Categories: Uncategorized

Pictorail News

خبرنامہ نمبر334/2024
کوئٹہ 30جنوری :۔مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ منگل کے روز پولیس لائینز میں ادا کردی گئی۔ نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر،ائی جی پولیس عبدالخالق شیخ،اے سی ایس زاہد سلیم و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ اور پولیس حکام نے شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔میر زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ عوام کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔بلوچستان پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Naveed Ahmed

Share
Published by
Naveed Ahmed

Recent Posts

09-05-2025

خبرنامہ نمبر3845/2025کوئٹہ 9 مئی- ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ڈی…

14 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

08-05-2025

17 hours ago

Balochistan Residential College Zhob

TitleDetailInterviewsMay 27, 2025Time & Location10 am Principal's Office, Balochistan Residential College Zhob

20 hours ago