HomeNewsDGPR NEWS FILE NO.2– (12.05.2020).

DGPR NEWS FILE NO.2– (12.05.2020).

DGPR NEWS FILE NO.2– (12.05.2020).

خبرنامہ نمبر1905/2020
کوئٹہ 12مئی :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف اہم صوبائی امور کا جائیزہ لیتے ہوئے فیصلے کئے گئے کابینہ نے نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے زر یعہ بھرتی کی منظوری دے دی فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے کابینہ نے کوئٹہ میں پائلٹ پر و جیکٹ کے طور پر شہری جائدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئی ایس پر مشتمل کمپیوٹر ائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی منصوبے پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈمینجمنٹ سائینسز کے زریعہ عملدرآمد کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے کابینہ نے روشن بلوچستان پروگرام کے تحت شمسی توانائی کے زریعہ دیہاتوں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے میں ترمیم کی منظوری دے دی جسکے تحت پروگرام کا اطلاق نیشنل گرڈ سے غیر منسلک کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈسے منسلک دوردراز علاقوں میں بھی ہو سکے گا کابینہ نے بی پی پی آر اتھارٹی کے ایمرجنسی کلاز کی منظوری کے لئے چیف سیکریٹری کو مجاز اتھارٹی قرار دینے کی منظوری بھی دی کابینہ نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام 4 اضلاع میں بنیادی مراکز صحت میں ٹیلی میڈیسن کے طریقہ علاج کے پائلٹ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام اضلاع کے بی ایچ یو میں بھی ٹیلی میڈیسن کے منصوبے کے آغاز کی منظوری دے دی کابینہ نے محکمہ خزانہ کے تحت محکموں کے آڈٹ کے لئے انٹر نل آڈٹ یونٹ کے قیام اور انٹرنل آڈٹ چارٹر کی منظوری بھی دی کابینہ نے ای۔فائلنگ کمنصوبے کے لئے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو ایم او یو کی منظوری بھی دے دی کابینہ کو محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا باردانہ کاشتکاروں کو پہنچا دیا گیا ہے جسکی بھراءکا کام جاری ہے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گندم گودام مرمت اور جراثیم کش ادویات کے سپرے کے زریعہ گندم زخیرہ کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں اور خریداری کے فوری بعد گندم گوداموں میں منتقل کر دی جائے گی سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ نے کورنا وائرس کے معاشی اثرات اور قرض حسنہ سکیم کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سکیم کے لئے ابتداءطور پر 55 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جنہیں اخوت فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے صوبے کے 25 ہزار مستحق افراد میں 20 ہزار روپے فی کس تقسیم کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ قرض حسنہ کے لئے درخواستو ں کی وصولی اور سیکورٹنی کا عمل جاری ہے اور دو دن کے اندر چیک کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1906/2020
پشین 12مئی :۔ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں اور تمام مراکز صحت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی فری سہولیات کے میکانزم کو بہتر اور مثالی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے” اسلامک ریلیف پاکستان (انٹرنیشنل) آرگنائزیشن کی طرف سے لاکھوں مالیت کی ادویات اور مشینری وصول کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سامنے آئیں۔ پوری قوم کو فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہئے اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے ملنے والی ادویات اور آٹو کلیو مشین ڈسٹرکٹ کے غریب مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے انہوں نے کہا کہ آٹو کلیو میشن کامیاب آپریشن کی کنجی ہے جس سے طبی آلات کو سو فیصد جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے حفظان صحت کے اصول اپنا کر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس موقع پر اسلامک ریلیف انٹرنیشنل کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ اس مشکل وقت میں صحت کے حوالے سے غریب مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کو ڈسٹرکٹ کیلئے مزید سامان فراہم کرنیکی یقین دہانی کروائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1907/2020
زیارت 12مئی :۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن زیارت(ر)مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے لیے جن ایس اوپیز کو اپنانے کا کہا گیاہے ان پر سختی سے عملدآمد کیا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں سیل کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے عوام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،عوام حکومتی تدابیر پر عمل کرکے انسدادکورنا مہم کو کامیاب بنائیں ،ضلع زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں انسداد کورنا کے لیے مختلف آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ضلع زیارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ الرٹ ہے ،ضلعی انتظامیہ مستحقین میں امداد تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment