HomeNewsDGPR NEWS FILE NO-1/2 01.03.2020

DGPR NEWS FILE NO-1/2 01.03.2020

DGPR NEWS FILE NO-1/2 01.03.2020

خبر نامہ نمبر 838/2020
کوئٹہ 1مارچ :۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ھے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں اور اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ صوبے کی ادبی تاریخ میں بلوچ شعرائ،ادیب،م¶رخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے صوبے کے بلوچی ادب کے تاریخی اعتبار سے نمایاں نام اور روشن ستارے میر گل خان نصیر،عطا شاد،عبدالقیوم بلوچ،سید ظہور شاہ،صدیق اکبر اور دیگر تمام شعرا اور ادبا ءنے اپنے کلام میں ہمیشہ بلوچ قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہے۔ آج کے نوجوان کو ان تمام تعمیری پہلو¶ں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو وزیراعلءنے کہا ہے کہ بلوچ کلچر کو روایتی علاقائی رقص اور پہناوے کا انداز منفرد بناتا ہے جبکہ بلوچوں کی مہمان نوازی، کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے بلوچ مصنفین نے اپنی تحریروں میں رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے۔آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے اور تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے۔
خبر نامہ نمبر 839/2020
کوئٹہ 1مارچ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ الحمدللہ کوٹ لانگو میں امن و امان معمول پر آنے کے کی بعد سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور خوبصورت مناظر کی بناپر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کوٹ لانگو/قلات اور اطراف کے علاقوں کے لیے خاصی کشش پیدا ہوسکتی ہے بلوچ نوجوان جذباتی نعروں کی بجائے حقیقت کی دنیا میں واپس آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ٹ لانگو میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے انہوں نے کہا کہ کوٹ لانگو کے عوام ترقی چاہتے ہیں اور ترقی کیلئے امن ضروری ہے کوٹ لانگو میں زیرِ زمین پانی کی سطح کم ہوگئی ہے،کاریز خشک ہوگئے ہیں اور کنو¶ں میں پانی نہیں۔ مقامی لوگ بورنگ کے ذریعے پانی نکال رہے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی زیرِ زمین سطح گرگئی ہے۔جس کی وجہ سے صوبائی حکومت پانی کے مسائل پر مسلسل توجہ دے رہی ہے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پانہوں نے کہا کہ جدید دنیا بہت وسیع جدت اختیار کرچکا ہے ہمیں اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہو کر جدید دنیا کے روبرو جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہیں نوجوان نسل کی روشن اور بہتر مستقبل کیلئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بہتر مستقبل اور ہنر سکھا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ہم ترقی کی طرف جا رہے ہیں پاکستان اپنے پا¶ں پر کھڑا ہے اقوام عالم میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے
خبر نامہ نمبر 840/2020
کوئٹہ 1مارچ :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچ کلچر ڈے اپنے روایتی جوش و جذبہ سے پاکستان کے تمام علاقوں میں منایا جا رہا ہے، بلوچ کلچر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں خاصی اہمیت کا حامل ہے، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچ کلچر و ثقافت کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، قومیں اپنے کلچر کی حفاظت اُس کلچر کو اپنا کر کرتی ہیں اس لئے ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم اپنی زندگی میں بلوچ کلچر کی اہمیت کو جانتے ہوئے اسے صحیح معنوں میں اپنائیں تاکہ دوسری قوموں کو بھی اس سے آگہی و اپنائیت ہو۔ انہوں نے اپنی پوری قوم کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے۔
خبر نامہ نمبر 841/2020
پشےن1مارچ :۔ ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری کی زیر صدارت کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات پر اتوار کے روز ڈی سی کمپلیکس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ڈسٹرکٹ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی انتظامات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاک افغان سرحد کو سات مارچ تک سیل کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے پاک افغان سرحد سے جاکر ملنے والی ڈسٹرکٹ کے مختلف پوائنٹس کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے ڈسٹرکٹ میں داخل ہونے غیر ملکی باشندوں کی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے تمام افراد کلیئر کردیئے گئے الحمد اللہ تاہم کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرپشین محمد ولی کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات سعید احمد دمڑ، اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی محمد حارث،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی عبدالقدیر ، ڈی ایچ او زمان جمالی ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام پشےن کے کوارڈینٹر سردار اکبر خان ترین، ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر سید عظمت شاہ، ڈسٹرکٹ سر ویلنس کوارڈینٹر ڈاکٹر صابر خلجی اور ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشےن میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر چار ایسولیشن وارڈز قائم کرلئے گئے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے اسٹاف اور ایمولینس موجود ہوگا ہمسایہ ملک سے وائرس کی ممکنہ منتقلی کے سبب سرکاری آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر افغان مہاجرین کی آمد و رفت پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے ڈسٹرکٹ کے مختلف راستوں سے پاک افغان سرحد جانیوالی لنک سڑکوں پر بھی آمد و رفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے چین ، ایران ااور افغانستان سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے آنیوالے افراد اسکریننگ اور ٹیسٹنگ ضرور کروائیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب نے کردار ادا کرنا ہوگا کرونا وائرس سے بچا¶ کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے منہ پر ماسک لگاکر دونوں ہاتھ اور پا¶ں ڈھک لیں عوام میں شعور و آگاہی کے سلسلے میں کمیونٹی مہم چلائی جائیگی جس میں عوام کو کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا¶ پانچ وقت نماز پڑھنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے ممکن ہے صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مسجدوں مےں اعلانات ہونے چاہئے سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخےرہ اندوزی سے متعلق اُنکا کہنا تھا کہ ملک میں عوام جہاں اس خطرناک بیماری سے پریشان ہے وہی سرجیکل گلوز اور ماسک کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور ذخیرہ اندوزی نے بھی شہریوں کو اذیب میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سرجیکل ماسک اور گلوز کی مہنگی داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کررہے ہیں کرونا وائرس سے متعلق شکایات کیلئے ہیڈکوارٹر اور کنٹرول روم کے نمبرز پر رابطہ کریں۔
خبر نامہ نمبر 842/2020
موسی خیل1مارچ :۔صوبائی سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے موسیٰ خیل میں ترقیاتی اسکیموں کے معائینہ کے دوران کیا انہوں نے بعض ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے تین منصوبوں کی انکوائیری کی ہدایت کی سیکریٹری مواصلات نے منصوبوں کے ایس ڈی او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
خبر نامہ نمبر 843/2020
پشین 1مارچ :۔اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے کسی کو ذخیرہ اندوزی گراں فروشی اورمنافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی سستے بازار کے قیام کامقصد عوام کوبہتر ریلیف مہیاکرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین شہر میں پولیس اسٹیشن کے سامنے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کے خصوصی ہدایات لگائے گئے سستے بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار جنید باروزئی اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ سستے بازار میں معیاری اور سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے منتظمین سستا بازار میں معیاری اشیاءخوردونی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلع پشین اورتحصیل سرانان کے تاجر برادری کےلئے پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردیاگیا ہے کنٹرول لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجربرادری کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گرانفروشی وزخیرہ اندوزی کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی جو تاجر بھی گراں فروشی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی سلام اور ملکی قوانین میں بھی گرانفروشی سنگین جرم ہے عوام کی سہولت کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں خصوصاً گراں فروشوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اس حوالے سے پرائس کنٹرول کے لئے خفیہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے صبح سے شام تک گراں فروشوں کی نگرانی کرے گی اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی دکاندار یاتاجرپرائس کنٹرول لسٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو عوام پوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی سے رابطہ کریں۔
خبر نامہ نمبر 844/2020
چمن1مارچ:۔ اسسٹنٹ کمشنر ذکاءاللہ درانی نائب تحصیلداراحمدخان، ڈاکٹر ضیاءاور لیویزفورس کے ہمراہ شہرکے مختلف بیکری اورکارخانوں پرچھاپے مارے اس دوران ناقص میٹریل استعمال کرنے اورناقص صفائی پردو کارخانے سیل کردے گئے اور اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی۔کہ مضرصحت چیزیں کسی بھی صورت میں دکانوں پربرداشت نہیں کرینگے اور جو بھی دوکاندار ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ نامہ کی کوئی تجاوز نہیں کرے گا۔اور شہریوں کو  اشیاءخوردونوش سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔
خبر نامہ نمبر 845/2020
بارکھان۔ڈپٹی کمشنربارکھان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او بارکھان نیاز بگٹی ،اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سعید احمد و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور ایک ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ بارکھان اور رکنی میں آئیسولیٹڈ وارڈز کا قیام کیا جائے گا، میڈیا اور سول سوسائٹی اس آفت میں آگاہی مہم چلائیں، میڈیا کی مثبت رپورٹنگ سے بھی کئی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، کورونا وائرس کے حوالے سے اگر کوئی غلط افواہیں پھیلائے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیاز بگٹی نے بتایا کہ محکمہ صحت بارکھان کہ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں سٹاف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے قائم کئے گئے وارڈز میں عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے اس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائیں جائیں گے، ڈی سی اور ڈی ایچ او کیطرف سے فراہم کی گئی میڈیکل آلات کی ڈیمانڈ پر مزکورہ محکموں کو بھجوا دی گئی ہے اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی اس حوالے سے مختلف مقامات پر آگاہی مہم کا آغاز کرے گی تاکہ لوگوں کو کوروناوائرس کی روک تھام کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیا جا سکیں۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 1مارچ :۔کنٹرولر امتحانات شوکت سرپرہ نے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے شوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ھے میٹرک کے امتحانات کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا شوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے میڑک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہو رھے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں نئی تاریخ کا اعلان میڈیا کے ذریعے کیا جائے گا ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment