خبرنامہ نمبر 7635/2025
بارکھان13 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن بارکھان کے وائس چیئرمین خان خیرو خان کی قیادت میں فتنہ الخوارج کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں، سماجی کارکنوں اور طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین خان خیرو خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی قیادت میں بارکھان کے عوام دشمنانِ وطن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ریلی کے اختتام پر شرکاءنے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7636/2025
نصیرآباد13اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ ڈاکٹر ممتاز تنیہ بھی موجود تھے جنہوں نے بچوں کو پولیو اور وٹامنز کے قطرے پلائے۔این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی ثنا اللہ چکھڑا سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ضلع کی 39 یونین کونسلوں میں 42 فکسڈ سینٹرز اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام محکموں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، تمام پولیو ورکرز اپنی فیلڈ میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں، غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ مہم کو موثر انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ یو سی ایم اوز، ایریا کوآرڈینیٹرز اور سپروائزری عملہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں اور رپورٹنگ کا عمل شفاف رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز و موثر بنایا جائے گا تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7637/2025
گوادر13اکتوبر۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو¿ کے ویکسین کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت محکمہ صحت کے افسران، فیلڈ اسٹاف، والدین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عبدالشکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، یہی مہم کی اصل کامیابی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور عالمی ادارے مل کر اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں تاکہ ان کی قوتِ مدافعت مضبوط ہو اور وہ موسمی و متعدی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران دروازہ بہ دروازہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں جبکہ مساجد، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔واضح رہے کہ انسدادِ پولیو مہم ضلع گوادر کے تمام علاقوں شہری و دیہی میں بھرپور انداز میں جاری ہے، اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، اور عالمی ادار صحت کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کے حصول کے لیے عزمِ نو کی تجدید کی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7638/2025
گوادر/اورماڑہ: 13اکتوبر۔ تحصیلدار نور خان بلوچ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی اورماڑہ محفوظ بلوچ کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے ویکسین کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، فیلڈ ٹیمیں، والدین اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔تحصیلدار نور خان بلوچ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، والدین ہر صورت اپنے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلوائیں تاکہ وہ معذوری سے محفوظ رہیں۔ چیئرمین محفوظ بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ واضح رہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں، جبکہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے دروازہ بہ دروازہ ٹیمیں ضلع بھر میں سرگرم ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7639/2025
خضدار:13 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا خضدار میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت اللہ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ، ڈاکٹر مجتبیٰ ڈی ایس او، ڈاکٹر کہور خان ایم ایس سول ہسپتال، مرتضیٰ ڈی ایم ایس پی پی ایچ آئی، اور کمیونیکیشن آفیسر رحیم جتک سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہاکہ “پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو داو پر لگا سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک فرد کو معذور کرتا ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اس مرض سے بچائیں۔” انہوں نے مزید کہا، “میں خضدار کے تمام والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ یہ مہم ہمارے بچوں کے روشن اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔ ڈاکٹر نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیئے عالمی ادارہ صحت اور مقامی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خضدار کے عوام اس مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ علاقے کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔یہ مہم 16 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیئے اپنی کوششیں تیز کریں اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔ ایک لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جب کہ 5 سو سے زیادہ ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تشکیل دیدی گئی ہیں، اور ضلع بھر کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7640/2025
گوادر13اکتوبر۔جی پی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گوادر پورٹ کے ڈیسلینیشن پلانٹ کی انٹیک پائپ لائن تین جگہوں سے ٹوٹنے کے بعد 18 گھنٹے کے اندر مرمت مکمل کرکے پانی بنانے کا عمل دوبارہ شروع دیا گیا۔ جی پی اے کے ترجمان نے بتایا کہ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی ہدایت پر کراچی سے فوری طور پر نئی سپلائی پائپ گوادر پہنچائی گئی جسے قلیل مدت میں نصب کرکے پلانٹ کو فعال کر دیا گیا۔ جی پی اے کے انجینئرنگ ونگ کی نگرانی میں تکنیکی ٹیم نے شبانہ روز محنت اور تیز رفتاری سے پائپ لائن کی مرمت مکمل کی۔ ترجمان کے مطابق پانی کی تیاری کا عمل جاری ہے اور جیسے ہی پیداوار مکمل ہوگی، شہر کو پانی کی سپلائی کچھ دیر بعد بحال کر دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7641/2025
قلا ت 13اکتوبر۔ ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی زیرقیادت افغان جارحیت کے خلاف پرہجوم ریلی نکالی گئی ریلی میں سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنماوں اقلیتی برادری سمیت ضلع قلات کے مختلف قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوءریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈزاٹھائےہوئے تھے جن پر افغان جارحیت نامنظوراور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور بھائی چارے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن جب ہماری ملکی خود مختاری ہماری ملکی سالمیت اور ہمارے شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق کیاجائے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے مقررنین نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ہم اپنے سرزمین کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی حوصلہ رکھتے ہیں مقررنین نے خطاب میں کہا کہ ملکی خودمختاری اورقومی وقار کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان اورسرحدی محافظین کی جرات مندانہ اقدامات کو پوری قوم کی سپورٹ حاصل ہے بلوچستان کے تمام قبائل بشمول قلات کے عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اورملک کی دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں آج قلات کےعوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں افغان طالبان کی شرپسندی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے پاکستان نے چالیس سال افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انڈین فنڈڈ افغان طالبان ہاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں افغان جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی کے موقع پر لیویز فورس پولیس فورس اوراسپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے گئے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7642/2025
پنجگور 13 اکتوبر۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور میں “ورلڈ اسپیس ڈے” کے موقع پر اسپیس اور سائنس کے موضوع پر ایک پروقار، اور معلومات سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں طالبات نے خلا، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف تخلیقی و تحقیقی پروجیکٹس پیش کیے، جنہوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی طالبات نے اپنے ماڈلز اور منصوبوں کے ذریعے اسپیس سے متعلق سائنسی حقائق اور جدید معلومات پر مبنی بریفنگ دی، جبکہ تقریب میں تعلیمی ماحول کو مزید فروغ دینے کے لیے علم و تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم تھیں، جبکہ اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب مختلف حصوں پر مشتمل تھی، جس میں طالبات نے اسپیس کے بارے میں تیار کردہ ماڈلز پیش کیے، سائنسی نکات پر روشنی ڈالی، اور تعلیم و تحقیق سے متعلق تقاریر بھی کیں۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر فرزانہ ہاشم نے طالبات کی محنت، لگن اور تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ک بچیوں نے اسپیس اور سائنس کے حوالے سے نہ صرف بہترین ماڈلز تیار کیے بلکہ انہیں مدلل انداز میں پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ یہ نوجوان نسل ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ آئندہ بھی ایسے علمی و سائنسی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ طالبات کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے تقریب میں بہترین پروجیکٹس تیار کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ حاضرین نے بچیوں کی کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7643/2025
کوئٹہ13اکتوبر۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔پیر کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے وقت ٹھنڈ محسوس کی گئی۔منگل کے روز بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا
ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ محکمے کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 7644/2025
اسلام آباد 13 اکتوبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن (Marilina Armellin) نے آج صبح بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا، باہمی تعاون اور اقتصادی ترقی کی راہیں تلاش کرنا تھا۔ دونوں رہنماوں نے تجارتی تعلقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری اور خطے کے حالات و واقعات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اٹلی براعظم یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے وہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور بلوچستان کی مدد و رہنمائی کر سکتا ہے. اطالوی سفیر نے گورنر بلوچستان کو عوام کی سفری سہولت کو آسان بنائے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں ایک ” ویزا فیسیلیٹیشن سنٹر” قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ لورالائی میں زیتون کے باغات کے دورے کا اہتمام بھی کیا جائیگا جو بلوچستان کی زرعی صلاحیت کو تلاش کرنے کیلئے اٹلی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان مزید تعلقات اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7645/2025
کوئٹہ۔ 13 اکتوبر ۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ہزارہ ٹاون اور مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی سنگین قلت کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) اور کیسکو حکام کو فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سنگین انتظامی غفلت ہے اور اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔جسٹس محمد کامران خان ملا خیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قربان علی کی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ ہزارہ ٹاون کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی اور ایم ڈی واسا محمد گل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بعض ریزروائرز اور ٹیوب ویل فنڈز کی کمی کے سبب مکمل نہیں ہو سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہزارہ ٹاو¿ن میں اس وقت تقریباً 700,000 گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو پہلے صرف 260 گھروں کے لیے تھا لیکن اب 3,200 رہائشی یونٹس تک بڑھ چکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے 40 نئے ٹیوب ویل تجویز کیے گئے ہیں جن کی ای سی این ای سی (ECNEC) سے منظوری ہو چکی ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 400 ملین روپے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں 40 نئے ٹیوب ویلوں کے لیے رکھے گئے تھے، مگر فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث بیشتر کام ادھورے ہیں۔ ایگزیکٹو انجینئر واسا وسیم الدین نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں اب تک درجنوں ٹیوب ویل مکمل کیے جا چکے ہیں، تاہم کیسکو کی جانب سے تاخیر اور فنڈز کی کمی کے باعث کئی منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کرخسہ کے 9 ٹیوب ویل مکمل طور پر فعال ہیں لیکن ہزارہ ٹاون کے پانی کا مسئلہ فی الحال صرف 40 فیصد حد تک حل ہو سکے گا۔ہزارہ ٹاون کے مکینوں نے عدالت کے روبرو واسا اور پی ایچ ای حکام کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علاقے میں نجی واٹر سپلائی مافیا سرگرم ہے جو واسا کی پائپ لائنوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر پانی فروخت کر رہی ہے اور شہریوں سے 30 سے 40 ہزار روپے کنکشن فیس اور 2500 سے 3000 روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے اس سنگین صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ واسا حکام کی جانب سے نجی ٹھیکیداروں کو پانی کی سپلائی کا اختیار دینا نہ صرف غیر قانونی بلکہ شہریوں کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ عدالت نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی معاہدے فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور واسا کے اپنے وسائل سے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مزید برآں عدالت نے سیکرٹری پی ایچ ای کو حکم دیا کہ وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) اور سیکرٹری خزانہ کے ساتھ مل کر فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائیں، اور کیسکو کے سی ای او کے ساتھ میٹنگ بلا کر تمام مکمل شدہ ٹیوب ویلوں کو فوری بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ شہر میں زیر زمین آبی ذخائر اور اوور ہیڈ ٹینکوں کی تعمیر کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے، جبکہ واٹر سپلائی اسکیموں کی سولرائزیشن کی تجاویز بھی متعلقہ محکموں کو پیش کی جائیں۔ عدالت نے ہزارہ ٹاون، فیصل ٹاون اور اے ون سٹی میں پانی کی فراہمی کے لیے موجودہ کمیونٹی ٹیوب ویل کمیٹیوں کو فوری تحلیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹیاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی نگرانی میں تشکیل دی جائیں گی، جن میں مقامی نمائندگان شامل ہوں گے۔ جسٹس کامران ملا خیل نے ریمارکس دیے کہ “پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو نجی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑنا ناانصافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، کیسکو، واسا، پی ایچ ای اور دیگر متعلقہ ادارے 6 نومبر 2025 تک اپنی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7646/2025
کوئٹہ۔ 13 اکتوبر ۔ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل عدالتِ عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے ٹریفک اصلاحات، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، اور کوئٹہ شہر میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق کیس (سی پی نمبر 1951/2022) کی سماعت کے دوران متعدد اہم فیصلے صادر کیے ہیں۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائی کورٹ کے حکم مورخہ 10 ستمبر 2025 کی روشنی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) کوئٹہ میں الیکٹرک وہیکلز کے آپریشن اور مینٹیننس کے لیے تیسرے اجلاس کے منٹس عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں “ڈیزائن، بلڈ، فنانس، آپریٹ اینڈ مینٹین (DBFOM)” ماڈل کے تحت درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے۔سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشاو¿ں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس اس پابندی کے مو¿ثر نفاذ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کریں گے۔ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر، بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے گا۔ ایڈیشنل اے جی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان فیصلوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے سامنے منظوری اور فوری عمل درآمد کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس بلوچستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت کے حکم پر 1 جولائی تا 29 ستمبر 2025 کے دوران 41 ناقص اور غیر معیاری بسیں ضبط کی گئیں۔ اسی طرح غیر قانونی رکشوں، ٹینٹڈ شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی بھی تیز کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس کوئٹہ کے لیے 188.7 ملین روپے کی رقم گاڑیوں اور گیجٹس کی خریداری کے لیے درکار ہے، جو محکمہ خزانہ میں منظوری کے مرحلے میں ہے۔ عدالت نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس کے مطالبات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر مطلوبہ فنڈز بروقت جاری کیے جائیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے مزید 12 گرین بسیں اور 5 پنک بسیں (خواتین مسافروں کے لیے) متعارف کرانے جا رہی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ بسوں کی آمد کے بعد انہیں پہلے سے موجود گرین بس نظام کی طرز پر فوری طور پر سڑکوں پر لایا جائے گا۔ سماعت کے دوران نجی ٹرانسپورٹرز کے وکلاءنے عدالت سے درخواست کی کہ پرانی بسوں کو ری کنڈیشننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر دوبارہ چلانے کی اجازت دی جائے۔ تاہم، ایڈیشنل اے جی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اس تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ اس اقدام سے ٹریفک اصلاحات کا مقصد زائل ہو جائے گا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ کسی بھی پرانی یا ناکارہ بس کو کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہ دی جائے، اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری ضبطگی عمل میں لائی جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ زرغون سریاب پل کے نیچے “اسمارٹ بس اسٹینڈ” کے قیام کے لیے زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ جگہ بعض نجی افراد کے غیر قانونی قبضے میں تھی، جسے عدالت کے حکم پر خالی کرا لیا گیا۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اس زمین کی ملکیت کی تصدیق کی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ چونکہ سریاب پھاٹک پر نیا پل تعمیر ہو چکا ہے، اس لیے زرغون سریاب پل کی توسیع کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ لہٰذا، عوامی مفاد میں اس زمین کو بس اسٹینڈ/سمارٹ ٹرمینل کے لیے استعمال کیا جائے۔عدالتِ عالیہ بلوچستان نے حکم دیا کہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور فنانس کے محکمے باہمی رابطے سے اصلاحاتی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کریں۔ ٹریفک پولیس کو درکار فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ پرانی بسوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں، البتہ عدالتی احکامات کی مکمل تعمیل اور تحریری ضمانت کی صورت میں نرمی دی جا سکتی ہے۔الیکٹرک وہیکلز، گرین اور پنک بس منصوبے کو شفافیت اور رفتار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ عدالت نے اس حکم کی کاپی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے دفتر کو تعمیل کے لیے ارسال کرنے کی ہدایت دی اور کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7647/2025
گوادر/پسنی13 اکتوبر۔: اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے ویکسین کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کا افتتاح کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، فیلڈ عملہ، والدین اور مقامی عمائدین موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو بچوں کو معذوری میں مبتلا کر دیتا ہے، اس لیے والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام سے مہم کی کامیابی میں تعاون کی اپیل کی۔واضح رہے کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں تاکہ ان کی قوتِ مدافعت میں اضافہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7648/2025
گوادر13 اکتوبر۔: ورلڈ اسپیس ویک 2025 کے سلسلے میں گوادر گرامر اسکول میں جاری سرگرمیاں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ مکمل ہوئیں، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمن اور چیف انجینئر سید محمد بلوچ تھے۔ انہوں نے طلبہ کے سائنسی ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ کیا، تخلیقی کارکردگی کو سراہا اور نمایاں طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمن نے کہا کہ ایسے سائنسیپروگرامز تحقیق اور جدت کو فروغ دیتے ہیں جو ترقی کی بنیاد ہیں ۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد بلوچ، سابق چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔انتظامیہ کے مطابق پانچ سو سے زائد طلبہ نے مختلف تعلیمی سطحوں پر مقابلوں میں حصہ لیا، جب کہ بہترین کارکردگی پر طلبہ اور اساتذہ کو خصوصی اسناد اور انعامات دیے گئے۔پرنسپل ناصر رحیم سہرابی اور خدابخش ہاشم نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے طلبہ کی سائنسی دلچسپی شہر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7649/2025
لسبیلہ 13 اکتوبر۔لسبیلہ میں سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل مںنعقد ہوئے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمد بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلسبیلاڈاکٹرعبدالحمید بلوچ ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ سندھ بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اورڈاکٹر شہلاء نے5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور ناقابل علاج بیماری ہے، جس سے بچوں کی عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) لسبیلا ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ڈاکٹر شہلا، چیف کوارڈینیشن آفیسر (CCO) عالمگیر بلوچ، ڈاکٹر منیر بلوچ، وائس چیئرمین ایم سی اوتھل وسیم احمد خاصخیلی اور دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ DHO لسبیلا نے کہا کہ ضلع بھر میں ہزاروں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنا کام سرانجام دیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلسبیلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ لسبیلا ضلع کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7650/2025
استا محمد13اکتوبر۔ پولیو مہم کی موثر نگرانی اور کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خان خجک کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی کارکردگی اور مانیٹرنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو چاہیے کہ وہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلسل جانچ پڑتال کا نظام مضبوط کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کی جانب سے سستی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر ورکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر ہر بچے تک پہنچے اور اسے پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے تاکہ کوئی بھی بچہ اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7651/2025
نصیرآباد: 13اکتوبر ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن آفس میں جونیئر کلرک کے ٹیسٹ کے انعقاد کیا گیا جس کا آج پہلا دن تھا۔ واضح رہے کہ پانچ مختلف شفٹوں میں 2700 امیدوار نے حصہ لینا تھا۔ جن میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا جبکہ چند امیدوار غیرحاضر بھی پائے گئے۔ امتحانی مرکز کمشنر آفس کے احاطے میں بنایا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ موجودہ سیکورٹی خدشاد کے پیش نظر موثر اقدامات کئے جا سکے۔امتحانی ماحول کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، اسسٹنٹ کمشنر ز نصیرآباد، جھل مگسی، جعفر آباد اور استا محمد کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے بھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ امتحان کے دوران نقل یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اہل اور قابل امیدواروں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات جونیئر کلرک کے امتحانی مرکز کے دورے کے دوران نگرانی پر معمور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ امتحان کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں۔کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ حکومت میرٹ اور شفافیت پر مکمل یقین رکھتی ہے، اسی لیے تمام امیدواروں کو برابر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امتحانی عمل مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور قانون کے مطابق ہو تاکہ اہل امیدواروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق حق مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7652/2025
استا محمد13اکتوبر۔ : پولیو سے بچاو¿ کی مہم کا باضابطہ آغاز واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خان خجک نے تحصیل اسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو بھی موجود تھے، جنہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے اور مہم کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کی زندگی پر دیرپا اثرات چھوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق ضلع استا محمد میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران لازمی طور پر قطرے پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم میں ورکرز کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پوری جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریںاستا محمد: پولیو سے بچاو کی مہم کا باضابطہ آغاز واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خان خجک نے تحصیل اسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو بھی موجود تھے، جنہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے اور مہم کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کی زندگی پر دیرپا اثرات چھوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق ضلع استا محمد میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران لازمی طور پر قطرے پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم میں ورکرز کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پوری جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7653/2025
نصیرآباد13اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ ریونیو نصیر آباد ڈویژن کی خالی آسامیوں کے لیے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ انہیں تحریری امتحانات کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دیں کہ امیدواران کو مقررہ وقت تک ٹیسٹ مکمل کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ امتحان کا عمل شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کی تمام آسامیوں کو مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر پر کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، قابلیت اور انصاف پر مبنی بھرتی کا عمل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے تاکہ نوجوانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ ریونیو کی مختلف آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین و کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی نگرانی میں امیدواروں سے تحریری امتحانات لینے کا عمل جاری ہے۔ کمشنر آفس کے احاطے میں تحریری ٹیسٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے جہاں امیدواران کے لیے کرسیاں، سایہ دار جگہ اور آبنوشی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔امتحانات کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ٹیسٹ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
لورالائی 13اکتوبر ۔ ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس، خسرہ و روبیلا مہم 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خسرہ و روبیلا (MR) مہم 2025 کے سلسلے میں کمشنر لورالائی ڈویژن کے دفتر میں ڈویڑنل ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول خان بارکزئی نے کی۔اجلاس میں لورالائی، دکی، بارکھان اور موسیٰ خیل کے ضلعی و محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔شرکاءمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر محمد نصیر توخئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر ، ایس ڈی پی او پولیس عبدالکریم مندوخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خدابخش بزدار ، ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شاہ زمان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف تھے جبکہ دیگر اضلاع کے افسران نے اجلاس میں بذریعہ لنک Zoom شرکت کی.اجلاس میں خسرہ و روبیلا مہم سے متعلق تفصیلی امور زیر بحث آئے، جن میں مہم کی مجموعی حکمت عملی، ضلعی نگرانی کمیٹیوں کی کارکردگی، مائیکرو پلان کی تیاری اور دستیاب ہیومن ریسورس کا جائزہ شامل تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7654/2025
کوئٹہ 13اکتوبر۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ، سکریٹری جنگلات عبد الفتح بھنگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ مجمدحیات کاکڑ سمیت متعلقہ محکموں کے افیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک پراویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر غور کیا گیا، جن میں جنگلات کی بہتری، جنگئے فارمنگ کے فروغ، اور مینگرو پلانٹیشن کے لیے اقدامات شامل تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں کے شروعات سے عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات میسر ہوں گے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے سفر کا ابتدا ہوگی جو کہ ماحول کے تحفظ اور معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ برقی گاڑیوں شمسی توانائی کے حوالے سے بھی بریفننگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ برقی گاڑیوں و بسوں کے چلالنے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوگی اور اسکے ساتھ ساتھ شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی آئی گی۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحول دوست، جدید اور پائیدار منصوبہ بندی کے ذریعے صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان عوام دوست منصوبوں کو عملی شکل میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7655/2025
کوئٹہ 13 اکتوبر ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ نصف صدی سے افغان مہاجرین کی نہ صرف مہمان نوازی کر رہا ہے بلکہ انہیں اپنے پورے ملک میں پناہ دیتے ہوئے مہاجر کیمپوں تک محدود رکھنے کی بجائے پورے ملک میں آزاد حیثیت سے کاروبار جائیدادیں خریدنے کے علاو¿ہ وہ تمام سہولتیں فراہم کیں جو ایک حقیقی پاکستانی کو حاصل ہیں لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر آج طالبان حکومت کی جانب سے دراندازی کرتے ہوئے دہشت گرد ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسسز پر حملے کرکے مالی و جانی نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر طالبان حکومت کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے نہ صرف شواہد فراہم کیے گئے بلکہ ان دہشت گردوں کے کمیں گاہوں کا بھی بتایا گیا لیکن پھر بھی دراندازی اور جارحیت میں کمی نہیں آئی، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ گزشتہ رات افغان حکومت نے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدی علاقوں پرجو حملے کیے اور غلط دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک افواج کو نقصان پہچایا، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں واضح ہو کہ پاکستان کے مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے موثر انداز میں کاروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے جس کی بہترین افواج کسی بھی جارحیت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ طالبان حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک ہونے کا ثبوت دے اور افغانستان میں موجود دہشت گردی کے مراکز کو فوری طور پر ختم کرے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کسی بھی قسم کے محاذ آرائی سے بچ سکیں ، انہوں نے امید کی کی برادر اسلامی ہمسایہ ممالک تصادم کی بجائے امن کا راستہ اختیار کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7656/2025
ہرنائی: 13 اکتوبر ۔صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایت پر ہرنائی اور سنجاوی کے عوام کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی وزیر خوراک فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دومڑ کے بھائی فوکل پرسن حاجی باز محمد دومڑ نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی، ایس پی ہرنائی انجینئر عبد الحفیظ جھاکرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر ترین عبدالناصر ایڈوکیٹ چیرمین ملک شاداد ترین چیرمین نقیب اللہ شاہ سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے حق میں بھی نعرے بلند کئے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اپنے نعروں کے ذریعے پاک فوج کے ساتھ مکمل اتحاد و یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت، بقا اور عوام کے تحفظ کی ضامن ہے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں کبھی بھی قوم اور افواج پاکستان کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کر سکتیں۔ بلوچستان کے عوام وطنِ عزیز کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنی افواج کے ساتھ ایک دل و جان کی طرح متحد ہیں ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7657/2025
چمن 13اکتوبر۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ایم ایس ڈاکٹر اویس نے پاک افغان چمن باڈر پر افغان ریفیوجی ہولڈنگ کیمپ میں ایک جامع میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کیمپ کا مقصد مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔کیمپ میں مقامی اور ضلعی سطح کے میڈیکل عملے نے شرکت کی اور مریضوں کو مفت علاج، ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں اس اقدام کا مقصد مریضوں کو بروقت طبی امداد، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد اور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی اور ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ کیمپ میں موجود افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7658/2025
کوئٹہ 13اکتوبر۔ بلوچستان بھر میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے،،،مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گےانہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹیموں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے،،،بخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ اگرچہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم صوبے میں اب بھی پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کا باعث ہےان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کم عمر بچوں کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے مہم کی کامیابی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،،،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کہا کہ باڈر پوائنٹس پر پولیو ایڈمنسٹریشن ٹیموں کی موجودگی ضروری ہے تاکہ وائرس کی ممکنہ منتقلی کو روکا جا سکےانہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاو کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گی،،بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کا محکمہ صحت تیزی سے اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے اور پروپیگنڈے کے ذریعے ہمیں ریفارمز سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر سیاست کریں گے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے،،صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ 2011 سے بیرونِ ملک بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے تاکہ محکمے میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے سخت فیصلے کرنا وقت کی ضرورت ہے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ غیر ضروری محاذ آرائی نہیں چاہتے تاہم ڈاکٹروں کو بازاری زبان استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹر عائشہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بلوچستان کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7659/2025
لورالائی13 اکتوبر ۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے روڈ نیٹ ورک اور بلڈنگز کے تعمیراتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا عوامی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے لورالائی میں کئی منصوبے جاری ہیں ان منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ساجد بلوچ،ایکسین بی انیڈ آر احمد دین ایکسین بی انیڈ آر محمد دواد،ایس ڈی او محمدانور لونی موجود تھے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر نے یورنیورسٹی روڈ،لورالائی ٹو سنجاوی روڈ،ہائی کورٹ زیرتعمیر بلڈنگ،لورالائی میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی امور کا مشاہدہ کیا اور ایگزیکٹو انجینئر روڈز وبلڈنگ
احمد دین اور محمد دواد سے منصوبے کے معیار اور تکمیل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔سیکرٹری نے ہدایت کی کہ حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں تمام امور کو معیاری بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی منصوبے کو مقررہ مدت اور پی سی ون کے عین مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولتیں میسر آسکیں۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے ضلع میں بلڈنگز کے منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے واضح احکامات دیے اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کی تکمیل کے بعد نہ صرف لوگوں کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ جدید سہولتیں بھی عوام کو ان کے دروازے پر فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صرف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ ان کے معیار کو پرکھنا بھی ہے، کیونکہ غیر معیاری ترقیاتی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے تمام انجینئرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موجودگی میں تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی یقینی بنائیں اور پی سی ون کے مطابق معیار کو ہر حال میں برقرار رکھیں تاکہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی وڑن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7660/2025
لورالائی 13اکتوبرڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس، خسرہ و روبیلا مہم 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خسرہ و روبیلا (MR) مہم 2025 کے سلسلے میں کمشنر لورالائی ڈویژن کے دفتر میں ڈویڑنل ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول خان بارکزئی نے کی۔ اجلاس میں لورالائی، دکی، بارکھان اور موسیٰ خیل کے ضلعی و محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔شرکاء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر محمد نصیر توخئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر ، ایس ڈی پی او پولیس عبدالکریم مندوخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خدابخش بزدار ، ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شاہ زمان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف تھے جبکہ دیگر اضلاع کے افسران نے اجلاس میں بذریعہ لنک Zoom شرکت کی.اجلاس میں خسرہ و روبیلا مہم سے متعلق تفصیلی امور زیر بحث آئے، جن میں مہم کی مجموعی حکمت عملی، ضلعی نگرانی کمیٹیوں کی کارکردگی، مائیکرو پلان کی تیاری اور دستیاب ہیومن ریسورس کا جائزہ شامل تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر مقبول خان بارکزئی نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ و روبیلا جیسے موذی امراض سے بچوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس کے لیے بین الاداراتی تعاون، بروقت اقدامات اور مضبوط رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں تاکہ مہم کو موثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7661/2025
خضدار:13اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے میر عبدالرحمان زہری ادریس زہری اور ادو عبدالحمید مردوئی کی ملاقات، کوئٹہ کی جانب 15 اکتوبر کا لانگ مارچ موخر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سینیئر رہنماء پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر و سابق چیئرمین میر عبدالرحمن زہری اور کمیٹی کے رہنماءادریس زہری کی قیادت میں دفاع فیروزآباد کے سرگرم رہنما ادو حمید مردوئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ادو حمید نے اپنے مطالبات اور 15 اگست کو کوئٹہ کی جانب مجوزہ لانگ مارچ سے متعلق آگاہ کیا۔ میر عبدالرحمن زہری اور ادریس زہری نے دفاع فیروزآباد کے ڈیمانڈ کا ڈی سی کے سامنے تذکرہ کیااور انہیں حل کرنے کی تجویز دی۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ ان کی بولان مائننگ انٹرپرائز “بی ایم ای” کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں علاقے کے مطالبات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مسائل گفت و شنید سے حل ہونے کی توقع ہے۔ لہذا 15 اگست کے لانگ مارچ کے فیصلے کو واپس لیاجائے۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں میر عبدالرحمن زہری اور ادریس زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی یقین دہانی پر اتفاق کیا کہ اگر مسائل گفت و شنید سے حل ہوجاتے ہیں تو حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے لانگ مارچ موخر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر، دفاع فیروزآباد کے رہنماء ادو حمید مردوئی نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی ذاتی دلچسپی اور یقین دہانی کے بعد 15 اگست کے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ایم ای ڈپٹی کمشنر خضدار کی کوششوں سے شہریوں کے مطالبات تسلیم کرلے گی، جس سے علاقے کے شہریوں کی دیرینہ تمنا پوری ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7662/2025
گوادر:13اکتوبر ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال گوادر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے او پی ڈیز، تھیلیسیمیا سینٹر، ڈائلیسس یونٹ، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر آفس سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسپتال انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو اسپتال کی کارکردگی، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔انتظامیہ کی جانب سے تھیلیسیمیا اور ڈائلیسس سینٹرز میں درپیش مالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا، جس پر ڈاکٹر عبدالشکور نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اسپتال کے ضروری امور میں بھرپور تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7663/2025
جعفرآباد13اکتوبر۔جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز،ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مختلف انتظامی و علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی مکمل بحالی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام اپنے علاقوں میں پرامن اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے، تمام گورنمنٹ کنٹریکٹرز اپنے منصوبوں کے مقامات پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائیں تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7664/2025
گوادر:13اکتوبر۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کے پہلے دن یوسی پیشکان کا فیلڈ مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم اینڈ ای افسر اور فیلڈ عملہ بھی موجود تھا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ، دروازوں کی نشاندہی اور فیلڈ عملے کی حاضری کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر دیتا ہے، لہٰذا والدین اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ضلع گوادر کو ہمیشہ کے لیے پولیو فری بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7665/2025
لورالائی 13اکتو۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم ایوننگ میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈاکٹر عبدالحیلم اوتمانخیل، ڈبلیو ایچ او،کے ڈاکٹر زرک خان،محمد ہا شم اور فوکل پرسن پولیو مختیارخان لونی پروگرام، فیلڈ سپروائزرز، محکمہ تعلیم، پولیس اور سی ایم اوز کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیو مہم کے دوران بچوں پولیو ویکسین کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام فیلڈ ٹیمیں بھرپور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے پولیو عملے کو ہدایت دی کہ رہ جانے والے گھروں تک رسائی یقینی بنائی جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ مستقبل کی نسل کو معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے یونین کونسلز کے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7666/2025
پشین۔13 اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ خان ترین کی قیادت میں افغانستان کی جانب سے مسلح دراندازی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ریلی کا انعقاد کیا جس میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا،ریلی پشین بازار میں نکالی گئی جس میں ضلعی آفسران،وکلاءبرادری،تاجر برادری،مقامی قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مکاتب فکر کے عوام شریک ہوئے،شرکائنے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے،انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج پائندہ باد“ کے نعرے درج تھے،مقررین نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور قوم ہر جارحیت کے خلاف اس کے ساتھ کھڑی ہے،مقامی افراد نے ریلی کو قومی یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے،جس پر پوری قوم کو فخر ہے،تاہم ضلع پشین کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7667/2025
چمن13اکتوبر۔ چمن اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے بنیادی مرکز صحت محمود آباد کا اچانک دورہ کیا اس دوران ڈاکٹر نے اے سی چمن کو بی ایچ یو کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اے سی چمن نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی سٹاک لیبارٹری صفائی ستھرائی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں اور مریضوں کی علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ طب ایک ایسا پیشہ ہے جسکے ساتھ مریضوں کی جان وابستہ ہیں اور خدا نخواستہ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی اور تھوڑی سی لاپرواہی میں مریض کی جان کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے اسلئے ڈاکٹرز اور سٹاف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں اور ڈاکٹرز اپنے آپ میں خداترسی پیدا کریں اور اپنی فرائص کی انجام دہی ایمانداری سے انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7668/2025
چمن 13اکتوبر۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ کا پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے آج پولیو مہم کے پہلے روز چمن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو مہم میں مصروف پولیو ورکرز اور تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ساتھ روزہ پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ میں جا کر سیکیورٹی اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ پوری ضلع میں 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک چمن میں پولیو مہم کا آغاز سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کی قومی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اور تمام ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7669/2025
چمن 13اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلاکر ساتھ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی کمیونیکیشن افیسر اشرف خان اچکزئی اور ڈی یو سی اور اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور والدین اور سرپرست بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انھیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے محکمہ صحت اور فیلڈ ٹیموں کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیو ٹیموں کی استقامت اور محنت و لگن سےضلع کو مکمل طور پر پولیو فری بنانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم اج 13 اکتوبر سےشروع ہو کر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا انہوں نے کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی دی جائے گی اس مہم کے دوران موبائل ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکس سینٹرز میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7670/2025
چمن13اکتوبر۔ ضلعی انتظامیہ چمن اور چمن میں تمام قبائل کی جانب سے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں تمام پشتون قبائل اور اقلیتی برادریوں کی بھی بھرپور شرکت آج چمن میں علمائ کرام قبائلی عمائدین سیاسی و قبائلی عمائدین عوام کی بڑی تعداد نے اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں ہندو اور عیسائی برادری کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا اور شرکا نے افغانستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور ریلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7671/2025
قلات 13اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے خان میراحمدیارخان پریس کلب کا دورہ کیا۔ پریس کلب کے صدر شادی خان مینگل نے ڈپٹی کمشنر کو پریس کلب کی فعالیت سے متعلق تجاویز اورایشوزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینیئر صحافی آغاقادرشاہ عبداللہ لہڑی یوسف مینگل واحد دہوار امجدسلامی نائب اسرار سمیت انجمن تاجران کے صدر میرمنیر شاہوانی ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ طاہر لہڑی اور دیگر موجود تھے۔صحافی برادری نے ڈپٹی کمشنر کو پریس کلب کے رنگ روغن فرنیچر کارپٹنگ اور دیگر مسائل حل کرانے کی درخواست کی تاکہ پریس کلب کو جلداز جلد فعال بیایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ پریس کلب پورے عوام کی آواز ہے یہ کسی فردواحد کا ادارہ نہیں ہے پریس کلب کے لیئے کارپٹ ٹیبل کرسیاں سمیت دیگر ضروری سامان آج ہی فراہم کردیاجائیگا اور دو دن کے اندراندر پریس کلب کو فعال کردیاجائیگا صحافی برادری پریس کلب کو فعال کرکے عوامی مسائل مثبت انداز میں اجاگر کریں اور انہیں حل کرانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ سے بھرہور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7672/2025
دکی 13اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت پولیو مہم ڈے ون کی ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس آئی نور الحق لونی، NSTOP ڈاکٹر یار محمد، ڈی ایس او ڈاکٹر عبداللہ جان، COMnet افیسر سعید احمد ناصر، لائن ڈپارٹمنٹ کے مونیٹرز اور تمام یو سی ایم اوز نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف یو سیز میں چلائی جانے والی سرگرمیوں کی پیشرفت اور مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے ہر ٹیم کی رپورٹ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ جہاں کہیں بھی کمزوری یا رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے، فوری اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ بچوں تک پولیو کے قطرے بروقت پہنچانے کے لیے ہر ٹیم کو اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے ادا کرنا ہوگا اور والدین اور کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون برقرار رکھنا ہوگا۔ اجلاس میں مہم کی کامیابی اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7673/2025
زیارت13 اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر بلوچ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نثار ایم ترین ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین بھی موجود تھے۔ چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ زیارت میں ستائیس ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنےکہا تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کی ملک میں موجودگی نیک شگون نہیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ13 اکتوبر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی کے رہنما تکری مراد جتک کے صاحبزادے داود جتک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ داود جتک ایک باصلاحیت اور بااخلاق نوجوان تھے، جن کی اچانک وفات سے خاندانِ جتک سمیت پورا علاقہ غمگین ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مراد جتک اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا ک اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7674/2025
نصیرآباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایوننگ جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں یو سی ایم اوز، ایریا انچارج پولیو ورکرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان، لاکٹی اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل کامنیٹ سے صدام حسین، این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی اور ثنااللہ چکھڑا بھی موجود تھے۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ مہم کے دوران درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ ٹیموں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ہر ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک وائرس کے خاتمے کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں، والدین اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے جذبے اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ پولیو فری معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
خبرنامہ نمبر7675/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمودالرحمٰن کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے انتظامی، سیکیورٹی اور فیلڈ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شیخ صغیر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں مہم کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے، انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلز کی تعیناتی یقینی بنانے، اور تمام چیک پوسٹوں پر ٹیموں کی موجودگی کو فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر پولیس چیک پوسٹ نمبر تین پر ٹیم کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی تاکہ شہر میں داخل اور خارج ہونے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ریفیوزل (انکار کرنے والے والدین) اور ناٹ اویلیبل (غیر موجود بچوں) کے کیسز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ریفیوزل اور ناٹ اویلیبل کیسز کو کل تک مکمل طور پر کور کیا جائے، جبکہ ایریا انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ وہ صبح 9 بجے تک اپنی حاضری یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر غیر حاضری پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی پروگرامز کو مزید بڑھایا جائے، تاکہ والدین پولیو ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اور ہر بچے کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام ادارے جذبے اور قومی ذمہ داری کے تحت کام جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر7676/2025
تربت ۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی سربراہی میں پولیو کے حوالے سے ایک اہم ایوننگ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا ۔اس موقع پر اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد ، ڈبلیو ایچ او کیچ کے نمائندے ڈاکٹر ارسلان بلوچ سمیت یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موجود تھے ۔اجلاس میں ضلع کیچ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس دوران پولیو مہم کی مؤثر نگرانی، مہم کو درپیش چیلنجز اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر غور وفکر کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ ضلع کے تمام دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ مہم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ایریا انچارجز اور سپروائزروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی مؤثر نگرانی کریں اور ہر یونین کونسل میں مہم کی مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں مہم کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ سٹاف کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم میں روابط کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ہر گھر تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7677/2025
چمن13 اکتوبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چمن ڈاکٹر نوید بادینی ، ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اویس مگسی ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر اشرف خان اچکزئی اور دیگر آفیسرز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک تمام ٹیمیں محنت لگن دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ ہر فیلڈ اور کام میں مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اچھے محنتی اور پروفیشنل افسران اور سٹاف اپنے ہدف کو حاصل کرنے کو آرام اور سلیقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا دیتے ہیں اجلاس میں ڈی سی چمن کو انسداد پولیو مہم کی پیش رفت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر7678/2025
قلعہ سیف اللہ 13اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر ساگر کمارکی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس، پو لیو آگاہی اور
ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ ۔ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی اکتوبر) کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی ،ایچ ،او کے میڈوائفری ھال میں منعقد ہوا۔ جس میں مہم کے انتظامی، سیکیورٹی اور فیلڈ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ،ایچ،او وحید کاکڑ ،ڈاکٹر نعیم پی ،ای ،او ،سی ، اسسٹنٹ کمشنر عمران مندوخیل، ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ، کمیونیکیشن آفیسر ہارون سلطان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں مہم کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے، انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلز کی تعیناتی یقینی بنانے، اور تمام چیک پوسٹوں پر ٹیموں کی موجودگی کو فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر پولیس چیک پوسٹ ٹیم کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی تاکہ شہر میں داخل اور خارج ہونے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ریفیوزل (انکار کرنے والے والدین) اور ناٹ اویلیبل (غیر موجود بچوں) کے کیسز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ریفیوزل اور ناٹ اویلیبل کیسز کو کل تک مکمل طور پر کور کیا جائے، جبکہ ایریا انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ وہ صبح 9 بجے تک اپنی حاضری یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر غیر حاضری پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی پروگرامز کو مزید بڑھایا جائے، تاکہ والدین پولیو ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اور ہر بچے کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام ادارے جذبے اور قومی ذمہ داری کے تحت کام جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر 7679/2025
سبی 13 اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نصیر کرد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے موقع پر پولیو ٹیموں سے کارکردگی، ٹیلی شیٹ پر اندراج کے طریقہ کار اور روزانہ کی رپورٹنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ تلی اڈہ بھی گئے، جہاں موجود متعدد خاندانوں کے بچوں کو انہوں نے خود پولیو کے قطرے پلائے۔ بعد ازاں مرکزی شاہراہ پر مختلف مقامات پر رک کر بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے۔ راستے میں جہاں بھی کوئی بچہ نظر آیا، اسے فوری طور پر ویکسین دی گئی تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ریلوے اسٹیشن سبی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں موجود بچوں کو قطرے پلائے اور موقع پر موجود والدین کو پولیو کے خلاف جاری قومی مہم میں بھرپور تعاون کی تاکید کی۔ بعد ازاں پولیو مہم کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی کی صدارت میں ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل سبی کی تمام یو سی ایم اوز نے اپنی یونین کونسلز کی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے دوران انکاری والدین کے جن بچوں کی نشاندہی ہوئی، وہاں ٹیموں کو فوری طور پر دوبارہ بھیجا گیا، اور بچوں کو موقع پر ہی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ یو سی ایم اوز نے اجلاس کے دوران تصدیق کی کہ تمام ایسے بچے اب مکمل طور پر کور ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان کے مطابق فیلڈ ورک کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے اور کوئی بھی بچہ رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، ہر ٹیم اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھائے تاکہ ہمیں اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل ہو۔
خبرنامہ نمبر7680/2025
چمن13۔ اکتوبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی ژڑہ بند شاہرا پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات
اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی ژڑہ بند لیویز تھانے کی انچارج دفعدار عجب خان، لیویز فورس اور کیو آر ایف نے چمن کوئٹہ شاہراہ اور ملحقہ علاقوں میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا سنیپ چیکنگ کے دوران لیویز فورس نے مشتبہ گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی جامع تلاشی تفتیش اور متعدد گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیے گئے اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ کالے شیشوں پر پابندی کا مقصد عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے
علاقے میں امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے چمن کوئٹہ شاہراہ پر 24 گھنٹے گشت کا سلسلہ جاری رکھنے کا مقصد مسافروں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جانا ہے
اس موقع پر اے سی چمن نے امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے انتظامیہ تمام اقدامات اٹھا رہی ہیں اسلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
خبرنامہ نمبر7681/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے بہترین طرز حکمرانی اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کا نصب العین ہے، عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے بنیادی سہولیات کی بہتری، روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم کے شعبے میں اہم کامیابیاں اور صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، حکومتی اداروں میں میرٹ، جوابدہی، اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، عوامی رائے اور مشاورت کو بھی ہر منصوبے میں شامل کرنے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ عوامی ضروریات کے مطابق کام کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کے ذریعے صوبے میں نوجوانوں کی روزگار کی فراہمی کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس سے بلوچستان کے چھ اضلاع میں 57 ہزار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اخوت کے ساتھ مل کر 12 ہزار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 14000 اساتذہ بھرتی کئے جس سے صوبے بھر میں 3200 سکولز فعال ہوگئے۔ صوبے میں مزید نئے سکولز کھولے جائیں گے۔ جن میں 700 سکولز کھل چکے ہیں۔ جس سے 45000 بچے سکولز میں داخل ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے عارضی بنیادوں پر 4000 ڈاکٹرز اور اسٹاف بھرتی کئے گئے۔ صوبے میں غیر فعال 164 بنیادی مراکز صحت فعال کئے۔ جس سے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا۔ ہیلتھ کارڈ سے 2 لاکھ 32 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دس سالہ ترقیاتی پلان کے تحت صوبے کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم، صحت، اور دیگر اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینا، عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، آمدنی بڑھانے، اور غربت کو کم کرنے کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں جس سے مختلف اضلاع میں صفائی، پانی کی فراہمی، سیوریج لائنز کی تنصیب، گلیوں کی صفائی، کچرا اٹھانا اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ تمام ڈویژنز کے لیے جدید آلات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیے گئے۔
خبرنامہ نمبر 7682/2025
گوادر: سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی کی خصوصی ہدایت پر چیف انجینئر عبدالمطلب بلوچ گوادر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر عبدالمطلب بلوچ نے ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ اور ایس ڈی او داد کریم بلوچ کے ہمراہ گنز اور جیوانی کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گنز واٹر ورکس پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور جاری پانی کی سپلائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ گنز کو نئی تعمیر شدہ پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو سنٹ سر سے پلیری پمپنگ اسٹیشن تک پھیلی ہوئی ہے۔ اب تک گنز کو تقریباً 20 ہزار گیلن پانی سپلائی کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ سنٹ سر تا پلیری پائپ لائن منصوبہ دشت کے قدرتی بورنگ ذرائع سے پانی حاصل کر کے پلیری، پیشکان اور جیوانی کے مختلف علاقوں کو سپلائی کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ کامیابی سے فعال ہو چکا ہے، جس کی یومیہ گنجائش تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار گیلن پانی تک پہنچ گئی ہے۔پانی کی فراہمی کے اس اہم منصوبے کی کامیابی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین مومن بلوچ، ایس ڈی او داد کریم بلوچ اور سپروائزر شکور بلوچ کی دن رات کی محنت اور مؤثر نگرانی شامل ہے۔چیف انجینئر نے موقع پر متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر7683/2025
قلات13اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے زیرصدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرنصرت بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل لائن آفیسر لیویز ہیڈ کوارٹر منیر احمدمینگل سمیت محکمہ صحت کے سربراہان مانیٹرنگ آفیسرز یوسی ایم اوز ایریاانچارجزشریک یوئے۔اجلاس میں آج کے پولیومہم فنگر مارکنگ ڈور مارکنگ اور دیگر امور سے متعلق رپورٹ پیش اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیاگیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم میں شریک ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی ٹیمیں صبح مقررکردہ وقت پر کام شروع کریں تاکہ مقررکردہ ہدف آسانی سے پورا کیا جاسکیں پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے پولیوسے پاک معاشرہ کی تشکیل ہمارا اولین ترجیح ہے۔
خبرنامہ نمبر7684/2025
گوادر13اکتوبر2025: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو پیشکان، بی ایچ یو پنوان اور بی ایچ یو گنز کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بنیادی مراکزِ صحت میں عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹرز، ماں اور بچے کی صحت (MCH) مراکز، ای پی آئی ویکسینیشن سائٹس اور ادویات کی دستیابی و ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے اس موقع پر کہا کہ پی پی ایچ آئی کی ترجیح عوام کو معیاری، بروقت اور موثر صحت سہولیات کی فراہمی ہے، اور تمام بی ایچ یوز میں خدمات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی اور ادویات کی دستیابی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے پیش نظر مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بنیادی صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں۔
خبرنامہ نمبر7685/2025 جھل مگسی13اکتوبر2025 گزشتہ روز زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ پریم کمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی عبدالغفور جمالی، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر علی خان مگسی، ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) شاہجہان مینگل، ،اے ڈی ایس ایم ڈاکٹر اظہر حسین مگسی، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللّہ لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران ، مانیٹرز ایریا انچارج صاحبان و دیگر آفیسران نے شرکت کیں۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سیدرحمت اللّہ شاہ کی سربراہی میں پولیو ایوننگ میٹنگ میں جاری مھم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا*
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں اپنے فرائض منصبی نہایت ہی خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دے کر ضلع جھل مگسی کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جو پولیو کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں انکو پورا کرنے میں تمام تر توانائیاں صرف کریں انھوں والدین سے گزارش کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کیساتھ اپنا تعاون یقینی بناکر ہر پانچ سال تک کی عمر کے بچے کو پولیو سے بچاوُ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وطن عزیز پاکستان سے اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو
خبرنامہ نمبر 7686/2025
اسلام آباد، 13 اکتوبر2025
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات چین کے ایکٹنگ سفیر (Mr. Shi Yuanqiang) نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات، تازہ ترین سیاسی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور بہترین ہمسایہ ہے، مشترکہ خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے میگا پراجیکٹ سی پیک کو پورے خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے گیم چینجر کے طور پر سراہا، اس کی تکمیل سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو جائیں گے. گورنر مندوخیل نے بلوچستان میں موجودہ فنی و تیکنیکی اداروں کو اجاگر کرتے ہوئے فنی و تیکنیکی تعلیم پر تعاون کی تجویز پیش کی جو چینی رہنمائی اور مدد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں منافع بخش مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی اور موجودہ حکومت کے تحت سرمایہ کاری کیلئے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کا اختتام معززین کے درمیان یادگاری شیلڈز اور تحائف کے تبادلے پر ہوا۔ اخر میں گورنربلوچستان نے ایکٹینگ چائنیز سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سینیٹر داود خان اچکزئی، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور چیئرمین فرینڈز آف چائنا بایزید خان کاسی بھی شریک تھے.
خبر نامہ نمبر7687/2025
کوئٹہ، 13 اکتوبر2015:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہر عام آدمی ہمارے لیے اہم ہے، کیونکہ حکومت کا بنیادی فریضہ عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ انسانی جان بچانے کے لیے حکومت بلوچستان کے تمام وسائل حاضر ہیں، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران حکومت بلوچستان نے عام شہریوں کے علاج و معالجے پر 3 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ اس دوران کینسر، گردوں، تھیلیسیمیا، لیور ٹرانسپلانٹ، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور دل کے پیچیدہ امراض میں مبتلا 1412 مریضوں کا علاج سرکاری اخراجات پر ممکن بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ان کا علاج نہ صرف اندرون ملک کے بڑے طبی مراکز میں کرایا گیا بلکہ بعض مریضوں کو بیرونِ ملک بھی بھیجا گیا تاکہ انہیں معیاری اور بروقت علاج میسر آ سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے کسی شہری کو علاج کی سہولت کے لیے در در نہیں جانا پڑے گا، اور حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بلوچستان حکومت اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ، پرعزم اور متحرک ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہماری اصل ترجیح ہے اور اس مشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر7688/2025
گوادر۔ 13 اکتوبر2025:
گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی ہدایت پر واٹر کرائسز مینجمنٹ سیل مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔سیل کے قیام کا مقصد شہر میں پانی کی ترسیل، فراہمی اور شکایات کے ازالے کے عمل کو مؤثر اور مربوط بنانا ہے۔ سیل کی نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ جبکہ انچارج ڈاکٹر زاہد مقرر ہیں، عملہ، مشینری اور تمام دستیاب وسائل سیل کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کی شکایات درج کرنے اور پانی کی روزانہ فراہمی کی مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔آج چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، ایم پی اے گوادر کے پرسنل اسسٹنٹ قاسم عثمان، یو سی نگور شریف کے چیئرمین شے مختار سمیت دیگر شہریوں اور مقامی نمائندگان نے واٹر کرائسز سیل کا دورہ کیا اور علاقے میں پانی کی فراہمی کے معاملات کا جائزہ لیا۔
جی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق سیل روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی معلومات اور اعداد و شمار عوام کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7689/2025
کوئٹہ 13 اکتوبر 2025۔صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ سمٹ کا بنیادی مقصد لیڈرشپ، ویمن ایمپاورمنٹ، کلائمیٹ ایکشن اور انٹرپرینیور شپ ہے، نظامتِ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سپورٹ و وژن کے تحت نوجوانوں کیلئے کوئٹہ میں نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ملک کے دوسرے صوبوں سے آئے نوجوانوں ساتھ تجربات اور خیالات شیئر کرنے کا موقع ملے گا، نوجوانوں کو آپس میں انٹرایکشن کے ساتھ ساتھ یوتھ سمٹ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ نے اس سال جو اقدام کئے ان میں سب سے اہم اقدام یوتھ پالیسی کو متعارف کرنا تھا یوتھ پالیسی کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان محمد الیاس و دیگر سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، نیشنل یوتھ سمٹ کے افتتاحی روز پینل ڈسکشنز، سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشنز اور انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں دریافت کیا ان پروجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیکنالوجی، توانائی کے متبادل ذرائع، ثقافت سمیت پچاس کے قریب اسٹالز شامل تھے جبکہ دوسری جانب پینل ڈسکشنز مختلف موضوعات پر کی گئی، مقررین میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورائیہ اور خرم شہزاد تھے مقررین نے نوجوانوں کے کردار، وژن اور بلوچستان کے سماجی و معاشی چیلنجز پر گفتگو کی۔ تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ میں کوٸٹہ، آواران، تربت، پنجگور سمیت صوبے بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ہے جبکہ بلوچستان کے ساتھ تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے نوجوانوں کے وفود نے خصوصی شرکت کی ہے۔
خبرنامہ نمبر7690/2025
کوئٹہ 13 اکتوبر2025:
انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل و پرانشل ای او سی ممبران، ای پی آئی، محکمہ صحت کے افسران، ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اجلاس میں یونین کونسل وائز زیرو ڈوز، رفیوزل کیسز، اسکول کوریج، فکسڈ سائٹس، این اے اور اسٹیل این اے کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے تمام ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور باقاعدہ دورے کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اُمید ظاہر کی کہ مہم کے آئندہ دنوں میں تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں مزید جذبے، لگن اور ایمانداری سے انجام دیں گی تاکہ ضلع کوئٹہ کو پولیو سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7691/2025
تربت 13اکتوبر 2025: یونیورسٹی آف تربت نے اپنے تعلیمی اور ادارہ جاتی معاملات سمیت تمام امور میں کوالٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے- تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیوای سی) نے انول پرفارمنس رپورٹ2023-2024 میں 100 میں سے 69.64 اسکور حاصل کیے ہیں جوکہ تربت یونیورسٹی کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔یہ بات گزشتہ ہفتے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آف پاکستان کے ذیلی ادارے کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیواے اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں سامنے آئی ہے۔ یہ کامیابی تربت یونیورسٹی جیسی نئی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی تعلیمی ادارے کے لیے ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تربت یونیورسٹی اپنے قیام سے ہی اپنے تعلیمی پروگرامز، تدریسی طریقہ کار اور ادارہ جاتی معاملات میں کوالٹی کو برقرار رکھنے اوراسے مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
یہ کامیابی اس امر کا بھی مظہر ہے کہ تربت یونیورسٹی، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ذریعے ہائرایجوکیشن کمیشن کی وضع کردہ پالیسیوں اور گائیڈ لائنز پر عمل پیراہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ کامیابی تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی وژنری قیادت، اکیڈمک و ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کی محنت اور ڈاکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں کیوای سی ٹیم کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ترجمان کے مطابق تربت یونیورسٹی کی کیوای سی اسکور میں نمایاں بہتری فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی اجتماعی کاوشوں اور ٹیم ورک کاثمر ہے۔
گزشتہ تعلیمی سال کیوای سی کااسکور 64 رہاتھا جو اب 6 پوائنٹس کے قابل ذکراضافے کے ساتھ تقریبا 70 اسکور تک پہنچ گیاہے اور بہتری کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس غیرمعمولی کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی درست سمت میں گامزن ہےاور فیکلٹی اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے تربت یونیورسٹی جلد ہی ملک کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی۔
خبرنامہ نمبر7692/2025
پنجگور 13 اکتوبر 2025 : ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے پیر کے روز اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع پنجگور کے ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچائے جائیں گے۔یہ مہم 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد ریکی، پولیو آفیسر ڈاکٹر ارسلان، اور ڈی ایس ایم اکرام بلوچ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔