HomeNewsDGPR NEWS FILE NO-4/5/6 27.03.2020

DGPR NEWS FILE NO-4/5/6 27.03.2020

DGPR NEWS FILE NO-4/5/6 27.03.2020

خبرنامہ نمبر 1248/2020
کوئٹہ 27مارچ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پھیلا¶ کی روک تھام کے پیش نظر معمولی سزا یافتہ مجرموں کی, سی آر، پی، سی،402,401 کے تحت رہائی کے عمل کا جائزہ لیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسیر 20 قیدیوں کے جرمانے اپنی جیب سے ادا کیے، صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک دشمن سرگرمیوں، اغواءاور قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کو ریلیف نہیں ملے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے. آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی وزیر داخلہ کو کرونا وائرس سے متعلق جیل میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی اوربتایا کہ 708 قیدیوں کی سکریننگ کی گئی جس میں جیل اسٹاف بھی شامل تھا، 78 قیدیوں کو پاکستان پریزن رول 216 کے تحت رہائی دی گئی ہے صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ نئے آنے والے قیدیوں کو الگ بیرک میں رکھا جائے جب تک کہ ان کی اسکریننگ کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا سامنا کررہی ہے ان گنت پریشانیوں میں قیدیوں کے رشتے داروں کو شدید تشویش ہے کہ اگر ایران کی طرح پاکستان میں بھی خدانخواستہ قیدیوں میں کرونا وائرس پھیل گیا تو اس کے خوفناک نتائج سامنے آنے کا اندیشہ ہے، جس کے پیش نظر صوبہ بھر کی جیلوں میں قید اسیران کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کر کے وائرس کے پھیلا¶ کے ممکنہ خدشات کو کم کیا جاسکے.
پریس ریلیز
کوئٹہ 27مارچ :۔کروناوائرس سے بچا¶ کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے ہی میں ہماری بھلائی ہے اور عوام کو سنجیدگی سے اس پر عمل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے ریجنل مینجر ملک نعیم نے ٹریفک پولیس کے جوانوں کو ماسک سینی ٹائزرس اور گلوز تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم ھینڈز گذشتہ 20سالوں سے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ عوام حکومتی اقدامات سے بھر پو ر استفادہ کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں ۔انہوں نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کے ساتھ تعاﺅن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ملک نعیم نے عوام سے بھی پور اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کی گئی احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں اور اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور لوگوں سے کم سے کم ملیں اس موقع پر ٹریفک پولیس نے مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کا شکر یہ ادا کیا اور کہا ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر فلاحی ادارے اس مشکل کی گھڑی میں آگے آئیں گے اور عوام کی خدمت کریںگے اس موقع پر مسلم ھینڈز کے لوجسٹک آفیسر حفیظ بڑیچ بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 1249/2020
کوئٹہ 27مارچ :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے، کورونا وائرس کے پھیلا¶ کو روکنے کےلئے سخت فیصلے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیے گے ہیں، عوام ایک بار پھر مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں جس کے لئے ہم عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سامان بردار ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت جاری رکھنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ عوام کو اشیاءخوردونوش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے ذخیرہ اندوزی کو روکنے کےلیے بھی سخت احکامات جاری کیں ہیں تاکہ عوام کو بروقت ضروری اشیاءکی فراہمی ممکن بنائی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے اہداف جلد حاصل کر لے گی اور ہم بحیثیت قوم ملکر کوروناوائرس کو شکست دیں گے۔
خبرنامہ نمبر 1250/2020
کوئٹہ27 مارچ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے طبی آلات کی درآمد کیلئے 3 فیصد ریٹ پر قرض دینے کی اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے پرائیویٹ سیکٹر اور ہسپتال مالکان اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان ہر سطح پر اپنی کوششیں کر رہی ہیں تاہم ہم سب کوبھی اس سلسلے میں اپنا کردا ادا کرنا ہوگا تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حالات میں بیرون ملک سے طبی آلات کی درآمد پر قرضوں کی شرح سود پر ریکارڈ رعایت دی ہے،انہوں نے درآمد کنندگان سے درخواست کی کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طبی آلات درآمد کریں،اس سے حکومت کومدد ملنے کیساتھ سا تھ عوام کو بھی سہولیات میسرآسکیںگی، پرائیویٹ ہسپتال مالکان کو اس سے بہت فائدہ ہوگا، اس اسکیم کے تحت وینٹی لیٹرز، الٹراساﺅنڈ سمیت ہر طرح کے طبی آلات منگوائے جا سکتے ہیں،جس سے کاروباری حضرات بھی مستفید ہوں گے۔
خبرنامہ نمبر 1251/2020
کوہلو27مارچ :۔ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت پرکورناوائر س کی روک تھام میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو لیویز فورس کے چاق وچوبند جوانوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے جنرل سلامی پیش کی ہے جبکہ رسالدارمیجر شیر محمد مری نے قومی ہیروز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رسالدار میجر شیر محمد مری کا کہنا تھا کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں ملک کے ڈاکٹر ز،نرسزو طبی عملے نے فرنٹ لائن پر کام کرکے مثال قائم کی ہے ہم انہیںدوسروں کی حفاظت اور امداد کےلئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان خطرے میں ڈالنے پر سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ کورنا وائرس کے خلاف کوئی شخص سامنے آنے کےلئے تیار نہیں ہوتا ہے تاہم ہمارے میڈیکل کے شعبے سے وابستہ عملہ کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 1252/2020
خضدار 27 مارچ :۔رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری جمعہ کے روز ٹیچنگ ہسپتال خضدار دورہ کیاجہاں انہوں نے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سمیت عملے کے دیگر اراکین کو ان کی خدمات و جانفشانی پر خراج تحسین و عقیدت کا اظہار کیا۔ اور انہیں سنگین مرحلہ اور وباءکی حالت میں ناقابل فراموش خدمات پیش کرنے پر سفید پرچم تھمایا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر نصیر احمد اخوند، ڈاکٹر عبدالواحد لانگو، پیر ا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری، سید ناصر شاہ اور جے یوآئی کے محمد عظیم و دیگر بھی موجود تھے۔ میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا سفید پرچم امن و سلامتی کی نشانی ہے اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس امن و سلامتی کے علمبردار ہیں ۔ چاہے گرمی ہو یا سردی، امن ہو یا جنگ، طوفان ہو یا باد و باران ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس کی خدمات رکنے کا نام نہیں لیتے، مریضوں کا علاج و معالجہ و تیمارداری جاری رہتی ہے۔ آج جب پوری دنیا کی طرح پاکستانی قوم پر بھی کورونا مرض کی صورت میں جو آسیب و بیماری آئی ہوئی ہے تو ایسے موقع پر ڈاکٹرز، پیر امیڈیکس و پورے عملے کی خدمات تحسین و تعریف کے لائق ہیں ان کو حوصلہ دینے کا وقت ہے۔ ہم ان کو اس عظیم خدمت پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر نصیر احمد، صدر پیرامیڈیکس خضدار محمد اسماعیل زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کی جانب سے ہمیں اس طرح کا حوصلہ دینا ہماری خدمات پیش کرنے میں اضافے کا سبب بنے گا۔
خبرنامہ نمبر 1253/2020
کوئٹہ 27مارچ :۔صوبائی مشیر برائے محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی روک تھام اور خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ممکن ہے عوام حفاظتی تدابیرپر عمل کرنے کو یقینی بنائیںاور کورونا وائرس کو پھیلنے کی روک تھام کے حکو متی اقدامات میں اپنا کردار ادا کریںاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کروناوائرس سے بچنے کیلئے اپنے گھروں ٓمیں رہنے کو ترجیح دیں انشاءاللہ وہ وقت دو ر نہیںکہ ہم عوام کے تعاون اورحکومتی اقدامات بدولت کروناوائرس پرمکمل قابوپالےں گے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے آنے والے دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں عوام اس سلسلے میںغیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے سے اجتناب کریںاور مذکورہ وائرس کی علامات محسوس ہونے کی صورت میںفوری طور پرقریبی ڈاکٹریا متعلقہ حکام سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص ہونے پراس وائرس کا علاج ممکن ہو سکے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وائرس کے خاتمے اور لوگوں کے بچاﺅ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ڈاکٹرپیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر متعلقہ حکام شب وروزعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میںتمام سیکورٹی فورسز بھی اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں صوبائی مشیر نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس کے پھیلاﺅسے بچاﺅکے پیش نظرحکومتی ہدایات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment