خبرنامہ نمبر2227/2020
کوئٹہ10جون:۔صوبے میں کوو یڈ-19 سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی کے پیش نظر چینی سفارت خانے کی طرف سے بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے 2000 راشن کے پیکٹس بطور امداد فراہم کئے گئے جنہیں کمشنریٹ فار افغان ریفیوجیز کے ذریعے محمد خیل اور سرانان مہاجر کیمپ میں تقسیم کیا گیا۔ چینی سفارت خانے کے اس ہمدردانہ اقدام پر مہاجرین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2228/2020
کوئٹہ10جون:۔عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ کے ایک تعزیتی اعلامیہ میں جناب چیف جسٹس ،معزز جج صاحبان اور اسٹاف ممبران نے نواز احمد ولد نزر محمد جونئیر کلرک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کورٹ مکران بمقام تربت کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم کی دوران سروس خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے02جون 2003ءکو بطور نائب قاصد بھرتی ہوئے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلنداورسوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 10جون :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور و بین المذاھب ھم آھنگی دھنیش کمار پلیانی نے ان تمام دوست و احباب۔عزیز و اقارب۔سیاسی سماجی رہنماوں مذہبی و قبائلی معززین۔ تاجر برادری۔اقلیتی برادری۔ ممبران قومی صوبائی اسمبلی۔سینیٹر صاحبان وزراءصحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جھنوں نے میری والدہ محترمہ کی وفات پر حب چوکی لسبیلہ آکر۔ بذریعہ ٹیلی فون۔وا ٹس ایپ اور سوشل میڈیااور پرنٹ میڈیا کے ذریعے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا میں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 10جون :۔کرونا وائر س کی روک تھام وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے قائم بلوچستان کما نڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کرونا وائرس کے پھیلا ﺅاور اس کے متا ثر ین میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں خصوصاًصوبے کے تمام کمشنر ز جو ڈ ویژنل کما نڈ اینڈ آپریشنل سینٹر زکے انچارج بھی ہیں انہیں ہدایت کی گئی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پر سختی سے عملد رآمد کرایاجائے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ایس اوپیز پر سختی سے عملد رآمد کرانے کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کرچکے ہیں پی سی اوسی کے انچارج وسیکرٹری کھیل عمران گچکی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کرونا وائر س کے پھیلا ﺅ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے ماہرین جبکہ ملکی سطح اور بین الا قومی سطح پر ڈبلیو ایچ او پہلے ہی وارننگ جاری کرچکے ہیں کہ کرونا کے پھیلا ﺅ میں جون کے آخر اور جولائی کے شروع میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اور یہ کرونا وائرس کے پھیلا ﺅ کا انتہائی پبلک کا وقت ہوگا اس لیئے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی جارہی ہیں کہ ہر شخص احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملد رآمد کرے اور اپنے قریبی حلقوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے وباءڈالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر محقیقن کی رائے کے مطابق ماسک کا استعمال اور میل جول میں کمی سے اس وائر س کے پھیلا ﺅ کو روکا جاسکتا ہے نیوزی لینڈ جوکہ کرونا فری ریاست کے طور پر ہمارے سامنے ایک مثال ہے انہوں نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے سے یہ کامیابی حاصل کی ہے پریس ریلیز میں ٹر انسپورٹرز ومسا فر کوبھی متنبہ کیاگیا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے ٹر انسپورٹ کیلئے جاری ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔لاک ڈاﺅن میں نر می وکا روباری سرگرمیوں کی اجازات کیلئے جو ایس اوپیز لا گو کئے گئے ہیںاُن پر بھی سختی سے عملد رآمد کیا جائے اور افسو سناک ہے کہ لاک ڈاﺅن میں کمی کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں میں روزانہ کی بنیاد پر تیز ی سے اضافہ ہو اہے اور اب روزانہ دوسو سے زائدکیسز مثبت آرہے ہیں اموات میں بھی اضافہ ہورہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی سوفیصدکے قریب پہنچ چکی ہے ۔جوہمارے بے احتیاطی کی نشا ندہی کر رہے ہیں عوام اسے سنجید گی سے لیتے ہوئے خود اور اپنے خاندان والوں دوستوں واپنے حلقہ احباب کواس پر سختی سے عملد رآمد کرائیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز
کوئٹہ10جون :۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و چیئر مین ڈسٹربیوشن و مانیٹرینگ کمیٹی برائے کرونا پی ڈی ایم اے صالح محمد ناصر نے سابق صوبائی وزیر و قبائلی رہنما سردار در محمد ناصر۔خان ہاشم خان پانیزئی۔اے ڈی سی وکیل خان کاکڑ اورسابق ناظم و پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما ملک منیر کاکڑ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطاکریں اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 10 جون:۔آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے محکمہ کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطان احمد خان اور سٹینو گرآفر عابد جان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دُعا کی کہ مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ10جون:۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے تعزیتی بیان میں امان اللہ ولد محمد رحیم اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (بی-16) محکمہ خزانہ اور فضل دین ولد نظام الدین سپرٹینڈنٹ(بی-17) کے انتقال پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے .اپنےبیان میں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جواز رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت و صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment