Categories: News

09-05-2025

خبرنامہ نمبر3845/2025
کوئٹہ 9 مئی- ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک اہم تعا رفی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، رجسٹرار اور ڈی سی آفس کی تمام برانچوں کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔تعافی اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اہداف کا تعین کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت کے لیے وقف کریں۔انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام برانچوں میں عوامی مسائل کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی اور انصاف پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے تاکید کی کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی ملازم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وہ ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا،یہ دفتر عوام کی خدمت کے لیے ہے، اور کوئٹہ ہمارا گھر ہے۔ اس گھر اور اس کے باسیوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے، جسے ہم بغیر کسی تفریق کے سرانجام دیں گے۔”اجلاس کے اختتام پر تمام افسران اور عملے نے ضلعی انتظامیہ کے ویژن اور مشن کے مطابق اپنی بھرپور محنت، دیانت داری اور لگن سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3846/2025
دالبندین9مئی ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی، عطاء المنعم کے زیر صدارت ڈی پیک پولیوکی ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایچ او عبدالمالک بلوچ، ڈبلیو ایچ او آفیسر ڈاکٹر شیر محمد سنجرانی، ای پی آئی کمیونیکیشن آفیسر جلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او نے گزشتہ پولیو مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور آئندہ کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پولیو جیسی میں بیماری کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنرکی طرف سے ہر ممکن سہولت دینے کے عزم کاعادہ کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3847/2025
لسبیلہ 9مئی ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت وثقافت وقانون نوابزادہ زرین خان مگسی کی ہدایت پر بھارتی جارحیت کے خلاف وڈیرہ مولا بخش گنگو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں عوامی جوش و جذبہ قابل دید تھااس احتجاجی مظاہرے میں لاکھڑا کے معتبرین، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکائنے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر چیئرمین ہاڑا موشیانی سردار غلام رسول موشیانی، ایس ایچ او لاکھڑا جان محمد جاموٹ اور تحصیلدار لاکھڑا عبدالرحمٰن لاسی،محمد انور لاسی،راجہ عبدالحمید گنگو،پیر عارب شاہ،وڈیرہ عبدالمجید موشیانی،اقلیتی کونسلر انیل کمار،سیٹھ ڈاموں مل،اشوک کمار سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی فورمز پر بھارت کی مذموم کارروائیوں کو بے نقاب کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3848/2025
نصیرآباد: 9مئی ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفاف امتحانات یقینی بنانے کی ہدایات کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ڈیرہ مراد جمالی میں قائم امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، سیکیورٹی صورتحال، نظم و ضبط اور دیگر ضروری اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کمشنر نے امتحانی مراکز میں موجود انتظامی عملے اور نگرانوں سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ امتحانات میں شفافیت اور غیرجانبداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ نقل کے رجحان کی سختی سے بیخ کنی کی جائے تاکہ محنتی طلبا و طالبات کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہواس موقع پر کمشنر معین الرحمٰن نے کہا کہ نصیرآباد ڈویڑن میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی امتحانی نظام کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3849/2025
سوراب: 9مئی۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آج ضلع سوراب میں ایک مو¿ثر اور پ±رامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے کی۔ ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، صحافی برادری، علاقائی عمائدین اور ضلعی افسران نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کا آغاز ضلعی ہیڈکوارٹر سے ہوا، جو شہر کے مختلف اہم راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب سوراب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ایس پی سوراب محمد ایوب اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد اسد اللہ سمالانی سمیت دیگر اعلیٰ ضلعی افسران بھی ریلی میں شریک تھے۔ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ریاست اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور تیار ہیں۔ “دشمن کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم متحد ہیں اور ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے،” ریلی کے دیگر مقررین نے بھی بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ریلی کے دوران شرکاءنے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد”، “بھارت مردہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ احتجاج مکمل طور پر پ±رامن رہا اور عوام نے اپنے جذبات منظم انداز میں پیش کیے۔یہ احتجاجی ریلی ضلع سوراب کے عوام کی قومی سالمیت، امن و امان اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بیداری اور یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3850/2025
کوئٹہ 9 مئی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور کے ہفتہ کے روز صوبے کے وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ زیارت، مسلم باغ، بارکھان، ہرنائی، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، چمن، نوشکی، سوراب، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ، حب، پنجگور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ زیارت، ہرنائی، پشین، خانوزئی، کان مہترزئی اور قلعہ سیف اللہ میں چند ایک مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (18.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
بادینی 9مئی ۔ سردار عبدالرحیم بادینی انتقال کرگئے سابقہ صدر (SESA) بلوچستان سردار عبد الرحیم بادینی بقضائے الہءانتقال کرگئے ہیں۔ انکی فاتحہ خوانی کا سلسلہ انکی رہائش گاہ کلی بادینی سریاب روڈ کوئٹہ میں جاری ہے۔اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3851/2025
لورالائی9,مئی ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے بوائز ڈگری کالج ، لورالائی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل و دیگر آ فسران بھی تھے۔ کمشنر نے وہاں پر جاری انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا۔ طلباء کے پیپر چیک کئے۔ وہاں موجود نگران عملہ سے بات کی ان کو نقل کی روک تھام کی سختی سے ہدایت کی۔ کمشنر نے کچھ بچوں کو زمین پر ٹھاٹھ پر بٹھانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت میرٹ پر عمل در آمد کو ترجیح دیتا ہے جس کے لئے سب سے پہلے نقل کی روک تھام ضروری ہیں تاکہ طلباء محنت کرے۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ امتحانی سنٹر روزی خان ملازئی نے بتا یا کہ بوائز ڈگری کالج سنٹر میں بچوں کی تعداد 225, یے جسے ہال کے علاوہ جت کلاس روم میں بھی بٹھائے گئے ییں۔ ان میں اکثریت ریگولر طلباءکی یے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے حالیہ جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کی مکمل روک تھام کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی سنٹر میں لا پر واہی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ انہوں نے موبائل کی ممانعت پر بھی زور دیا کہ کسی کے پاس نہ ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3852/2025
تربت 9 مئی۔ سٹی پروجیکٹ کے تحت تربت شہر میں ایک اہم اور دیرینہ عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے، مرکزی قبرستان سے چوگان کنڈ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی نگرانی اور ہدایت ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کر رہے ہیں، جن کی قیادت میں شہر میں ترقیاتی کاموں کی نئی روح پھونکی جا رہی ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں سڑک کی حدود میں آنے والی دکانوں اور تجاوزات کو ہٹانے کا عمل جاری ہے تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔ اس ترقیاتی منصوبے کا بنیادی مقصد نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے بلکہ تربت شہر کی مجموعی خوبصورتی کو فروغ دینا اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا بھی اس کا اہم حصہ ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ھےکہ یہ ک منصوبہ تربت کے شہریوں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرے گا بلکہ معاشی و سماجی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سڑک کی تعمیر میں معیار اور رفتار دونوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں اس حوالے سے شہر کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر پہلے افسر ہیں جنہوں نے نہ صرف عوامی مسائل کو سنجیدگی سے سنا بلکہ عملی طور پر ان کے حل کے لیے موثر اقدامات بھی کیے۔عوامی نمائندوں اور متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ شہر کی ترقی کے ساتھ ساتھ انصاف کی ایک روشن مثال بن سکے یہ ترقیاتی قدم تربت کو ایک جدید اور سہولت یافتہ شہر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف موجودہ بلکہ آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3853/2025
بارکھان 9 مئی ۔ بارکھان شہر میں صوبائی وزیرسردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پرپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین خان خیروخان کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو کلب سے شروع ہوکر شہرکی مختلف شہراہوں سے ہوکر پاکستانی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی سے خان خیروخان۔ڈاکٹرامیرجان و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگی حالات میں ہم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہماری پہچان ہے ہم ہمیشہ سے قوم و ملک کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے بھارت نے رات کے اندھرے میں آبادیوں اور مساجد پر حملے کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک دہشت گرد ریاست ہے مزید کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مزمت اور قابل نفرت ہے. انہوں نے اس عمل کو افسوس ناک اور شرم ناک حرکت قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہادر افواج اور اقوام پر فخر ہے کہ جنہوں نے نا صرف بزدل بھارت کی جارحیت کو روکا بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کے کچھ جنگی جہاز اور چوکیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔انھوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں دہشتگرد ملک انڈیا کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے. ہمارے مادر وطن پاکستان مسلمانوں کا قلعہ ہے۔انشاء اللہ تاقیامت قائم دائم رہے گا ہم ایک مضبوط قوم اور ریاست کے مالک ہیں متحد ہیں ہر جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3854/2025
تربت9 مئی۔ : تربت ٹیچنگ اسپتال میں فیملی پلاننگ سروسز کی بہتری اور عوام تک موثر طریقے سے پہنچانے کے لیے ایک اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر روف بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی اسلم شاہ، اور فیملی پلاننگ کی فوکل پرسن ڈاکٹر فوزیہ بلوچ نے شرکت کی ۔اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں سب سے اہم فیصلہ او پی ڈی میں فیملی پلاننگ کے لیے ایک مخصوص کمرہ مختص کرنے کا تھا۔ اس کمرے میں تمام ضروری آلات، ادویات، اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو معیاری، باعزت، اور قابل اعتماد خدمات دی جا سکیں اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ محکمہ بہبود آبادی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ فیملی پلاننگ سروسز کے نفاذ، نگرانی، اور ان کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ان خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ عوامی صحت میں بہتری لائی جا سکے۔شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ فیملی پلاننگ کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے، تاکہ کمیونٹی میں اس سروسز کے فوائد اور اہمیت کا شعور بڑھایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد فیملی پلاننگ سروسز کا دائرہ وسیع کرنا اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے اجلاس میں تمام شرکائ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فیملی پلاننگ کسی بھی معاشرتی ترقی کے لیے ایک اہم عنصر ہے اور اس کی بہتری کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں فالو اپ اجلاسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور درپیش چیلنجز کو حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3855/2025
ضلع چمن 9مئی ۔ ڈپٹی کمشنرچمن حبیب احمد بنگلزئی کی منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تقریباً اب تک 200 افراد کو گرفتار کر کے ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز میں داخل کروائے گئے ہیں ڈی سی چمن نے ضلع چمن کے عوام میں بیچینی کا نوٹس لیتے ہوئے گلی محلوں اور سڑکوں پر گھومتے منشیات کے عادی افراد کیخلاف کریک ڈاون کرنے کی ٹاسک ضلعی انتظامیہ کو سونپی گئی جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے بہت مستعدی اور ہوشیاری سے چمن شہر و اطراف سے 200 سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے منشیات کی بحالی کے مراکز میں داخل کروائے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ چمن نے تین ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے داخل کروائے گئے تمام افراد کی اخراجات ضلعی انتظامیہ فراہم کرائیگی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کیخلاف کریک ڈاون کی وجہ سے ضلع چمن میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور منشیات فروش ضلع سے باہر چلے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ڈی جی، پی ڈی ایم اے جہانزیب کی منشیات کے عادی افراد کی علاج و معالجہ اور دیگر اخراجات اٹھانے کیلئے تعاون اور سہولت فراہم پر شکریہ ادا کیا ہے عوامی حلقوں میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ضلعی انتظامیہ کی اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3856/2025
پشین8 مئی ۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت وجنگی جنون کے خلاف موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پشین میں ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید یاسین اختر شاہ نے کی،ریلی میں شرکاءنے کثیر تعداد میں بینرز،پلے کارڈز اور پاکستانی پرچم تھامے ہوئے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بازی کی،منعقدہ ریلی میں سول سوسائٹی،انجمن تاجران،اساتذہ کرام،سرکاری ملازمین،سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد سمیت صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی،ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہو کر قائد اعظم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی فورسز کی اپنی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہے ہیں،جبکہ بھارت اپنی ناکامی اور غفلت کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سندھ طاس معاہدے کو کسی طور پر بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عزائم غیر متزلزل اور قوی ہیں تاہم پوری قوم ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اس لئے یہ قیامت تک قائم اور شاد و آباد رہے گا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حرمزئی سلمان علی بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی پوری قوم کے اس اجتماعی عزم کا مظہر ہے،کہ مادر وطن کے دفاع اور بقائ کے لیے ہم سب ایک صف میں کھڑے ہیں،جبکہ تمام پاکستانی قوم ہر قسم کے حالات میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،اور دشمن کو واضح پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی جارحیت اور دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سلامتی کونسل سے بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا نوٹس لیتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور اپنے مسلح افواج کے ساتھ ہے،اور اپنی جان ومال،اہل و عیال اور کاروبار سب کچھ مادر وطن کے لیے قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے،تاہم بھارتی جارحیت اور قومی خودمختاری کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی سے پاکستانی قوم مرعوب نہیں ہو گا،بلکہ ایمانی جزبے سے سرشار پاکستانی قوم اپنی دہرتی ماں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و ترقی،مسلح افواج کی کامیابی اور شہداءکے درجات کی بلندی سمیت کشمیری عوام کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3457/2025کوئٹہ، 09 مئی2025:

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) کے اشتراک سیبلوچستان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس کے متحرک نوجوانوں کو شامل کرنے کی ایک اہم کوشش میں، “Rising Balochistan: Innovation and Opportunities”کے عنوان سے ایک ہائی پروفائل تقریب کا انعقاد کیا۔کوئٹہ کے BUITEMS کیمپس میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے نوجوانوں کو آن بورڈ لینے،جدت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور تعلیمی، صنعت اور پبلک سیکٹر کے درمیان بامعنی روابط پیدا کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔صوبے بھر سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اورطلبہ کو خصوصی طور پر شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ان نوجوان ڈیجیٹل آوازوں کو مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے صوبے کی معاشی طاقت، شعبہ جاتی مواقع اور نئے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کے لیے دستیاب مراعات کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے پیغام کو وسیع تر ڈیجیٹل سامعین تک پہنچانے میں ان کا کردار اہم تھا،بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ تقریب ایک مکالمے سے زیادہ تھی یہ ایک تحریک ہے۔ طلباء اور ڈیجیٹل انفلوئنسرز کو مدعو کرکے، ہم نہ صرف بلوچستان کی معاشی کہانی کا اشتراک کر رہے ہیں بلکہ اس کے مستقبل کی کہانی سنانے والوں کو بھی بااختیار بنا رہے ہیں۔ یہ وہ بلوچستان ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں،جڑے ہوئے، تخلیقی اور وعدوں سے بھرپور۔ BBoIT طویل مدتی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں کیلئے خصوصی تقاریب، سرمایہ کاری کے فورمز، اور ڈیجیٹل مواقع کی فراہمی کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔بیوٹمز کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے اس اقدام کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بصیرت انگیز قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس اقدام کی میزبانی کرنے پر فخر ہے، ہمارے طلباء نہ صرف مستقبل کے معمار بلکہ موجودہ اثر و رسوخ اور تبدیلی لانے والے بھی ہیں،اور وہمستقبل میں ڈیجیٹل بلوچستان کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے،حاضرین نے حکومتی پالیسی اور نوجوانوں کی صلاحیت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک نادر اور ضروری موقع کے طور پر اس اقدام کی تعریف کی۔ طلباء پر اثر انداز ہونے والے افراد اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی پھیلانے اور بلوچستان کے امیج کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ فیکلٹی اور کاروباری رہنماؤں نے اس طرح کی تقریبات کو صوبے کے ترقیاتی روڈ میپ کا بار بار ہونے والا حصہ بنانے کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر3458/2025بارکھان 8مئی 2025:

ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسر نوید لطیف گورنمنٹ بواٸزہاٸی سکول وٹاکڑی۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول وٹاکڑی۔گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول سینگالی۔گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ناٹڑکوٹ۔گورنمنٹ بواٸزہاٸی سکول لہمہ زرین اور گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول لہمہ زرین کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری چیک کی اور کلاس رومز کا وزٹ کیا طلبہ و طالبات سے سبق سنا اور انکا ہوم وردیکھا۔اور سکولوں میں صفاٸی کی صورتحال کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے تمام اساتذہ کرام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔تاکہ پسماندہ دہیی علاقوں کے بچے زیورتعلیم سے اراستہ ہوسکیں۔انہوں گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول لہمہ زرین کا دورہ کیا جوکہ سکول بند کو بند پایا گیا۔ا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسر بارکھان نوید لطیف کو سختی سے تاکید کرتے ہوۓ کہا کہ سکول ہیڈمسٹریس اور سکول عملہ کو فوری طورپر حاضرکرکے سکول کو کھولا جاۓ اور ہیڈمسٹریس سمیت تمام عملہ کیخلاف محکمانہ کارواٸی عمل میں لاکر اس رپورٹ فوری طور پر ڈی سی افس جمع کی جاۓ۔انہوں مزید کہا کہ تمام بند سکولوں کھولا جاۓ۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

08-05-2025

11 hours ago

Balochistan Residential College Zhob

TitleDetailInterviewsMay 27, 2025Time & Location10 am Principal's Office, Balochistan Residential College Zhob

14 hours ago

Health Department Rakhshan Division – New schedule of interviews released

TitleDetailNew Interview ScheduleMay 21, May 22 and May 23, 2025LocationCommissioner Office, Kharan

15 hours ago