خبرنامہ نمبر1545/2020
کو ئٹہ 16:۔ اپریل صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور بلوچستان میر ضیاءلانگو اور انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر اگلے گریڈ کے رینک لگائے ۔اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط  بلوچستان  پولیس کے  ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نعیم اکرم بھروکا ڈی آئی جی اسپیشل برانچ جاوید اوڑھو،  ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر، کمانڈنٹ پی ٹی سی محمد سلیم لہڑی،  ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی ، ایس ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد ، ایس ایس انویسٹیگیشن اسد خان ناصر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا سمیت بلوچستان پولیس کے سنیئر آفسران بھی موجو د تھے ۔ سربراہ بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے ترقی پانے والے سنیئر پی ایس پی افسر عبدالرزاق چیمہ کی صوبہ بلوچستان میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں بحالی امن کے لیے مشکل حالات میں کوئٹہ پولیس کاکمانڈ کرکے قانون کی بالا دستی کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا  بلوچستان پولیس ان کی خدمات کے معتر ف ہے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری اور جرات مندی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان پولیس نے اپنی اعلی روایات کو برقرار رکھا ہے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے ترقی پانے والے افسر عبدالرزاق چیمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سروس کی باقی ماندہ مدت  بھی عوامی خدمت کے اس مشن کو جاری و ساری رکھتے ہوئے نوجوان افسران کے لیے ایک عملی نمونہ بن کر رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیںگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1546/2020
کوئٹہ 16اپریل :۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش اور مجاز حکام کی پیشگی منظوری کے بعد ڈپٹی سپر ٹینڈ نٹ آف پولیس (بی ایس 17-) حاجی ولی محمد ،عمر فاروق ،محمد حسن ،نو شاد یونس ،ظفر اقبال ،محمد یوسف گجر، حمید اللہ دستی ،سجاد حیدر ترین اور سید عبدالصبور کو سپرٹینڈ نٹ آف پولیس (بی 18-) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1547/2020
کوہلو16اپریل :۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کے اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ 17اپریل کو شہر میںکورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مکمل لاک ڈاﺅن ہوگا جس کے باعث تاجر برادری شہر کی تمام چھوٹی اور بڑی دکانیں صبح 6بجے سے لیکر شام 4بجے تک بند رکھے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کل بازار میں آنے کی زحمت نہیں کریں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس و لیویز کی بھاری نفری تعینات رہے گی لاک ڈاﺅن اور دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1548/2020
پشین16اپریل :۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے اس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، عوام کی بھرپور تعاون سے جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے عرضی لاک ڈاو¿ن کے نفاذ اور احتیاطی تدابیر سے کورونا کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ا±مید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشین کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کیڈیٹ کالج پشین میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کورونا سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ریسٹ ہاو¿س پشین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن عثمان علی خان ،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری ، ایس پی محمد ایوب اچکزئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین امین اللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ ، ایس ڈی پی او عبداللہ خان مندوخیل ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید عبدالحنان آغا، ایس ایچ او چوہدری ادریس اور دیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن صرف کوئٹہ اور پشین میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے حکومت نے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ غریب عوام کیلئے راشن پیکج کا اعلان کیا ہے جسکی باقاعدہ تقسیم کا عمل بھی شروع کردیا گیا ڈسٹرکٹ پشین کے تقریباً چھ سے آٹھ ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے یہ سلسلہ صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جس کا مقابلہ صبر، حوصلے اور حفاظتی تدابیرکی مکمل پاسداری سے مربوط ہے، حکومت کو عوامی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین کے دورے کا مقصد کورونا کے حوالے سے قرنطینہ سینٹر اور آئیسولیشن وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لینا ہے کورونا وائرس کب ختم ہوگا کوئی نہیں بتاسکتا البتہ سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے اس عالمی مرض کو ختم کیا جاسکتا ہے خدانخواستہ اگر تاجر برادری لاپرواہی کرتی ہے تو کیس سامنے آنے کے خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت اور خوراک کا خیال رکھیں زندگی ایک بار ملتی ہے احتیاط کرنے سے انسان بہترین زندگی گزار سکتا ہے ہمیں گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگی انہوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری ، ایم ایس عبدالحنان آغا اور انکی ٹیم سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے حکومت کے تمام ڈیپارٹمنٹس ملکر کورونا کیخلاف جدوجہد کرئیگی انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے زراعت کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اسپرے کررہے ہیں زمیندار طبقہ پریشان نہ ہو جلد اس کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دریں اثناء صوبائی وزیرزراعت نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور واٹر مینجمنٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1549/2020
کوئٹہ16اپریل :۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیٹلائٹ ٹاو¿ن اور سریاب کے مختلف علاقوں زمیندار روڈ، بشیر چوک اور قمبرانی روڈ میں قائم ملک شاپس،ہول سیل ٹریڈرز، جنرل سٹورز،میٹ شاپس اور سبزی وفروٹ شاپس کا معائنہ کیا۔ معائنہ ٹیموں نے مذکورہ مراکز میں فروخت ہونے والی اشیاءخوردنوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ مختلف خوردنی اشیاءجیسے کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کے نمونے بھی حاصل کیے جنہیں بعدازاں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا، فوڈ اتھارٹی حکام نے معائنے کے دوران کے مختلف جنرل اسٹورز سے برآمد ہونے والا تقریباپانچ کلو مضرصحت و ممنوعہ گٹکا پان پراگ قبضے میں لے لیا۔ بی ایف اے حکام نے مذکورہ مراکز کے مالکان کو عوام کو تازہ ،محفوظ و معیاری کھانے پینے کی اشیائ فروخت کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنےکی ہدایت کی، اس حوالے سے انہیں خصوصی آگہی اور اصلاحی نوٹسز دیے گئے،جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیاءکی تیاری ،اسٹوریج ،مطلوبہ معیار اور صفائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment