خبرنامہ نمبر 3484/2025
کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی اور بلوچستان کے ٹیلنٹ کو بھرپور انداز سے سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کیا جائے تو وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں پاکستان میں پہلی بار عالمی باکسنگ کے ایونٹ کے انعقاد پر انہوں نے تمام منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے اس بڑے ایونٹ کو بلوچستان لے کر آنا یقیناً ایک بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ دشمن کی یہی خواہش رہی ہے کہ کھیلوں کے میدان ویران کرے اور یہاں کے نوجوانوں کو کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں لیکن آج کا یہ مثبت ایونٹ اس بات کا واضح عکس کہ بلوچستان کے لوگ امن پسند، کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ آغاز میں جب اس اہم ایونٹ کے کوئٹہ میں انعقاد کا ائیڈیا میرے ساتھ شیئر کیا گیا تو مجھے لگا کہ جیسے یہ ایک خواب ہوگا لیکن آج الحمدللہ یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور یقیناً اس کو عملی شکل دینے میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور ہمارے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم کا کردار بلاشبہ کلیدی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کے ان تمام محافظوں پر فخر ہے جو ہمیشہ ہماری ملک کی دفاع اور سالمیت کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کی امن دوستی کو کمزوری سمجھا جو ان کی بہت بڑی نادانی تھی پاکستان کے افواج اور فضائیہ نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ملک کی دفاع اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کا جو مظاہرہ کیا وہ یقیناً قابل تحسین ہے ہمارے ملک کے محافظوں کی انہی دلیرانہ کاوشوں سے خوفزدہ ہو کر دشمن سیز فائر کرنے پر مجبور ہوا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مرد آہن چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف اف نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے اس ملک کے نوجوانوں اور بچوں کو محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے دشمن کے تمام ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی انہوں نے ورلڈ باکسنگ ایسوسییشن کو اس ایونٹ کو بھرپور طور پر تعاون فراہم کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی یہاں موجودگی اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے لوگ امن پسند ہے اور ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں واضح رہے کہ پاکستان کے باکسنگ سٹار محمد وسیم نے ہفتہ کے روز کیریئر کی بہترین _کارکردگی پیش کرتے ہوئے وینزویلا کے ارنسٹو ارینیو کو نویں راؤنڈ میں شکست دے کر ڈبلیو بی اے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا اس کے علاوہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر فاطمہ ہزارہ اور پاکستانی باکسر ساحر اقبال نے بھی اپنا ٹائٹل جیتا تقریب میں ورلڈ باکسنگ ایسوسییشن کے صدر کے مشیر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے باکسرز اور ان کے آفیشلز نے شرکت کی اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی اور اعلی سول اور عسکری حکام سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر شاندار اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 3485/2025
کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ماں محض ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت کی وہ چھاؤں ہے جو زندگی کو ٹھنڈک بخشتی ہے ماں کی دعا بنا کہے قبول ہو جاتی ہے، وہ تربیت ہے جو کردار میں ڈھلتی ہے انہوں نے کہا کہ ماں وہ قربانی ہے جو زبان پر نہیں آتی مگر نسلوں کا مقدر سنوار دیتی ہے آج اُن تمام عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے خاموشی سے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ ماں کی شفقت اور قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
خبرنامہ نمبر 3486/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار عسکری کامیابی اور آپریشن بینان مرصوص کی کامیابی پر افواجِ پاکستان، خصوصاً چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ایک فوجی آپریشن کی جیت ہے بلکہ پاکستان کی تکنیکی، انٹیلیجنس اور اسٹریٹیجک صلاحیتوں کا واضح ثبوت بھی ہے۔سردار کھتیران نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے جس مہارت اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ آپریشن بینان مرصوص میں جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا، جس میں ہدف کے تعین، سائبر انٹیلیجنس، ریئل ٹائم سرویلنس اور الیکٹرانک وارفیئر کی مہارت شامل تھی۔ اس نے دشمن کے تمام خفیہ اور کھلے منصوبے ناکام بنا دیے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو پاکستان کے حق میں مزید مستحکم کر دیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر اپنے دفاع کے لیے تیار اور مکمل طور پر اہل ہے۔ سردار کھتیران نے مزید کہا کہ یہ فتح پوری قوم کے لیے فخر کا مقام ہے، اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنی افواج پر اعتماد رکھے اور ان کی کامیابیوں کا جشن منائے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3487/2025
تربت 11 مئی 2025: ضلع کیچ میں ضلعی چیئرمین میر ہوتمان بلوچ اور میر یاسر بھرام رند کی قیادت میں پاک فوج کی بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں ایک پُرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر گھوڑا چوک تک گئی اور واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور قومی پرچم لہرائے۔ اختتامی خطاب میں میر ہوتمان بلوچ اور میر یاسر بھرام رند نے کہا کہ ”ہماری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہم متحد ہیں اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ ہم چوبیس کروڑ عوام نہیں بلکہ چوبیس کروڑ فوج ہیں جو ہر لمحہ اپنی مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں اس موقع پر بھارتی پرچم کو نذر آتش کیا گیا اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
خبرنامہ نمبر 3488/2025
تربت 11 مئی 2025 محکمہ لائیو اسٹاک ضلع کیچ ضلعی آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کے زیر نگرانی میں سِول ویٹرنری اسپتال اور ڈسپنسری کے ماہر ویٹرنری عملے نے 9 اور 10 مئی کو پیدارک اور کوشکلات کے دیہی علاقوں میں مویشیوں کی صحت سے متعلق ایک مربوط اور منظم مہم چلائی۔ اس مہم کے تحت محکمہ امور حیوانات کے ٹیم نے گھر گھر جا کر جانوروں کا طبی معائنہ، ڈرینچنگ (اندرونی پیراسائٹس کا علاج) اور ویکسینیشن کی گئی مہم کا بنیادی مقصد مویشیوں کو بیماریوں سے بچانا، وبائی امراض کی بروقت تشخیص و روک تھام، اور مقامی مالداروں کو ممکنہ معاشی نقصان سے محفوظ رکھنا تھا۔ ٹیم نے درجنوں گھروں کا دورہ کیا اور سینکڑوں مویشیوں کو علاج اور ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی علاقہ مکینوں نے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کیچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے آئندہ بھی ایسی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ دیہی معیشت کو سہارا دیا جا سکے اور مویشی پال حضرات کو بہتر سہولیات میسر آئیں
خبرنامہ نمبر 3489/2025
تربت11 مئی 2025 چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر شہر میں صفائی کی بہتری کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران تربت کی شاہراہوں، گلیوں اور سڑکوں کے اطراف جمع مٹی، کچرے اور گرد و غبار کو جدید برش گاڑیوں کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف تربت کو ماڈل سٹی بنانا ہے، اور یہ مہم اسی سمت ایک عملی قدم ہے۔ انہوں نے عملے کو صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی، جس سے تربت میں صفائی اور شہری معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر 3490/2025
تربت 11 مئی 2025:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اکبر اسماعیل اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار آبسر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اسکول میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بشمول نئے منظور شدہ کلاس رومز، پرنسپل آفس اور کلرک روم کی تعمیر کا معائنہ اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔ افسران نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس سے ملاقات کر کے تعلیمی ماحول، جگہ کی کمی اور دیگر درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیڈ مسٹریس اور ٹھیکیدار نے تعمیراتی عمل میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔ڈی ای او صابر علی نے کہا کہ محکمہ تعلیم معیاری تعمیرات اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے تاکہ طالبات کو ایک محفوظ اور موزوں تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
خبرنامہ نمبر 3491/2025
تربت 11 مئی 2025 پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی بلوچستان میر اصغر رند نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مختلف منصوبوں پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے تاکہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات میسر آئیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت اور گرمی کی شدت کے پیش نظر می نے اپنے حلقے کے 75 فیصد علاقوں میں بجٹ سے قبل سولر سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ باقی 25 فیصد علاقوں کے لیے بھی منصوبے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لنک روڈز کی تعمیر اور آبی وسائل کے تحفظ کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ پانی جیسے قیمتی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ریسکیو سینٹر کے قیام کے لیے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس پر جلد کام شروع ہو گا تعلیم کے شعبے میں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ناصرآباد کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ گرلز پرائمری اسکول سرنکن اور ہوت آباد کو مڈل اسکول کا درجہ دیا گیا ہے۔ گومازئی کے علاقے میں اسکول کے بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کی منظوری بھی دی گئی ہے اس طرح گرلز ہائی اسکول بالیچہ، گرلز سی ایس پی اسکول چیری بازار گومازئی، بوائز پرائمری اسکول چیری بازار گومازئی، اور گرلز ہائی اسکول گومازئی میں پلے گراؤنڈز اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گرلز ہائی اسکول ناصرآباد، گرلز ہائی اسکول گومازئی، اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول خیرآباد چربک کو ڈیجیٹل لائبریری اور آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ان کہنا تھا کہ تمام منصوبے حکومت بلوچستان کے پلاننگ ڈپارٹمنٹ سے باقاعدہ منظوری کے بعد جلد عملی شکل اختیار کریں گے تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات جلد از جلد مل سکیں۔
خبرنامہ نمبر 3492/2025
تربت 11 مئی 2025: ضلع کیچ میں ضلعی چیئرمین میر ہوتمان بلوچ اور میر یاسر بھرام رند کی قیادت میں پاک فوج کی بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں ایک پُرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر گھوڑا چوک تک گئی اور واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور قومی پرچم لہرائے۔ اختتامی خطاب میں میر ہوتمان بلوچ اور میر یاسر بھرام رند نے کہا کہ ”ہماری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہم متحد ہیں اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ ہم چوبیس کروڑ عوام نہیں بلکہ چوبیس کروڑ فوج ہیں جو ہر لمحہ اپنی مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں اس موقع پر بھارتی پرچم کو نذر آتش کیا گیا اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
خبرنامہ نمبر 3493/2025
پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ریکروٹمنٹ پالیسی 2024پر عملدرآمد شروع کردیاہے اس سلسلے میں میرٹ کی بنیاد پرمحکمہ تعلیم کے skb اساتذہ اورکنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا تاریخی اقدام کیا ہے میرٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرتقسیم کرنیکی تقریب لیڈاآڈیٹوریم میں منعقدہوء چیئرپرسن سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاززہری کو تقریب میں آمد پر علاقاء روایات کے تحت چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی نیبلوچی اجرک پیش کی سینیٹرثمینہ ممتاززہری اورڈپٹی کمشنر حب نثارلانگو نےskb کیکامیاب 100مردوخواتین اساتذہ اور55کنٹریکٹ پرتعینات اساتذہ میں تقررنامے پروقارتقریب میں تقسیم کیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین جاویدجمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمدشیخ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد رحیم بلیدی کونسلرعثمان کوہ بلوچ فوکل پرسن شریف پالاری چیئرمین میونسپل کمیٹی جانشیرحمید ودیگر شریک ہوئیسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تقریب تقسیم اسنادکے موقع پرکامیاب اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، ترقی اورخوشحالی کی جانب قوموں کے شعورکی بنیادیوتی ییمیرٹ پرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیاں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہیں،سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے کہا کہ ضلع حب کی تاریخ میں آج کادن تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور قابلیت کے فروغ کی واضح علامت ہے میرعلی حسن زہری نے ہر تقرری میں میرٹ کو یقینی بنایا۔ ان کا یقین ہے کہ تعلیم، ترقی اور خوشحالی کے لیے معاشرے میں پڑھے لکھے اور قابل افراد کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہی سوچ ایک بااختیار اور روشن بلوچستان کی بنیاد ہیانہوں نے کہا کہ ضلع حب کیلئے کیڈٹ کالج اوردانش اسکول قیام ہمارامشترکہ پراجیکٹ ہے پی ایس ڈی پی میں ضلع حب کیلئے دوڈیجیٹیبل لائبریری کے منصوبے شامل کئے گئیییں بلوچستان کیحوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردار ی کا وژن یے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچستان کے ایشوزکے حوالے سے جب بھی ہم نے بلاول سے بات کی ہمیں ہمیشہ مثبت رسپانس ملا یے انہوں نے کہا کہ بحیثیت سینیٹر ہماری ذمہ داری ہے کہ پورے ملک خاص طورسے بلوچستان کے عوام کیلئے کچھ کریں چیئرپرسن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے شوہر وزیر زراعت و کوآپریٹیو بلوچستان میر علی حسن زہری کی طبیعت ناسازی ہونے کے باعث ان کی نمائندگی کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم کیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر حب نثارلانگو نے تقریب میں شرکت ہر سینیٹر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیشن امتحانات کے بغیر skbاورکنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیاں بہت بڑی کامیابی ہے اساتذہ کو مخاطب کرتے یوئے انہوں نے کہا کہ ضلع حب کے 58سکولز نان فنکشنل تھے ان اساتذہ کی تعیناتیوں کے بعد اسکول فنکشنل اورسائنسی لیب قائم ہونگے تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہے میرٹ پر باصلاحیت اساتذہ کی تعیناتیاں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میرٹ اور انصاف پر مبنی وژن کا عملی مظاہرہ بھی ہیتقریب سے خطاب کرتے ہوئیڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رحیم بلیدی نے کامیاب اساتذہ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ پالیسی پر کامیابی سے عملدرآمدروشن مستقبل کی نویدیے میرعلی حسن زہری کی کوشدوں سے 108نئے اسکولزقیام کی منظوری ہوء ہیاوروفاقی حکومت کے تعاون سے دانش اسکول کا قیام ضلع حب کیلئے منظوری ہوء ہے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین جاویدجمالی میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابوفیض محمدشیخ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمدرحیم بلیدی چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جانشیرحمیدودیگر شریک ہوئے
خبرنامہ نمبر 3494/2025
کوئٹہ 11 مئی: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اور حکومت بلوچستان اس ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے شعبے کو فعال، باقاعدہ اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اور بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔ انہوں نے عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمد وسیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ محترمہ مینا مجید نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جیسے عالمی سطح کے ایونٹ کا کوئٹہ میں انعقاد ایک سنگِ میل ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے لوگ امن پسند اور کھیل سے محبت رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر عالمی باکسر محمد وسیم، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور تمام منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے کوئٹہ میں ایک عالمی معیار کا ایونٹ ممکن ہوا۔ صوبائی مشیر محترمہ مینا مجید بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ دشمن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں مثبت سرگرمیوں کو پنپنے نہ دیا جائے، مگر آج کے ایونٹ نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں اور ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس عالمی ایونٹ کے لیے پاکستان، بالخصوص بلوچستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں کھیلوں کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر، کوچنگ، سہولیات اور مالی امداد کے تمام پہلوؤں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع میسر آئیں۔ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سول و عسکری حکام، باکسرز، آفیشلز اور کھیلوں سے محبت کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب خبرنامہ نمبر 3495/2025
گوادر: ضلعی انتظامیہ گوادر نے پاک بھارت حالیہ سیزفائر کا خیرمقدم کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک افواج کی جرائت مندانہ کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر جارحیت کا نہ صرف مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملانے کی بھرپور سکت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو حیرت زدہ کرتے ہوئے دفاعِ وطن کا بھرپور حق ادا کیا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت و عسکری برتری سے دنیا کو متاثر کیا۔ رافیل جیسے جدید اور مہنگے جنگی طیارے کو مار گرانا پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جس نے دشمن کے غرور کو زمین بوس کر دیا اور پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کروایا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور قوتِ ایمانی ہماری مسلح افواج کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، جو ہر میدان میں فتح و کامرانی کی ضمانت بنتا ہے۔ شہادت ایک مومن کے لیے اللہ کی عظیم نعمت ہے، اور یہی جذبہ افواجِ پاکستان کی استقامت، قربانی اور حوصلے کی بنیاد ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں حاصل ہونے والی کامیابی نہ صرف عسکری میدان میں بڑی پیش رفت ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، عسکری قیادت اور ہر سپاہی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے جرا?ت، حکمت اور مہارت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ آخر میں ضلعی انتظامیہ نے بھارتی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اور امید ہے کہ مودی سرکار آئندہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے گی۔ قوم نے حالیہ صورتحال میں جس اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
خبرنامہ نمبر 3496/2025 ضلع چمن:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت چمن کے قبائلی راہنماؤں اور غیور عوام نے انڈیا اور پاک وطن کی دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں پاک فوج کی کامیاب آپریشن بنیان المرصوص اور کامیابیوں پر یوم تشکر اور فاتح خوانی اور قرآن خوانی کے حوالیسے ایک پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا انڈین آرمی کو پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے اور پاکستان کی کامیاب آپریشن بنیان المرصوص پر چمن کے غیور عوام نے یوم تشکر منایا اس موقع پر چمن کے قبائلی عمائدین علماء کرام طلباء اور چمن کے غیور عوام نے انڈیا کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں فوجیوں کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانیکی گئی اور شھداء کی درجات کی بلندی کیلئے ملک کی سالمیت اور یکجہتی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کی کامیابیوں پر انھیں مبارکباد پیش کیا گیا اور پاک فوج کی انڈین آرمی کیخلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر چمن شہر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے اور پاک فوج زنداباد کی شعار درج تھے اور ریلی کے شرکاء پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان زنداباد کے نعرے لگا رہے تھے۔کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
خبرنامہ نمبر 3497/2025
گوادر، 11 مئی: گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار محمد خماری کی جرأت و قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے شہید کی یاد میں شمع روشن کی گئی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شہید کی بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی محمد خماری نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور تین غیر مقامی شہریوں کی قیمتی جانیں بچائیں، جس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہید محمد خماری کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ جرات، فرض شناسی اور ایثار کی روشن مثال ہیں، جن کی بہادری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔واضح رہے کہ محمد خماری نے ایک دہشت گرد حملے کے دوران جان کی پروا کیے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی اس عظیم قربانی پر حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں اعلیٰ سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر 3498/2025
ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری، ایس ڈی پی او امام یعقوب بلوچ اور ایس ایچ او عطا اللہ جاموٹ کی نگرانی میں ہائیٹ پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں سے علاقے میں جرائم کے خلاف جاری مہم کو بڑی کامیابی ملی ہےایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گی ڈکیت گینگ سرغنہ ظفر مگسی کی گرفتاری عوامی تحفظ کی سمت اہم قدم یے حب اور تھانہ ہائیٹ کی حدود میں شہریوں کے لیے دہشت کی علامت بننے والے گروہ کے نیٹ ورک سرغنہ ظفر مگسی کو پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے ایس پی آفس کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ک ظفر مگسی نے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہےجن میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، لوٹ مار اور عوامی مقامات پر خوف و ہراس پھیلانا شامل ہے۔پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ، لوٹی گئی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا ہےپریس ریلیز کے مطابق ایک اور علیحدہ کارروائی میں تھانہ ہائیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا، جوسنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔انڈیسٹریل ایریامیں ہائیٹ پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر 3499/2025
نصیرآباد:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں پوری طرح متحرک ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور گراں فروشی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی صورت گراں فروشوں کو رعایت نہ دی جائے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے جا رہے ہیں، جہاں قیمتوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ نرخ نامے چیک کیے جا رہے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جن میں جرمانے اور دکانیں سیل کرنا شامل ہیں۔اسی سلسلے میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ متحرک نظر آ رہے ہیں۔ سڑک کے کنارے غیرقانونی طور پر قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، اور گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ضلعی انتظامیہ کی یہ کوششیں عوامی سطح پر بھی سراہی جا رہی ہیں، اور شہریوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اس مربوط کارروائی کا مقصد نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے بلکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔
خبرنامہ نمبر 3500/2025
کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔جہاں انہوں نے کوئٹہ ڈویژن اور مکران ڈویژن کے مابین کھیلے جانے والا فائنل میچ دیکھا ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی ، صوبائی وزراء سردار کوہیار خان ڈومکی ، سردار زادہ فیصل خان جمالی، صوبائی مشیر کھیل وامور نوجوانان مینا مجید ، پارلیمانی سیکرٹریز ، ہادیہ نواز، عبید گورگیج ، میر لیاقت لہڑی، زرک خان مندوخیل ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی ، انسپیکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل عابد مظہر، انسپیکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائیں اور انہیں ٹرافیاں دی وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیموں کو سراہا اور انہیں کھیل کے اس بہترین تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے ٹورنامنٹ کے عمدہ انعقاد پر آفیشلز کو بھی شیلڈز دئیے وزیراعلیٰ سے فٹبال گراؤنڈ میں زیر ٹریننگ ننے فٹبال کے کھلاڑیوں نے بھی ملاقات کی جہاں وزیر اعلیٰ نے انہیں کیش پرائز بھی دیا اور انکے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کو آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے شیلڈ بھی پیش کی۔ 6 مئی سے شروع ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں 8 ریجنز کی ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ کوئٹہ ڈویژن اور مکران ڈویژن کے مابین کھیلا گیا جس میں کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم کو فتح ملی ۔