خبر نامہ نمبر1025/2022
کوئٹہ 4 مارچ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنے، ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے قومی اہداف حاصل کرنے کیلئے اپنے معاشی نظام کو ہر حوالے سے مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے صنعت و تجارت وابستہ اپنے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کو وہ ضروری سہولیات اور مواقع فراہم نہیں کیے جو ہمیں فراہم کرنے چاہئیں تھے. اس سلسلے پاکستان کے پایہ تخت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بہت منظم انداز میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق بزنس ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق بزنس ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے. یہ صوبہ بآسانی سینٹرل ایشیا کے تمام ممالک تک رسائی دے سکتا ہے. اس کے علاوہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے شاندار عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور پورے خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں ہمیں ماہرین معاشیات اور پولیٹیکل سائنٹسٹ کے علم و تجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے. آخر میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بزنس ایکسپو کے منتظمین اور مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے.

خبر نامہ نمبر1026/2022
کوئٹہ 4 مارچ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور قصہ خوانی بازار خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاکانہ کاروائی قرار دیا ہے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ انہیں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہواہے غم کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں اور کے پی کے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے لیکن ہم نے بحثیت قوم دہشت گردی کی عفریت کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کے زریعہ عدم استحکام چاہتی ہیں انہیں اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے اور مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں اور سخت ترین سزا کے مستحق ہیں وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں جانبحق ہونے والوں کے لئے دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ملک میں دیرپا امن قائم ہو گا۔
خبر نامہ نمبر1027/2022
کوئٹہ 4مارچ:۔سینئر وزیر خزانہ بلوچستان نورمحمددمڑ نے پشاور میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کیغم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دکھ اس گھڑی میں صوبائی حکومت  خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ ہیں اورہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اور زخمی افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment