خبرنامہ نمبر1921/2020
زیارت 13مئی :۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی ہدایت پر زیارت شہر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنرنے گوشت کے معیار اور دیگر دکانوں میں اشیاءخوردونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،تمام دکاندار صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیائ فروخت کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے قصائیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو معیاری گوشت فراہم کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1922/2020
زیارت 13مئی :۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاجر براداری کیلئے جن ایس اوپیز کو اپنا نے کا کہا گیا ہے ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی د±کا نیں سیل کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ تدابیر پر سختی سے عمل کریں عوام حکومتی تدابیر پر عمل کر کے انسداد کرونامہم کو کامیاب بنائیں ،ضلع زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں انسداد کرونا وائرس کیلئے مختلف آئسو لیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیار ت میں کرونا وائر س سے نمٹنے کیلئے طبی عملہ الرٹ ہے ضلعی انتظامیہ مستحقین میں امداد تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں کرونا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
پشےن 13مئی :۔ گزشتہ دنوں کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے حاجی انور اسحاق زئی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔وہ حاجی قربان مرحوم کے بیٹے، احمد جان، حاجی نصراللہ ،یونس اسحاق زئی، ماسٹر اسحاق ،نصیب اللہ اور حاجی عبداللہ کے بھائی تھے ۔مرحوم کو پشےن کے مقامی معشوم بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔دریں اثناءمرحوم کی وفات پر قبائلی رہنما حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی، سردار بہادر خان ترین، ملک سعداللہ جان ترین، حاجی عبدالغنی کاکڑ،بہا¶الدین ترین ملکیار، امان اللہ ترین ،واجد وطن پال اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔ امین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment