خبرنامہ نمبر1058/2022
کوئٹہ 07مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے پالیسیوں میں اصلاحات کے ذریعہ خواتین کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کے باقاعدہ سفر کا آغاز کردیا گیا ہے،خواتین کی ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بناکر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہم اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہو? ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ صنفی مساوات اور ترقی نسواں کی پالیسی کے حامی ہیں جس کا مقصد خواتین اور بچیوں کے لئے بامعنی اصلاحات کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر، پائیدار اور موزوں ماحول دینا ہے اور خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام قومی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وویمن پارلیمنٹیرین کاکس، محتسب،ورکنگ وومن میں ہراسگی سے تحفظ اور بلوچستان کمیشن اسٹیٹس آف وویمن کو ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے صوبے میں کلیدی کو کردار دیکھتے ہوئے مضبوط معیشت میں ان کی شراکت داری اہم ہے جس سے خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام بھی ہو گی امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے میں صنفی مساوات اور ترقی نسواں کے لئے کام کرنے والے ادارے مزید موثر انداز سے کام کرینگے جس کے یقینا دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور معاشرہ بلاکسی امتیاز اور تفریق کے بہتر اور تعمیری راہ پر گامزن ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1059/2022
کوئٹہ۔ 07 مارچ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک نفیس اور اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1060/2022
کوئٹہ 07مارچ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی طاہر ہمایوں نے سیشن نے کورٹ لورالائی کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر سینئرسول جج اللہ محمد کاکڑ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ابراہیم ڈویڑنل فارسٹ آفیسر محمد عمران حیات نائب صدر بار ایسوسی کمال خان ناصر سپرنٹنڈنٹ محمد دین محمد رسول ایڈوکیٹ اور دولت خان کاکڑ نے بھی پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی طاہر ہمایوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں اپنے حصے کا کردار ادا کر نا معاشرے کے ہرفرد کے ضروری ہے جس سے پیدا وار میں اضافہ ہوتا ہے ماحول خوش گوار ہوتاہے اور جہاں بھی درخت زیادہ ہوتے ہیں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں انہوں نےکہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور جہاں تک قانون اجازت دے جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دیں گے اور جرمانے لگائیں گے اس موقع فارسٹ آفیسر محمد عمران حیات نے ضلع بھر اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1061/2022
سبی 07 مارچ ۔سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2022 کے چوتھے روز اسٹیڈیم سبی میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی پولیس سبی مسرور عالم کولاچی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ونگ کمانڈر کرنل بلال احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی، ڈی جی امور حیوانات ڈاکٹر کامران، ڈی جی امور حیوانات ڈاکٹر غلام رسول تاج ، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات سبی ڈاکٹر فرید احمد پانیزئی، ڈاکٹر جمعہ خان بابر، ڈاکٹر جان محمد صافی، ڈاکٹر فاروق لونی ، ڈاکٹر عبدالرحمن نوید ، معتبرین سمیت خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیے گئے جن میں فلاور شو گھوڑا رقص، بینڈز کی سلامی کا شاندار مظاہرہ ، نیزابازی، گاڑی اور موٹر سائیکل کا جمپ ، جمناسٹک سمیت مختلف پہلوانوں نے اپنے فن کا انتہائی دلکش مظاہرہ کیا واضح رہے کہ آج کا دن خصوصی طور پر مالداروں کے لیے مخصوص کیا گیا تھا امور حیوانات کا شعبہ ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے ہر سال مالداروں کے مابین مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں اول دوئم اور سوئم آنے والے لوگوں کو انعامات اور شیلڈز دیے جاتے ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے پہلوان میر حسن کے لیے شاندار مظاہرہ کرنے پر نقد 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں بہتر کمپیرنگ کرنے پر ڈاکٹر عبدالرحمن نوید اور فرینہ خٹک کے لئے پچیس پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1062/2022
سبی 07 مارچ ۔سبی میلے کے موقع پر چلڈرن اکیڈمی سبی کے زیراہتمام جرگہ ہال سبی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سبی کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے ورائٹی شو اوردیگر آئٹم پیش کیے اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز تھے انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہالت کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ختم کیا جا سکتا ہے اور یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو صرف سند حاصل کرنے کے لیے نہ پڑھائیں بلکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو حقیقی تعلیم اور تعلیم کے اصل مقاصد حاصل کرنے کے لیے تعلیم دلوائیں اور تعلیم کا اصل مقصد شعور اور انسانیت کو پہچاننا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں میں قابلیت اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہیں ہماری بھرپور توجہ کی ضرورت ہے انہیں ہم تراش کر خوبصورت سنگ مرمر بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی میلے کے موقع پر جہاں خواتین و حضرات کو معاشی و تفریح کے مواقع فراہم کرتی ہے وہی بچوں کو بھی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بہت سارے مواقع فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میلے کو کامیاب کرنے کیلئے متعدد نئے آئٹمز رکھے گئے ہیں اور کوشش یہ کی گئی ہے کہ گزشتہ مہینوں کی نسبت اس میں جدت لائی جائے ضلعی انتظامیہ اپنی ان کاوشوں میں کامیاب بھی ہوئی ہے جن کا اندازہ لوگوں کا میلے میں کثیر تعداد میں شرکت سے لگایاجاسکتاہے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن بالاج عزیز نے ورائٹی شو پیش کرنے والے بچوں کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1063/2022
کوئٹہ 07مارچ۔نصیب اللہ کاکڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1064/2022
کوئٹہ 07مارچ۔ڈپٹی کمشنر کچھی بمقام ڈھاڈر کے ایک حکم نامے کے مطابق ظفراللہ اور زبیر احمد ولد عبد الحمید ذات لاشاری سکنہ محلہ سادات ڈھاڈر ٹاون تحصیل ڈھاڈر ڈسٹرکٹ کچھی کے لوکل سرٹیفیکٹس ان کی اپنی درخواستوں پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1065/2022
کوئٹہ 07مارچ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محترمہ فرح عظیم شاہ کو ترجمان حکومت بلوچستان تا حکم ثانی مقرر کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1066/2022
کوئٹہ 07مارچ۔اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڈ کے انتقال پر اظہار افسوس۔ اسپیکر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ایک مخلص شخص تھے جنہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1067/2022
گوادر07 مارچ گوادر یوتھ فیسٹیول کا شاندار اختتامی تقریب بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم گوادر میں منعقد ہوئی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئربلوچستان عمران گچکی نے کہا کہ گوادر یوتھ فیسٹیول 2022کا آغاز 5 مارچ شروع ھوا جو 7 مارچ تک جاری رہا جس میں گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گوادر یوتھ فیسٹیول کا مقصد گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ھے تاکہ نوجوان باضابطہ طور پر اپنی معاشرتی اور ثقافتی خیالات کا تبادلہ کر سکے تاکہ نوجوان صحت مند مثبت اور تعمیری معاشرے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ گوادر یوتھ فیسٹیول کا انعقاد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا مرعون منت ھے اس فیسٹیول میں گوادر سمیت مکران بھر کے نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں نوجوانوں کے لئے تفریح کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھیلوں کے لئے سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں اور کھیلوں کے لئے مختلف پلان تیار کیے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کے فلاح و بہبود سمیت کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ موجود حکومت اس سلسلے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کررہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی سیکرٹری کھیل نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد اور محکمہ اطلاعات گوادر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا بھر پور ساتھ دیا تقریب میں ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ چیف میونسپل آفیسر افضل شہزادہ،چیف افسر ضلع کونسل ایاز گورگیج،اسٹاف افسر ٹو ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیرز عبدالغفار دشتی سمیت دیگر مختلف محکموں کے افسران اور نوجوانوں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی گوادر یوتھ فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں سیکریٹری کھیل عمران گچکی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے گوادر یوتھ فیسٹیول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نوجوانوں،طلباءوطالبات میں انعامات اور شیلڈ پیش کیے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 07مارچ۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ احساس کفالت پر وگرام کی ششماہی قسط 7مارچ 2022کو جاری کردی گئی ہے۔وزیر عظم پاکستان کے خصوصی اعلان کے مطابق ششماہی قسط 12ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔موجو د حکو مت نے سال 2022کے پہلے ششماہی کے لیے تقریبا 4ارب روپے مختص کیلئے ہیں ۔ اس سلسلے میں بلو چستان کے 2لاکھ 75ہزار سے زاید مستحق خواتین کے لیے 135ادائیگی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔لہذا تمام مستحق خو اتین اپنے متعلقہ ضلع میں قائم ادائیگی مراکز پر جاکر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنے 14ہزار روپے وصول کر یں اور کسی بھی قسم کی کٹو تی یا شکا یت کی صو رت میں برائے مہربانی اپنے متعلقہ تحصیل میں قائم احساس تحصیل آفس سے رابطہ کریں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment