خبرنامہ نمبر6124/2025
تربت، 10 ستمبر ۔ چیف جسٹس عدالتِ عالیہ بلوچستان جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے کہا ہے کہ وکلا اور ججز کو عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ عدلیہ اور وکالت کے شعبے میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل اپنے دائرہ کار میں اور جج اپنے دائرہ کار میں رہیں، کیونکہ اصل اسٹیک ہولڈر عوام ہیں۔ وکلا اور ججز دونوں عوام کے خادم ہیں اور سب سے بڑی قوم پرستی یہی ہے کہ اپنے ہی عوام کے ساتھ دیانتداری اور ایمانداری کی جائے۔یہ بات انہوں نے تربت بار، گوادر بار اور پنجگور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے مشترکہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس سردار احمد حلیمی، سابق جسٹس عبدالحمید بلوچ، جنا ب جسٹس روزی خان بڑیچ، رجسٹرار ہائی کورٹ بلوچستان عبدالقیوم لہڑی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت وحید بادینی، اے ٹی سی جج نثار علی زئی سمیت جوڈیشل افسران موجود تھے۔ اس کے علاوہ سینئر وکیل علی احمد کرد، جاڈین دشتی ،نعیم شریف، صدر مقبول ہوت، ناصر علی شبیر رند (گوادر)، مجید شاہ، صدر محراب خان، عنایت اللہ، واسع نسیم، عبداللطیف، (تربت)، علاو¿الدین، وحید بلوچ، امان قادر (پنجگور) اور بڑی تعداد میں وکلا شریک ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں میں آنے والے زیادہ تر سائلین غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو انصاف کی امید لے کر آتے ہیں لیکن مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان مشکلات کو کم کرنے کے لیے عدلیہ عوامی سہولت کے مراکز قائم کر رہی ہے جن میں ڈے کیئر سینٹرز، خواتین کے لیے شیلٹر ہومز اور ویٹنگ رومز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو عدالتوں میں عزت و احترام کے ساتھ بٹھایا جائے گا اور جو افسر عوامی وقار کو نظرانداز کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ وکلا کے لیے خود احتسابی نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ اس پیشے میں شامل کالی بھیڑوں اور مافیاز کو بے نقاب کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مافیاز نے اپنے بچوں کو محض اس لیے وکالت کے شعبے میں داخل کیا ہے تاکہ وہ اپنے کالے دھندوں کو قانونی تحفظ دے سکیں، لیکن اب ایسے عناصر کو وکالت کے نظام سے باہر نکالنا ہوگا۔جسٹس روزی خان بڑیچ نے کہا کہ بار کونسلز کو ووٹوں کے حصول کے لیے نظام کو خراب کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ توڑ پھوڑ، جعلسازی اور ٹاو¿ٹ ازم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا فرض ہے کہ وہ غلط عناصر کو صفوں سے الگ کریں تاکہ اس مقدس پیشے کا وقار برقرار رہے۔چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ کاپی برانچ کے قیام کے بعد بیانات اور پیپر بکس غریب سائلین کو مفت فراہم کیے جائیں گے تاکہ انصاف کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا: “کالے کوٹ کی عزت دیانتداری اور ایمانداری سے ہے۔ اسی عزت کی بنیاد پر عوام اپنی اربوں روپے کی جائیدادوں اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں وکلا پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس اعتماد کو ٹھیس پہنچانا پورے نظام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔’آخر میں چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے دیے گئے پرتکلف عشائیے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عدلیہ اور وکلا اگر مل کر ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور عدالتی نظام مزید مضبوط اور شفاف بنے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6125/2025
تربت 10 ستمبر۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تربت نعیم جان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تربت محمد اقبال بلوچ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گشتنگ اور پرائمری اسکول نیو کوتوالی ڈھنک کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر اساتذہ اپنی تدریسی سرگرمیوں میں مصروف اور طلبہ و طالبات بھرپور ذوق و شوق اور یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے نظر آئےاس موقع پر ڈی ڈی او تربت نے طلبہ سے مختلف مضامین کے متعلق سوالات کیے، جن کے اطمینان بخش جوابات نے تعلیمی معیار کو تسلی بخش قرار دیا یہ امر بھی مشاہدے میں آیا کہ اسکولوں میں لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال اور پانی دینے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے، جو تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے پرائمری اسکول گشتنگ کے اول مدرس اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ داخلہ مہم کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اسکول میں داخلہ لے سکیں۔ پرائمری اسکول نیو کوتوالی ڈھنک کے حوالے سے داخلہ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ دونوں اسکولوں کے اساتذہ کو واضح طور پر تاکید کی گئی کہ وہ کلاس رومز میں ٹائم ٹیبل، نصاب (سیلیبس) اور تعلیمی چارٹس آویزاں کریں تاکہ تدریسی ماحول منظم ہو اور بچوں کی دلچسپی اور تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کرام کی مجموعی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی عمل کو معیاری بنانے کے لیے مزید محنت، تیز رفتاری اور سنجیدگی کے ساتھ کوششیں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی تعلیم کے میدان میں بہتری خطے کے مستقبل کو سنوارنے کے مترادف ہے، اور اساتذہ اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر6126/2025
تربت 10 ستمبر۔ کیچ کلچرل فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے فیسٹیول منیجر التاز سخی کی قیادت میں یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار بلوچ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ وفد میں قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عمر ہوت، حافظ صلاح الدین سلفی، ماجد صمد، اسد بلوچ اور پھلان خان شامل تھے فیسٹیول منیجر نے وائس چانسلر کو ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے کیچ کلچر سینٹر تربت میں منعقد ہونے والے فیسٹیول کی تیاریوں اور پروگرام شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے فیسٹیول کے مختلف سیگمنٹس میں یونیورسٹی کے تعاون کی درخواست کی اور وائس چانسلر کو مکران کی تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کے درمیان پینل ڈسکشن میں بطور مہمان شریک ہونے کی دعوت بھی دی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے کیچ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت فیکلٹی اور طلبہ کو فیسٹیول کے مختلف حصوں میں شامل کرے گی اور میوزک کمپٹیشن، بک ریویو، اسٹالز اور والنٹیئرز کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ فیسٹیول کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ اس موقع پر فیسٹیول سے قبل یونیورسٹی آف تربت میں آرٹس مقابلہ منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلچرل فیسٹیول جیسے علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی پروگرام علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6127/2025
دالبندین10 ستمبر ۔ کمشنر رخشان ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر چاغی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ نے شاہ فہد ہسپتال دالبندین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ دستیاب وسائل کو مربوط اور مو¿ثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور دیگر اہم شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موجود عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق صحت عامہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6128/2025
نصیرآباد 10۔سندھ میں سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاو¿ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی نے گڈو بیراج کا دورہ کیا، اس موقع پر بیراج سے اخراج ہونے والے پانی کی صورتحال کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور بیراج کے کام کے حوالے سے متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمے کے مطابق اس وقت وڈو بیراج سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے جو کوٹری کے راستے سمندر میں داخل ہوگا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی نے کہاکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کےلیے سندھ حکومت کے ساتھ قریبی روابط قائم ہیں جبکہ محکمہ ایریگیشن بلوچستان نے بھی اپنا ایک یونٹ گڈو بیراج پر تعینات کررکھا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر سیلابی کیفیت کا جائزہ لیتا اور رپورٹ مرتب کرتا ہے۔محکمہ ایریگیشن کے ترجمان کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا فلڈ گزر رہا ہے جس کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں، سیلابی صورتحال پر چوبیس گھنٹے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور فیلڈ میں موجود عملہ ہر وقت تیار ہے۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس وقت حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور دعا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی سندھ اور بلوچستان کے عوام بالخصوص نصیرآباد کے شہری محفوظ رہیں۔محکمے کے مطابق تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکزیک ٹیو انجینئرز،چیف انجینئرز اور صوبائی سیکرٹری ایریگیشن مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی بھی صورتحال کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر حاجی ممتاز احمد سومرو نے بھی گڈو بیراج میں پانی کے اخراج اور پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6129/2025
جعفر آباد10 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز، حساس اداروں کے نمائندگان اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم کے تدارک، قانون کی عملداری اور عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں،عوام کو کسی بھی صورت عدم تحفظ کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے قریبی روابط اور بھرپور تعاون کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ ضلع جعفرآباد کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں، اس لیے شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام حساس مقامات اور عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی، گشت اور ناکہ بندیوں میں اضافہ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ حکومت عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6130/2025
نصیرآباد10ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جن پٹواریوں اور عملہ مال کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر واجبات کی وصولی کے عمل پر گہری نظر رکھیں اور یقینی بنائیں کہ مقررہ ہدف بروقت پورا کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹوار سرکل وائز ڈیفالٹرز کی فہرست فراہمی کی جائے حکومت کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں عملی اقدامات کررہی ہے لہٰذا زمیندار بھی سرکاری واجبات کی ادائیگی میں ہرگز ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں، عدم ادائیگی کی صورت میں زمینداروں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں گے عملہ مال اپنے اختیارات کا استعمال کریں جن جن زمینداروں پر سرکاری واجبات بقایاجات ہیں ان کے واٹر کورسز بند کئے جائیں ان کی اراضی کے انتقالات کا عمل بھی روک دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ریونیو افسران اور عملہ مال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ، تحصیلداران، نائب تحصیلداران، قانون گوز اور پٹواری موجود تھے۔اس موقع پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سے واجبات کی وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں اور اس حوالے سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جن علاقوں سے ابھی تک واجبات کی وصولی مکمل نہیں کی گئی وہاں خصوصی توجہ دی جائے اور ہدف پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اس وقت تک سرکاری واجبات کا بقایا رہنا عملہ مال کی کوتاہی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تمام عملہ مال اپنے فرائض منصبی بہتر معنوں میں سرانجام دیں جمعہ بندیوں کو ہمیشہ تیار رکھیں غفلت نہ قبول ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6131/2025
دکی 10ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار دکی عبدالرازق دمڑ نے فوڈ آفیسر بخت محمد کے ہمراہ دکی بازار کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف سڑکوں پر قائم تندور، جنرل سٹورز، بیکریوں اور کھانے پینے کی دیگر دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ خاص طور پر پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں جبکہ کئی پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔تحصیلدار عبدالرازق دمڑ نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6132/2025
کوئٹہ 10 ستمبر:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی صوبے کی واحد یونیورسٹی ہے جو خواتین کی ہائیر ایجوکیشن کیلئے وقف ہے۔ صرف ایک سال کے اندر ہماری بھرپور کوششوں سے قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، دیرینہ رکاوٹوں کو عبور کیا، درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا، اب زبردست تعلیمی ماحول پروان چڑھ رہا ہے اور سالوں کے بحران کے بعد پہلی دفعہ طلبہ کے اندراج میں قابل ستائش اضافہ ہوا ہے. آج ہم نے وویمن یونیورسٹی کے احاطے میں 200 طالبات کیلئے گرلز ہاسٹلز کا باقاعدہ افتتاح کیا جو ایک اور سنگ میل ہے۔ اگر ہماری کوششیں اور اساتذہ کا یہی ولولہ برقرار رہا تو سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی جلد ہی پاکستان کی ٹاپ رینکینگ یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے دن وویمن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا. اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پرووائس چانسلر بھی موجود تھیں. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن اور تعلیمی ماحول کے ساتھ ہم یونیورسٹی کے سیکورٹی کے حالات مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیر تعلیم طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی مطمئن ہو سکیں. الحمد اللہ ہماری سرپرستی اور وائس چانسلر کی پوری ٹیم کی بہتر کارکردگی کے باعث اندرون یونیورسٹی ماحول اتنا بہتر ہوا ہے کہ اب تو ہم اپنی بچیوں کو بھی یہاں پڑھنے کیلئے لا سکتے ہیں. گورنر مندوخیل نے واضح کر دیا کہ اب ہم اپنی حاصلات کی حفاظت اور مزید بہتری چاہتے ہیں. آپ کی کارکردگی نظر بھی آنی چاہیے. وویمن یونیورسٹی کی تمام سائنس لیبارٹریز کیلئے درکار ایکویپمنٹس اور کیمیکلز فراہم کرینگے تاکہ زیر تعلیم طالبات ان سے استفادہ حاصل کر سکیں. انہوں نے کہا کہ جسطرح ہم نے آپ کی تنخواہوں کا مسئلہ کیا اسطرح آپ کی دیگر ضروریات بھی پورے کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کے مخیر حضرات پر بھی زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی اور خاص طور پر مستحق طالبات کی داد رسی کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں. وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کریں. وویمن یونیورسٹی میں سیلف فنانس سکیم کا سلسلہ کے اجرا کو لائق تحسین قرار دیا. قبل ازیں گورنر بلوچستان نے تمام سائنس لیبارٹریز کا علیحدہ علیحدہ معائنہ کیا اور کورین نیوٹریشن پروجیکٹ کی جانب وویمن یونیورسٹی کیلئے وین بھی حوالے کر دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6133/2025
اسلام آباد، 10 ستمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کے حالیہ کامیاب دورہ چین کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا چینی سرمایہ کاری وفد یواویان سٹی بیجنگ چیمبر آف کامرس کے صدر مسٹر رائے کی قیادت میں اسلام آباد میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر پہنچا، جہاں بورڈ کے اعلیٰ حکام نے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر بی بی او آئی ٹی کے حکام نے وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، صوبے کے قدرتی وسائل، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خصوصی سرمایہ کاری مراعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چینی سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل، خصوصاً معدنیات کے شعبے کے علاوہ توانائی، زراعت، صنعت اور دیگر تجارتی مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد بلوچستان میں عملی منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کرے گا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے بھی سرمایہ کاری کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سرمایہ کار بلوچستان کے مواقع کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ بلوچستان کو معاشی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Islamabad, September 10, The positive outcomes of the recent successful visit of Vice Chairman Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, to China have begun to emerge. In this regard, the first Chinese investment delegation led by Mr. Roy, President Chamber of Commerce Beijing Huavian City, and the CEO of Shield Group of Companies. Visited the office of the Balochistan Board of Investment and Trade in Islamabad, where the senior officials of the Board warmly welcomed the delegation.During the meeting, BBoIT officials gave a detailed briefing to the delegation on the vast investment opportunities in Balochistan, the province’s natural resources, infrastructure development, and the special incentives being offered to investors. Officials also reaffirmed the government’s commitment to extend full cooperation and facilitation to foreign investors.The Chinese investors expressed strong interest in Balochistan’s abundant natural resources, particularly in the minerals sector, as well as opportunities in energy, agriculture, industry, and other trade sectors. The delegation also pledged to take concrete steps soon for investment in practical projects in Balochistan.On the occasion, Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated:”Balochistan has the potential to become an investment hub not only for Pakistan but for the entire region. The keen interest of Chinese investors is evidence that global investors are seriously recognizing Balochistan’s opportunities.”The Balochistan Board of Investment and Trade reiterated its commitment to provide all possible facilities to investors in order to transform Balochistan into a new center of economic activity in the future.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6134/2025
کراچی 10 ستمبر: صوبائی سیکریٹری برائے سوشل ویلفیئر حکومت بلوچستان اسمت اللہ قریش اور ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر دوتانی نے مہران ہوٹل کراچی میں “چائلڈ آن لائن پروٹیکشن” کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت بلوچستان، چائلڈ پروٹیکشن سیل نے یونیسف کے تعاون سے منعقد کی جس کا مقصد سرکاری اداروں، این جی اوز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کو درپیش خطرات سے مو¿ثر انداز میں نمٹ سکیں۔ تربیت کے دوران والدین کے لیے کنٹرولز، پرائیویسی سیٹنگز، ناموزوں مواد کو فلٹر کرنے، لوکیشن سروسز بند کرنے اور بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول تشکیل دینے جیسے عملی طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی نار کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اپنے تجربات و تجاویز شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Karachi.September 10;The Social Welfare Department Balochistan, Child Protection Cell in collaboration with UNICEF, conducted a Training on “Child Online Protection” at Hotel Mehran, Karachi.The training aims to strengthen the capacity of Government Department, NGOs and relevant stakeholders in addressing the challenges of child protection in the digital environment, using technical tools like parental controls and privacy setting to filtered inappropriate contents, disabling location services and creating a safe digital environment for the children. The representative form Federal Investigation Agency (FIA), Pakistan Telecommunication Authority (PTA) and Telenor also participated in the training.The session was formally inaugurated by the Secretary, Social Welfare Department Balochistan, Mr. Asmatullah Quresh alongwith the Director General, Social Welfare Department, Abdul Nasir Dotani who warmly welcomed the participants and shared their valuable insights on the importance of safeguarding children in digital scenario.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6135/2025
کوئٹہ 11 ستمبرکمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مشرقی بائی پاس کی توسیعی منصوبے پر کام کی پیش رفت اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویڑن ظہور احمد، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن این ایچ اے میر آصف اور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر شفقت طارق بھی شریک تھے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ مشرقی بائی پاس کی توسیع کا منصوبہ عوامی سہولت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے اس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے جلد از جلد منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباو اور رش میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ تعمیر پانی کا چھڑکاو لازمی کیا جائے تاکہ گرد و غبار سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے۔این ایچ اے کے نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس سلسلے میں فنڈز کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مشرقی بائی پاس پر دو مقامات پر فلائی اوورز کی تعمیر شامل ہے جس پر جلد عملی اقدامات شروع کیے جائیں گے، جبکہ زیر تعمیر پلوں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ مشرقی بائی پاس کی توسیعی منصوبہ شہریوں کے لیے ریلیف فراہم کرنے کا ایک بڑا قدم ہے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں تیزی سے مکمل کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6136/2025
تربت10 ستمبر۔ کیچ کلچرل فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے فیسٹیول منیجر التاز سخی کی قیادت میں مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آیت اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ وفد میں قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عومر ہوت، حافظ صلاح الدین سلفی، ماجد صمد، اسد بلوچ اور پھلان خان شامل تھے فیسٹیول منیجر التاز سخی نے پرنسپل ڈاکٹر افضل
خالق کو ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر کیچ کلچرل سینٹر تربت میں منعقد ہونے والے کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں، پروگرام شیڈول اور اب تک کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر مکران میڈیکل کالج کی فیسٹیول میں ممکنہ شراکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق نے ڈی سی کیچ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلچرل فیسٹیول جیسے پروگرامز کو مستقل بنیادوں پر ہر سال منعقد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مکران میڈیکل کالج فیسٹیول کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مکران میڈیکل کالج نہ صرف فیسٹیول میں اپنا اسٹال قائم کرے گا بلکہ کالج کے طلبہ و طالبات میوزک کمپٹیشن اور دیگر سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق فیسٹیول سے کالج کے طلبہ کو مقامی ادب و ثقافت سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ میل جول اور انٹرایکشن کا قیمتی موقع میسر آئے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6137/2025
چمن 10ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کا مختلف اسکولوں کا دورہ، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی عمل کا جائزہآج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس نے لوکل کوآرڈینیٹرز حاجی دولت خان اور حاجی نصراللہ کے ہمراہ مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول ڈاکٹر عیسیٰ، گورنمنٹ ہائی اسکول مردہ کاریز اور گرلز پرائمری اسکول توزی کاریز کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اور کلاسز میں جا کر بچوں سے انکے سبجیکٹس کے حوالےسے مختلف سوالات کیے، طلباءکی تسلی بخش جوابات اور تمام اساتذہ کی اپنے اپنے کلاس رومز میں موجود ہونے پر ڈی ای او نے اطمینان کا اظہار کیا ل انہوں نے تمام اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی سنجیدگی، حاضری اور تعلیمی ماحول کو دیکھتے ہوئے ڈی ای او عبدالقدوس اور انکے ہمراہ لوکل کوآرڈینیٹرز نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، اور اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ ڈی، ای ،او نے کہا کہ اچھی اور معیاری کیلئے اساتذہ اور والدین کے درمیان کوارڈینیشن ضروری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6138/2025
کوئٹہ، 10 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کل منعقد ہونے والے احتجاج کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان، عوامی نیشنل پارٹی کے سردار رشید ناصر، بی این پی کے غلام نبی مری و عبیداللہ عابد، اور نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کل کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی، زیادہ رش نہیں بنایا جائے گا اور مظاہرین مختص جگہ سے باہر نہیں جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6139/2025
کوئٹہ 10 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت تحصیل آفس میں پرائیویٹ افراد (ایجنٹس) کے داخلے اور مداخلت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تحصیلدار کچلاک، تحصیلدار سٹی اور تحصیلدار صدر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل دفاتر میں کسی بھی پرائیویٹ شخص یا ایجنٹ کو نہ تو داخلے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی وہ کسی سرکاری کاغذات یا امور میں مداخلت کرسکے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پرائیویٹ فرد کو سرکاری کاغذات ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے مزید کہا کہ عوام کے سرکاری کام سرکاری اہلکار ہی انجام دیں گے،پرائیویٹ افراد کی موجودگی اور مداخلت نہ صرف عوامی مفاد کے خلاف ہے بلکہ سرکاری امور میں رکاوٹ اور بے ضابطگیوں کا باعث بھی بنتی ہے۔انہوں نے تحصیلداروں اور انتظامی عملے کو ہدایت کی کہ آج کے بعد تحصیل آفس میں پرائیویٹ افراد پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اگر کسی بھی مقام سے شکایت موصول ہوئی تو اس کے ذمہ دار افسر اور متعلقہ شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6140/2025
چمن 10ستمبر۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی اور لرننگ کوآرڈینیٹرز نے توزی کاریز گرلز پرائمری اسکول میں یو این ایس ایف کے تعاون سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور کئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کیا آج توزی کاریز کے گرلز پرائمری اسکول میں یو این ایس ایف (UNSF) کے کوآرڈینیٹر جمیل کاکڑ کے تعاون سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور لرننگ کوآرڈینیٹرز نے معائنہ کیا۔اس دورے کے دوران ڈی ای او کے ہمراہ ایل سی حاجی دولت خان اور حاجی نصراللہ بھی موجود تھے اس دوران انہوں نے یو این ایس ایف کے اشتراک سے مکمل کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسکول میں سہولیات کی بہتری،کے صفائی، انفراسٹرکچر اور تدریسی ماحول کو سراہا گیا۔دورے کے دوران افسران نے اسکول اسٹاف اور طالبات سے بھی گفتگو کی اور تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جمیل کاکڑ اور یو این ایس ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے طالبات کے لیے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ایسے اقدامات علاقے میں تعلیم کے فروغ اور بچیوں کی اسکول میں دلچسپی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6141/2025
کوئٹہ، 10 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یو این آئی ایف اے ڈی (بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ) کی کنٹری ڈائریکٹر مس فرنانڈا تھوماز نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں غذائی تحفظ، زرعی ترقی اور دیہی معیشت کو مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ زرعی شعبے پر مرتب ہو رہے ہیں، لہٰذا موسمیاتی موافق زرعی اقدامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی، موسمیاتی مزاحم فصلوں اور پائیدار آبپاشی کے نظام کے ذریعے صوبے میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی اداروں کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر دیہی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی انفراسٹرکچر، آبپاشی کے نظام اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے منصوبے مزید تیزی سے آگے بڑھائے جائیں گے تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار بہتر قیمت پر فروخت کرنے کے مواقع میسر آئیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یو این آئی ایف اے ڈی کے تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زرعی ترقی اور دیہی خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ملاقات کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یو این آئی ایف اے ڈی کی کنٹری ڈائریکٹر کو شیلڈ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6142/2025
کوئٹہ 10 ستمبر۔دوسرے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ کے آخری فلڈ لائٹس میچ میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے کوئٹہ ریجن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اور کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ میچ میں کوئٹہ ریجن کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز بنائے۔ بیٹنگ لائن میں وقار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز، نصر اللہ نے 29 اور عبدالمنان نے 25 رنز اسکور کیے۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے ذیشان اور محمد عمر نے 3،3 جبکہ عبدالغفار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ جہانگیر شاہ نے 37 رنز کی جاندار اننگز کھیلی جبکہ عبدالغفار نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 قیمتی رنز بنائے۔ میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ٹیم آفیشلز نے جہانگیر شاہ اور عبدالغفار کو 20،20 ہزار روپے کیش انعام سے نوازا۔ شائقین نے بھی کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے کے مزید مقابلے بگٹی اسٹیڈیم میں جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6143/2025
گوادر10 ستمب۔: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی اور ان سے تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر اسکول کے خستہ حال کمروں کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ بہتری کے اقدامات کیے جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے طالبات کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنا اور علاقے کا روشن مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6144/2025
گوادر/پسنی: 10 ستمبر۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے ریکپشت ٹو بازار زیرِ تعمیر بلیک ٹاپ لنک روڈ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی کام کا قریب سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی او (B&R) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور اس کے معیار کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کام مقررہ وقت میں اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6145/2025
کوئٹہ۔ 10 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کے روز لہڑی ہاؤس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے الحاج میر فیروز لہڑی کے وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی پارلیمانی سیکریٹری عبد المجید بادینی، اراکین صوبائی اسمبلی علی مدد جتک، زرک خان مندوخیل، حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور سابق صوبائی وزیر میر رؤف رند و دیگر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے
خبرنامہ نمبر 6146/2025
گوادر۔ 10 ستمبر :ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زائد سلیم کی زیر صدارت جی ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس میں اسکیم کے قیام پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے، جبکہ باقاعدہ منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی جس کے بعد اسکیم کی لانچنگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے لیے پرائیویٹ زمین کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے مختلف افراد سے موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہوگا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 200 ایکڑ زمین پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد گوادر میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کو فروغ دینا، عوام کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور جی ڈی اے کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ زمین کی خریداری کے عمل میں تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے جگہ کے تعین میں گوادر ماسٹر پلان کے لینڈ یوز کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ایک جدید اور معیاری رہائشی منصوبہ ترتیب دیا جا سکے۔ اس موقع پر چیف انجینیئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 6147/2025
گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گوادر کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر میں سیرت النبی ﷺ بحیثیت معلم کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں گوادر شہر کے سرکاری بوائز اور گرلز اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، تقریری مقابلے کے مہمانِ خصوصی چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ تھے، جبکہ صدارت کے فرائض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین نے انجام دیئے۔ ججز کے فرائض معروف اسلامی اسکالر اسلم تگرانی، جی آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شعیب بلوچ اور ظریف بلوچ نے سرانجام دیئے۔ مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کی طالبہ ثمرہ گل محمد نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبہ حلیمہ عبدالسلام نے دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر کے طالب علم خلیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی، چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کو بہترین اخلاقی اقدار سکھائیں۔ بحیثیت معلم آپ ﷺ نے انسانیت کو صبر، تحمل، عدل اور انصاف کا درس دیا، جو آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ چیرمین گوادر پورٹ نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ضلع گوادر کی دیگر تینوں تحصیلوں میں بھی تقریری مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ گوادر سمیت تمام تحصیلوں کے پوزیشن ہولڈرز کے درمیان فائنل راؤنڈ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام کامیاب امیدوار حصہ لیں گے۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے اعلان کیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) جنوری 2026 میں گوادر کے اسکولوں کے طلبہ کے لیے ایس ٹی ای ایم(STEM) مقابلہ منعقد کرے گی۔ یہ تقریب نوجوان طلبہ کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں اور تخلیقی قابلیت پیش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تقریری مقابلے طلبہ میں نہ صرف علمِ سیرت کے حوالے سے شعور اجاگر کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کا اصل مقصد ایسے ہی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے علم و اخلاق دونوں میں آگے بڑھیں۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو بالترتیب 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار روپے نقد انعامات سے نوازا گیا۔
خبرنامہ نمبر 6148/2025
کوئٹہ، 10 ستمبر 2025: یورپی یونین کی مالی معاونت اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے اشتراک سے حکومت بلوچستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے رول آف لاء روڈ میپ کے تحت آٹھویں صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی (PSC) کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ محمد حمزہ شفقات نے کی، جس میں یورپی یونین، صوبائی محکموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یورپی یونین کی جانب سے 1 کروڑ یورو کی مالی معاونت سے چلنے والا ”ڈیلیور جسٹس پراجیکٹ” (Deliver Justice Project) یو این او ڈی سی، یو این ڈی پی اور یو این ویمن کے ذریعے عملدرآمد کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری، عوام کی انصاف تک رسائی میں آسانی اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔اجلاس میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جن میں حکومت بلوچستان کی جانب سے پانچ کریمنل جسٹس ایکٹس کو کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجنے کا فیصلہ، 632 ملین روپے کے نظرِ ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری، اور مڈٹرم ایویلیوایشن کی سفارشات پر عمل درآمد شامل ہیں۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ یورپی یونین کے سربراہ تعاون برائے پاکستان، جیرون ولیمز نے کہا کہ ”ہم گذشتہ چار برسوں سے بلوچستان کی حکومت اور عدلیہ کے ساتھ رول آف لاء روڈ میپ کے نفاذ پر کام کر رہے ہیں اور اب تک کی پیش رفت قابلِ تعریف ہے۔ ہم آئندہ آٹھ ماہ میں مزید نتائج کے منتظر ہیں، بالخصوص کریمنل جسٹس، انصاف تک رسائی، بچوں کے تحفظ اور انسانی و صنفی حقوق کے شعبوں میں ”۔ UNODC نے اجلاس کو اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کے قیام، کیس مینجمنٹ سسٹمز اور ڈیجیٹل ٹولز کے نفاذ، اور پراسیکیوٹرز، پولیس و جیل عملے کی تربیتی پروگراموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ان اقدامات کو عوامی اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فراہمی میں اہم قرار دیا گیا۔ UNODC کے کنٹری ریپریزنٹیٹو، مسٹر ٹرولز ویسٹر نے یورپی یونین اور حکومت بلوچستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ثبوت پر مبنی اصلاحات کے ذریعے بلوچستان میں انصاف کے شعبے کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔ اختتامی کلمات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم محمد حمزہ شفقات نے یورپی یونین کی مالی معاونت اور UNODC، UNDP اور یو این ویمن کی تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”بلوچستان حکومت امن، انصاف اور ترقی کے لیے رول آف لاء کو بنیاد بنانے کے لیے پرعزم ہے”۔ اجلاس میں آئندہ برس کے لیے ترجیحات بھی طے کی گئیں، جن میں کریمنل جسٹس ایکٹس کی منظوری، پی سی ون پر عمل درآمد، جیل اصلاحات بشمول پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) کی فعالیت، اسمارٹ پولیسنگ کے دائرہ کار میں توسیع، انصاف کے اداروں میں صنفی تقاضوں کے مطابق سہولیات، اور اصلاحات کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈیٹا پر مبنی نظام کا قیام شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر 6149/2025
کوئٹہ 10 ستمبر:بلوچستان کے نئے تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے آج سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ جبکہ آئی جی پولیس نے پولیس شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات، ملکی یکجہتی و سلامتی کے لیے دعا کی۔عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ایک باصلاحیت، دلیر اور قربانیوں سے سرشار فورس ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں اور دنیا اس کی بہادری کی معترف ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس فورس نے گراں قدر جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جوانوں کی فلاح کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مزید سہولیات کے حصول کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کو قومی خدمت کا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے خلوص نیت، پیشہ ورانہ جذبے اور سخت محنت کو اپنانا ہوگا۔یاد رہے کہ محمد طاہر اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور پولیس کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 6150/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج (QDP) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیکیج کے تحت جاری ترجیحی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ بنیادی سہولیات اور بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور نئے کاروبار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے ذریعے کوئٹہ کی معیشت میں استحکام، عوام کو روزگار کی فراہمی اور آمدنی میں بہتری کے امکانات روشن نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ان اقدامات سے کوئٹہ کی اقتصادی حالت بہتر ہو کر سماجی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ ہوگا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ترجیحی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پیکیج کے تحت زیادہ تر ترجیحی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مقامی صنعت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، جیسے سڑکوں اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل، سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ روڈ پر بجلی کے تاروں کو انڈر گراؤنڈ کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ اقدامات بیوٹیفکیشن اور حفاظتی منصوبوں کا حصہ بنائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔ اس موقع پر اجلاس کو کوئٹہ پیکیج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری فنانس عمران زرکون، کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ، پی ڈی و دیگر نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر6186/2025قلات 9ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ نے کہاہیکہ صحت مندمعاشرے کی…