خبرنامہ نمبر2180/2020
کوئٹہ07 جون: ۔صوبائی سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، محکمہ کھیل کے ملازمین اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے جب سے انہوں نے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان کے محکمہ کا چارج سنبھالہ ہے اس وقت سے لیکر اب تک محکمہ کے ملازمین کے دیرینہ پروموشن مسئلہ کو صرف چند مہینوں میں حل کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے محکمہ کھیل کے ملازمین کو ترقیاتی نہیں دی گئی تھی انہیں فوری طور پر منظوری کے بعد ترقیاں دے دی گئی ہیں ، ترقی پانے والے ملازمین میں عبدالودود غلام مرتضی ، خرم ملک ، مہر گل ، اور عبدالرحیم سینئر کلرکز کو اسسٹنٹ 16-BPSکے عہدوں پر جبکہ عبداللہ سٹینوگرافر کو اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری 16-BPS اور محکمہ یوتھ آفیئرز کے عظیم رضا کو سینئر کلرک سے اسسٹنٹ16-BPS کی عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں نوجوان نسل کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمیں کرونا وائرس سے موذی مرض کا سامنا ہے جس کے لیے ہم سب کو ملک کر اس کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور ہم سب کو حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے کرونا وائرس کو شکست دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ سمارٹ لاک ڈاﺅ ن کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز کا خیال نہ رکھیں حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف اب تک جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ صرف اور صرف ہماری اور ہماری عزیزوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہیں۔ جس سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ صوبائی سیکریٹری کھیل عمران گچکی سیکرٹری نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و ڈائریکٹر یوتھ آفیئزر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ محکمہ کے دیگر ملازمین جن کی ترقیوں کے کیسس تیار نہیں ہیں انہیں بھی فوری طور پر تیار کر کے منظوری کے لیے پیش کریں تاکہ ان ملازمین کی بھی ترقیاں ممکن ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2181/2020
کوئٹہ 07جون :۔صوبے کی دیگر حصو ں کی طر ح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کوروناوائرس کے خطر ے کے پیش نظر شہر کے بڑے اور چھوٹے شاپنگ مالزمیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور دیگر احتیاطی تدابیرپرعملدارآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ اور شاپنگ مالز مالکان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہرکے تمام بڑے شاپنگ مال جن میں گولڈ سٹی، ملینیم، داود،السفا ء،سٹی سینٹر شامل ہیں میں تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے مطابق لوگوں کو شاپنگ مال کے اندر آنے دیا جاتا ہے، شاپنگ مال میں داخل ہونے سے قبل انتظامیہ کی طرف سے سینیٹائزر، ماسک اور گلوزفراہم کیا جارہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے عمل کو کم سے کم کیا جاسکے جبکہ اس سلسلے میں شاپنگ مالز اور شاپنگ سینٹرز میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں داود شاپنگ سینٹر کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سییٹائزر، ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاری ہے تاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیزکے عملدرآمد میں کوئی کمی نہ رہے سکے، ان کا کہنا تھا کہ داود شاپنگ سینٹرکورونا وائرس کی تدارک کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ ایک لاکھ روپے سینیٹائزر اور ماسک کی مد میں خرچ کر رہی ہے۔ کروناوائرس کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ تمام شہری، دکاندار اور لوگ چاہے وہ جس شعبہ سے ہی تعلق رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائے کیونکہ اس وقت یہی ایک ہی راستہ ہے جس سے اس وباءسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور دکانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2182/2020
پشےن07 جون:۔ ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی خصوصی استدعا پر ایف سی نارتھ کا انسداد ٹڈی دل کیلئے 71ونگ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی سربراہی میں پشےن کے علاقے حاجرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 340ایکڑ زمین پر فضائی سپرے کرکے علاقے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کے مطابق ٹڈی دل کیخلاف کنٹرول آپریشن جاری رئیگا انہوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کیساتھ تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2183/2020
کوئٹہ 07جون :۔ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل اور سیکرٹری بی اینڈ آر جناب نور الامین مینگل کے احکامات کے مطابق دونوں محکموں کی مشترکہ کارروائی چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور بی اینڈ آر پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر زہری کی نگرانی میں آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں کل صاف کئے گئے سبزل روڈ کلی شاہوزئی کے ساتھ برساتی نالے کی صفائی کے بعد اٹھائے گئے سلیب آج واپس اپنی جگہ پر رکھ دیے گئے اور گولی مارچ چوک کے قریب تک مزید صفائی ہیوی مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے کی گئی جو مزید بھی جاری رہیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ07 جون:۔ بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حاجی محمد قاسم نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بحال کیا کرے تاہم کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، حاجی محمد قاسم نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوںکی منسوخی سے ہمارے کھلا ڑی متاثر ہورئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اب ہمیں کچھ عرصہ تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا، تو کیوں نہ اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے بہتر ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو بڑی محنت کے بعد تیار کیا جاتا ہے جس میں کئی مہینے لگتے ہیں جبکہ کھلاڑی ایک ہفتہ تربیت نہ کرے تو اس سے اس کا کھیل متاثر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کھیلوں سے دلچسپی کسی سے پوشیدہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی مشیر کھیل، سیکریٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کئے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅ ن کی وجہ سے صوبے کے کھلاڑیوں نا امیدی، بے چینی اور مایوسی کی کیفیت طاری ہو رہی ہے اور کھلاڑی ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ، سیکریٹری کھیل عمران گچکی اور دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیلوں کی مختصر سرگرمیوں کو کھولنے کے اقدامات کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے کے کھلاڑیوں حکومتی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 07جون :۔جان محمد ٹھکیدار کی بیٹی ،حاجی ہاشم،نعمت اللہ ،شہر محمد کی بہن احمد خان کی بیوی غلام قادر صفدر خان کی والدہ مرحوم غلام نبی سردار علاوالدین غلام فاروق کی بھابی قضاالیٰ سے انتقال کرگئی فاتحہ خوانی غلام مسجد پیرمحمد روڈ پر ہوگی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment