Categories: News

03-07-2025

خبرنامہ نمبر4734/2025
نصیرآباد3جولائی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ بلڈنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے اور جن اضلاع میں بلڈنگز کے تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام حکومتی منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ای بلڈنگز ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئرز اکبر علی لاشاری، عرفان علی، عتیق الرحمن، سب ڈویژنل آفیسران عابد علی پہنور، عاشق علی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر معین الرحمن خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا ان میں معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام انجینیئرز گورنمنٹ کنٹریکٹرز سے بہترین اور معیاری کام کروائیں تاکہ یہ منصوبے پائیدار ثابت ہوں اور عوام کو دیرپا ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے اس لیے تعمیراتی شعبے سے منسلک افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے انجام دیں تاکہ ترقیاتی اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4735/2025
نصیرآباد3جولائی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے قطر چیئرٹی کی جانب سے تحصیل لانڈھی میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کئے گئے 125 تیار گھروں کا افتتاح کرکے متاثرہ خاندانوں کے حوالے کردیئے۔ اس موقع پر قطر چیئرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان اور پروجیکٹس کوآرڈینیٹر سلمان نذر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ سال 2022 کا تباہ کن سیلاب آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہے جب لاکھوں لوگ اس کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ آج تحصیل لانڈھی کے سیلاب متاثرین کو قطر چیئرٹی کی جانب سے دو کمروں، کچن، بیت الخلا، پانی کی ٹینکیاں اور دیگر بنیادی سہولیات سے مزئین 125 گھر فراہم کئے جا رہے ہیں جو بے گھر افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے قطر چیئرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ربن کاٹ کر گھروں کا افتتاح کیا اور متاثرین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں تحصیلدار محبوب علی رند، صداقت بہادر تنیہ، ایس ایچ او غلام سرور لہڑی سمیت دیگر افسران، علاقہ معتبرین اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے تعمیر شدہ گھروں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین کو معیاری رہائش کی فراہمی حکومت اور فلاحی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔مصیبت کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت عمل صالح ہے ضلعی انتظامیہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی تمام این جی اوز کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بہتر معنوں میں لوگوں کی خدمت کی جاسکے۔اس موقع پر متاثرین نے قطر چیئرٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں چھت فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4736/2025
نصیرآباد3جولائی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ لانڈھی اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لانڈھی کا دورہ کیا۔ دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے بی ایچ یو کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف کی حاضری رجسٹر چیک کی، صفائی ستھرائی کے نظام کا معائنہ کیا اور بی ایچ یو میں موجود ادویات کی دستیابی اور معیار کی جانچ پڑتال کی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بی ایچ یو لانڈھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ جھل مگسی نصیرآباد اور نوتال کے درمیان واحد طبی مرکز ہے جہاں دور دراز علاقوں کے لوگ علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لانڈھی کا دورہ کیا، جہاں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث تدریسی عمل جاری نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اسکول کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ اسکول کے تمام جائز مسائل اور خستہ حالی سے متعلق رپورٹ حکام بالا کو ارسال کی جائے گی تاکہ اسکول کی عمارت کی مرمت اور ضروری کام جلد مکمل کرائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ دور دراز علاقوں میں علم کی شمع کو روشن رکھنے اور عوام کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4737/2025
حب 3جولائی حب میں ضلعی مواصلاتی کمیٹی برائے حفاظتی ٹیکہ جات (DICC) کا اہم اجلاس جام غلام قادر ہسپتال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ صاحب کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نور بخش بزنجونے ضلع حب میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں، کوریج، اور آگاہی و موبلائزیشن سے متعلق پیشرفت پر آگاہی دی اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش اورڈسٹرکٹ این اسٹاف افسر ڈاکٹر نذیر احمد رونجہ نے ضلع میں جاری ویکسینیشن سرگرمیوں، مقرر کردہ اہداف اور کوریج کے حوالے سے اے ڈی سی کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نور بخش بزنجو نے BCU مہم کے نتائج، حاصل شدہ اہداف، ٹیموں کی کارکردگی اور ویکسینیٹ ہونے والے بچوں کی تعداد کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیاکمیونٹی کمیونیکیشن آفیسرایاز سلیم نے ضلع میں جاری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانا اور زیرو ڈوز و چھوٹ جانے والے بچوں کی نشاندہی کر کے ان تک رسائی کو ممکن بنانا ہےاجلاس میں تمام اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی جانب سے ویکسینیشن کے نظام کو مو¿ثر اور مربوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ نے تمام اداروں کے باہمی تعاون اور ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع حب کو بیماریوں سے پاک بنایا جا سکتا ہےاجلاس میں مختلف محکمہ جات، اداروں اورشراکت دار تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر نذیر احمد این اسٹاپ آفیسرحبڈاکٹر داو¿د خان ضلعی سرویلنس آفیسر (DSO)، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) ڈاکٹر مریم احمد ڈی ایس او، ڈی ایچ ایم ٹی حب ایازسلیم کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر (CCO)، کوم نیٹ،یونیسف مولانا شاہ محمدصدیقی مذہبی رہنما،جنرل سیکریٹری ضلع (جمعیت علمائے اسلام)محترمہ نسرین اقبالطڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین)، محکمہ تعلیم محترمہ شمع فیلڈ کوآرڈینیٹر، MERFمحترمہ فرزانہ ماہر غذائیت، MERFمحترمہ زارا بی بی ڈی ایس او، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام محمد ابراہیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر، محکمہ تعلیم احمد جان – سپورٹ چین آفیسر، NRSPامجد علی شاہ – ضلعی کوآرڈینیٹر، NRSP راشد علی مانیٹرنگ و ایویلیوایشن آفیسر، PPHIمحمد یوسف ضلعی غذائیت کوآرڈینیٹرلسبیلہ بھی شریک ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4738/2025
جعفرآباد3جولائی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار احمد نواز جتک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا مشاہدہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس و انتظامی افسران سے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے علماء کرام، زاکرین اور عزاداروں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جلوس کے روٹس پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی اور پانی کے چھڑکاو کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ایمبولینسز اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی اور ان کی تمام ٹیمیں متحرک ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 3 جولائی ۔بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں مردوخواتین کے درمیان ووٹرز کا فرق کم کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی ٹرییننگ صوبائی الیکشن کمشنرآفس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹررجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنائےجائیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جی –آئی –ایس ونگ نے INVR-5کے نام سے پلان مرتب کیا ہے جسکے تحت بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان پر عملی درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی -ایس–اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، تاکہ مردوخواتین کے درمیان کمی کو ختم کیا جاسکے .صوبائی الیکشن کمشنر نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ اپنے لیول پر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4739/2025
کوئٹہ 3جولائی ۔ محکمہ زراعت کواپریٹو بلوچستان اور اٹلی کی ادارہ برائے زرعی اوردیہی ترقی سیحیم (CIHEAM) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔جمعرات کو اسپیشل سیکرٹری برائے زراعت کواپریٹو کے دفتر میں اٹلی کے ادارہ جوCIHEAMباری بحیرہ روم کے طاس میں زرعی اور دیہی ترقی کو فروغ دے رہاہے اور محکمہ زراعت بلوچستان کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ،مفاہمتی یاداشت پر دستخط محکمہ زراعت کی جانب سے اسپیشل سیکرٹری زراعت انیس طارق گورگیج نے کی۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا مقصد اٹیلی کے ادارہ سیحیم کے تعاون سے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب روڈ کوئٹہ میں فائیٹوسینٹری لیبارٹری کے قیام عمل میں لاناتھا۔ اطالوی حکومت اسی لیبارٹری کوچلانے کے لیے بلوچستان کے زرعی تحقیقی سائنسدان کو تربیت بھی دے گی۔ زیتون کے کاشتکاروں کو زیتون کے پودوں کے پیتھوجینز اور کیڑوں کی شناخت اور ان پر قابو پانے میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔ لہذا، زیتون کے تیل کی پیداوار کو فروغ ملے گا، اور زیتون کے کاشتکار برادری کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان عبدالرف خان کاکڑ اور ڈی جی ایکسٹینشن بلوچستان مسعود احمد بلوچ، ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ ممبر سی ایم آئی ٹی بھی موجود تھے۔ جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4740/2025
استامحمد 3جولائی ۔ مئیر میونسپل کارپوریشن استا محمد میر مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کا سات محرم الحرام جلوسِ کے روٹس کا معائنہ کیا میونسپل کارپوریشن محرم الحرام کے عشرہ اول میں عزاداروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گا تمام روٹس پر پانی کے چھڑکاو سمیت لنگر نیاز اور سبیل کا بھی اہتمام کیا جائے گا نواسہ رسول اور اس کے رفقاء نے جو عالم اسلام کے لیے قربانیاں دی ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں مئیر میونسپل کارپوریشن استا محمد میر مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کا دورے کے موقع پر بات چیت۔تفصیلات کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین نوابزادہ سالار خان جمالی کاسات محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ کثرِ مہدی سے برا?مد ہونے والے جلوس کے مختلف روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ عزادارانِ حسین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو معائنے کے دوران معروف عالمِ دین علامہ اکبر حسین زیدی سے بھی ملاقات کی گئی، جس میں جلوس کے پرامن اور باوقار انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میر مظفر خان جمالی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4741/2025
کوئٹہ، 03 جولائی 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان افسران ریاستی مشینری کا فعال اور مؤثر حصہ ہیں جن پر گورننس کی بہتری، عوامی خدمت اور شفاف نظام حکومت کی بنیاد استوار ہوتی ہے یہ بات انہوں نے مقابلے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے عمل میں نوجوان افسران کا کردار انتہائی کلیدی ہے ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، خلوص اور عوامی خدمت کے جذبے سے انجام دیں، کیونکہ یہی طرزعمل ان کی کامیابی کا اصل معیار ہوگا انہوں نے کہا کہ اختیار کو طاقت کی علامت نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا جائے۔ عوامی مسائل کے حل میں خلوص، تندہی اور بروقت ردعمل ہی ایک بہتر منتظم کی پہچان ہے۔ بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مشترکہ وژن سے آگے بڑھنا ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری پالیسی بنانا ہے جبکہ انتظامیہ ان پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کی ضامن ہے۔ نوجوان افسران کو چاہیئے کہ وہ ریاستی پالیسیوں کی روح کو سمجھیں اور ان پر عملدرآمد کو اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری سمجھیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بہتر مالی نظم و نسق کے نتیجے میں حکومت بلوچستان نے غیر ترقیاتی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی خطیر بچت کی۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کا بروقت اور درست استعمال یقینی بنایا گیا، اور سو فیصد فنڈز کے اجرا سے متعدد منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے گئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بڑھتے ہوئے پینشن بل پر قابو پانے کے لیے اصلاحات کی بنیاد رکھی ہے تاکہ مالی نظام کو دیرپا استحکام دیا جا سکے۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ گورننس اور سروس ڈلیوری کی بہتری کو اپنا اولین ہدف بنائیں، کیونکہ عوامی مسائل کا دیرپا حل اسی میں پنہاں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق تاریخی اور زمینی حقائق سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تصور اور حقیقت کے درمیان فرق کو سمجھ کر معاشرتی رہنمائی کی جائے تاکہ قوم کو گمراہ کن نظریات سے بچایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ غیر متوازن ترقی نہیں بلکہ کچھ مخصوص عناصر کی ملک دشمن سوچ ہے جو نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر متوازن ترقی دنیا بھر کا مسئلہ ہے جس کا حل مربوط اور منصفانہ ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوجوان افسران کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایمانداری، شفافیت، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر4742/2025
خضدار03جولائی2025: صوبائی مشیر بلدیات نواب زادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ باڈڑی وڈھ آمد
ممتاز قبائلی رہنماء مرحوم میر عطا الرحمن مینگل کی شہادت پر مرحوم کے والد سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان میر محمد نصیر مینگل جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ اور مرحوم کے بھائی میر شفیق الرحمان مینگل میر حمود الرحمن مینگل اور فرزند میر مطیع الرحمن مینگل ودیگر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری میرزاکر علی باجوئی ضلعی انفارمیشن نصراللہ شاہوانی پرسنل سیکریٹری خان محمد زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین کے پرسنل سیکریٹری عبدالمالک باجوئی عبدالخالق زہری میر شعیب احمد زہری نائب عبدالمالک شاہوزئی الطاف زہری سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما و کارکنان نواب زادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ تھے

خبرنامہ نمبر4743/2025
کوئٹہ 3 جولائی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کا قیام، معاشی استحکام اور میرٹ کی پاسداری کی جانب سفر سے متعلق منعقدہ گرینڈ جرگہ کے ضرور مثبت نتائج برآمد ہونگے. جرگہ ہماری ایک شاندار قومی روایت ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے. قومی جرگوں کے ڈویژنل سطح پر انعقاد کا مقصد وہاں کے زمینی حقائق اور عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق درست بلکہ براہ راست آگہی حاصل کرنا ہے. ریکوڈک منصوبے کا 25 فیصد منافع بلوچستان کو ملنے کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا کردار قابل ستائش ہے. اس سے پورا علاقہ شاد آباد ہو جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے رخشان ڈویژن کے شہر دالبندین میں جرگے کا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جرگے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بارہ کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزراء, اعلٰی سول و عسکری حکام علاقائی عمائدین، خواتین اور طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. جرگے کا آغاز یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر جرگوں کے انعقاد معاشرے کی خاموش اکثریت کی رائے معلوم کرنے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کو بیدار کرنے میں بھی مدد ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں بدامنی اور شورش کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا پائیدار سیاسی حل بھی موجود ہے. حالات جتنے بھی کشیدہ اور مایوس کن ہو پھر بھی ہمیں مشاورت اور مسلسل مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہیے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پشتون بلوچ کی شاندار اقدار و روایات کے پیش نظر یہ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ عوامی سطح پر جرگہ و مرکہ کے ذریعے درپیش مسائل کا آج بھی دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے. انہوں نے اپنے سیاسی تجربہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی عوامی رائے اور اجتماعی مسائل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ہم سیاسی اور سماجی سطح پر کئی دیگر خدشات و خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں. حقیقت یہ ہے کہ صوبہ میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان بہت مشکل میں ہیں لہٰذا ہمیں درپیش پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ اب بھی روشن امکانات موجود ہیں کہ ہم کشیدہ صورتحال، معاشی ناآسودگی اور سیاسی بحران کا قابل عمل اور سب کیلئے قابل قبول سیاسی حل ڈھونڈیں. آج کے جرگے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم آپ کی رائے اور آپ کے نقطہ نظر کو یکجا کرکے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرینگے جو امن، ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے مددگار ثابت ہوگا.

خبرنامہ نمبر 4744/2025
کوئٹہ 03 جولائی2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی و ذیلی جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، ایف سی، اور دیگر ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کو کلیئر کر کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچنگ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ CCTV کیمروں، واک تھرو گیٹس، اور کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور تمام جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

خبرنامہ نمبر 4745/2025
پشین3 جولائی:ـاسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین نے جمعرات کے روز پشین شہر اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا ، غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور تقریبا” ایک کلو میٹر کا راستہ کلیئر ہوگیا۔اسی اثناء اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے مختلف پٹرول پمپس ، ملک شاپس اور تندوروں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ناپ تول کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر دو پیٹرول پمپوں کو سیل کردیا جبکہ سات افراد کو گرفتار کرکے متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے کہاکہ سرکاری قیمت اور پیمانوں کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں اشیا خوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain