہد کریں کہ ملکی سلامتی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیزسے محبت کا اظہار کرنا چائیے یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کا اختتام ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لیئے دعاء سے ہوئی۔

خبرنامہ نمبر 5566/2025
تربت14 اگست 2025: یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر مکران قادر بخش پرکانی تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت ڈاکٹر گل حسن بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ، پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق، پرنسپل گرلز ڈگری کالج میڈم گل جان، پرنسپل عطا شاد ڈگری کالج امان بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما میر حمل بلوچ سمیت محکمہ تعلیم اور ضلعی محکموں کے افسران و اہلکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ گرلز کالج کے ہال میں ضلع کیچ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان یومِ آزادی کے موضوع پر ایک دلچسپ اور پرجوش تقریری مقابلہ ہوا شرکاء نے اپنے ولولہ انگیز خطابات میں آزادی کی اہمیت، قربانیوں کی داستان اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا۔ طلباء نے اس حقیقت پر زور دیا کہ آزادی کا حصول ہمارے آبا و اجداد کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے مقررین نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ طالبات نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم، محنت اور کردار سازی کے ذریعے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گی کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ایسی باوقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آزادی کے سفر اور اس کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کی آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنے کردار کو مزید مؤثر بنا سکیں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست محض ایک خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ دن ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم نے اپنی آزادی کی حفاظت اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے قائدین اور بزرگوں نے ملک کے حصول کے لیے دی تھیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ صرف آزادی کا جشن نہ منائیں بلکہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پہچانیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم اتحاد، محنت، دیانتداری اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور جب ہم متحد رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے مگر اگر ہم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں تو کوئی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور میوزیکل شوز پیش کرکے وطن سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی نے تقریری مقابلے اور دیگر پروگرامز میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔۔

خبرنامہ نمبر 5567/2025
کوئٹہ، 14 اگست:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر یومِ آزادی اور معرکہ? حق کی مناسبت سے صوبائی وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے گھروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر مواصلات سلیم خان کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی اور قبائلی رہنما سردار زادہ ہارون خان جمالی نے اپنے اپنے حلقوں میں شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں انہوں نے شہداء کی یاد میں انہیں یادگاری تحائف پیش کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے ایثار و وفا کی ایک لازوال مثال قائم کی ان کی قربانیاں پاکستان کی بقاء اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے ورثاء کی ہر ممکن دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور ان کی عزت و تکریم کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا.

خبرنامہ نمبر 5568/2025
کوئٹہ، 14 اگست: یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی حکومت نے انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کے تحت صوبے کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز میں قید سزا یافتہ قیدیوں کے لیے ساٹھ دن کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت اور منظوری سے کیا گیا ہے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہو گی تاہم ایسے قیدی جو ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے اسی طرح وہ قیدی جنہیں رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی دی جا چکی ہے وہ بھی اس رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے صوبائی حکومت کے اس فیصلہ کے حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے انہیں ہر ممکن قانونی و اخلاقی سہولت فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا نہیں بلکہ ہم سب میں باہمی محبت اور انسانیت کا جذبہ بڑھانے کا دن ہے لہذا اس فیصلے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی شامل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے.

خبرنامہ نمبر 5569/2025
چمن14اگست:پاکستان کے 78ویں یومِ جشن آزادی کے موقع پر چمن پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیک کاٹا گیا چمن میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پریس کلب میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ممتاز سماجی رہنما محمد علی اچکزئی، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان اچکزئی اور چمن پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی شرکاء نے اس موقع پر قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملکی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یومِ آزادی اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے پیش کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سالمیت، امن اور ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

خبرنامہ نمبر 5570/2025
اوتھل 14اگست:ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی 14 اگست کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی ڈی سی آفس اوتھل کے سبزہ زار میں پرچم کی کشائی کی گئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے پرچم کشائی کی اس موقع پر کرنل کوسٹ گارڈز سید خالد شاہ،ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر،اے ڈی سی لسبیلہ سراج احمد بلوچ،چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، اے ڈی سی لسبیلہ سراج بلوچ، چیئرمین اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، وائس چیئرمین وسیم، چیف آفیسر حاجی محمد خان دودا،، تحصیلدار عطااللہ جاموٹ، ڈاکٹر حکیم لاسی، DSMPPHI حاجی خان بلوچ، ایم ایس عمران، سوشل ویلفئیر آفیسر صمد رونجہ،، ڈائریکٹر ریسرچ وایارو فارم عبدالغفور رونجہ،ایجوکیشن آفیسرمسعود حلیم،، DFO فاریسٹ سلیم زہری، ہنگول نیشنل پارک کے کنزرویٹر شیر احمد، سلمان جاموٹ، اکبر رونجہ، PHE کے ایس ڈی او بھاگ چند، انجنئیر رمضان،DSP یوسف ریکی اور دیگر شامل تھے

خبرنامہ نمبر 5571/2025
لسبیلہ14اگست: لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں یوم ازادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران سمیت انتظامی افیسران موجود تھے جبکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی نے کہاپاکستان کے یوم آزادی کا مقصد برطانوی استعمار سے ملک کی آزادی کی یاد منانا ہے۔ یہ دن ملک کی خودمختاری اور برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے طور پر اس کی تخلیق کا جشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ازادی بہت بڑی نعمت ہے جو کہ بڑی قربانیوں کے بعد ملتی ہے۔ہمیں ازادی کی قدر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 5572/2025
گوادر: سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے جاری خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے آبی بحران کے پیشِ نظر گوادر شہر اور جیوانی کو پانی سپلائی کرنے والے مرکزی پمپنگ ایئرپورٹ اسٹیشن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکریٹری نے پانی کی فراہمی کے نظام، مشینری اور اسٹوریج ٹینکوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای مومن بلوچ نے انہیں ضلع گوادر میں موجود پانی کے ذرائع، ذخیرہ کرنے کے انتظامات اور سپلائی کے مراحل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔بعد ازاں، سیکریٹری نے جی ڈی اے پارک میں نصب مشینری اور پانی کے ٹینکوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمان خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، انجینئر داد کریم بلوچ، جی ڈی اے کے انجینیئر میر جان بلوچ اور انجینئر ساجد سخی بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 5573/2025
گوادر/پسنی14اگست: اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحصیل انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔پرچم کشائی کی یہ یادگار تقریب قومی ترانے کی گونج کے ساتھ شروع ہوئی، جبکہ تمام شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔تقریب میں تحصیلدار پسنی عبدالرحمٰن بلوچ، ڈی ایس پی پولیس پسنی، چیف آفیسر پسنی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 5574/2025
پشین 14 اگست:ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی سربراہی میں پشین ریسٹ ہاوس میں 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں منتخب اراکین اسمبلی،ضلعی محکمہ جات کے آفسران،انجمن تاجران،قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پرچم کشائی کی،جس کے بعد پولیس کے دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم، کو 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابرین ملت کی بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے،جسکی بدولت ہم ایک آزاد قوم کی طرح دنیا میں سربلند اور باعزت ہیں،جبکہ شکر خداوندی بجالانے ہوئے آزاد فضاء میں آزادی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں،اس کے علاوہ دیگر معززین نے بھی آزادی کی نعمت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مشترکہ دعا کی گئی کہ خداوند و کریم ہمارے پیارے وطن امن کا گہوارا بنا دے اور اس کے باسیوں ں کو تا قیامت شاد و آباد رکھے۔

خبرنامہ نمبر 5575/2025
گوادر14اگست: یونیورسٹی آف گوادر نے پاکستان کا 78واں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق” قومی یکجہتی اور جذبے کے ساتھ منایا۔ دن کا آغاز پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹی آف گوادر میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب سے ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز جامعہ گوادر کے مین بلاک کے مرکزی سیمینار ہال میں تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر یومِ آزادی اور معرکہحق کے حوالے سے تقریری مقابلہ ہوا، جس میں یونیورسٹی آف گوادر اور ڈگری کالج گوادر کے طلبہ و طالبات نے پرجوش تقاریر پیش کر کے اپنے گہرے قومی جذبے اور ملکی اقدار سے وابستگی کا اظہار کیا۔ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ایک نئے عزم، حوصلے اور قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں اُن بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی حقیقی اہمیت اُس وقت مکمل ہوتی ہے جب ہم اسے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، بالخصوص نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، اور معاشرتی اقدار کو اپناتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت دینا ہوگی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور محنت کو ملک کی ترقی کے لیے بہترین انداز میں بروئے کار لائیں، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں اتحاد، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کی تعمیر ممکن ہو۔ وائس چانسلر نے شہداء“معرکہ حق”کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ اُن کے مشن کو آگے بڑھائیں. تقریب کے آخر میں تقریری مقابلے کے نمایاں طلبہ کو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے شیلڈز پیش کی اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ، ڈینز، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ڈگری کالج گوادر اور انٹر کالج پشکان کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور قومی وقار کے ساتھ اس دن کو منایا۔

خبرنامہ نمبر 5576/2025
سبی 14 اگست :یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دہپال خورد میں اسپائر ورلڈ بینک پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کے ہاتھوں کرایا گیا۔ اس منصوبے کے تحت تین اضافی کمرے، ایک جدید سولر آئی ٹی لیب فراہم کی گئی، جس کا مقصد طلباء کو جدید تعلیم اور سازگار تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یوم آزادی کے موقع پر یہ پیغام دیا کہ قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے اور ضلعی انتظامیہ سبی تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی خوشیوں میں طلباء کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے اسپائر پراجیکٹ کی ٹیم، محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر جاری ترقیاتی کام اسی جذبے سے جاری رہیں گے تاکہ تعلیمی میدان میں سبی کو مثالی مقام حاصل ہو۔

خبرنامہ نمبر 5577/2025
خضدار وڈھ باڈڑی14اگست:حاجی میر نیک محمد مینگل ریذیڈیشنل پبلک اسکول میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی، جس کے بعد اسکول کے ہونہار طلباء نے یومِ آزادی، شہداء وطن اور فلسطین کے موضوعات پر جوشیلی اور ولولہ انگیز تقاریر پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے ملی نغموں، ٹیبلو، حمد باری تعالیٰ و نعت رسول پیش کرکے تقریب کو یادگار بنا دیا اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی تھے، جبکہ سیاسی و قبائلی عمائدین، معزز شخصیات اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے اسکول کی شاندار کارکردگی اور بچوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا میں پہلی مرتبہ حاجی میر نیک محمد مینگل ریزیڈشنل پبلک اسکول وڈھ کے پروگرام میں شریک ہوا ہوں اور بچوں کی کارکردگی دیکھ کر بے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ وڈھ جیسے پسماندہ علاقے میں اس قدر معیاری اور منظم پروگرام منعقد کیا گیا حاجی میر نیک محمد مینگل ریذیڈیشنل پبلک اسکول کا تعلیمی معیار بڑے شہروں کے اسکولوں کو بھی مات دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل نے واقعی ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے مزید کہا کہ یہاں میں نے ایک بات محسوس کیا ہے، کہ اس اسکول میں طبقاتی نظام کی نفی کی گئی ہے جس میں غریب اور امیر کے بچوں میں کوئی فرق نہیں،اور بچوں کے بہترین کارکردگی سے محسوس ہوتا ہے کہ یہاں بچوں پرمحنت کی گئی ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی نعمت ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس کی حفاظت کے لیے ہمیں ہمیشہ متحد رہنا ہوگا پروگرام کے اختتام پر تقرری مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا تقریب ملی جذبے، خوشگوار ماحول اور وطن سے محبت کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،اور آخر میں میر حمودالرحمن مینگل آنے والے تمام معزز مہمانان اور والدین کو پروقار تقریب میں شرکت کرنے اور انہیں شرف بخشنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر 5578/2025
قلات:یوم آزادی پاکستان کے تقریبات جوش وخروش سے منائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے آج مورخہ 14اگست کو یوم آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں آفیسر کلب میں بیڈ منٹن آزادی کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔آزادی کپ ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوں کے طالبات اور ضلعی افسران نے شرکت کی آزادی کپ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان اسپورٹس آفیسر میراصغر لانگو تھے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نثار احمد نورئی اور خلیل احمد مینگل ندیم خالق کے مابین کھیلاگیابیڈمنٹن فائنل میچ شاندار مقابلے کے بعد خلیل مینگل اور ندیم خالق نے اپنے نام کردیا۔

خبرنامہ نمبر 5579/2025
لورالائی 14 اگست:ملک بھر کی طرح وطنِ عزیز پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی میں ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس نے حب الوطنی کے جذبے کو نئی جِلا بخشی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ تھے، جنہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں قوم کے نوجوانوں کو ترقی اور تعمیرِ وطن کا روشن ستارہ قرار دیا۔تقریب کا آغاز نہایت روح پرور انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجا کر پرچم کشائی کی گئی۔ اسکول کے باصلاحیت طلباء نے ملی نغمے، تقاریر، خاکے اور ٹیبلو پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔ مارچ پاسٹ کے دوران طلباء کے چمکتے چہرے اور بلند نعروں نے وطن سے محبت کی عکاسی کی۔اس موقع پر نور علی کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہایومِ آزادی صرف ایک دن نہیں، بلکہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم، اتحاد اور محنت کا پیغام دیں تاکہ پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکے۔تقریب کے اختتام پر تعلیمی، غیر نصابی اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات، اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔یہ خوبصورت تقریب اساتذہ، والدین، طلباء، مقامی عمائدین اور دیگر معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت سے نہ صرف کامیاب رہی بلکہ اسے شہر بھر میں ایک مثالی تقریب قرار دیا گیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی میں منائی جانے والی یہ تقریب حب الوطنی، ثقافت اور تعلیم کا حسین امتزاج ثابت ہوئی، جو دیر تک یاد رکھی جائیگی۔

خبرنامہ نمبر 5580/2025
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسو نے کہا ہے کہ 14 اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ پاکستانی قوم کی لچک، حوصلے اور آزادی کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آج کا یوم آزادی ماضی کی قربانیوں پر غور، حال کی کامیابیوں کو منانے اور اپنے لوگوں کے روشن مستقبل کا تصور کرنے کا ایک موقع ہے۔ آزادی کا جذبہ پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور ایک ایسی قوم کی تشکیل کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو انصاف، مساوات اور سب کے لیے خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جو ہماری عظیم قوم کی شناخت کا وسیلہ بن سکے۔میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ 14اگست کی مناسبت سے پورے صوبے میں مختلف تقاریب کا انعقاد اور ریلیوں کے نکالے جانے سے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہصوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے جو سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اسکے ثمرات جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اپنے اس ملک کی تعمیر و ترقی اور اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے قانون نافذکرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

13th-August-2025

خبرنامہ نمبر5501/2025کوئٹہ 13 اگست ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی…

14 hours ago

14-08-2025

CamScanner 14-08-2025 10.48Download

17 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

12-08-2025

1 day ago

12th-August-2025

خبرنامہ نمبر5481/2025کوئٹہ، 12 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

2 days ago