January 22, 2025
Uncategorized

PICTORIAL NEWS

خبرنامہ نمبر423/2024
تربت 01 فروری ۔ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے زیر صدارت پی بی 25 کیچ اور پی بی 26 کیچ کے حلقہ کے ا±میدواروں کے ساتھ ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت منعقد ہوا اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پی بی 25 کے امیدوار جان محمد بلیدی ،ڈاکٹر اسماعیل بلیدی,حاجی عزیز بلیدی ، حافظ صلاح الدین ، میر ظہور احمد بلیدی کے نمائندے شے نسیم بلیدی، مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عطائ اللہ محمد زئی ، عبدالغنی ضامرانی، حق دو تحریک کے امیدوار حاجی ناصر جبکہ پی بی 26 نیشنل پارٹی کے نمائندے مشکور انور ، ڈاکٹر نور بلوچ ، بی این پی کے عبدالغفور کٹور ،آزاد امیدوار مراد جان گچکی ، بات پارٹی کے ایاز قادر، ایڈووکیٹ قاسم گاجیزء، مسلم لیگ ن کے شعیب گاجیزئی ،الیکشن کمیشن کے محمد جان اور دیگر بھی اجلاس میں شریک رہے اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حساس پولنگ اسٹیشنوں کو غیر حساس پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ ضم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ھوا اجلاس میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے اجلاس کو بتایا گیا کہ پی بی 25 میں ٹوٹل 76 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 19 پولنگ اسٹیشنوں کو دوسرے پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ ضم کر لیا گیا ہے جو اب 57 پولنگ اسٹیشن پر مشتمل ہونگے۔ جبکہ پی بی 26 کیچ کے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 73 پر مشتمل ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس ،لیویز اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد کو پولنگ اسٹیشنوں کی حساسیت کے حساب کے لحاظ سے فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر424/2024
کوئٹہ01 فروری ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت سبی اور ڑوب ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرحمن قمبرانی ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل سیکرٹری عتیق اللہ خان ، ڈی جی پی پی ایچ آئی ذاکر ناصر ، ڈپٹی سیکرٹری لیاقت کاکڑ ، صوبائی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ گل سبین اعظم غوریزئی ، ای او سی ڈاکٹر آفتاب ، ڈویڑنل ڈائریکٹرز ذژوب ڈاکٹر نسرین ، سیکشن آفیسر طہور خان موجود تھے اور تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ایسز اور DSMs آن لائن تھے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ صوبے میں زچگی و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گا۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان ماو¿ں اور بچوں کے بیماریوں کی روک تھام اور شرح اموات کو کم کرنے اور قابو رکھنے حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ایم این سی ایچ پروگرام کے ذریعے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلعی اور دیگر ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے شعبہ جات میں ڈاکٹرز ، نرسز ، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، کمیونٹی میڈوائف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز، ضروری آلات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔صوبے میں زچگی و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گا۔حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام صحت عامہ کی تاریخ کا ایک سب سے طاقتور اور بنیادی بیماریوں سے بچاو¿ کا اھم ذریعہ ہے۔والدین میں ویکسینیشن کی افادیت کے بارے میں اعتماد اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول مکمل عمل کرے۔بلوچستان میں نوزائیدہ بچوں نمونیہ ، اسہال اور میننجامنٹس کی بیماریوں کو ویکسینیشن کے ذریعے روکا جاسکتاہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر425/2024
گوادر 01فروری۔گوادر یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکشن میں نئے آنے والے طلبا کے اعزاز میں خوش آمدیدی پروگرام کا اہتمام۔گوادر یونیورسٹی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر طلباءکی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا مقصد یونیورسٹی کے ایجوکیشن کے شعبے میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کا پرتپاک استقبال کرنا تھا۔ تقریب کو کچھ جاندار پرفارمنسز جیسے مزاحیہ خاکے، گانے، ٹیبلو، دلچسپ تقاریر، مشاعرہ اور دیگر تخلیقی پرفارمنس سے سجایا گیا تھا۔ سینئر طلباءاور فیکلٹی ممبران نے نئے آنے والے طالبعلموں کا پرتپاک استقبال کیا۔گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرپرسن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میڈم شہناز نور، چیئرپرسن اکنامکس ڈیپارٹمنٹ مختار بشیر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور چیئرپرسن انگلش ڈپارٹمنٹ سعدیہ نصیر، سنئیر فیکلٹی ممبران اور سینئر اور جونیئر طلباءنے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ ہم سیکھنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں اور یونیورسٹی سیکھنے کا سب سے اعلیٰ پلیٹ فارم ہے جو آپ کو اپنے علم اور صلاحیتوں کو خود ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کا کافی موقع فراہم کرتی ہے۔ معاشرے کے کسی بھی عنصر کو یونیورسٹی میں اپنے سیکھنے کے عمل کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ محدود وسائل کے باوجود، گوادر یونیورسٹی میں طلباءکو سیکھنے اور اچھا شہری بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے طلباءکو انٹرن شپ پروگرامز، سمسٹر ایکسچینج پروگرامز، اسکالرشپس، انٹرپرینیور ورکشاپس، لیبارٹریز، لائبریریز، ایکسپوزر وزٹ اور معیاری تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کے حصول کے لیے درکار دیگر سہولیات کی صورت میں مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ وائس چانسلر نے طلباء سے کہا کہ یونیورسٹی میں شمولیت کے بعد ان کے والدین، اساتذہ اور معاشرے کی بہت سی توقعات ان سے وابستہ ہیں۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ کو ایک کامیاب زندگی گزارتے ہوئے دیکھنے کے لیے ہم سب یہاں موجود ہیں۔ آپ کی یونیورسٹی کی زندگی کے یہ چار سال بہت اہم ہیں اور آپ کی زندگی کی سمت متعین کرتے ہیں۔وائس چانسلر نے اس طرح کے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر فیکلٹی ممبران اور طلباءکے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ اف ایجوکیشن نے اپنے استقبالیہ کلمات میں طلباءسے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں گوادر یونیورسٹی میں انتہائی باصلاحیت اور قابل فیکلٹی ممبران کی زیر نگرانی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔چیئرپرسن اکنامکس ڈیپارٹمنٹ مختار بشیر نے اپنے خطاب میں پروگرام کی اہمیت اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ اسکوپ پر روشنی ڈالی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر426/2024
کوئٹہ01 فروری ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر فاروق ہوت کی زیرصدارت انتخابات 2024 کے لیے ایمرجنسی رسپانس سیل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائرریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق ہوت ، کنوینر الیکشن ایمرجنسی رسپانس سیل ڈاکٹر فہیم خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی ، پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر احمد ولی ، ایم ایس بینظیر ہسپتال ڈاکٹر افضل زرکون ، ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکثر زبیر جان بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹرشیخ زید ہسپتال سریاب ڈاکٹر منیر جمال گچکی، ڈائریکٹر آپریشن مرک 1122 ریاض احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ ڈاکٹر عمیر، ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر علی احمد منیجر آر بی سی ڈاکٹر شفیع محمد، انچارج پی ڈی ایس آریو ڈاکٹر آباد خان ، ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی، آئی ایچ ایم ای آر یو کے پیر محمد، ٹیکنیکل ٹیم لیڈر آر بی سی عبدالحلیم اور پی پی ایچ آئی کے فرید احمدنے شرکت کی۔کنوینیر الیکشن ایمرجنسی رسپانس سیل ڈاکٹر فہیم خان کی سربراہی میں مرک 1122 کے آفس میں الیکشن ایمرجنسی رسپانس سیل بنایا گیا ہے جو 24/7 فعال رہے گا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر فاروق ہوت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے دوران بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کےایم ایسز، چیف ایگزیکٹیوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اپنے متعلقہ ہسپتالوں، انسٹی ٹیوٹ اور شعبہ جات میں چوبیس گھنٹے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈی ایچ اوز ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی اپنے اضلاع میں جان بچانے والی ادویات ، خون ، آکسیجن اور دیگر ضروری میڈیکل ضروریات کی اضافی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ہسپتالوں کی فارمیسیوں میں 24/7 ادویات اور ڈسپوزیبل سامان موجود ہونے چاھیے تمام طبی آلات دستیاب ہونے چاہئیں اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق طبی عملہ اپنی مطلوبہ جگہ پر موجود ہونا چاھیے۔آر بی سی بلڈ کا انتظام یقینی بنائےگا اور خون کے مختلف گروپس کے اضافی بلڈ بیگز کی دستیابی کو یقینی بناے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خون کی کمی نہ ہو۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی فعال ہونا ضروری ہے۔سول ہسپتال کو?ٹہ اور بی ایم سی ہسپتال میں 100 بیڈز کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں کم از کم 5 بیڈز اور ہر سرکاری ہسپتال میں 30 بیڈز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کے لیے موجود ہونے چاہئیں۔ڈی ایچ اوز ڈسٹرکٹس میں ایمرجنسی سیل میں موجود رئیں گے۔مرک 1122 کا تمام عملہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ترجیعی بنیادوں پرہسپتالوں میں منتقل کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 01 فروری :۔سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا اچانک دورہ۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی اور ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے شعبہ صحت اور ہسپتال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک اہم بنیادی شعبہ ہے ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا شمار صوبے کے اعلی معیاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے جس میں تمام تر طبی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جارہی ہیں۔اس معیاری ہسپتال کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں کیونکہ اس ہسپتال سے مستونگ سمیت کئی اضلاع کے غریب عوام مستفید ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہسپتال قومی شاہراہ پہ ہونے کیوجہ سے روزانہ رونما ہونیوالے چھوٹے اور بڑے حادثات کے مریضوں کا رخ صرف اسی ہسپتال کیطرف ہوتا ہے جنہیں ایمرجسنی کی تمام تر سہولیات فراہم کیجاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے خصوصی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر مستونگ نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کیلئے کچھ ہدایات بھی دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025