خبرنامہ نمبر991/2022
کوئٹہ۔ 03 مارچ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تاریخی سبی میلہ مویشیاں واسپاں کے سالانہ انعقاد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں یہ میلہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے جہاں نہ صرف صوبے بلکہ ملک بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے سبی میلہ مقامی کاشتکاروں اور مالداروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور اس تاریخی میلے میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ صوبے اور ملک بھر سے فنکار بھی اس میلے میں بھرپور انداز سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ہر سال اس سالانہ میلے کی رونق کو دوبالا کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبی میلہ قومی یکجہتی،علاقائی ثقافت اور امن کے تمام رنگوں سے سجا عظیم الشان تاریخی میلہ ہے یہ میلہ صوبے میں معیشت اور تفریح کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اس میلے کی توسط سے صوبے کے مالداروں کو اپنے مویشیوں کے لیے سے ایک بہترین منڈی دستیاب ہوتی ہے جہاں سے ملک بھر کے خریدار اس میلے میں اچھے اور نایاب نسل کے جانوروں کی خریداری کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخی سبی میلہ امن کا درس اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدیم میلہ ہے جو ہمیشہ سے مالداروں اورکاشتکاروں سمیت سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک منفرد جاذبیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبی کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں جو ہر سال اس سالانہ میلے کا انعقاد باقاعدگی سے کرتے ہیں اور اس میلے کے انعقاد کے ذریعے ہر قسم کے تخریب کار عناصر کی نفی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی میلے میں بھرپور انداز سے شرکت کرتے ہوئے اس میلے کی پذیرائی میں اضافہ کریں وزیر اعلیٰ نے سبی میلے کے بہترین انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر992/2022
گوادر 03مارچ ۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ گوادر میں تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان بھرکے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملےگا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ نے ملکر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں تین روزہ یوتھ فیسٹیول کے انتظامات اور جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی، مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں 5 مارچ سے 7 مارچ کو بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول کے تمام انتظامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گوادر یوتھ فیسٹول کے تمام انتظامات مکمل کر کیے گئے ہیں گوادر یوتھ فیسٹیول ضلع بھر کے کالجز اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلباءاور طالبات حصہ لیں گے فیسٹول میں سائنس ماڈل,وال پیٹنگ پیپر پیٹنگ،ٹیبلوز ڈرامہ تقاریر، بلوچی کلچر کے مقابلے ہونگے جس میں ضلع گوادر کی سرکاری و پرائیویٹ اسکولز،گرلز و بوائز کالجز، گوادر یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے و تعلیمی اکیڈمیز پر مشتمل طلبہ و طالبات حصہ لیں گی اس کے علاو¿ہ بک اسٹالزبلوچی روایتی کھانے اور بلوچی ثقافتی اشیاءودیگر پر مشتمل مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے اجلاس میں کو بتایا گیا ہے گوادر یوتھ فیسٹیول کی انتظامات کو بہتر اور منفرد انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں اور عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اس فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نو جوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کر نا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سر گرمیوں میں اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر993/2022
کوئٹہ 3 مارچ – کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود  شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہترین انداز میں کررہے ہیں صفائی کرنے والا عملہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے کچرہ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے موجودہ اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں شہر میں چند جگہوں پر کچرہ پڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ شہر میں صفائی نہیں ہو رہی ہے بلکہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 9 سے 10 ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سےمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آفیسران و عملہ کے اجلاس  کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حافظ شوکت علی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہر سے کچرا اٹھانے کے لئے لیے ہر وقت موجود  رہتا ہے لہذا ان کی نگرانی کے لیے انتطامیہ متحرک ہے تاکہ جہاں مسائل اور مشکلات درپیش ہیں انہیں جلد از جلد دور کیے جائیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں گے اور مشکلات اور مسائل کو کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے انہوں  نے کہا کہ میٹرو کارپوریشن کے ملازمین کی نگرانی  کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس  وقت میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کوئی گھوسٹ ملازم نہیں لیکن کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا  کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلیں  رئیں گے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس صفائی ستھرائی کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پولیس کی مدد سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کرینگے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آسکے کوئٹہ شہر کو صفائی کے حوالے سے سب زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صفائی کا نظام بہتر اور عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کا عملہ اپنے فرائض  محنت اور ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے اسلئےشہر میں صاف ستھرائی کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے حوالے سے  بہتری کی گنجائش موجود ہے لہذا آئندہ چند دنوں میں عوام کو اس حوالے سے مزید بہتری نظر آئے گی  اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں کا کچرہ گلیوں اور سڑکوں میں پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ یا کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ ان کو بآسانی ٹھکانے لگایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر994/2022
خضدار03مارچ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 2مارچ کو کلچر ل ڈے کی پ±روقار تقریب بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رمیں ہوئی جس کے مہمان خاص 33ڈویژن کے کمانڈنٹ میجر جنرل شہاب اسلم تھے۔ جبکہ اعزازی مہمانوں میں رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رکے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ تھے۔ ڈپٹی کمشنرخضدار عبدالقدوس اچکزئی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا شرکائے تقریب قومی ترانہ کے احترام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور باوردی حضرات نے سلامی دی۔2مارچ کوکلچرل ڈے کی تقریب میں خضدار کے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد مو جود تھی۔ جب کہ ثقافت ڈے کی مناسبت سے مختلف روایتی اشیاءکے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں کھانے پینے کی اشیاء، ملبوسات بلوچی ڈریس، بلوچ خانہ بدوشوں کے گھریعنی(گدان)بنائے گے تھے۔بلوچی سجی بھی پکائی گئی اور اونٹ بھی تقریب میں لائے گئے تھے، شرکاء نے ثقافت ڈے کی مناسبت سے بلوچی دستار سر پر باندھ رکھے تھے۔ تقریب میں مختلف علاقائی اور بین الصوبائی گلوکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے شرکاءکے سامنے اپنی گائیکی پیش کی۔ جب کہ بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و سماجی رہنماءسول اور عسکری آفیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس مو قع پر 33ڈِ ویژن کے کرنل عطاءالرحمان ایف سی کمانڈنٹ کرنل توقیراے ڈی سی جنرل سراج احمد بلوچ سابق چیئرمین خضدار میونسپل کارپوریشن میر عبدالرحیم کرد،میر محمد عمران مینگل، سوشل ورکرہماءرئیسانی خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل بشیراحمد جتک آغا سمیع شاہ جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی حاجی محمد رمضان موسیانی،سردار محمد طیب زنگیجو محکمہ لوکل گورنمنٹ آفیسر عبدالقیوم عمرانی مراد احمد گزوزئی و دیگرنے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے کمانڈنٹ 33ڈویژن میجر جنرل شہاب اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ اور بلوچستان کی حسین امتزاج کے حامل روایات ہیں اور ان کی ثقافت کافی خوبصورت اور اس کی ایک منفرد پہچان ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں،یہاں کی مہمان نوازی عزت و احترام تسلیم شدہ ہے ان روایات کو اسی طرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک بنیادی ضرورت ہے اس کے لئے تمام طبقات کو محنت اور اپنی کوششیں کرنا ہوگی تاکہ ہماری نئی نسل زیورِ تعلیم سے آراستہ اور ناخواندگی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکے۔ آج کے پروقار تقریب کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک اچھا ایونٹ منعقد کرکے اسے ہمیشہ کے لئے یاد گار بنا دیا۔ تقریب سے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی نے بھی خطاب کیا اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سلطان احمد شاہوانی ادا کررہے تھے۔ جب کہ ا س سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی نے تمام معزز مہمانوں کو بلوچی دستار پہنایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر995/2022
لسبیلہ۔3 0مارچ ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقنی بنایا جارہا ہے سیکیورٹی اقدامات پولیس کا مینڈیٹ ہے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرامد کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انڈسٹریل ٹاﺅن حب میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی اے سی حب لیفٹننٹ ریٹائرڈ احمد ظہیر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا اور دیگر افسران اور صنعتی شہر کے فیکٹری نمائندگان حب آر سی ڈی ہائیوے کے ہوٹل مالکان شریک ہوئے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ حب آر سی ڈی ہائیوے پر واقع تمام ہوٹل مالکان سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں انتظامیہ کا کام شہر کی سیکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کرنا اور کیمرے لگانا آپ کی ذمہ داری ہے انہوں نے انڈسٹریل زون کے کمپنیز نمائندگان اور ہوٹل مالکان کو احکامات جاری کیے کہ فیکٹری مالکان کام کرنے والے تمام لیبرز کے نادراکارڈ اور بائیو ڈیٹا کی ویریفکیشن یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ آپ کا تعاون شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ایف سی کی جانب سے مسافر کوچز میں سفر کرنے والوں کے شناختی کارڈ کی چیکنگ عوام کے تحفظ کیلئے کیاجاتا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ایس ایس پی لسبیلہ کو ہدایت کی کہ مسافر بسوں میں کیمروں کی تنصیب اور شہر کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ اور سیکیورٹی میکانزم بہتر بنایا جاِئے اور شہر کے اہم مقامات پر پولیس کی اٹیلی جنس نیٹ ورک متحرک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے صنعتکاروں اور ہوٹل مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ امن امان کی صورتحال ہر قیمت پر برقرار رکھی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر996/2022
نصیرآباد 03مارچ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزادکی زیراصدارت نصیرآباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے آفیسران کا ایک اجلاس منعقدہوا اجلاس میں نائب ناظم جنگلات نصیرآباد شیراحمد کرد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالحمید پلال،عابد حسین رند،غلام مصطفی رند،ڈاکٹر سلام مستوئی،غلام مصطفی ہانبھی،فیصل اقبال کھوسہ،عبدالقیوم جوھر،حاجی خان جونیجو،سکندر علی گورشانی،حفیظ اللہ کھوسہ،اور حاجی درویش منجھو سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے نائب ناظم جنگلات نصیرآباد شیراحمد کرد نے بتایا کہ ضلع نصیر آباد میں یونین کونسل ،ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی میں بیس ہزار پودے لگائے جائیں گے اربن ایریا میں تین ہزار جبکہ اسکولز اور کالجز میں دس ہزار اور سرکاری و نجی دفاترز میں پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے 15فروری سے 22فروری تک دس ہزار پودے کسانوں اور دیگر افراد میں تقسیم کیئے جائیں گے جبکہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر کی مختلف شاہراو¿ں دفاترز کے باہر دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں اور دیگر تمام دفاترز میں بھی پودے تقسیم کیئے جائیں گے جو بلترتیت تمام ضلعی آفیسران میں تقسیم کئے جائیں گے جنہیں لگوانا اور ان کی مکمل دیکھ بھال ان آفیسران کے ذمے ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظہرشہزاد نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان صوبے میں شجرکاری مہم میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے تمام ضلعی آفسیران کے ذمے تقسیم کئے گئے پودے لگانا ہونگے انہوں نے کہا کہ اسکولز اور کالجز میں طلبہ و طالبات اپنے نام سے منسوب پودے لگائیں تمام ضلعی آفیسران خود محکمہ جنگلات سے پودے وصول کر کے اپنے دفاترز کے صحن میں پودے لگائیں گے گرم علاقہ ہونے کی وجہ سے شجر کاری مہم علاقے کے وسیع تر مفادات میں ہے درختوں کی بہتات کی وجہ سے علاقے کے گرم ماحول کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا تمام آفیسران کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پودے لگوانے کے بعد ان کی نگہبانی بھی کروائیں گے تاکہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ننھے پودوں کو لگانے کے بعد انہیں تن آور درخت بنانے تک ہماری ذمہ داری ہوگی دفاترز کے باہر لگائے جانے والے پودوں کو پانی کی فراہمی میونسپل کمیٹی کے ذمے ہوگی تاکہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودے تن آور درخت بن سکیں انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم صرف ہم انسانوں کے لیے اہمیت کی حامل نہیں ہے بلکہ تمام ذی روح اس سے استعفادہ حاصل کرتے ہیں کیونکہ آجکل کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے درختوں کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے درخت نہ صرف ہمارے ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ انسانی بقاءکے لئے ضروری ھے.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر997/2022
جھل مگسی 03مارچ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر سرکٹ ہاو¿س گنداواہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی آفیسران نوجوانوں اور سیاسی و قبائلی عمائدین شریک تھے منعقدہ تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ۔ بلوچی نغمے تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کو سلامت رکھتی ہیں بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی تہذیب کو زندہ رکھیں انہوں نےکہا کہ آج کے دن ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ مادر وطن کی ترقی و خوشحالی ہم سب کے ذمے ہیں تقریب کے موقع پر بچوں کو انعامات دیئے گئے جبکہ لوکل سنگر اور بلوچ ڈے کے حوالے سے پنڈال کو سجانے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے بعد ازاں کلچر ڈے کے موقع پر امن ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل کی قیادت میں امن ریلی نکالی گئی جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر998/2022
نصیرآباد 03مارچ۔بلوچی تقافتی دن ضلع نصیرآباد میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا نوجوان روایتی پگڑیاں اور لباس زیب تن کیے انتہائی پرجوش نظر آئے.ضلع بھر کی سب سے بڑی تقریب اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوئی تقریب میں مہمانوں کو بلوچی دستار پہنائی گئیں کلچر ڈے کے موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے سروں سے محفل کو مزید دلچسپ بنا دیا کلچر ڈے کی تقریب میں ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحی عامر بلوچ۔ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی۔ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ۔لوکل گورنمنٹ آفیسر نثاراحمد مری۔ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ۔چیف آفیسرحاجی خان جونیجو۔اصغر رند۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرشیراحمد کرد۔معروف سیاسی و سماجی قبائلی رہنماءڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی۔لہڑی ہندو پنچائیت کےصدر تاراچند۔بابو جاوید مینگل سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر یہاں کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے بلوچ کلچر ڈے سے چیز عیاں ہوئی ہے کہ آج کے اس جدید دور میں بھی نوجوان اپنی روایات کو نہیں بھولے۔ جو اقوام اپنی تہذیب و ثقافت کو بھلا دیتی ہے تو تاریخ ایسی اقوام کو کبھی یاد نہیں رکھتی ہم زندہ قوم ہیں ہمیں اپنی ثقافت سے پیار ہے انہوں نےکہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ہمیں اپنی ثقافت کو منانے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن بھی کرنا ہوگا کیونکہ ہم سب کی عزت آبرو مادر وطن سے جڑی ہوئی ہے ہمیں پاکستان کو اس عظیم مرتبے تک پہنچانا ہوگا جس کا خواب ہمارے آباﺅ اجداد نے دیکھا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر999/2022
نصیرآباد 03 مارچ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک سے سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل ایکسین پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل بھی موجود تھے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عبدالفتاح بھنگر نے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان کے واحد نہری نظام میں بہتری لانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ کینالز سسٹم کے کمانڈ ایریاز کو صحیح معنوں میں سیراب کیا جاسکے اور کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے گزشتہ ادوار میں پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے پٹ فیڈر کینال کو کافی نقصان پہنچایا اور کینال سسٹم میں مٹی کی تہہ بیٹھ جانے سے کینال سسٹم کے ذریعے بلوچستان کو صحیح معنوں میں اپنے حصے کا پانی فراہم نہیں ہورہا ہے اس حوالے سے حکومت بلوچستان نے خطیر رقم جاری کرکے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں وزیراعلی کی انسپیکشن ٹیم کمشنر نصیرآباد ڈویڑن ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نصیرآباد ڈویڑن چیف انجینئر ایریگیشن کینالز اور مقامی زمینداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کینال سسٹم کی بھل صفائی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی گئی ہے پٹ فیڈر کینال کی آرڈی 109 سے لے کر آر ڈی 418 تک بھل صفائی کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ جہاں پر کینال کو دیگر جگہوں پر کام کی ضرورت پڑی اسے بھی حل کیا جائے گا بھل صفائی کے عمل کو بھی صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے محکمہ ایریگیشن کوئی کسر نہیں چھوڑے گا جبکہ کیرتھر کینال کی آرڈی 102 سے لے کر آرڈی 142 اور آرڈی 214 سے لے کر آرڈی 278 تک بھل صفائی کا کام کیا جائے گابھل صفائی کے کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی یہ منصوبہ یہاں کے کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے سود مند ثابت ہوگا محکمہ ایریگیشن کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویڑن فتح خان خجک نے کہا کہ نہری نظام کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے نصیر آباد کی ڈویڑنل انتظامیہ حکومت کے اس جامع منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ جلد از جلد یہ منصوبہ اپنے معیار کے مطابق مکمل ہو ڈویڑنل انتظامیہ محکمہ ایریگیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1000/2022
سبی 03 مارچ ۔محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سبی میلہ 2022 کی مناسبت سے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی تھی اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مینا بازار کا اہتمام خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کے لئے کیا جاتا ہے تاکہ انہیں تفریح کے بہتر مواقع میسر کیے جا سکیں اس موقع پر اسکولوں کی طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جس میں ملی نغمے اسٹیج شو تقاریر اور دیگر پروگرام شامل تھے جنہیں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے دیکھا اور محذوذ ہوئے خواتین کے لئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں انہوں نے خریداری بھی کی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی نے مختلف سٹالوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1001/2022
سبی 03 مارچ سبی کا سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں 2022 کا افتتاح آج یہاں سبی اسٹیڈیم میں انتہائی جوش و خروش سے کیا جائے گا اس موقع پر لوگوں کی دلچسپی کے لیے رنگارنگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں گھوڑا دوڑ ، جمناسٹک ، ٹیبلوشو، چاپ، موٹر سائیکل و گاڑی کی جمپنگ شامل ہیں علاوہ ازیں زرعی و صنعتی نمائش میں مختلف قسم کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں جبکہ رات کو آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment