خبرنامہ نمبر1020/2022
سبی 04 مارچ ۔صوبائی وزراء حاجی محمد خان لہڑی، میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری امور حیوانات محمد طیب لہڑی نے آج یہاں نمائش گراو¿نڈ میں محکمہ تعلقات عامہ کے سٹال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے تاریخی حوالے اور سبی میلا کے حوالے سے آویزاں تصاویر میں گہری دلچسپی لی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سبی سعید احمد شاہوانی اور انچارج میلا تیمور خان کاکڑ نے صوبائی وزرائ کو ان تصاویر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

خبر نامہ نمبر1021/2022
کوئٹہ04مارچ ؛۔صوبائی محتسب بلوچستان نذرمحمد بلوچ کی ہدایت پر درخواست گزار محمد رمضان کو جے وی ٹی کی پوسٹ پر بحال کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے صوبائی محتسب کو اپیل کی کہ بندے کو 1997میں جے وی ٹی کی پوسٹ پر تعینات کیا گےا اور 2013©©©کو 24ملازمین سمیت مجھے ملازمت سے بر طرف کردیا گےا،جبکہ 27اساتذہ کرام کو سروس ٹرمینل نے بحال کر دیا۔بعدازاں صوبائی محتسب کے حکم پر انوسٹی گیشن آفیسر نوراللہ خان نے محکمہ تعلیم کے حکام سے تحقیقات کر کے مکمل رپورٹ جناب صوبائی محتسب کو پیش کی جس پر صوبائی محتسب نے محکمہ تعلیم کے حکام کو مذکورہ ٹیچر کو بحال کرنے کی ہداےت کی، بعدازاں محکمہ تعلیم نے درخواست گزار کو جے وی ٹی کی پوسٹ پر بحال کر دیا،اوردرخواست گزار نے بھی شکریہ کا خط دے کر بحالی کی تصدیق کر دی۔

خبر نامہ نمبر1022/2022
گوادر04 مارچ ۔موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی گوادر میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ نمائش میں پھولوں کے دل فریب نظاروں سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے بسم اللہ نرسری اور لینڈ سکیپنگ کی جانب سے موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش کا افتتاح پاکستان آرمی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ راجہ طہر عباس نے کیا نمائش میں دیدہ زیب اور پرکشش پھول رکھے گئے ہیں۔ شہریوں نے نمائش کا دورہ کیا اور پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو سراہا۔ نمائش میں مختلف اقسام کے خوبصورت پھول رکھے گئے ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش رنگوں سے بھر دیا وہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح خوشی سے کھل اٹھے اس میں نمائش کے اسٹال میں لگائیں خوبصورت پھولیں مختلف تعلیمی اداروں کو دیے جائیں

خبر نامہ نمبر1023/2022
کوئٹہ 04مارچ ؛۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اور کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحق?ن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

خبرنامہ نمبر2024/2022

کوئٹہ 04مارچ؛۔ صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام سے حفیظ الرحمن بلوچ کنسلٹنٹ انچارج وفاقی محتسب انشورنس کی ملاقات۔ملاقات میں خواتین کے انشورنس سے متعلق شکایات کو جلد حل کرنے پراتفاق ہوا۔ صابرہ اسلام نے کہا کہ خواتین کو ہراسمنٹ کے ساتھ ساتھ انشورنس وصول کرنے میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر حفیظ الرحمان بلوچ نے یقین دلایا کہ خواتین کے انشورنس سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی محتسب کے محمد ابراہیم کاکڑ بھی موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment