Categories: News

06-08-2025

خبرنامہ نمبر 5371/2025
کوئٹہ6اگست:وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی،وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری صحت بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے سی ای او حمیداللہ ناصر کے وژن اور کاوشوں کے نتیجے میں“بی ایچ یو”BHU زؤر ایسوٹ (ضلع موسی خیل) کو سترہ سال بعد فعال کر دیا۔ بی ایچ یو میں سٹاف، ادویات، میڈیکل آلات اور بقایا تعمیر کا کام مکمل، ضلع موسی خیل ٹاؤن سے 45 کلو میٹر دور واقع (بی ایچ یو) زؤر ایسوٹ کے مقامی آبادی نے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت کے اس کاوش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ بی ایچ یو فعالیت سے ہمارے ارد گرد آبادی کے لوگ اب دور جانے کی بجائے یہی مستفید ہونگے۔ علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور سی ای او حمیداللہ ناصر کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر 5372/2025
کوئٹہ6اگست: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔صوبے کے مغربی حصوں میں موسم تیز ہواؤں کے ساتھ بہت گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے کچھ پہاڑی علاقوں جیسے بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، خضدار، ژوب، زیارت، لسبیلہ اور حب سمیت ان کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5373/2025
جعفرآباد6اگست:.ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت مختلف محکموں کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہزکوٰۃ، سوشل ویلفیئر، بہبود آبادی، محکمہ کھیل، محکمہ صنعت و حرفت، بیت المال، پاسکو سمیت دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات میں جاری فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ تمام سرکاری افسران کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور اپنی تمام تر توانائیاں عوامی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی افادیت اور عوامی اہمیت کے پیش نظر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بنے۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوروں کے دوران اگر کوئی بھی افسر اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف متعلقہ حکام کو تحریری طور پر اطلاع دی جائے گی اور سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات پر نہ صرف باریک بینی سے نظر رکھے گی بلکہ کارکردگی کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ اجلاس کے دوران مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5374/2025
قلات6اگست :قلات پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی قلات شہزاد اکبر کی خصوصی ہدایت پر نقاب پوش و غیر ضروری ماسک پہننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیاہے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کی جانب سے جاری کئے گئے ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص گاڑی چلاتے ہوئے، موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے یا پیدل چلتے ہوئے ماسک یا نقاب میں پایا گیا تو اسے فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی یہ فیصلہ حالیہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت بچا جا سکے۔قلات پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی یے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد کی فوری اطلاع پولیس تھانہ کو دیں پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے قانون پر عمل کریں اورذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

خبرنامہ نمبر 5375/2025
نصیرآباد6اگست:کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت جوائنٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان ایف سی کے لیفٹننٹ کرنل رضوان طیب ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خان خجک ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھئیو ایس ایس پی استامحمد حسنین وارث ڈی سی او منیم احمد کھوسہ ایس پی جھل مگسی سبحان مگسی ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس عنایت اللہ بلوچ اسپیشل برانچ انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان موجود تھے اجلاس کے موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں امن و امان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے فردا فردا بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ہائی وے کی مکمل سیکیورٹی کے حوالے سے حکام بالا کی جانب سے بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں لیویز، پولیس، ایف سی قومی شاہرہ پر امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں قومی شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اس حوالے سے ہم کمشنر سبی سے بھی رابطے میں ہیں سبی تا ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہرہ کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں لوگوں کی زندگی اجیرن بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں نوتال گنداواہ روڈ پر بھی سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے جب تک کاروائی نہیں ہوگی تب تک سکیورٹی کے مسائل یونہی جنم لیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اضلاع میں دربار بھی لگائیں تاکہ فیلڈ میں سیکیورٹی سر انجام دینے والے تمام اہلکاروں کے مسائل کھل کر سامنے آئیں اور ان کاتدارک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ قومی تنصیبات کالجز خزانہ دفاترز بینک پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی جائے جرائم پیشہ ور افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف فوری ایکشن لینا وقت کی ضرورت ہے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں سمیت دیگر امور پر بھی گہری نظر رکھی جائے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز باہمی مشاورت سے مفاد عامہ میں اقدامات کریں جرائم پیشہ ور افراد کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ مل کر کام کریں۔

خبرنامہ نمبر 5376/2025
قلات6,اگست: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس محکمہ تعلیم کے دفاتر اورٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرانجم بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمداقبال نورزئی نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر دورے کے موقع پر مختلف برانچز کامعائنہ کرایاانہوں نے اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دستیاب سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر ڈی ایچ او آفس کے فارماسسٹ کی ڈیوٹی سے غیر عاضری کانوٹس لیتے ہوئے فارماسسٹ کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں تمام اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور دفتری امور احسن طریقے سے سرانجام دیں قلات۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا محکمہ تعلیم کے دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔ اسٹاف کی حاضریاں چیک کی ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن افسرفیمیل کے دفاتر کا بھی دورہ کیادورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان سمیت دیگر تمام اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دفاتر میں مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا دورہ بھی کیاایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی وارڈ آپریشن تھیٹر لیبارٹری لشمینیاسز سینٹر لیبرروم اوپی ڈی ادویات کے مین اسٹور ڈینٹل سیکشن میل فیمیل واڈز آئی سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کرایاڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگراسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ہسپتال میں موجود بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیاڈٍپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ڈاکٹرزاور دیگراسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ڈاکٹرزاپنے مقدس پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور عوام کی خدمت کریں ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لائیگی۔

خبرنامہ نمبر 5377/2025
قلات 6اگست:ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے محکمہ زراعت کے دفتر کا دورہ کیااسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ملازمین کی تعداد انکی جائے تعیناتیوں اور دفتر میں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔محکمہ زراعت کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنرکو محکمہ زراعت کی کارکردگی زمینداروں کو فراہم کردہ بیج اوردیگرسہولیات سمیت محکمہ کے جاری پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ کے افسران سمیت دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور کسانوں کی خوشحالی کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں کیپٹن جمیل بلوچ نے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی خدمت انکا فرض ہے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے مرتکب ملازمین کسی قسم کے رعایت کی مستحق نہیں ہیں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے محکمہ ایریکیشن کے دفتر کا بھی سرپرائز دورہ کیاآفس مانیٹرنگ کے دوران تمام اسٹاف غیر حاضر پائے گئے۔ڈپٹی کمشنرنے۔تمام ملازمیں کی فہرست طلب کرکے انکے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ کے ذمہ داران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور اپنے تمام اسٹاف کو حاضر رکھیں جب اسٹاف دفتروں سے غیر حاضر رہیں گے تو لوگوں کے کام کیسے ہوں گے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ افسران اپنی جائے تعیباتی ہر سروسز ڈیلیوری یقینی بنائیں

خبرنامہ نمبر 5378/2025
قلات 6اگست: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے کہا ہیکہ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں PPHI کا کردار نمایاں ہے ڈسٹرکٹ قلات میں پی پی ایچ آئی قلات کی زیرنگرانی بنیادی مراکز صحت بہتر کارکردگی سے عوام الناس کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی مل کر صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیئے کام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آء آفس دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مجیب بلوچ کی جانب سے دی گء بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئیکیااس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر WHO ڈاکٹرنوروز بلوچ بھی انکے ہمراہ تھیڈی ایس ایم PPHIمجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو دفترکادورہ کراکیاسٹاف کا تعارف کرایا اور پی پی ایچ آئی کے اسٹور میں دستیاب ادویات اور بی ایچ یوز کو فراہم کرنے والے ادویات ایمبولینسسز اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

خبرنامہ نمبر 5379/2025
قلات6اگست:ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج دورے پر پہنچ گئے پرنسپل گرلزکالج محترمہ عدیلہ زیب نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کادورہ کرایا اور کالج میں دستیاب بنیادی تعلیمی سہولیات درپیش مسائل اسٹاف کی تعداد اساتذہ کی حاضریوں کلاس رومز میں طالبات کی تعداد کورسز لائبریری میں دستیاب کتابوں سائنس لیب سمیت نئیتعمیر شدہ بلڈنگ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی اور ان سے سوالات کیئے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کالج کے طالبات کے مطالعاتے دورے کے لیئے مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کرادی گرلز کالج دورے کے موقع ہر ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا کالج میں تعینات اساتذہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اساتذہ اپنی تمام ترتوجہ بچوں کے تعلیم پر مرکوز رکھیں بہتر تعلیم سے ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے تعلیم ہی انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتاہیڈپٹی کمشنر نیکالج کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون جاری رکھے گی

خبرنامہ نمبر 5380/2025
سبی 6 اگست ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کا تعلیم دوست اور حوصلہ افزا اقدام، سوشل میڈیا پر انگریزی تقریر کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے وائرل ہونے والے باصلاحیت طالبعلم گل میر سیلاچی کو دفتر بلا کر تعریفی تحائف سے نوازا۔ 12 سالہ گل میر کی ذہانت، اعتماد اور زبان دانی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے ہونہار بچوں پر قوم کو فخر ہے۔ اس موقع پر گل میر کے والد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی سبی نے نہ صرف گل میر کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ اعلان کیا کہ بچے کا داخلہ کسی معیاری اسکول میں کروایا جائے گا، تاکہ وہ بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر مستقبل میں گل میر کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر کسی دوسرے شہر بھیجنے کی ضرورت پیش آئی، تو انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔ بچے کے والد نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم واقعی قابل تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کے اس اقدام کو عوامی حلقوں، اساتذہ اور والدین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، جو ضلعی سطح پر باصلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی کی بہترین مثال ہے۔

خبرنامہ نمبر 5381/2025
کوئٹہ 06اگست:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیسویں صدی کی معیشت کا ایک مضبوط ستون بن چکی ہے اور یہ صرف ایک شعبہ نہیں بلکہ تعلیم، صحت، تجارت، حکومت اور سماجی ترقی سمیت ہر میدان میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور آٹومیشن کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماؤنٹین ویو ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ ”دی آرٹ آف ٹیچنگ پروگرام اینڈ کوالٹی گریجویٹس” ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ورکشاپ میں اکیڈمیا اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ورکشاپ میں مینجنگ ڈائریکٹر پی پی پی پروفیسر ڈاکٹر فیصل خان، چیئرمین این سی ای اے سی پروفیسر ڈاکٹر شفائے شمائل، وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پروفیسر راحیلہ عمر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر احسان کاکڑ، اور دیگر اعلیٰ تعلیمی و تکنیکی اداروں جیسے بیوٹمز، نسٹ کوئٹہ، ایس بی کے کوئٹہ، لورالائی یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار، یونیورسٹی آف بلوچستان، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ وپی پی پی کوئٹہ کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ آئی ٹی نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے، جس کے ذریعے وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صلاحیت کی نہیں بلکہ مواقع کی کمی ہے، اور ہمیں فیکلٹی و انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط قائم کر کے تحقیق، تعلیم اور ملازمت کے میدان میں انقلابی بہتری لانا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم اور آئی ٹی ریسرچ پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے کو جدید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔اس ورکشاپ میں دیگر مقررین نے بھی شعبہ تعلیم اور انڈسٹری کے روابط کو بہتر بنانے، معیاری گریجویٹس کی تیاری اور آئی ٹی میں تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔

خبرنامہ نمبر 5382/2025
کوئٹہ 06اگست۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں پر کام کی پیشرفت اور درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد،لیگل ایڈوائزر کمشنر کوئٹہ ایڈووکیٹ نور احمد کاکڑ،پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج رفیق بلوچ،ڈپٹی پی ڈی عابد محمود،ڈپٹی پی ڈی فلائی اوور پراجیکٹ کوئٹہ سلیم رازق،،کنٹریکٹرز اور بلڈرز سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں زرغون روڈ، انسکمب روڈ فیز ٹو، سریاب سروس روڈ، سمنگلی روڈ، گاہی خان چوک انٹرچینج، اور کسٹم انٹرچینج سمیت دیگر جاری منصوبوں پر کام کی پیشرفت اور حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ میں ڈوپلیمنٹ پیکج کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی، گیس پائپ لائن، بجلی کے پولز، پی ٹی سی ایل کیبلز، اے جی آفس پارکنگ، محکمہ صحت کے ملازمین کے مکانات کی منتقلی اور لینڈ ایکوزیشن جیسے امور میں پیچیدگیاں درپیش ہیں جن کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر کوآرڈینیشن ناگزیر ہے۔کمشنر شازیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج شہر کی ترقی اور خوبصورتی کا ضامن منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک مسائل میں کمی اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے کیسکو، ایس ایس جی سی، پی ٹی سی ایل اور دیگر، منصوبوں میں مکمل تعاون یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سریاب سروس روڈ کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر کے منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی فوری درستگی اور گاہی خان چوک پر ملبے کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔کمشنر نے مزید کہا کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ حکومت بلوچستان کے اسٹریٹجک پلان کا حصہ ہے، جس پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ لہٰذا کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی اور تمام ادارے مل کر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو منصوبے پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

خبرنامہ نمبر 5383/2025
سبی 06 اگست: ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ضلعی انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سبی اسکاؤٹس کے کرنل شہریار، ایس ایس پی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الستار لانگو، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں پر پورے ماہ جھنڈے لہرائے جائیں گے، اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ 14 اگست کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تقریبات منعقد کی جائیں، اور طلباء و طالبات کے درمیان ضلعی سطح پر مقابلے منعقد کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 14 اگست کے دن ہسپتال اور جیل کا دورہ کیا جائے گا، جہاں مریضوں اورقیدیوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ میونسپل کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ 13 اور 14 اگست کی شب کو پورے شہر میں ملی نغمے بجائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست کے پورے مہینے میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا، اور تقریبات کے دوران ایمبولینس اور ڈاکٹرز مقررہ جگہ پر موجود رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ 14 اگست کی صبح کو نئے پودے لگائے جائیں گے۔ میر چاکر خان رند یونیورسٹی اور گورنمنٹ بوائز اور گرلز کالجز کو ہدایت دی گئی کہ 14 اگست کے حوالے سے تقریبات منعقد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، ڈبل سواری پر سختی سے پابندی عائد ہو گی انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دفاتر کے باہر پینا فلیکس اور جھنڈے لگائیں، اور 14 اگست کی صبح پرچم کشائی کی تقریب میں تمام محکمہ جات بمعہ اسٹاف موجود رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ”یوم آزادی ہماری قومی شناخت کا مظہر ہے، اور ہمیں اسے بھرپور جوش و جذبے سے منانا چاہیے۔ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ یہ دن یادگار بن سکے۔

خبرنامہ نمبر 5384/2025
سبی 06 اگست : ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت مختلف سرکاری اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، فوکل پرسن اسپائر پروجیکٹ سعید احمد سیلاچی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں سولر سسٹمز، جدید آئی ٹی لیبز، فرنیچر اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ باقی ماندہ کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ 14 اگست کی صبح ان اسکولوں کا باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی یہ کوششیں علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کی ذاتی نگرانی اور دلچسپی سے یہ منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں، جو کہ قابل تحسین ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے یہ اقدامات نہ صرف موجودہ طلباء بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

خبرنامہ نمبر 5385/2025
کوئٹہ 06 اگست :۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت کی سول سروس کی آسامیوں پر حکومت کی جانب سے تقرری کی عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے۔حکومت نے صوبے کے نئے امیدواروں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد 43 سال رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبرنامہ نمبر 5386/2025
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے جان محمد روڈ پر خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے معروف کمپنی کے جعلی مکھن تیار کرنے والے کارخانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مذکورہ پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈ (لیاقت مکھن) کے نام سے جعلی مکھن، مارجرین اور کریم تیار کرکے بعدازاں بازار میں فروخت و سپلائی کی جارہی تھیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ریاض ناصر کی زیر نگرانی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی مکھن، مضر صحت مارجرین، ناقص پیکنگ میٹریل، غیر معیاری کریم اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا کہ کارخانے میں صفائی ستھرائی کا کوئی معیاری نظام موجود نہیں تھا جبکہ خام مال کی اسٹوریج بھی انتہائی غیر صحت بخش طریقے سے کی جا رہی تھی۔اتھارٹی حکام کے مطابق پروڈکشن یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بھی جعلی نکلے جبکہ اشیاء کی پیش کی جانے والی لیبارٹری رپورٹس بھی خود ساختہ تھیں جو کہ صارفین کی صحت کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے فوری طور پر کارخانے کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کارخانے سے حاصل کیے گئے مکھن کے نمونے تفصیلی لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ مکھن کے معیار کیحقائق کو مزید واضح کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کارروائی سے متعلق کہنا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات متحرک ہے۔ جعلی اور مضر صحت خوراک تیار کرنے والے عناصر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے چھپ نہیں سکتے، ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی،ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق معیاری و خالص خوراک کا حق ہر شہری کو دلانا اتھارٹی کا واحد مشن ہے۔

خبرنامہ نمبر 5388/2025
On August 6, 2025, a significant milestone was achieved with the signing of a Memorandum of Understanding (MoU) for the Advancing Quality Alternative Learning-3 Project (AQAL3) at the Ministry of Federal Education and Professional Training (MoFEPT) in Islamabad. The MoU was signed between JICA, MoFEPT, and all four provincial governments, marking a collaborative effort to enhance literacy and non-formal education. The ceremony was attended by esteemed guests, including Honorable Minister of Education for Balochistan, Madam Rahila Hameed Durrani, Federal Secretary Mr. Nadeem Mehmood, Chief Representative of JICA Pakistan Office, and representatives from the provinces.

خبرنامہ نمبر 5489/2025
کوئٹہ 06 اگست2025۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اسکولوں پر قبضہ ختم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی او ای فیمیل، متعلقہ ڈی ڈی اوز اور انکروچمنٹ فوکل پرسن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ان اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جہاں سرکاری تعلیمی اداروں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے فوری طور پر ان تمام اسکولوں سے قبضہ ختم کروانے کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے قوم کا مستقبل سنوارنے کے مراکز ہیں اور ان پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر5390/2025
اسلام آباد 5 اگست2025: آج بھی پاکستان کو معاشی بحران سے نجات دلا کر معاشی استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جانے کی کلید ہمارے تاجروں اور صنعت کاروں کے پاس ہے۔ گورنمنٹ اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مشترکہ کاوشیں اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے پاکستان کیلئے ایک روشن اقتصادی مستقبل تشکیل دیا جا سکتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اپنے تمام تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو پڑوسی ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی دیں، سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ٹیکسوں میں رعایت فراہم کریں اور زیادہ سے زیادہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راشد ہمایوں کی قیادت میں چیئرمین CIBEO پاکستان اور سینئر لیڈر آف بزنس کمیونٹی پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران ممتاز کاروباری شخصیات اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، آئی سی سی آئی کے ممبران میں شفیق سواتی، ظفر شہزاد مرزا، طاہر رشید تنولی، راجہ اشفاق عباسی، انجینئر۔ پرویز اسلم، ذوالفقار حسین، وقار احمد وڑائچ، خرم شہزاد، جناب راجہ اشفاق عباسی، ڈاکٹر یاسر بخاری، ڈاکٹر ابوالحسن، راحیل ملک، چوہدری اسد اللہ اور تنویر احمد موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم وژنری معاشی پالیسیوں، باہمی تعاون کے جذبے اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ساتھ ہم پاکستان کی معیشت کو بحال کر سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان، قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات کا مالا مال صوبہ ہے، یہاں مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہے اور بلوچستان ہی پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ برادر اسلامی پڑوسی ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں. باڈر ٹریڈز اور باڈر مارکیٹس کے قیام سے ہم اپنے صوبے میں بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کر سکتے ہیں. واضح رہے کہ بلوچستان ملک دیگر صوبوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کے کارخانوں اور صعنتوں کو خام مال فراہم کا معتبر وسیلہ ہے. انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ موجودہ حکومت تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے

خبرنامہ نمبر 5391/2025
نصیرآباد 05 اگست 2025: بلوچستان سیکنڈ گیمز کے سلسلے میں نصیرآباد ڈویژن میں بھی کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن شوٹنگ بال ایتھلیٹ و دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے تمام ایونٹس کے چیمپیئن ٹیمیں 12 اگست کو ڈویژنل سطح پر صوبائی دارالحکومت کویٹہ میں مدمقابل ہونگے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا کی نگرانی میں ڈویژنل سطح پر مقابلے اپنے مکمل ہونے لگے کرکٹ میں نصیرآباد کا چیمپئن دستہ شوٹنگ بال چیمپیئن ضلع کچھی جبکہ ایتھلیٹ سےضلع نصیر آباد سے چھ ضلع جعفرآباد اور ضلع کچھی سے ایک ایک ایتھلیٹ صوبائی سطح پر ڈویژنل کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن شوٹنگ بال ایتھلیٹ کے مقابلے کروائے گئے جبکہ آج فٹبال کا سیمی فائنل میچ ضلع نصیرآباد اور ضلع استامحمد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ضلع استامحمد نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جس کا فائنل کا مقابلہ ضلع کچھی سے ہوگا اس موقع پر کوچ قمر الدین بگٹی سید گل شاہ عبدالنبی مگسی ایتھلیٹ کے آرگنائزر عبدالغفار ڈومکی سمیت کثیر تعداد میں شائقین فٹبال موجود تھے اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں تمام کھیلوں کے بہترین مقابلے کروائے گئے ہم کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن ایتھلیٹ کے آرگنائزر کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا نصیر آباد ڈویژن کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے مزید ابھارنے کے لیے سپورٹس بورڈ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ یہاں کے نوجوان صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

خبرنامہ نمبر 5392/2025
سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کی اس تقریب میں رجسٹرار زینب اکرم ٗ ڈینی فیکلٹی ٗ لیکچرارز ٗ ایڈمن اسٹاف ٗایس بی کے ماڈل اسکول کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیاگیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیاگیا تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست ہماری آزادی کا دن ہے یہ دن ہمیں 1947ء کی اس عظیم قربانی کی یادددلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر ایک آزاد ریاست حاصل کی جہاں ہم نے اپنے دین ثقافت اور اقدار کے مطابق زندگی گزارسکیں اس دن کی اہمیت صرف جشن منانے تک محدود نہیں بلکہ یہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا ہم آج بھی ہم خوابوں کو پورا کررہے ہیں جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لئے دیکھے تھے آزادی صرف جھنڈا لہرانے کا نام نہیں بلکہ اس کا مطلب آزادی سے جینے سچ بولنے اور انصاف حاصل کرنے کا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ چودہ اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے یہ دن ہمیں یاددلاتا ہے کہ پاکستان کو آزاد رکھنا اب ہماری ذمہ داری ہے یوم آزادی صرف ایک جشن کا نام نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی عزم کی تجدید کا دن ہے ہمیں اس دن محض گانے جھنڈے یا آتش بازی تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ایک قوم بن کر سوچنا اور عمل کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر ریلی شہدا چوک پر پہنچ کر ملی نغمے گائے گئے اور اختتام پذیر ہوئی

خبرنامہ نمبر 5393/2025
کوئٹہ، 06 اگست2025 : بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا بلکہ بلوچستان میں معاشی، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو بے پناہ فروغ ملے گا۔بلال خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان معاہدوں میں بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی، اور تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے جیسے اقدامات شامل ہیں جو بلوچستان کے عوام کے لیے نئے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کریں گے۔ زرعی اور لائیو اسٹاک مصنوعات کی ایران کو برآمد سے مقامی کسانوں، تاجروں اور صنعتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، بارڈر مارکیٹس، لاجسٹک سینٹرز اور فری اکنامک زونز میں نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ٹرانسپورٹ و لاجسٹک انفراسٹرکچر کو ترقی ملے گی۔ کوئٹہ،زاہدان ریلوے ٹریک، نئی سڑکوں، کولڈ اسٹوریج، اور کسٹمز سہولیات کی ترقی سے بلوچستان کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کوفروغ حاصل ہوگا۔ ایران و پاکستان کے مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام سے بلوچستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔سیاحت اور ثقافتی روابط بڑھیں گے۔ ایران کا سلک روڈ منصوبہ اور گوادرتاچاہ بہار اشتراک بلوچستان کو جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک تجارتی پل میں تبدیل کر سکتا ہے۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مربوط حکمت عملی اور تیز رفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد سے بلوچستان کو معاشی طور پر بااختیار، مستحکم اور خوشحال خطہ بنایا جا سکتا ہے۔

خبرنامہ نمبر5394/2025
خضدار 06 اگست 2025: پولیس کی کارروائی، 10 کلو گرام شیشہ(آئس) کے ہمراہ بین الصوبائی اسمگلر گرفتار، گاڑی قبضے میں لے لیامنشیات ناسور کے خلاف کارروائیاں تیز ہیں ایس ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی ہے کسی کو بخشا نہیں جائے گا، ایس ایچ او خضدار سٹی عبداللہ پندرانی خضدار پولیس کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی ، کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے ملزم سے 10 کلو گرام آئس /شیشہ برآمد کرکے کارروائی کا آغاز کردیا اس موقع پر ایس ایچ او خضدار سٹی انسپکٹر عبداللہ پندرانی نے کہا کہ مخبر خاص کے اطلاع پر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کے زیروپوائنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ریوو گاڑی کے پچھلے سیٹ کے نیچے خفیہ خانوں سے سے 10 کلو گرام آئس برآمد کی گئی کاروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیا ملزم کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔مزکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکیا ہے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابرکی ہدایات پر منشیات کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ہر وقت کاروائیاں عمل لارہی ہے مشیات کے خلاف عوام کے تعاون کے ساتھ کام کررہے ہیں اس موقع پر ایس ایس پی خضدار نے ایس ایچ او خضدار سٹی، سی آئی اے انچارج اور انکی ٹیم کو بہترین کارروائی کرنے پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا اور تعریف کے ساتھ مبارکبادی کہ آزادی کے مہینے میں سیکورٹی مصروفیات کےباوجود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنا قابل تعریف ہے۔

خبرنامہ نمبر5395/2025
کوئٹہ 06 اگست2025:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام موصول شدہ درخواست فارموں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مکمل دستاویزات کے حامل اہل افراد کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں امدادی رقوم جاری کر دی گئی۔ جبکہ جن درخواست دہندگان کی دستاویزات نامکمل تھیں، انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ جلد از جلد اپنے کاغذات مکمل کر کے جمع کروائیں۔ نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر بعض درخواستیں مسترد بھی کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم کے عمل میں شفافیت اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ مستحق افراد تک ان کا حق بروقت پہنچ سکے۔

خبرنامہ نمبر5396/2025
اسلام آ باد 6 اگست2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چئیرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو ہمت کی دعا کی ہے۔ گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کیا

خبرنامہ نمبر 5497/2025
اسلام آباد 6 اگست2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی معاشی و سیاسی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات پورے خطے میں دیرپا امن پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا پاکستان سے خصوصی تعاون رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کچھ عرصہ پہلے براہ راست عمرہ پروازوں کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے نتیجے میں حجاج کرام اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو ہوائی سفر کے دوران آسانیاں پیدا ہوئیں. بلاشبہ براہ راست پروازوں کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بھی بڑی سہولت میسر آئی ہے. پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بلوچستان کے عوام کو کوئٹہ سے ڈائریکٹ سعودی عرب جانے کی سہولت فراہم کرنے پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی ذاتی کوششوں کو سراہا اور گورنر بلوچستان کو سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب آنے کی دعوت دی

خبرنامہ نمبر 5397/2025
کوئٹہ 06 اگست2025: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے نواں کلی، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر قائم غیر قانونی ریڑھیوں، تھڑوں اور دیگر تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔آپریشن کے دوران 30 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 19 کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن صدر اور سب ڈویژن سریاب کی حدود میں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آپریشن کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ کارروائی کے بعد مذکورہ تمام سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

خبرنامہ نمبر2025 /5398
کوئٹہ06 اگست :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے لیکن دشمن کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ میجر رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس جیسے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پاکستان کی خودمختاری پر کھلی جارحیت ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کا حساب لیا جائے گا اور معصوم جانوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر خونریزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور معاونت کو یقینی بنائے گی۔
°°°°

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain