Categories: News

10-06-2025

خبرنامہ نمبر 4304/2025
کوئٹہ، 9 جون:بلوچستان میں عام آدمی کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی واضح ہدایت پر صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کا عمل جاری ہے عید کے روز صوبائی وزیر صحت نے جہاں ذاتی طور پر اسپتالوں کے دورے کرکے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا وہاں دوران فرائض سے غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ سینڈمن صوبائی اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 کنٹریکٹ نرسز کو فوری طور پر برطرف کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کی گئی نرسز میں کبریٰ ستار، انوشہ امجد، حمیرہ اقبال، یاسمین، عارفہ، سجاد احمد، صبیحہ فقیر، ثمینہ محمد ہاشم، رمضان، لیلیٰ عبدالمتین، حق نواز، عبدالرشید، پروین غلام، شازیہ عالم اور کائنات اکبر شامل ہیں اسی طرح 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وظیفے فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر جمیلہ، ڈاکٹر حرا، ڈاکٹر پلوشہ، ڈاکٹر صابرہ، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر محی الدین، ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر عبد الحمید، ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر کلثوم، ڈاکٹر راحت شاہ، ڈاکٹر نصرت، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر برارہ، ڈاکٹر اماع، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر فضل محمد اور ڈاکٹر مطیع اللہ شامل ہیں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ “غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مریضوں کی دیکھ بھال میں غفلت قابل معافی نہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات میسر آئیں۔

خبرنامہ نمبر 4305/2025
کوئٹہ، 10 جون:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے بروئے کار لایا جائے گا تاکہ صوبے میں ترقی کے نئے راستے کھل سکیں انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ مجوزہ منصوبوں کی سو فیصد ایلوکیشن کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مالی وسائل کا درست استعمال کیا جا سکے اور عوام کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کے ذریعے نہ صرف بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی اجلاس میں موجود اراکین نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں تاکہ عوام کی بہتر خدمت کی جا سکے اجلاس میں نوابزادہ میر طارق خان مگسی، میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر عبدالمجید بادینی، حاجی علی مدد جتک نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 4306/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 2025 کے مون سون کی پیش گوئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنا اور ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مون سون کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد، ڈی جی پی ڈی ایم اے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں اور درپیش سے مسائل سے اگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں تمام آفیسران و عملے کے ساتھ کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری طور تیار رہے اور متعلقہ ادارے اپنی مشنری کو تیار رکھیں تاکہ نکاسی آب کو بہتر بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کا مؤثر طور پر خاتمہ ہو،یہ بروقت اقدام شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران موثر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں عید کے فوراً بعد اس حوالے سے اجلاس منعقد کریں اور مون سون کے متحلقہ محکموں کو بھیجیں تاکہ ان کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی علم ہوسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی حالات میں تمام اداروں کے درمیان موثر رابط کا نظام ہو تاکہ کم سے کم وقت میں اور بہتر طریقے سے صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے سول انتظامیہ کو بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر کو ارڈینیش کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا جبکہ اس دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

خبرنامہ نمبر 4307/2025
لورالائی 10جون 2025 ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے عید کے پُرمسرت موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔بعدازاں، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر جیل سپیرٹننڈنٹ جیل عبداللہ خان کا کڑ بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی اور نقد عیدی بھی تقسیم کی، جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرمیران بلوچ نے لاک اپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ انسانی وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 4308/2025
کوئٹہ 10 جون۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ 6 محرم الحرام سے 10 ویں محرم تک تمام مجالس، روٹس، ان کی تعداد، مقامات اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر کام کریں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور تجاویز بھی پیش کیں، جن پر غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان کو مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 4309/2025
کوئٹہ،06جون: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر پوری قوم اور خصوصاً بلوچستان کے باہمت، محنتی اور ترقی پسند عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ یہ موقع ہمیں ایثار، ہمدردی، اخوت اور قربانی جیسے عظیم اوصاف کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا درس دیتا ہے یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر دوسروں کی بھلائی کے لیے سوچیں اور عمل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ جب ہم یہ خوشیاں مناتے ہیں تو ہمیں ان افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں۔ ہماری حقیقی خوشی تب ہی مکمل ہو سکتی ہے جب ہم اپنے وسائل اور خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹیں،بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، معیشت کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل ہے، اور یہاں کے عوام کی قربانیاں اور محنت اس حقیقت کا عملی ثبوت ہیں۔عید الاضحیٰ کا پیغام ہمیں ہمارے ادارے کے مشن کی یاد دلاتا ہے ایک ایسا مشن جو شفافیت، ترقی، شمولیت، اور معاشی خوشحالی پر مبنی ہے۔ ہم بلوچستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے ان تمام شراکت داروں، سرمایہ کاروں اور اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلوچستان پر اعتماد کیا اور BBoIT کے وژن میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے ہم بلوچستان کو ترقی، جدت، اور مواقع کا مرکز بنا سکتے ہیں۔

خبر نامہ نمبر 2025/4310
کوئٹہ 10 جون :ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب میں شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے شہید ہدایت اللہ بلیدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی
خبر نامہ نمبر 2025/4311
کوئٹہ10 جون:_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے بروئے کار لایا جائے گا تاکہ صوبے میں ترقی کے نئے راستے کھل سکیں انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ مجوزہ منصوبوں کی سو فیصد ایلوکیشن کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مالی وسائل کا درست استعمال کیا جا سکے اور عوام کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کے ذریعے نہ صرف بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی اجلاس میں موجود اراکین نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں تاکہ عوام کی بہتر خدمت کی جا سکے اجلاس میں نوابزادہ میر طارق خان مگسی، میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر عبدالمجید بادینی، حاجی علی مدد جتک نے شرکت کی.
خبر نامہ نمبر 2025/4312
کوئٹہ 10 جون: ـچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 2025 کے مون سون کی پیش گوئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنا اور ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مون سون کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد، ڈی جی پی ڈی ایم اے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں اور درپیش سے مسائل سے اگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں تمام آفیسران و عملے کے ساتھ کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری طور تیار رہے اور متعلقہ ادارے اپنی مشنری کو تیار رکھیں تاکہ نکاسی آب کو بہتر بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کا مؤثر طور پر خاتمہ ہو،یہ بروقت اقدام شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران موثر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں عید کے فوراً بعد اس حوالے سے اجلاس منعقد کریں اور مون سون کے متحلقہ محکموں کو بھیجیں تاکہ ان کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی علم ہوسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی حالات میں تمام اداروں کے درمیان موثر رابط کا نظام ہو تاکہ کم سے کم وقت میں اور بہتر طریقے سے صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے سول انتظامیہ کو بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر کو ارڈینیش کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا جبکہ اس دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
خبر نامہ نمبر 2025/4313
کوئٹہ 10 جون۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ 6 محرم الحرام سے 10 ویں محرم تک تمام مجالس، روٹس، ان کی تعداد، مقامات اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر کام کریں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور تجاویز بھی پیش کیں، جن پر غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان کو مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔
خبرنامہ نمبر 2025/4314
لورالائی 10جون:ـ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے عید کے پُرمسرت موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔بعدازاں، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر جیل سپیرٹننڈنٹ جیل عبداللہ خان کا کڑ بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی اور نقد عیدی بھی تقسیم کی، جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنرمیران بلوچ نے لاک اپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ انسانی وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4315/2025
کوئٹہ 10 جون2025:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ 6 محرم الحرام سے 10 ویں محرم تک تمام مجالس، روٹس، ان کی تعداد، مقامات اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر کام کریں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور تجاویز بھی پیش کیں، جن پر غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان کو مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 4316/2025
کوئٹہ ، 10 جون 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب میں شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے شہید ہدایت اللہ بلیدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی

خبرنامہ نمبر4317/2025
گوادر10جون2025:
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں ضلع میں صحت کے نظام اور ایمبولینسز کی حالت و مرمت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے ضلع بھر میں آف روڈ علاقوں میں موجود خراب ایمبولینسز کی فوری مرمت اور ان علاقوں میں نئی ایمبولینسز کی فراہمی پر زور دیا جہاں اس وقت سہولیات کی کمی ہے۔ خاص طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل پسنی، جیوانی، اورماڑہ، پیشکان، سربندن اور دیگر رورل ہیلتھ سنٹرز میں ایمبولینسز کی ضرورت اور مرمت کے امور تفصیل سے زیر بحث آئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فری ایمبولینس سروس کی کارکردگی پر بھی بات کی اور کہا کہ:”ہم مسلسل ایمبولینسز کی مرمت کرواتے ہیں، مگر محکمہ صحت کے بعض ڈرائیورز کی غفلت کے باعث گاڑیاں بار بار خراب ہو جاتی ہیں۔”انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کو ہدایت کی کہ وہ ایمبولینسز کی مؤثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کریں تاکہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی سے بچا جا سکے اور سروس کی تسلسل برقرار رہے۔اجلاس میں ضلع میں ادویات کی دستیابی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائلیسس سینٹر اور تھیلیسیمیا سینٹر کو درپیش مسائل اور ان کے لیے درکار فنڈنگ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس موقع پر کہا:”عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع گوادر کے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”

خبر امہ نمبر4318/2025
گوادر 10جون2025:
پانی اور بجلی کے سنگین مسائل کے حل کے لیے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گوادر میں پانی و بجلی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) مومن بلوچ، ایس ڈی او پی ایچ ای داد کریم بلوچ، ایس ڈی او ایریگیشن بیبگر، ایس ڈی او کیسکو نصیر احمد، ایس ڈی او گریڈ اسٹیشن مہراب بلوچ جبکہ جی ڈی اے کے چیف انجینئر سید محمد نے آن لائن شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے پانی کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ جی ڈی اے کو اپنے پمپنگ سسٹمز اور جنریٹروں کی فوری مرمت و بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ محکمہ ایریگیشن کے بجٹ سے متعلق مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ایریگیشن کے جنریٹروں سے متعلق آئندہ کوئی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی، اور کیسکو کو ہدایت دی گئی کہ سہوڈ ڈیم پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور موثر روڈ میپ فوری طور پر تیار کیا جائے۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اجلاس کے دوران جی ڈی اے، محکمہ ایریگیشن اور کیسکو کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ان اداروں کو اپنی مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے، بجلی کی روانی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں پانی اور بجلی کی ضرورت میں شدید اضافہ ہوگا، لہٰذا تمام ادارے اپنی کارکردگی میں فوری اور واضح بہتری لائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4319/2025
تربت 10 جون 2025 : پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی بلوچستان، میر اصغر رند نے سی پیک منصوبے کے تحت چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سولر پینلز کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر کسانوں، ہنرمندوں، فنکاروں، صحافیوں اور عام شہریوں کو سولر پینلز تقسیم کیے گئے، جن کا مقصد بلوچستان میں بجلی کی کمی پر قابو پانا اور پسماندہ علاقوں کو توانائی کی سہولت فراہم کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر اصغر رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے بھر میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سی پیک کے تعاون سے سولر پینلز کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 ہزار سولر پینلز تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 30 ہزار پینلز فراہم کیے جائیں گے۔
میر اصغر رند نے واضح کیا کہ پینلز کی تقسیم آبادی کے تناسب اور ضرورت کے مطابق کی جا رہی ہے، اور ضلع کیچ کے مختلف تحصیلوں میں تقریباً ایک ہزار سولر پینلز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عمل مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ بجلی سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جا سکے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان بجلی کے منصوبوں، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات کے ذریعے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے

خبرنامہ نمبر4320/2025
کوہلو 10جون2025:
کوہلو کے پہاڑی سلسلے کے قدرتی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کے مختلف ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالبسط بزدار اور رسالدار میجر شیر محمد کی ہدایت پر تدارک کےلئے فوری کاروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے آگ کو آبادی تک پھیلنے سے پہلے کنٹرول کرکے مکمل بجھادیا گیا ہے آپریشن کے دوران تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ہے۔

خبرنامہ نمبر4321/2025
کوئٹہ، 10 جون 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے بیٹے نوید امین پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میر ظہور بلیدی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پوری حکومتِ بلوچستان متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ محمد امین اور نوید امین کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کا دکھ پوری قوم محسوس کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی فوری ہدایت جاری کی ہے اور اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمن عناصر صوبے میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا

خبرنامہ نمبر4322/2025
گوادر۔ 10 جون 2025:
بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر اپنی قدرتی خوبصورتی، صاف ستھرے بیچز اور پرسکون ماحول کی بدولت اب علاقائی سیاحت کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر عید کے موقع پر گوادر میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں قریبی علاقوں تربت، پسنی، اورماڑہ، پنجگور اور کراچی سے بڑی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کے لیے پہنچے۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر کے قدرتی حسن کو نکھارنے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں۔ جی ڈی اے نے گوادر کے مختلف بیچز کو جدید خطوط پر ڈویلپ کیا ہے، جہاں خوبصورت انفراسٹرکچر، سرسبز پارکس، چلڈرن پلے ایریاز، روشنیوں سے جگمگاتے فٹ پاتھ، اور بیٹھنے کے لیے دلکش مقامات نے ان ساحلی علاقوں کو دل موہ لینے والا سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سیف اللّٰہ کھیتران کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں صفائی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے جی ڈی اے کی مختلف ٹیمیں متحرک رہیں۔ پارکس، بیچز اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی اقدامات کیے گئے تاکہ سیاحوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر ہو۔عید کے دوسرے دن مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کوہ باتیل پر گوادر کا قدیم روایتی عید میلہ جبکہ شام کو جی ڈی اے ماڈل بیچ پارک میں خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی تقریبات اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور ان لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔گوادر میں سیاحوں کے اس غیر معمولی رش کے باعث مقامی بازاروں میں خریداری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ خاص طور پر گوادر کا روایتی “گوادری حلوہ” سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ گوادر کی طرف سیاحوں کے بڑھتے رجحان اور جی ڈی اے کی مؤثر منصوبہ بندی اس بات کی عکاس ہے کہ گوادر نہ صرف تجارتی اور معاشی حب بن رہا ہے بلکہ جلد ہی ملک کا سب سے بڑا تفریحی مقام بھی بن کر ابھرے گا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

12-06-2025

خبرنامہ نمبر 4345/2025کوئٹہ 12 جون۔ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کےخلاف کاروائیاں…

1 hour ago

DGPR ADVERTISEMENTS

11-06-2025

3 hours ago

12-06-2025

CamScanner 12-06-2025 08.58Download

9 hours ago

11-06-2025

خبرنامہ نمبر 4327/2025ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس…

23 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

10-06-2025

1 day ago