خبرنامہ نمبر2240/2020
کوئٹہ11جون :۔گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے جان لیوا کروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر کے حوالے سے کہا کہ احتیاط ہی واحد علاج ہے مگر بے حتیاطی، موت کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے. اس لئے ضروری ہے کہ عوام تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں. اپنے ایک بیان میں گورنر یاسین زئی نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی پذیر اور خاصکر معاشی طور پر کمزور ممالک کیلئے جان لیوا کرونا وائرس پر قابو پانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ جدید حفاظتی طبی آلات اور دیگر ضروری سامان کی عدم دستیابی کا ہے۔ گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ بین الاقوامی اداروں کی مالی معاونت اور زندگی بچانے والی نت نئی ٹیکنالوجی کی فوری فراہمی نہ کرنے کی صورت یہاں کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک جہاں پہلے سے کل آبادی کا بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے وہاں کروناوائرس کے باعث مجموعی قومی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوتے جا رہے ہیں. اسطرح غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی بےتح ا شا اضافہ اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کورونا بیماری کے متاثرین اور بالخصوص اموات کی تعداد میں اسی شرح سے اضافہ ہوتا رہا تو ہم من حیث القوم سنگین مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں. اس ضمن میں گورنربلوچستان نے کہا کہ کورونا جیسے عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عالمی اداروں کی فوری مالی معاونت اور طبی حفاظتی آلات کی فراہمی ہی مددگار ہوسکتے ہیں. اس وقت جان لیوا کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتیں تو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لار ہی ہیں مگر تمام تر حکومتی کاوشوں کی اصل کامیابی عوام کے بھرپور مددوتعاون سے ہی مشروط ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2241/2020
کوئٹہ11جون :۔ محکمہ کھیل بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق طارق حسین سکوائش کوچ 16-BPS کو سنیئر کوچ 17-BPS میں ترقی دے دی گئی۔ طارق حسین بذریعہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن 1995 میں بھرتی ہوئے تھے جنہیں 24 سال بعد ترقی ملی ہے۔ واضح رہے صوبائی سیکرٹری کھیل کی جانب سے محکمہ کے ملازمین کی ترقیاں جو عرصہ سے تعطل کا شکار تھیں اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے ملازمین کو ترقی دیں اور مذکورہ ترقی گزشتہ روز ہونے والی محکمے کی ملازمین کی ترقی کی ایک کڑی ہے جس کا تمام تر سہرا صوبائی سیکرٹری کھیل عمران گچکی کوجاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2242/2020
کوئٹہ11جون:۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن میران بلوچ نے کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکو متی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر طور ناصر کراس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 17ڈرئیواروں کو گرفتار کرلیا۔جب کے متعدد ڈرائیورز ایس او پیز کے برخلاف سواری بیٹھنے،رش بنانے،ماسک اور گلوز کی عدم موجودگی اور اسپرے نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وباءہے لہذا ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کھلنے کا فیصلہ اس شرائطِ پر کیا کہ ٹرانسپورٹرز حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے۔لہذا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیونکہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کرونا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2243/2020
نصیر آباد11جون :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں کی ٹیل تک زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے نصیرآباد ضلعی انتظا میہ ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی پانی کی منصفانہ تقسیم میں کسی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس کے لئے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے محکمہ آبپاشی کے عملے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم ہو سکے غیر قانونی طریقے سے لگائے گئے واٹر پمپس اور واٹر کورسز مسمار کیے جا رہے ہیں اور پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپورانداز میں ایکشن لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں پر غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کارروائی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ سمیت محکمہ ایریگیشن کا عملہ موجود تھا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جس پر من و عن عمل درآمد کرایا جارہا ہے اور ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے ہے غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جا رہی ہے اور پانی چوروں کے خلاف بھرپور انداز سے ایکشن لیا جا رہا ہے ہم ہرگز ٹیل کے زمینداروں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد آباد زرعی علاقہ ہے یہاں پر خریف کے سیزن میں زرعی پانی کے صحیح معنوں میں تقسیم نہ ہونے کے باعث اکثر یہاں کے زمینداروں کا شتکار احتجاج کرتے ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ حقدار زمینداروں کو انہیں اپنے حصے کا پانی فراہم کیا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ آبپاشی کا عملہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2244/2020
کوئٹہ11جون :۔محکمہ زراعت و امداد باہمی کے ترجمان کے مطابق صوبائی محکمہ زراعت ، وفاقی حکومت ، پاک آرمی ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کو کنٹرول کے لیئے مشترکہ کاوشوںمیں دن را ت مصروف ہے اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسپرے مشینیں، اسپرے پمپس اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائد کی ٹڈی دَل کے خلاف استعمال ہونے والی دوائی متاثرہ اضلاع میں بھیج دی ہے ۔ محکمہ زراعت و دیگر اداروں کی 166 مشترکہ ٹیمیں دن رات کرونا کی مشکلات کے باوجود مصروف کار ہیں بلکہ رمضان المبارک اور عید کے دنوں بلکہ راتوں کو بھی اسپرے کیا گیا ۔اس کے علاوہ جہاں جہاں ہوائی جہاز کے زریعے اسپرے ممکن و مفید ہو سکتا ہے اُس پر بھی پاک آرمی کے بھر پور تعاون سے کام ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع خاران ، سبی ، لہڑی ،ڈیرہ بگٹی اور پشین میں تقریباََ ڈیڑھ ہزار ہیکٹر سے زیادہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقے پر فضائی اسپرے کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2245/2020
سبی 11جون :۔ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے کہا ہے کہ صوبے میں ناہمواراراضی کو ہموار بناکر اسے قابل کاشت بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صوبے کی60فیصد اراضی ہموار نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ پڑی ہے،صوبائی حکومت نئے مالی سال میں نئی اسکیمات متعارف کرواکر زمینداروں کی بحالی اور ان کی اراضیات کی ہمواری کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا،گرین ٹریکٹر اسکیم سے زمینداروں کے لیے خوشحالی کے نئے باب کھلیں گے،بلڈوزرہاورزکی تقسیم کو ہرصورت منصافانہ بنایا جائے گا ،زمینداروں کی حق تلفی ہونے نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی اور لہڑی کے دورہ کے دوران زمینداروں اور قبائلی معتبرین سے بات چیت میں کیا ڈائریکٹرجنرل زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی سے سبی سے تعلق رکھنے والے زمیندارمیر چنگیز خان چانڈیو،میر محمد حیات چاچڑ،وڈیرہ غوث بخش گورگیج،ملک بلوچ خان بنگلزئی جبکہ لہڑی کے زمیندار میر سدھیر خان ڈومکی،وڈیرہ مومن خان ڈومکی،وڈیرہ جھنڈہ خان ڈومکی ،حاجی محمد حیات ڈومکی ودیگر نے ملاقات کیئں اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے سبی اور لہڑی کی مختلف یونین کونسل میں فیلڈ کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے زمینداروں کو یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے تمام جائزمسائل ان کی دہلیز پر حل کیئے جائیں گے جبکہ اس ضمن میں کسی بھی زمیندارکی حق تلفی ہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزیرزراعت بلوچستان زنجینئر زمرک خان اچکزئی اور سیکرٹری زراعت بلوچستان میر قمبردشتی کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہموار بناکر اسے قابل کاشت لایا جائےگا آنے والی مالی سال میں ناہمواراراضیات کو ہموار بنانے کے لیے مختلف اسکیمات بجٹ میں شامل کی جائیں گی جس سے صوبے میں ناہمواراراضیات کو ہموار بناکر قابل کاشت بنایا جائے گاجس سے صوبے میں زرعی انقلاب برپاءہوگا جبکہ زمیندار اور کسان خوشحال ہوں گے اس کے علاوہ گرین ٹریکٹر اسکیم کو متعارف کروایا جارہا ہے جو زمینداروں کو سبسڈی کے تحت فراہم کیئے جائیں گے جس سے صوبے کے زمینداروں کے لیے خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سبی کے زمینداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے زراعت کے ساتھ زمیندار طبقہ لازم وملزوم ہے اور زمینداروں کی بحالی ہی میں خوشحالی کا راز مضمر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2246/2020
لورالائی11جون :۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تعمیراتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار کمشنر ژوب ڈویژن نے زیر تعمیر لیویز لائن اور زیر تعمیر پاپولیشن ویلفیئر آفس کے معائنہ کے موقع پر کئی اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بی اینڈ آر ایکسین شاہ ولی مندوخیل، ایس ڈی او محمد انور ،ڈویلپمنٹ آفیسر اللہ دتہ، محکمہ انفارمیشن محمود بلوچ،ودیگر متعلقہ آفیسران تھے۔کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے ،کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اور سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ کام جلدازجلد شروع کیا جائے اور کام میں اعلیٰ معیار کویقینی نہ بنایا گیا توسخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،بعدازیں کمشنر ژوب ڈویژن نے لورالائی میں زیر تعمیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کی بہبود اور معاشی استحکام کیلئے بزنس سینٹرز،خواتین ہاسٹل اور وومن بازار کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان کی خواتین کو بھی روزگار اور معاشی بہتری کے مواقع میسر آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا ضیاع قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا،علاقے کے عوام کے مفاد میں بنائی گئی اسکیموں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی رائیں کھلیں گی ،ضلعی آفیسران منصوبوں کی سخت نگرانی کرکے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو بروئے کار لائیں جس سے منصوبے معیار کے مطابق مکمل ہونگے اجتماعی اسکیمات کو ترجیح علاقے میں زیر تعمیر منصوبوں کو مکمل کرنے سے عوامی مسائل حل ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ11جون :۔جو سید حبیب اللہ شاہ تبلیغی مرکز کے بز رگ انتقال یکرگئے۔ فیض اللہ آغا کے بھائی اور سید صدیق شاہ کے بھتیجے محمد مصعب آغا کے والد سید سمیع اللہ اور سید ثناءاللہ کے چچا جن کی فاتحہ خوانی آغا ٹاون حضرت علی مسجد کلی الماس ائیرپورٹ روڈ میں جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 11جون :۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے عبدالرحمان عرف عبدال کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک انتہائی نفیس شخصیت کے مالک اور ملنسار تھے اور وہ قبائلی اور سماجی رہنما تھے ژوب کی خوشحالی میں ان کا ایک اہم کردار رہا ہے ۔صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment