HomeNewsDGPR NEWS FILE NO.1– (12.05.2020)

DGPR NEWS FILE NO.1– (12.05.2020)

DGPR NEWS FILE NO.1– (12.05.2020)

خبرنامہ نمبر1899/2020
کوئٹہ 12مئی :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری سطح پر عید الفطر انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین کابینہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بڑے اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں کے انعقاد سے اجتناب کیا جائے گا تاکہ کورنا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور سماجی فاصلے برقرار رہ سکیں کابینہ کی جانب سے عوام الناس اراکین اسمبلی قبائلی و سماجی معتبرین سے بھی سر کاری سطح پر باقاعدہ اپیل کی گئی ہے کہ عید سادگی سے مناتے ہوئے اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں سے گریز کیا جائے اور عوام خود کو کورناوائرس سے محفوظ رکھ کر اپنے خاندان کو بھی اس سے محفوظ بنائیں کابینہ نے کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی اور وائرس سے جان بحق افراد کی مغفرت کی دُعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1900/2020
کوئٹہ 12مئی :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی اور عوام اور دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پی پر عملدرآمد نہ کیا تو حکومت کو مجبوری کے طور پر لاک ڈاو¿ن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا وزیراعلیٰ نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ دکاندار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہو ئے بازاروں میں رش ختم کریں ماسک اور سینیٹائیزر کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر بہتر طور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور وہ ایس او پی پر عملدرآمد کے لئے علماءکرام کے شکر گزار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1901/2020
سبی 12مئی :۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میراسلم لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سبی بازاروں میں غیرقانونی تھڑے توڑنے کا آغاز کردیا ہے واضح رہے کہ ان غیر قانونی تھڑوں کی وجہ سے اکثر بارشوں اور اب تو عام دنوں میں بھی نکاسی آب کا انتظام بےحد متاثر تھا جس کی وجہ سے گندے نالیوں کا پانی سڑک پر جمع ہوجانے سے عوام کو انتہائی تکلیف کا سامنا تھا انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت کے پیش نظر شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور مہم کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری لانا میرا مشن ہے اور اسی مشن کے تحت ان غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جو صفائی کے نظام اور نالیوں کی صفائی میں رکاوٹ کا باعث تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1902/2020
کوہلو 12مئی :۔اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کی زیر صدرات پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تحصیل آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی ،ضلعی آفیسروں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اشیاءخودونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا اور تاجر برادری کی مشاورت سے نئی ریٹ لسٹ ترتیب دے دی گئی۔ جس میں گوشت چھوٹا،آلو ،ٹماٹر ،پیاز،آٹا،دال چنا،دال مسورو دیگر خوردنی اشیاءکے نرخنامے مقرر کر دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چند پیسوں کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ماہ صیام میں اشیاءخوردونوش کے معیار و مقدار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تاجر برادری کو چائیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاءخوردونوش فروخت کریں اور دکانوں اورہوٹلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں اور ملاوٹ کرنےوالوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے چیک اینڈ بیلنس رکھنے کےلئے شہر بھر کے بیکروں ،ہوٹلز اور دکانوں میں چھاپے مارے جائیں گے جبکہ سادہ لباس میں ملبوس لیویز اہلکار منافع خور اور ملاوٹ کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کو ماہ صیام میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاءخوردونوش مہیا ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1903/2020
کوہلو 12مئی :۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے شہر میں ماہ صیام کے دوران حکومتی احکامات اور سرکاری نرخ نامہ کو نظر اندار کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گراں فروشی کرنے والوں کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں اس موقع پرتحصیلدار عبدالصمد مری ،پٹواری جلال مری، میونسپل کمیٹی کا عملہ اور لیویزوپولیس اہلکار وں کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہاکہ ماہ صیام کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے ضلعی انتظامیہ عوام کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر ہرگز نہیں چھوڑیں گے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے دودھ دہی اور سحری و افطاری میں استعمال ہونے والی تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ یومیہ کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی ممکن ہوسکے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1904/2020
کوئٹہ 12مئی :۔بلوچستان حکومت اور بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے کوئٹہ شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں مستحقین میں تیار روٹی کی فراہمی کے پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے 15 اپریل 2020 کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ویلفئیر ٹرسٹ کے نمائندوں کی ہونے والی ملاقات کے بعد مستحق خاندانوں میں روٹی کی فراہمی کا آغاز کیا گیا اور سحر و افطار پر ٹرسٹ کے رضا کار مستحقین کے گھروں تک روٹی پہنچا رہے ہیں جسکے لئے شہر کے مختلف علاقوں کے تندوروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔اس پر وگرام نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جب گزشتہ روز ایک ملین روٹی کی فراہمی کا ہدف حاصل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے ادارے کے رضاکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ادارے کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 12 مئی: ۔پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان نصراللہ جان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز محمد فاروق کے والد حاجی عبداللہ جان منگل کے روز کوئٹہ میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے. مرحوم حاجی عبداللہ جان کی تدفین اپنے آبائی قبرستان ڑوب میں کی جائیگی. تمام دوست احباب سے مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا کی اپیل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 12مئی :۔آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے صدر وقاص شاہین اورجنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی حکومت کی توجہ اس جانب مرکوز کروایا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کا شمار صوبائی حکومت کے ان سات ضروری محکموں میں ہوتا ہے جو دیگر ہنگامی نوعیت پر روزانہ کی بنیادوں پر اپنے فرائض صف اول پر ادا کر رہے ہیں۔ ان حالات میں محکمہ تعلقات عامہ کی افادیت اور اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔ محکمہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرنے اور رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال کے بارے میں حکومتی اقدامات، معلومات اگائی اور عوام کے لیے مستند خبریں روزانہ کی بنیاد پر جاری کر رہے ہیں۔اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محکمہ کے ڈائریکٹر سمیت 7 افسران اور ملازمین کرونا کا شکار ہوچکے ہیں اس کے باوجود محکمے کے دیگر افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور ملازمین کے خدمات کو مدنظر رکھ کر انہیں رسک الاو¿نس اور ایک اضافی تنخواہ دینے کی منظوری دے۔ کیونکہ ان نامساعدحالات میں دیگر محکموں کے ملازمین دفتروں سے باہر جبکہ محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں ضروری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی سراسر ناانصافی ہے صوبائی حکومت اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کرونا کے خطرناک ماحول میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی جلد از جلد واپس کریں تاکہ ان محکموں کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر اور اچھے انداز میں ادا کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment